Independent Urdu

سیاسی کروٹیں

News UR ↓ 80 episodes

ہمارے سینیئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں کے انگلیاں سیاسی نبض پر ہمیشہ رہتی ہیں۔ ان کی جانب سے حالات و واقعات پر تبصرے اور تجزیے۔

Author

Independent Urdu

Category

News

Podcast website

www.spreaker.com

Latest episode

Sep 18, 2024

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

عام انتخابات کا کوئی اتا پتہ؟ 02.06.2023

2023 کا وسط آن پہنچا، جون شروع ہو چکا ہے لیکن الیکشن کہیں تاحال کہیں نظر نہیں آتی، آئین کی روح سے دیکھیں تو موجودہ پارلمینٹ کی مدت اگست میں ختم ہر رہی ہے اور اس لحاظ سے یہ انتخابات کا سال ہے لیکن غیر یقینی صورت حال برقرار، تفصیل انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں

عفت حسن رضوی | بھیڑ کو بھگدڑ نہیں بزنس پہ لگائیں 02.06.2023

شدید پولرائزڈ سیاسی ماحول میں میں یہ لکھنے کی جرات کر رہی ہوں کہ نوجوان مہلک، جان لیوا اور بھٹکا دینے والی سیاست سے خود کو دور رکھیں۔

آڈیو لیکس: سابق چیف جسٹس کا بیٹا پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہو 01.06.2023

آڈیو لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں کو بھی کارروائی دیکھنے کی اجازت تھی، کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب سمیت تین افراد کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیے ہیں، مزید تفصیل قرۃ العین شیرازی کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں

کیا افغانستان کے لیے نئے خصوصی سفیر کچھ کر پائیں گے؟ 24.05.2023

پاکستان نے افغانستان کے لیے آصف خان دورانی کو خصوصی سفیر مقرر کیا ہے۔ ہمسایہ ملک افغانستان میں کیا چل رہا ہے اور پاکستان کے نئے سفیر کیا کرسکتے ہیں، سنیے اس بارے میں ہارون رشید کا پوڈکاسٹ

عفت حسن رضوی | پبلک کیوں بھری بیٹھی ہے؟ 19.05.2023

نو مئی کو فساد بپا کرنے والے ہم آپ جیسے عام سے لوگ تھے، پروفیشنل بلوائی نہیں تھے کیوں کہ یہ افراد اپنی شناخت چھپانے، بلوے، دنگے اور ہنگامے کرنے اور کر کے بھاگ جانے کے ہنر سے ناواقف تھے۔

سابق فاٹا: پانچ سال میں کیا کچھ بدلہ؟ 09.05.2023

سابق قبائلی علاقے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو پانچ سال ہو چکے ہیں۔ مئی 2018 کو ایک آئینی ترمیم کے ذریعے اس خطے کو جب خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا تو مقامی لوگوں میں ایک نیا ولولہ جاگا کہ اب ان کو ان کے خوابوں کی تعبیر ملنے والی ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں کیا بدلہ، اس بارے میں انڈی اردو کے لیے تفصیلات اشرف علی کے اس پوڈکاسٹ میں۔

عفت حسن رضوی | ججوں کی پولیسنگ کون کرے گا؟ 04.05.2023

صرف پاکستان ہی میں نہیں، امریکہ میں بھی چند حالیہ واقعات کے بعد آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ ججوں کے احتساب کا کوئی نظام ہونا چاہیے۔

آصف محمود | کیا بلاول بھٹو کو انڈیا جانا چاہیے؟ 30.04.2023
حکومت، تحریک انصاف ڈیڈلاک کا خاتمہ ممکن؟ 12.04.2023

پاکستان میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے، کیا مذاکرات ہی واحد حل ہیں سنیئے نیا پوڈ کاسٹ جس میں میزبان ہارون رشید اور اردو نیوز کے خرم شہزاد اور انڈپینڈنٹ اردو کے محمد اشتیاق سیاسی گتھی سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عفت حسن رضوی | آپ سے نہیں ہوتا تو ہم عوام پر چھوڑ دیں 06.04.2023

تحریک انصاف جسے ٹھکرا کر اسمبلی سے نکلی وہی تخت لاہور کسی قیمت نہیں کھونا چاہتی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحاد پی ڈی ایم آپ ہی آپ ہراسانی کا شکار ہے اور کسی انجانے ڈر کے باعث الیکشن میں جانا نہیں چاہتی۔

کیا معیشت سنہرے خوابوں سے سلجھے گی؟ 28.03.2023

پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، اسی بارے میں بات کرنے کے لیے تھنک ٹینک اکنامک ایڈوائزی گروپ کے سابق چیئرمین اور ماہر معاشیات جاوید حسن کی انڈپینڈنٹ اردو کے پوڈکاسٹ میں شرکت۔

عاقل ندیم | آئینی شقوں کا ’من پسند‘ استعمال 20.03.2023

حالیہ چند سماعتوں میں آئین کی بعض شقوں پر تو ہم خیال ججز بڑا زور دیتے رہے ہیں لیکن آئین صرف کچھ پسندیدہ شقوں پر تو مشتمل نہیں ہے۔

’سینیٹ ٹھنڈے دماغ سے سوچنے والا ادارہ تھا‘ 16.03.2023

1973 کے دستور کے بعد سے پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے 50 سال مکمل ہونے پر ایک رکن نے کہا کہ یہ ادارہ ٹھنڈے دماغ سے سوچنے والا تھا لیکن ان کے بقول اب ایوان ایسا نہیں رہا، قرۃ العین شیرازی کی ایوان کے اراکین سے گفتگو انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں

آصف محمود | نگران حکومت کی ضرروت ہی کیا ہے؟ 12.03.2023
جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری 09.03.2023

پاکستانی فوج کے انٹیلی جنس ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے سابق سربراہ لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے خلاف انکوائری کی تصدیق تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کر دی لیکن تفصیل بتانے سے اجتناب کیا، تفصیل محمد اشتیاق کی زبانی۔

کیا سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس کا نام ہے؟ 06.03.2023

آئینی بحرانوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پارلیمان یہ لازمی قرار دے کہ کسی بھی آئینی معاملے کو سارے جج سنیں گے اور ان کے فیصلے سادہ اکثریت کی بجائے ترجیحی طور پر دو تہائی اکثریت سے ہونے چاہییں۔

جیل سے پہلے میڈیا کا ٹائم بھرو؟ 23.02.2023

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو چکا ہے لیکن تاحال بظاہر قابل ذکر تعداد کو گرفتار نہیں کیا گیا لیکن عمران خان کی جماعت کا میڈیا پر چرچا خوب رہا۔ کیا پی ٹی آئی کے کارکن جیل جانا بھی چاہتے ہیں یا صرف میڈیا پر ٹائم بھرنا چاہتے ہیں، ایک مختصر مباحثہ انڈی اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں۔

عاقل ندیم| آئینی ستونوں میں نظر آتا ناگزیر تصادم 21.02.2023

اگر ہم نے ایک جمہوری ملک کے طور پر آگے چلنا ہے تو ہمیں تمام آئینی اداروں کو آزادی سے کام کرنے دینا ہو گا اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر فیصلے صرف اور صرف آئین اور قانون کی بنیاد پر کرنے ہوں گے۔

عاقل ندیم | پاکستان اور انڈیا کے درمیان آبی جنگ کا خطرہ 06.02.2023
پیپلز پارٹی میں اب واپسی ممکن نہیں: آفتاب شیرپاؤ 06.02.2023

خیبرپختونخواکے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آفتاب خان شیرپاؤ کو پیپلز پارٹی چھوڑے دو دھائیوں سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، انڈپینڈنٹ اردو کے ہارون رشید کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں واپسی ممکن نہیں۔ مزید کیا کہا انہوں نے یہاں سنیئے

آصف محمود | آرٹیکل چھ کے داروغے جواب دیں 05.02.2023

آرٹیکل چھ نہ ہوا، درویش کا تصوف ہو گیا۔ مائل بہ کرم ہوا تو ماں کی طرح مہربان ہو گیا، برہم ہوا تو کسی کوتوال کی تعزیر کا کوڑا بن گیا۔

پولیس اہلکاروں کا احتجاج ’باعث تشویش‘ 02.02.2023

خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے احتجاج پر حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوام کو تحفظ دینے والی فورسز کا احتجاج تشویش کا باعث ہے، مزید تفصیلات سنیے انڈیپنڈنٹ اردو کے اظہار اللہ کا پوڈ کاسٹ

عفت حسن رضوی | پاکستان واپس کیا مٹی پھانکنے جائیں؟ 26.01.2023

پاکستان سر تا پا زخمی ہے، تھکن سے نڈھال ہے یہ سب کو نظر آ رہا ہے مگر جو زخم نہیں نظر آ رہے وہ اور بھی گہرے ہیں۔

عاقل ندیم | رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن 24.01.2023

اگر ہم بین الاقوامی قرضے وقت پر ادا نہ کرسکے تو ہمارے مالیاتی نظام اور تجارت کے لیے خوفناک نتائج پیدا ہوں گے، جن سے ہماری قومی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ سنئے عاقل ندیم کا کالم

آصف محمود | کیا ن لیگ اپنی طبعی عمر پوری کر چکی؟ 23.01.2023

ن لیگ اگر محض ایک موروثی بندوبست ہے تو پھر اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وقت کا موسم بدل چکا۔ نئے موسم موروثیت کو راس نہیں آئیں گے۔

Listen to the سیاسی کروٹیں podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.