Independent Urdu
مکس پلیٹ
سائنس، آرٹ اور نوجوانوں کی دنیا سمیت بہت کچھ جو آپ کے لیے ضروری ہے۔
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے بدلتے معیار 22.09.2024 18:31
گذشتہ چند دہائیوں کے دوران دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے جیسے معنی ہی بدل کے رہ گئے ہیں۔ نت نئے ڈرامے، مارننگ شوز اور خبروں سے زیادہ خبروں کے چینل۔ کیا کچھ بدل گیا ہے سنئیے صحافی اور سابق مدیر غازی صلاح الدین سے صحافی عروج جعفری کی گفتگو اس پوڈکاسٹ۔
تحریم عظیم | ایک کام کی ایک تنخواہ 17.09.2024 5:04
تحریم عظیم | ایک کام کی ایک تنخواہ
بلیو اکانومی پاکستان کے لیے کتنی اہم؟ 12.09.2024 7:19
پاکستان میں میری ٹائمز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ’بلیو اکانومی‘ سے متعلق معاملات زیر بحث رہے، تفصیل محمد اشتیاق کی زبانی انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں۔
ہم بچے سکول کیوں بھیجتے ہیں؟ 09.09.2024 13:28
ہم، اپنے بچے سکول کیوں بھیجتے ہیں؟ ان کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے، ان کو مل جل کر ایک جماعت میں بیٹھنے کے لیے یا استاد کی نگرانی میں ذہن سازی کے لیے۔ کیا سکولنگ کے بس یہی مقاصد ہیں یا اس سے بڑھ کے کچھ اور بھی۔ تفصیل جانتے ہیں انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں جس میں صحافی عروج جعفری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر پرسن طارق بنوری اور ایک والدہ سلمی ذولفقار سے گفتگو کی۔
سپارکو خلا پہ کمند کب ڈالے گا؟ 01.09.2024 13:18
پاکستان کا سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی تحقیق، خلا میں پہنچنے کی کوششیں اور ناسا کے خلا میں پھنسے دو خلا بازوں کی مجموعی صورت حال پہ سپارکی اہلکار ارم حمید کے ساتھ سنیئے صحافی عروج جعفری کی پوڈکاسٹ۔
عالمی ادارے محنت پاکستان میں جبری مشقت کے خاتمے کے لیے کیا کر رہا ہے؟ 29.08.2024 9:53
اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ آئئ ایل او یا عالمی ادارے محنت پاکستان میں جبری مشقت کے خلاف طویل عرصے سے کوششیں کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ادارے کے سینییر اہلکار ڈاکٹر فیصل اقبال نے ہارون رشید سے گفتگو میں مسئلے کی سنگینی اور اس کے حاتمے کی کوششوں پر روشنی اس گفتگو میں ڈالی، آپ بھی سنئیے
آصف محمود | راول جھیل سو موٹو مانگتی ہے 22.08.2024 4:32
اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع کئی سرکاری عمارتوں کا سیوریج راول جھیل میں ڈالا جاتا ہے جہاں سے یہی پانی سپلائی کے نام پر راولپنڈی کے شہریوں کے گھروں میں پہنچایا جاتا ہے۔
اف! اب یہ انٹرنیٹ کو کیا ہوا؟ 17.08.2024 11:36
پاکستان میں پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بند ہوا اور اب سارے کا سارا انٹرنیٹ ہی بیٹھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ کبھی وٹس ایپ کام نہیں کرتا اور کبھی انسٹاگرام ناراض ہو جاتا ہے۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ فائروال کی صدا بار بار سنی جاتی ہے لیکن سرکاری طور پر اس کی باضابطہ تصدیق کوئی نہیں؟ سنیے انڈپینڈنٹ کے چند ساتھیوں کی رائے اس پوڈکاسٹ میں
’مصنوعی ذہانت صحافت کے لیے اچھی، صحافی کے لیے نہیں‘ 07.08.2024 11:16
مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے زندگی کو سہل تو بنایا لیکن اس سے تخلیقی عمل بھی متاثرہوا۔ اے آئی نے صحافت کو کیسے متاثر کیا اور صحافی اس چیلنج سے کیسے نمٹ سکتے ہیں، سنیے انڈی پوڈ کاسٹ میں صحافی شیراز حسنات کی سحرش قریشی سے گفتگو
افغانستان کی ہاری ہوئی جنگ: ذمہ دار کون؟ 31.07.2024 10:03
اگست 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی دھائیوں سے لڑی جانے والی جنگ اور جمہوریت کے قیام کی کوششوں کی ناکامی پر آج بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تحقیق ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے سابق انٹیلی جنس افسر اور سفارت کار برگیڈئئر (ر) اسحاق احمد خٹک نے ایک کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب کی رونائی اسلام آباد میں ہوئی جہاں ہارون رشید نے ان سے بات کی۔ سنئیے اس پوڈکاسٹ میں
لڑکیاں پاکستان سے باہر تربیت لے کر نکلیں 26.07.2024 5:21
وہ لڑکیاں جنہیں کچھ ہی عرصے میں باہر سکونت کے لیے جانا پڑے گا یا وہ لڑکیاں جن کے رشتے باہر ہو چکے انہیں فی الفور ابھی سے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
جب ہاسٹل میں نہاتے ہوئے پانی ختم ہوگیا 08.07.2024 11:16
جو طلبہ حصول علم کے لیے ہاسٹلوں میں رہتے ہیں ان کی بھی اپنی ہی ایک زندگی ہوتی ہے، ایسے ہی چند طلبہ کی ہاسٹل سے جڑی دلچسپ کہانیاں سنیئے محمد اسرار کے اس پوڈکاسٹ میں
اردو زبان کا ناز تسکین ظفر کی یادیں محمد زبیر صدیقی کی زبانی 10.06.2024 4:24
ریڈیو اور ٹی وی اناونسمنٹ کا بڑا نام تسکین ظفر گذشتہ دنوں رحلت فرما گئیں، ان کے ساتھی اور جونیئر پاکستان ٹیلی ویژن کے میزبان محمد زبیر صدیقی نے ان کے ساتھ کام کیا اور اس پوڈکاسٹ میں مرحومہ کی چند یادیں شیئر کی ہیں، آپ بھی سنئیے
جب ذوالفقار بھٹو نے نام لے کر پکارا؟ 01.06.2024 21:49
سابق سینیٹر، صحافی اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن فرحت اللہ بابر کی زندگی کا آٹھ دہائیوں کا سفر کیسا رہا؟ سنیے عروج جعفری کی فرحت اللہ بابر سے گفتگو، انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں
ذہنی دباؤ اور خواتین کی نفسیات - ایک ماہر سے گفتگو 29.05.2024 25:55
عورت کسی بھی گھر کا اہم ترین ستون ہوتی ہے۔ صبح سے رات تک گھر کا مکمل نظام سنبھالنا اسی کے کندھوں پر ہوتا ہے۔ یہ کندھے اس وقت تھکنا شروع ہو جاتے ہیں جب خواتین ذہنی دباؤ اور گھٹن کا شکار ہونے لگیں۔ اسی کیفیت اور اس کے تدارک پر سنیئے سائیکالوجسٹ سنبل کاکاخیل سے یہ پوڈکاسٹ۔
میڈیا بلوچستان کی کوریج کیوں نہیں کرتا؟ 22.05.2024 16:31
انڈپینڈنٹ اردو کے زیر اہتمام پاکستان کی جامعات میں طلبہ کے لیے شروع کیے گئے پروگرام ’انڈی کیمپس‘ کے تحت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں ’صحافتی اقدار ‘ پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں جامعہ کے بشریات، بین الاقوامی تعلقات عامہ اور ڈیفنس اور سٹریٹجک سٹڈیز ڈپارٹمنٹس کے طلبہ نے شرکت کی۔ بعض طلبہ نے بلوچستان کی کوریج کا مسئلہ اٹھایا۔ اس گفتگو کا خلاصہ اس پوڈکاسٹ میں سنیئے
لائٹس بھی آن نہیں کرسکتے، پاکستانی طلبہ کی کہانی 19.05.2024 6:07
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر اتوار کو بشکیک روانہ ہو رہے ہیں۔ وہاں پھنسے طلبہ کو نکالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں سنیئے وہاں دو میڈیکل کے طلبہ کی زبانی صورت حال۔ ان کے نام سکیورٹی کی وجہ سے ظاہر نہیں کیے جا رہے ہیں۔
عفت حسن رضوی | ناروے اتنا امیر کیوں ہے؟ 17.05.2024 5:42
ناروے ہمیشہ سے اتنا امیر نہیں تھا کہ ایسے ممالک کی فہرست میں ٹاپ پر ہو لیکن 1960 میں یہاں گہرے سمندر میں تیل کے ذخائر دریافت ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے خزانے کے منہ کھل گئے۔
زمین کو رہنے کے قابل رہنے دیں 07.05.2024 18:04
ماحولیاتی آلودگی اور دیگر ایسے عوامل جن سے زمین کی خوبصورتی و ماحول متاثر ہو رہا ہے اس کے بارے میں آگاہی کی کوششیں مسلسل کی جاتی رہی ہیں۔ پاکستانی آرٹسٹس اس بارے میں کیسے کام کر رہے تاکہ زمین کو رہنےکے قابل رہنے دیا جائے، تفصیل منیر احمد کی زبانی انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں
آزادی صحافت دشوار کیوں؟ 22.04.2024 17:34
مزاحمت کی علامت، سینیئر صحافی اور پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل ناصر زیدی کو احفاظ الرحمن ایوارڑ سے نوازا گیا۔ انڈپینڈنٹ اردو کے لیے عروج جعفری کی ناصر زیدی سے گفتگو اس پوڈکاسٹ میں
گانچھے میں بہار کا استقبال ’بلاسم فیسٹیول سے 14.04.2024 21:44
پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے گانچھے میں بہارکے پھول کھلنے کا استقبال ’بلاسم فیسٹول‘ سے کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے لیے اس کی اہمیت، معاشرتی یگانگت اور سیاحت سے وابستہ نئی روایت کی کہانی منیر احمد کی اس خوشبو سے بھری پوڈکاسٹ میں
چینی شہریوں پر حملے اور سرمایہ کاری پر اثرات؟ 27.03.2024 10:53
پاکستان میں ایک مہلک حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت 6 افراد کے مارے جانے کے بعد ایک بار پھر یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ ملک میں اربوں ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کا مستقبل کیا ہو گا۔ تفصیلات محمد اشتیاق اور ہارون رشید کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں
کشیدگی پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں نہیں 19.03.2024 12:03
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دور رس اثرات کا خدشہ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ تحمل اور بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کا حل بہترین راستہ ہے۔ طالبان حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر شروع ہونے والی جھڑپیں اب رک گئی ہیں لیکن کیا حالیہ کشیدگی کے اثرات جلد زائل ہو سکیں گے، سنیے تفصیل ہارون رشید اور محمد اشتیاق کی زبانی اس پوڈکاسٹ مین۔
صوبے کی قدیم درس گاہ بلوچستان یونیورسٹی پھر معاشی مشکلات سے دوچار کیوں؟ 16.03.2024 7:58
صوبے کی سب سے بڑی اور قدیم درس گاہ بلوچستان یونیورسٹی کے سینکڑوں ملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی پر چھ روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس درس گاہ میں معاشی مسائل ہر سال سر اٹھاتے ہیں، سنیے اس حوالے سے کوئٹہ سے صحافی عامر باجوئی کا یہ پوڈکاسٹ
ایپل نے کار بنانے کا منصوبہ کیوں ترک کیا؟ 04.03.2024 15:14
ارب ڈالر اور دس سال ضائع کرنے کے بعد ایپل نے کار بنانے کا ارادہ ترک کر دیا، مگر کیوں؟
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.