Independent Urdu
سیاسی کروٹیں
ہمارے سینیئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں کے انگلیاں سیاسی نبض پر ہمیشہ رہتی ہیں۔ ان کی جانب سے حالات و واقعات پر تبصرے اور تجزیے۔
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
نئے آئینی پیکج کے اہم نکات آسان زبان میں 18.09.2024 10:10
حکومتی اتحاد کی جانب سے چھبیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ غیر سرکاری طور پر تو منظر عام پر آ چکا ہے، اکثر مندرجات کی توثیق حکومتی وزرا کے اظہار خیال سے بھی ہوگئی ہے لیکن ابہام ابھی بھی موجود ہے کہ مشاورت کے بعد جو مسودہ آئے گا وہ کیسا ہو گا۔ لیکن دستیاب معلومات کی بنیاد پر انڈپینڈنٹ اردو کے محمد اشتیاق اور ہارون رشید اہم نکات اس پوڈکاسٹ میں بتانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عفت رضوی | جب تاج اچھالے جاتے ہیں 08.08.2024 5:39
ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکمرانوں کے کمخواب کے بستروں پہ جوتوں سمیت لیٹ کر مظاہرین نجانے کتنے جنموں کی تھکن اتار رہے ہیں لیکن کیا ہماری اشرافیہ کے محلوں کے مکین بھی یہ سب دیکھ رہے ہیں؟
آصف محمود | کیا عدلیہ میں ’عظیم‘ جج بھی گزرے ہیں؟ 27.06.2024 5:22
پی سی او کا حلف نہ لینا اور آئین سے جڑے رہنا، آئینی تقاضا ہے۔ کوئی جج یہ تقاضے پورے کرتا ہے تو وہ اپنی بنیادی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔ یہ یقیناً ایک اچھا اقدام ہے لیکن اس کا عظمت سے کیا تعلق؟ عظمت قابل بحث معاملہ ہے۔
نو مئی: پاکستان فوج اپنے موقف پر قائم 07.05.2024 12:56
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف کی منگل کو ہونے والی پریس کانفرنس کا محور نو مئی 2023 کو عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق فوج کا موقف ہی رہا۔ ترجمان کی پریس کانفرنس پر نو مئی میں ملوث افراد اور ملک کی سلامتی سے متعلق چیلنجر پر کیا کہا گیا اس بارے ہلکا پھلکا تبصرہ ہارون رشید اور محمد اشتیاق کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں۔
عفت حسن رضوی | نام والی تختی کے ساتھ فوٹو والی مشہوری 03.05.2024 5:25
اپنی کامیابی کا ڈنکا بھی بجانا ہو تو بڑے سائز کے منہ والی فوٹو نہیں لگائی جاتی، پرفارمنس دکھا دی جاتی ہے، باقی نیت کا فیصلہ اوپر والا اور کارکردگی کا فیصلہ عوام کرتے ہیں۔
امریکہ کا انکار، پاکستان کی توانائی آپشن کیا ہیں؟ 02.04.2024 29:10
امریکی حکام نے گذشتہ دنوں ایک بیان میں بڑے واضح انداز میں کہا کہ وہ پاکستان کو ایران کے ساتھ قدرتی گیس کی پائپ لائن کے منصوبے کی اجازت نہیں دے گا، تو ایسے میں پاکستان کی توانائی آپشن کیا ہیں؟ سنیئے منیر احمد کے اس پوڈ کاسٹ میں ماہرین کی زبانی
ملا ہبت اللہ کا پیغام نیا یا پرانا؟ لیکن کتنا اہم؟ 25.03.2024 9:22
افغان طالبان کے سپریم رہنما ملا ہبت اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف ان کی جنگ ختم نہیں ہوئی اور ان کی تحریک کا مقصد نفاذ شریعت ہے۔ افغانستان کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو آر ٹی اے پر اتوار کو چلائے جانے والے صوتی بیان کو بہت جلد ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ سنیے مزید احوال ہارون رشید کے اس پوڈکاسٹ میں۔
بھٹو ریفرنس کا فیصلہ خوش آئند مگر ادھورا 07.03.2024 7:13
جب 2011 میں صدر نے یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تو میں اس قانونی ٹیم کا حصہ تھا جو صدارتی ریفرنس کو دیکھنے کے لیے وفاقی حکومت نے بنائی تھی۔
مشکلات بڑی لیکن ایوان منقسم 29.02.2024 11:33
پاکستان میں منتخب ہونے والے نئے اراکین اسمبلی نے جمعرات 29 فروری 2024 کو حلف اٹھا لیا ہے۔ جہاں تجربہ کار سیاستدان ملک کی 16 ویں قومی اسمبلی کا حصہ ہیں وہیں اس مرتبہ بہت سے نئے چہرے اور نوجوان بھی ایوان میں شامل ہیں۔ ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا تو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین نے احتجاج شروع کر دیا جس سے یوں لگتا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں وہ خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس بارے میں سنیئ...
نو فروری بھی آگئی، اب بھی وہی اکڑفوں؟ 09.02.2024 5:40
اب دعا ہے کہ وہ صبر رنگ لائے اور عوام کو بااختیار خود مختار اور پانچ سالہ ٹرم مکمل کرنے والی جمہوری حکومت مل سکے۔
الیکشن 2024: خدشات، مسائل اور ان کے حل؟ 30.01.2024 28:48
پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم دن 8 فروری ہے۔ اس دن کیا ہوسکتا ہے؟ سیاستدان، اساتذہ اور طلبہ کے خدشات کیا ہیں اور ان کا حل کیا ہے، سنئیے منیر احمد کی اس پوڈکاسٹ میں
آصف محمود | کیا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ’واک اوور‘ سیاست کر رہی ہیں؟ 25.01.2024 4:47
قومی جماعتوں کی ہنرکاری بتاتی ہے کہ ان کے خیال میں ایک نیم خواندہ سماج میں سیاست بہت آسان ہوتی ہے، یہاں کوئی منشور پوچھتا ہے نہ یہاں کسی سے اس کی حکمت عملی کے بارے میں کوئی سوال ہوتا ہے۔
’طلبہ یونین ہوگی تو اچھے اراکین اسمبلی ہوں گے‘ 23.01.2024 20:36
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نسلی اور لسانی طلبہ تنظیمیں اچھی ہیں یا نہیں؟ اور طلبہ یونین ہونی چاہیں یا نہیں؟ جویریہ فاروق نے یونیورسٹی کی طلبہ اور کونسل اراکین سے یونین کی بحالی کے بارے میں بات کی، اس پوڈکاسٹ میں آپ بھی سنئیے
عفت حسن رضوی | پارٹی ٹکٹاں ایویں نئیں لبھدیاں 12.01.2024 4:57
پارٹی کو انتخابی امیدوار کی شکل میں فُل پیکج درکار ہوتا ہے، جس کے پیچھے برادری ہو، چلتی انڈسٹری ہو، اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی ہو، جیب میں اتنے دانے ہوں کہ بڑے بڑے اشتہاری بورڈ لگوا سکے، پارٹی کے شایان شان جلسے کروا سکے۔
الیکشن 2024: پہلی مرتبہ ووٹر بننے والے پانچ نوجوان کس کو ووٹ دیں گے؟ 11.01.2024 11:10
انڈپینڈنٹ اردو کی جویریہ حنا نے اسلام آباد کی یونیورسٹیوں کے پانچ نوجوان طلبہ سے گفتگو کی، جنہیں آٹھ فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق ملا ہے۔ آپ بھی سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
پاکستان میں ’صرف بالغوں کے لیے‘ سیاست کا نیا دور 01.12.2023 5:53
اب سوال یہ ہے کہ کیا سیاست دانوں کی ذاتی زندگی بالخصوص ان کی خلوتیں بھی پاکستانی سیاست و جمہوریت میں اخلاقیات کا مسئلہ شمار ہوں گی؟
الیکٹ ایبلز، پاکستانی سیاست کو سمجھنے والے سائنس دان 16.11.2023 6:02
2018 عمران خان کے وہ دو رنگے پارٹی سکارف تو یاد ہوں گے جو جہانگیر ترین کے طیارے میں بیٹھ کر آنے والے الیکٹ ایبلز کو پہنائے جاتے تھے۔
بلوچستان میں سیاسی ہوا کا رخ کچھ کچھ واضح؟ 15.11.2023 18:07
سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف صوبہ بلوچستان کا دورے کرکے لوٹے ہیں جس میں انہیں کافی ’سیاسی کامیابیاں‘ ملیں ہیں۔ آخر آتے ہی وہ سیدھے کوئٹہ کیوں گئے اور مزید سوالات کا جواب دے رہے ہیں سینیئر صحافی شہزادہ ذوالفقار اس پوڈکاسٹ میں
عفت حسن رضوی | احتجاج اور انتشار کے بیچ جھولتی رسی 04.11.2023 5:32
پاکستان میں سیاسی مظاہرے تو احتجاج اور انتشار کے درمیان جھولتی رسی پہ سائیکل چلانے جیسے ہیں۔ ریاست چاہے تو مینار پاکستان بھر دے، نہ چاہے تو مظاہرین سے جیلیں بھر دے۔
عفت حسن رضوی | کیا عالمی میڈیا قابل اعتبار نہیں رہا؟ 20.10.2023 6:44
مغربی میڈیا جس کے کریڈٹ پہ اتنا کچھ ہے، آخر کیا بات ہے کہ فلسطین کے معاملے پہ جھوٹ اور پراپیگنڈے کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے؟
عفت حسن رضوی | افغان پناہ گزین اور ہمارا نمک 05.10.2023 6:06
جلد بازی میں افغان شہریوں سے کسی نہ کسی طرح پیچھا چھڑانے کی پالیسی مستقبل میں صرف نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرے گی، سنیئے اس بارے میں عفت حسن رضوی کا کالم
نواز شریف واپس آ کر کیا کریں گے؟ 05.10.2023 5:29
نواز شریف اقتدار کی سیاست سے آگے نکل سکیں تو یہ سیاست اور یہ سماج قدم قدم پر رفو گری کا طالب ہے۔ گر یہ نہیں تو بابا باقی کہانیاں ہیں۔ اس صورت میں آنا نہ آنا برابر ہے، سنیئے اس بارے میں آصف محمود کا سیاسی کالم
عام انتخابات کی تاریخ کی پسوڑی 03.10.2023 11:08
پاکستان میں الیکشن کمشن نے عام انتخابات کے لیے آئندہ برس جنوری کا آخری ہفتے کا وقت تو بتا دیا ہے لیکن واضح تاریخ ابھی بھی نہیں دی، اس اور سیاسی جماعتوں کے ردعمل پر سنیئے محمد اشتیاق اور ہارون رشید کی گفتگو اس پوڈکاسٹ میں۔
آصف محمود | میڈیا کی ڈولی بھی لٹک رہی ہے 24.08.2023 4:18
ہمارے میڈیا کو کون بتائے گا آپ کسی میلے ٹھیلے کی خبر پڑھ رہے ہیں تو شوخی اور چیخ پکار شاید گوارا کر لی جائے لیکن سوگوار لمحے سنجیدگی مانگتے ہیں۔
علاقائی رابطوں کے لیے پہلے چھوٹے منصوبے: منصور احمد خان 15.07.2023 15:19
افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد خان انڈپینڈنٹ اردو آئے تو ان سے افغانستان اور علاقائی رابطے بڑھانے جیسے موضوعات پر بات ہوئی، سنیئے ہارون رشید کے اس پوڈکاسٹ میں۔
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.