SBS

SBS Urdu - ایس بی ایس اردو

News UR ↓ 1444 episodes

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Author

SBS

Category

News

Podcast website

www.sbs.com.au

Latest episode

Jul 10, 2026

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

ترجمے کا عالمی دن ۔ آسٹریلیا میں بیس ہزار مترجم، پھر بھی دشواری کیوں؟ 29.09.2025

آج سے آٹھ سال پہلے اقوامِ متحدہ نے بین الاقوامی ترجمہ دن کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جو ہر سال 30 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ ان زبان کے ماہرین کی خدمات کو سراہا جا سکے جو ہماری ثقافتوں کو قریب لاتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں اور معاشرتی اتحاد کو مضبوط کرتے ہیں۔

مختصر خبریں: پیر 29 ستمبر 2025 29.09.2025

آپٹس نے نیو ساؤتھ ویلز کے الاورا علاقے میں 5،000 صارفین سے معافی مانگی ہے جو اتوار کو صبح 3 بجے سے دوپہر 12:20 بجے کے درمیان سروس معطلی سے متاثر ہوئے تھے۔

مختصر خبریں: جمعہ 26 ستمبر 2025 26.09.2025

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح سڈنی سے روانہ ہونے والی قانتاس کی فلائٹ میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد آپریشن معمول پر واپس آ رہے ہیں۔

کیا امریکہ کی نظروں میں پاکستان کی اہمیت پھر سے بڑھ رہی ہے؟ 26.09.2025

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی غیر اعلانیہ ملاقات پر دنیا بھر میں تبصرے جاری ہیں۔ اس اہم پیش رفت پر روشنی ڈالنے کے لیے ہمارے ساتھ موجود ہیں امریکہ میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی شہاب الرحمان۔

ملک بھر میں کرایہ داروں کے ’ یکساں حقوق ’ کی قومی پالیسی پر کتنی پیش رفت ہوئی ہے؟ 26.09.2025

ایک نئے قومی رپورٹ کارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ دو سال پہلے 'کرایہ داروں کے لیے بہتری کے حکومتی وعدے کے باوجود رینٹل اصلاحات (Rental reforms) میں زیادہ تر ریاستیں اب بھی پیچھے ہیں جس کے باعث لاکھوں کرائےدار کرائے میں غیر منصفانہ اضافے، من مانی بے دخلیوں اور غیر محفوظ گھروں میں رہنے جیسے مسائیل کا شکار ہیں۔

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اب زیادہ آسٹریلینز کو جوئے سے نقصان پہنچ رہا ہے 25.09.2025

نئی تحقیق کے مطابق ، آسٹریلین باشندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد جوئے سے متاثر ہو رہی ہے۔ اس مطالعے میں جوئے کے مسئلے اور گھریلو تشدد ، خودکشی اور مالی مشکلات کے مابین تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مختصر خبریں: جمعرات 25 ستمبر 2025 25.09.2025

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے اور برطانوی فوجی کے خونی اتوار کے مقدمے کی سماعت میں ایک اہم فیصلہ۔

اب 150 سے زیادہ ممالک فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں - اس کا کیا مطلب ہے اور کیا اس سے جنگ متاثر ہو سکتی ہے؟ 24.09.2025

آسٹریلیا نے 150 سے زائد ممالک میں شامل ہو کر فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ لیکن غزہ میں تقریباً دو سال کی جنگ اور 65,000 سے زائد ہلاکتوں کے بعد، فلسطین کی ریاست کی شکل کیسی ہوگی؟ کیا یہ تسلیم محض علامتی ہے، یا اس کے حقیقی دنیا میں اثرات بھی ہوں گے؟ اور کیا یہ تصادم ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟

مختصر خبریں: بدھ 24 ستمبر 2025 24.09.2025

آسٹریلین ڈاکٹرز کو دھمکیاں دی گئی ہیں اور وہ غزہ میں علاج فراہم کرتے ہوئے فرار ہونے پر مجبور ہیں اور سپر ٹائفون راگاسا ہانگ کانگ میں تباہی مچا رہا ہے۔

پاکستان رپورٹ: پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ پارلیمان میں زیر بحث آئے گا 24.09.2025

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت، عدالت نے عمران خان کی دو درخواستیں خارج کردیں۔ حکومت پاکستان نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کیخلاف...

مختصر خبریں: منگل 23 ستمبر 2025 23.09.2025

آسٹریلیا کو فلسطینی ریاست کے معاملے پر امریکی ریپبلکنز کی سخت مخالفت کا سامنا ہے اور امریکی صدر کا بغیر کسی ثبوت کے ٹائلینول اور آٹزم کے درمیان تعلق کا دعویٰ۔

Indigenous sport in Australia: Identity, culture and legacy - آسٹریلیا میں انڈیجیئنس کھیل: شناخت، ثقافت اور ورثہ 23.09.2025

From the soccer field to the athletics track, Australia’s Indigenous sportspeople connect cultures and communities whilst contributing to our national identity. Taking inspiration from those before them, their athletic prowess leaves an indelible mark on our nation. Sport’s ability to foster inclusion, equality and the opportunity for greatness has seen Indigenous Australian sportspeople ingrained...

Australia’s diabetes walks are raising awareness and supporting those in need - آسٹریلیا کے کئی شہروں میں آگاہی واک جس کا مقصد ذیابیطس سے آگاہی فراہم کرنا ہے: ڈاکٹر اسرار خان 23.09.2025

TDC promotes healthy living in Australia and supports quality diabetes treatment for poor patients in Pakistan. Walks across Australian cities aim to raise diabetes awareness, led by Dr Israr Khan of Diabetes Australia (TDC). While 5.3% of Australians have diabetes, the rate in Pakistan exceeds 31.4%. - دی ڈائیبیٹیس آسٹریلیا (TDC)، ذیابیطس کے متاثرین کی مدد کے لئے کام کرتا ہے ۔ ورلڈ ڈائیبیٹیس ڈے ک...

مختصر خبریں: پیر 22 ستمبر 2025 22.09.2025

اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آسٹریلیا کی یہودی برادری کی جانب سے ملا جلا رد عمل اور آپٹس کی بندش کی تحقیقات اب جاری ہیں۔

آسٹریلیئن یونیورسٹیز کیوں ہزاروں اسامیاں ختم کر رہی ہیں؟ 22.09.2025

آسٹریلیا میں مختلف یونیورسٹیوں نے اگلے تین سال میں مختلف ڈپارٹمنٹس میں ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجوہات اور اثرات پر ہم نے بات کی ہے ماہر تعلیم ڈاکٹر مہر محسن رضا سے جو میلبورن کی ڈیکن یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔

Regulator says Kmart's use of facial recognition technology breached privacy laws - Kmart پر صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام 22.09.2025

Retail giant Kmart has been accused of violating customers' privacy with its use of facial recognition. The company says it trialled the technology to tackle increased theft and fraud and is considering appealing the Privacy Commissioner's ruling. - آسٹریلیا ریٹیل کی دنیا کے بڑے نام Kmart پر الزامات لگے ہیں کہ اُس نے فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کر کے اپنے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی ہ...

Australia recognises Palestinian state: 'You can't just watch and not have a response' - آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا 21.09.2025

Australia joined Canada and the United Kingdom in announcing it had formally recognised the "independent and sovereign state of Palestine". Australia's declaration was made by Prime Minister Anthony Albanese and Foreign Minister Penny Wong outside the United Nations in New York City, where Albanese will deliver his first address to the General Assembly as part of the high-level leaders' week summi...

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ، خطے پر اثرات کیا ہوں گے؟ 19.09.2025

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جسے خطے میں قیام امن کے حوالے سے کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے ۔ ایس بی ایس اردو سے گفتگو کی ہے ڈاکٹر خرم اقبال نے جو کنسوریشم فار ایشیاء پیسفک اسٹیڈیز کے صدرہیں ۔ سنیئے اس پوڈکاسٹ میں

'Ambition gap': Why most people believe they'd step in to stop hate - but don't - SBS Examines: نفرت کے خلاف آواز اٹھانے میں کیا رکاوٹ حائل ہے؟ 19.09.2025

Aaron says he made a "snap decision" to intervene when he witnessed racism. But many people say they don't know what to do if they see hate or harassment. - ارون کا کہنا ہے کہ جب اس نے نسل پرستی کا مشاہدہ کیا تو اس نے مداخلت کرنے کا ایک "فوری فیصلہ" کیا۔ لیکن بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ اگر وہ نفرت یا ایذا رسانی دیکھیں تو کیا کریں۔

ٹریفک کے ہجوم میں دوڑتی ای-بائیکس جن کی رفتار کو غیر قانونی طور پر بڑھایا جاتا ہے کتنی خطرناک ہیں؟ 19.09.2025

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ٹریفک میں حدِ رفتار سے تیز دوڑتی ای بائیکس جن کی رفتار کو غیر قانونی طور پر بڑھایا جاتا ہے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ حال ہی میں آسٹریلیا میں ہیک شدہ ای-بائیکس پر کڑی نظر ڈالی جا رہی ہے۔ اگرچہ قوانین کے مطابق ان کی موٹرز کو 25 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، لیکن بہت سی ای-بائیکس کو آسانی سے ہیک کیا جا سکتا ہے۔

ہفتہ رفتہ : جمعہ 19 ستمبر 2025 19.09.2025

آسٹریلیا کے 2035 کے ایندھن اخراج کمی کے ہدف کے دفاع میں ملا جلا رد عمل, وزیر اعظم پر پاپوا نیو گنی کے ساتھ تاخیر شدہ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے دباؤ, پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔

مختصر خبریں: جمعرات 18 ستمبر 2025 18.09.2025

غزہ شہر میں فلسطینیوں کو وہاں رہنے یا شہر چھوڑنے میں سے ایک کے انتخاب کا سامنا ہے ، شہر پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے اور وفاقی حزب اختلاف سوسن لی نے نیٹ زیرو پالیسی پر عدم فعالیت کے درمیان اپنی ٹیم کا دفاع کیا ہے۔

Australia's newest citizens welcomed in ceremonies on Australian Citizenship Day - آسٹریلیا کے نئے شہریوں کا "آسٹریلین سٹیزن شپ ڈے" کی تقاریب میں استقبال اور شرکا کا ردّعمل 18.09.2025

Thousands are celebrating becoming new Australians, as local councils hosted ceremonies around the country for Australian Citizenship Day. SBS spoke to some of the new citizens. - آسٹریلیا کے نئے شہریوں کو "آسٹریلین سٹیزن شپ ڈے" کی تقاریب میں خوش آمدید کیا گیا۔ ہزاروں افراد نئے آسٹریلین بننے کا جشن منا رہے ہیں، جب کہ مقامی کونسلز نے ملک بھر میں "آسٹریلین سٹیزن شپ ڈے" کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کی...

The transnational links between extremist groups fuelling protests in Australia and the UK - انتہا پسند گروہوں کے درمیان عالمی روابط، جو آسٹریلیا اور برطانیہ میں احتجاج کو ہوا دے رہے ہیں 18.09.2025

Experts say there are a number of driving forces behind recent mass demonstrations in Australia and the UK, and says they are "not particularly exceptional". They also say media organisations need to treat this issue with caution when reporting. - ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں حالیہ بڑے پیمانے کے مظاہروں کے پیچھے کئی عوامل ہیں اور یہ "خاص طور پر غیر معمولی" نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی ک...

مختصر خبریں: بدھ 17 ستمبر 2025 17.09.2025

انتھونی البانیزی پاپوا نیو گنی سے اُس دفاعی معاہدے کے بغیر روانہ ہو جائیں گے جس کی وہ کوشش کر رہے ہیں اور غزہ میں اسرائیل کی زمینی جارحیت شروع ہو چکی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے ایک کمیشن نے وہاں نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔

Listen to the SBS Urdu - ایس بی ایس اردو podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.