Independent Urdu

مکس پلیٹ

سائنس، آرٹ اور نوجوانوں کی دنیا سمیت بہت کچھ جو آپ کے لیے ضروری ہے۔

Auteur

Independent Urdu

Catégorie

News

Site du podcast

www.spreaker.com

Dernier épisode

22 sept. 2024

Où écouter ?

Les podcasts dans l'appli Replaio Radio Bientôt disponible

Les podcasts arrivent très bientôt dans l'appli. Installe-la dès maintenant et découvre en avant-première une toute nouvelle façon de vivre les podcasts

Télécharger sur Google Play Installe-la gratuitement Android 5 M+ de téléchargements · note de 4,8 iOS bientôt

Épisodes

ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے بدلتے معیار 22.09.2024

گذشتہ چند دہائیوں کے دوران دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے جیسے معنی ہی بدل کے رہ گئے ہیں۔ نت نئے ڈرامے، مارننگ شوز اور خبروں سے زیادہ خبروں کے چینل۔ کیا کچھ بدل گیا ہے سنئیے صحافی اور سابق مدیر غازی صلاح الدین سے صحافی عروج جعفری کی گفتگو اس پوڈکاسٹ۔

تحریم عظیم | ایک کام کی ایک تنخواہ 17.09.2024

تحریم عظیم | ایک کام کی ایک تنخواہ

بلیو اکانومی پاکستان کے لیے کتنی اہم؟ 12.09.2024

پاکستان میں میری ٹائمز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ’بلیو اکانومی‘ سے متعلق معاملات زیر بحث رہے، تفصیل محمد اشتیاق کی زبانی انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں۔

ہم بچے سکول کیوں بھیجتے ہیں؟ 09.09.2024

ہم، اپنے بچے سکول کیوں بھیجتے ہیں؟ ان کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے، ان کو مل جل کر ایک جماعت میں بیٹھنے کے لیے یا استاد کی نگرانی میں ذہن سازی کے لیے۔ کیا سکولنگ کے بس یہی مقاصد ہیں یا اس سے بڑھ کے کچھ اور بھی۔ تفصیل جانتے ہیں انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں جس میں صحافی عروج جعفری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر پرسن طارق بنوری اور ایک والدہ سلمی ذولفقار سے گفتگو کی۔

سپارکو خلا پہ کمند کب ڈالے گا؟ 01.09.2024

پاکستان کا سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی تحقیق، خلا میں پہنچنے کی کوششیں اور ناسا کے خلا میں پھنسے دو خلا بازوں کی مجموعی صورت حال پہ سپارکی اہلکار ارم حمید کے ساتھ سنیئے صحافی عروج جعفری کی پوڈکاسٹ۔

عالمی ادارے محنت پاکستان میں جبری مشقت کے خاتمے کے لیے کیا کر رہا ہے؟ 29.08.2024

اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ آئئ ایل او یا عالمی ادارے محنت پاکستان میں جبری مشقت کے خلاف طویل عرصے سے کوششیں کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ادارے کے سینییر اہلکار ڈاکٹر فیصل اقبال نے ہارون رشید سے گفتگو میں مسئلے کی سنگینی اور اس کے حاتمے کی کوششوں پر روشنی اس گفتگو میں ڈالی، آپ بھی سنئیے

آصف محمود | راول جھیل سو موٹو مانگتی ہے 22.08.2024

اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع کئی سرکاری عمارتوں کا سیوریج راول جھیل میں ڈالا جاتا ہے جہاں سے یہی پانی سپلائی کے نام پر راولپنڈی کے شہریوں کے گھروں میں پہنچایا جاتا ہے۔

اف! اب یہ انٹرنیٹ کو کیا ہوا؟ 17.08.2024

پاکستان میں پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بند ہوا اور اب سارے کا سارا انٹرنیٹ ہی بیٹھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ کبھی وٹس ایپ کام نہیں کرتا اور کبھی انسٹاگرام ناراض ہو جاتا ہے۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ فائروال کی صدا بار بار سنی جاتی ہے لیکن سرکاری طور پر اس کی باضابطہ تصدیق کوئی نہیں؟ سنیے انڈپینڈنٹ کے چند ساتھیوں کی رائے اس پوڈکاسٹ میں

’مصنوعی ذہانت صحافت کے لیے اچھی، صحافی کے لیے نہیں‘ 07.08.2024

مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے زندگی کو سہل تو بنایا لیکن اس سے تخلیقی عمل بھی متاثرہوا۔ اے آئی نے صحافت کو کیسے متاثر کیا اور صحافی اس چیلنج سے کیسے نمٹ سکتے ہیں، سنیے انڈی پوڈ کاسٹ میں صحافی شیراز حسنات کی سحرش قریشی سے گفتگو

افغانستان کی ہاری ہوئی جنگ: ذمہ دار کون؟ 31.07.2024

اگست 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی دھائیوں سے لڑی جانے والی جنگ اور جمہوریت کے قیام کی کوششوں کی ناکامی پر آج بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تحقیق ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے سابق انٹیلی جنس افسر اور سفارت کار برگیڈئئر (ر) اسحاق احمد خٹک نے ایک کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب کی رونائی اسلام آباد میں ہوئی جہاں ہارون رشید نے ان سے بات کی۔ سنئیے اس پوڈکاسٹ میں

لڑکیاں پاکستان سے باہر تربیت لے کر نکلیں 26.07.2024

وہ لڑکیاں جنہیں کچھ ہی عرصے میں باہر سکونت کے لیے جانا پڑے گا یا وہ لڑکیاں جن کے رشتے باہر ہو چکے انہیں فی الفور ابھی سے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

جب ہاسٹل میں نہاتے ہوئے پانی ختم ہوگیا 08.07.2024

جو طلبہ حصول علم کے لیے ہاسٹلوں میں رہتے ہیں ان کی بھی اپنی ہی ایک زندگی ہوتی ہے، ایسے ہی چند طلبہ کی ہاسٹل سے جڑی دلچسپ کہانیاں سنیئے محمد اسرار کے اس پوڈکاسٹ میں

اردو زبان کا ناز تسکین ظفر کی یادیں محمد زبیر صدیقی کی زبانی 10.06.2024

ریڈیو اور ٹی وی اناونسمنٹ کا بڑا نام تسکین ظفر گذشتہ دنوں رحلت فرما گئیں، ان کے ساتھی اور جونیئر پاکستان ٹیلی ویژن کے میزبان محمد زبیر صدیقی نے ان کے ساتھ کام کیا اور اس پوڈکاسٹ میں مرحومہ کی چند یادیں شیئر کی ہیں، آپ بھی سنئیے

جب ذوالفقار بھٹو نے نام لے کر پکارا؟ 01.06.2024

سابق سینیٹر، صحافی اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن فرحت اللہ بابر کی زندگی کا آٹھ دہائیوں کا سفر کیسا رہا؟ سنیے عروج جعفری کی فرحت اللہ بابر سے گفتگو، انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں

ذہنی دباؤ اور خواتین کی نفسیات - ایک ماہر سے گفتگو 29.05.2024

عورت کسی بھی گھر کا اہم ترین ستون ہوتی ہے۔ صبح سے رات تک گھر کا مکمل نظام سنبھالنا اسی کے کندھوں پر ہوتا ہے۔ یہ کندھے اس وقت تھکنا شروع ہو جاتے ہیں جب خواتین ذہنی دباؤ اور گھٹن کا شکار ہونے لگیں۔ اسی کیفیت اور اس کے تدارک پر سنیئے سائیکالوجسٹ سنبل کاکاخیل سے یہ پوڈکاسٹ۔

میڈیا بلوچستان کی کوریج کیوں نہیں کرتا؟ 22.05.2024

انڈپینڈنٹ اردو کے زیر اہتمام پاکستان کی جامعات میں طلبہ کے لیے شروع کیے گئے پروگرام ’انڈی کیمپس‘ کے تحت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں ’صحافتی اقدار ‘ پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں جامعہ کے بشریات، بین الاقوامی تعلقات عامہ اور ڈیفنس اور سٹریٹجک سٹڈیز ڈپارٹمنٹس کے طلبہ نے شرکت کی۔ بعض طلبہ نے بلوچستان کی کوریج کا مسئلہ اٹھایا۔ اس گفتگو کا خلاصہ اس پوڈکاسٹ میں سنیئے

لائٹس بھی آن نہیں کرسکتے، پاکستانی طلبہ کی کہانی 19.05.2024

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر اتوار کو بشکیک روانہ ہو رہے ہیں۔ وہاں پھنسے طلبہ کو نکالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں سنیئے وہاں دو میڈیکل کے طلبہ کی زبانی صورت حال۔ ان کے نام سکیورٹی کی وجہ سے ظاہر نہیں کیے جا رہے ہیں۔

عفت حسن رضوی | ناروے اتنا امیر کیوں ہے؟ 17.05.2024

ناروے ہمیشہ سے اتنا امیر نہیں تھا کہ ایسے ممالک کی فہرست میں ٹاپ پر ہو لیکن 1960 میں یہاں گہرے سمندر میں تیل کے ذخائر دریافت ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے خزانے کے منہ کھل گئے۔

زمین کو رہنے کے قابل رہنے دیں 07.05.2024

ماحولیاتی آلودگی اور دیگر ایسے عوامل جن سے زمین کی خوبصورتی  و ماحول متاثر ہو رہا ہے اس کے بارے میں آگاہی کی کوششیں مسلسل کی جاتی رہی ہیں۔ پاکستانی آرٹسٹس اس بارے میں کیسے کام کر رہے تاکہ زمین کو رہنےکے قابل رہنے دیا جائے، تفصیل منیر احمد کی زبانی انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں

آزادی صحافت دشوار کیوں؟ 22.04.2024

مزاحمت کی علامت، سینیئر صحافی اور پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل ناصر زیدی کو احفاظ الرحمن ایوارڑ  سے نوازا گیا۔ انڈپینڈنٹ اردو کے لیے عروج جعفری کی ناصر زیدی سے گفتگو اس پوڈکاسٹ میں

گانچھے میں بہار کا استقبال ’بلاسم فیسٹیول سے 14.04.2024

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے گانچھے میں بہارکے پھول کھلنے کا استقبال ’بلاسم فیسٹول‘ سے کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے لیے اس کی اہمیت، معاشرتی یگانگت اور سیاحت سے وابستہ نئی روایت کی کہانی منیر احمد کی اس خوشبو سے بھری پوڈکاسٹ میں

چینی شہریوں پر حملے اور سرمایہ کاری پر اثرات؟ 27.03.2024

پاکستان میں ایک مہلک حملے  میں پانچ چینی شہریوں سمیت 6 افراد کے مارے جانے کے بعد ایک بار پھر یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ ملک میں اربوں ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کا مستقبل کیا ہو گا۔ تفصیلات محمد اشتیاق اور ہارون رشید کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں

کشیدگی پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں نہیں 19.03.2024

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دور رس اثرات کا خدشہ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ تحمل اور بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کا حل بہترین راستہ ہے۔ طالبان حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر شروع ہونے والی جھڑپیں اب رک گئی ہیں لیکن کیا حالیہ کشیدگی کے اثرات جلد زائل ہو سکیں گے، سنیے تفصیل ہارون رشید اور محمد اشتیاق کی زبانی اس پوڈکاسٹ مین۔

صوبے کی قدیم درس گاہ بلوچستان یونیورسٹی پھر معاشی مشکلات سے دوچار کیوں؟ 16.03.2024

صوبے کی سب سے بڑی اور قدیم درس گاہ بلوچستان یونیورسٹی کے سینکڑوں ملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی پر چھ روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس درس گاہ میں معاشی مسائل ہر سال سر اٹھاتے ہیں، سنیے اس حوالے سے کوئٹہ سے صحافی عامر باجوئی کا یہ پوڈکاسٹ

ایپل نے کار بنانے کا منصوبہ کیوں ترک کیا؟ 04.03.2024

ارب ڈالر اور دس سال ضائع کرنے کے بعد ایپل نے کار بنانے کا ارادہ ترک کر دیا، مگر کیوں؟

Écoute le podcast مکس پلیٹ sur Replaio

La radio et les podcasts dans une seule appli - gratuite, sans inscription. Installe-la dès aujourd'hui et ne rate pas le lancement

Télécharger sur Google Play

Replaio n'est pas éditeur de podcasts ; les noms des émissions, les visuels et l'audio appartiennent à leurs auteurs et sont diffusés via des flux RSS publics