Independent Urdu

مکس پلیٹ

News UR ↓ 139 episodes

سائنس، آرٹ اور نوجوانوں کی دنیا سمیت بہت کچھ جو آپ کے لیے ضروری ہے۔

Author

Independent Urdu

Category

News

Podcast website

www.spreaker.com

Latest episode

Sep 22, 2024

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

پی ایس ایل 9: اس مرتبہ مختلف کیا؟ 26.02.2024

پی ایس ایل 9 تو جاری ہے میدان بھرنے لگے ہیں اور ٹی وی پر بھی شائقین چپکے ہوئے ہیں، لیکن اس مرتبہ کا مقابلہ مختلف کس کس طرح سے ہے؟ سنئیے اس بارے میں انڈپینڈنٹ اردو کے فروخ اور ظفر سید کی گفتگو اس پوڈکاسٹ میں۔

انسان حیوان کیسے بنا؟ ایک نمائش کا احوال 20.02.2024

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ ایک معروف ویژول آرٹسٹ بھی ہیں۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ’غیرانسانی وجود کا جشن‘ کے عنوان سے ان کے فن پاروں کی نمائش ہو رہی ہے، سینیئر صحافی منیر احمد نے بھی یہ نمائش دیکھی اور ان کے کام پر کچھ ردعمل اکٹھا کیا، سنیئے اس پوڈکاسٹ میں

الیکشن 2024: نتائج کے بعد اب کیا؟ 13.02.2024

8 فروری کو پاکستان نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اب جس قسم کا منقسم میڈیٹ سامنے آیا ہے اس میں مستقبل کیا دکھایی دے رہا ہے اس پر صحافی منیر احمد نے ماہرین سے گفتگو کی ہے آپ بھی سنئیے اس پوڈکاسٹ میں۔

فیکٹر: نیوز رومز کی مدد کے لیے ٹول 05.02.2024

اسلام آباد میں قائم ایک غیرسرکاری تنظیم میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی نے گذشتہ دنوں فیک نیوز کے مقابلے کے لیے نیوز رومز کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک نیا ٹول متعارت کروایا۔ اس موقع پر ندا حسین بھی موجود تھیں سنیئے کہ یہ نیا ٹول ہے کیا۔

آرمی چیف نوجوانوں کا ذہن کتنا بدل سکے؟ 25.01.2024

پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بدھ کو اسلام آباد میں طلبہ کے ایک کنونشن سے خطاب کیا۔ فوجی سربراہ نے اپنی تقریر میں ’شیطانی میڈیا‘ اور قرآنی آیات کا حوالہ دیا۔ اس گفتگو کے بعد طالبہ مومنہ طارق نے یوتھ کانفرنس میں شریک چند شرکا سے بات کی اور پوچھا کہ ان کے نظریات کتنے تبدیل ہوسکے، سنیے اس کانفرنس کا احوال اس پوڈکاسٹ میں

ایران نے حملہ کیوں کیا؟ سوالات اور ان کے تفصیلی جوابات 22.01.2024

پاکستان کے اہم ہمسایہ ملک ایران نے بلوچستان میں حملہ کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ کیا یہ پاسداران انقلاب کا اپنا فیصلہ تھا، کیا پاکستان کو اس کا علم تھا اس جیسے کئی دوسرا اہم سوالات کے جواب منیر احمد نے اس پوڈکاسٹ میں تلاش کرنے کی کوشش کی آپ بھی سنیئے۔

نوجوان فیشن کا اثر کہاں سے لیتے ہیں؟ 20.01.2024

فیشن کیسا ہونا چاہیے اور پاکستان کی یونیورسٹیوں میں طلبہ فیشن کا اثر کہاں سے لیتے ہیں؟ سنیے اس بارے میں نمل یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ تبسم کی دو ساتھیوں سے گفتگو اس پوڈکاسٹ میں۔

اسلام آباد میٹرو بس سروس: مسافروں کے مسائل 14.01.2024

2015 سے راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والی میٹرو بس سروس نے امیر غریب سب کے لیے سفر آسان اور سستا کردیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سہولتوں میں کمی اور دیگر مسائل نے اسے گھری لیا ہے۔ آئیے انڈپینڈنٹ اردو کے انٹرن ذوالقرنین خان کے ساتھ بس کا سفر کرتے ہیں اور مسافروں کے مسائل انہیں کی زبانی سنتے ہیں۔

کیا مارکو پولو واقعی چین گئے تھے؟ 08.01.2024

مارکو پولو دنیا کے مشہور ترین سیاح ہیں جنہوں نے 13ویں صدی کے آخر میں مسلم دنیا اور چین کے سفر کے بارے میں کتاب لکھی۔ لیکن شروع سے اس کتاب پر شک کیا جاتا رہا ہے، اور جدید تاریخ دان اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ بھی اس بحث میں شامل ہو گئے ہیں۔ سچ کیا ہے؟

ڈیپریشن پارٹ 2: محبت میں ناکامی سے کیسے نمٹا جائے؟ 01.01.2024

پاکستان میں ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کی بیماری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس مہلک مرض کے وجوہات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے اس سلسلے کی دوسری کڑی میں انڈپینڈنٹ اردو کے انٹرن طالب علم ذوالقرنین خان نے ایک نوجوان سے بات کی جو اس کا شکار ہوئے تاہم اب مکمل صحتیاب ہیں۔ ان کی شناخت ان کی خواہش پر ظاہر نہیں کی جا رہی ہے۔ سنیے اس پوڈکاسٹ میں

خاموش قاتل ڈپریشن سے کیسے بچا جائے؟ 30.12.2023

پاکستان میں ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کی بیماری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس مہلک مرض کے پھیلنے کی وجوہات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے، انڈپینڈنٹ اردو کے انٹرن طالب علم ذوالقرنین خان نے ڈاکٹر شمشیر حیات خان سے اس اہم بیماری کے بارے میں تفصیلی بات کی۔ سنیے اس پوڈکاسٹ میں

جہاں بیوروکریٹس کو نکھارا جاتا ہے 23.12.2023

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں سرکاری افسران کی تربیت کا ایک ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ گذشتہ کئی دہائیوں سے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کے امر گُرڑو نے یہاں کا دورہ کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا یہاں جدید حالات کے مطابق کورسز اپ ڈیٹ ہوتے ہیں یا نہیں۔ آپ بھی سنیے یہ گفتگو

خانہ بدوشوں کی مشکلات 19.12.2023

افغانستان کے ’کوچی‘ خانہ بدوش قبیلے کی زندگی مسلسل سفر ہی میں رہتی ہے، یہ موسم کے ساتھ اپنے مال مویشیوں کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہیں۔ کوچی قبیلے سے جڑی معلومات انڈپینڈنٹ اردو کے لیے منیر احمد کے اس پوڈ کاسٹ میں

آرمی چیف امریکہ میں کن معاملات پر بات کریں گے؟ 14.12.2023

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر امریکہ میں ہیں۔ بطور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جہاں ان کی امریکی فوج اور حکومت کے سینئیر رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں۔ اس دورے میں کن امور پر ممکنہ بات چیت کی جائے گی، ایک جائزہ انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں

مرزا اطہر بیگ: اردو کے منفرد فکشن نگار سے ملاقات 05.12.2023

پاکستان کے معروف فکشن اور ڈراما نگار مرزا اطہر بیگ کراچی میں گذشتہ دنوں 16ویں عالمی اردو کانفرنس میں شریک ہوئے اور اپنی تحریروں کے بارے میں ایک نشست میں تفصیل سے بات کی۔ یہ گفتگو کراچی آرٹس کونسل کی اجازت سے یہاں پیش کی جا رہی ہے۔

ڈراما سیریز ’کریشنگ عید:‘ سعودی معاشرے کا گلوبل تصور 27.11.2023

نیٹ فلکس پر سعودی اور پاکستانی کرداروں پر مبنی سیریز ’کریشنگ عید‘ کو پاکستانی ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

101 طلاقیں؛ نتیجہ کیا نکلے گا؟ 19.11.2023
دہائیوں کی میزبانی، عجلت میں الوادع 03.11.2023

پاکستان نے ملک میں مقیم تمام ایسے غیر ملکی شہری جو بغیر دستاویزات کے غیر قانونی طور پر مقیم تھے کو رضا کارانہ طور پر یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی، جس کے اختتام پر اب ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے افراد کو تحویل میں لینے اور بعد ازاں ملک بدری کا عمل شروع ہو گیا ہے اس بارے میں تفصیل انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں

ڈیجیٹل آرٹ سے نوجوان پیسہ بنا سکتے ہیں: اطالوی ماہر 28.10.2023

ڈیجیٹل آرٹ سے نوجوان پیسہ کیسے بنا سکتے ہیں، جانیے منیر احمد کے اس پوڈ کاسٹ میں

کاربن کریڈٹ ہے کیا؟ 26.10.2023

اس وقت دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات پر بات کی جا رہی ہے۔ اس بحث کے دوران کاربن کریڈٹ کا ذکر بار بار آتا ہے۔ یہ کاربن کریڈٹ ہے کیا؟ جانیے کراچی سے نامہ نگار امر گُرڑو کے اس پوڈ کاسٹ میں

ای سپورٹس سے گھر چلائے جاسکتے ہیں: گیمر 23.10.2023

’جتنے نوجوان ای گیمز دیکھنے آتے ہیں آپ کرکٹ، فٹ بال بھول جائیں گے‘۔ یہ کہنا ہے اسلام آباد کے ایک نوجوان ای گیمر کا۔ ویڈیو گیمز اب دنیا میں ایک بڑا کاروبار بن چکا ہے ایسے میں پاکستان اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے کیا کر سکتا ہے، سنیئے منیر احمد کے اس پوڈکاسٹ میں۔

قازقستان میں زندگی کے رنگ 19.10.2023

قازقستان کے شہر آستانہ میں رواں ماہ ’ڈیجٹیل بریج‘ کا انعقاد کیا گیا۔ آستانہ میں موجود منیر احمد نے وہاں کیا دیکھا اس کی جھلک انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں

لاہور میں ڈیجیٹل فن پاروں کی نمائش 14.10.2023

لاہور میں جاری ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول کے دوران 14 ممالک کے 74 فنکار 130 سے زیادہ ڈیجیٹل فن پاروں کے ہمراہ شہر کے نو مختلف مقامات پر ہونے والی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ تفصیل انڈپینڈنٹ اردو کی فاطمہ علی کی زبانی

ملیے ڈاکٹر بختاور خالد سے، نابینا تیر انداز 12.10.2023

ڈاکٹر بختاور خالد گذشتہ دنوں تیر اندازی میں ایک بڑا مقابلہ جیت کر آئیں تو سینیئر صحافی منیر احمد ان سے اور ان کی والدہ اور بھائی سے ملے اور ان کی زندگی کے چیلنجز پر بات کی۔

رابعہ الربا | جیسے آپ کی مرضی ’بیمار سوچ‘ 03.10.2023

شیری کا یہی مسئلہ ہے کہ وہ علیزے کے عناصر حسن کو برداشت نہیں کر پا رہا۔ وہ اس کو روایتی لڑکی بنا کر اس کے حسن سے لطف لینا چاہتا ہے لیکن وہ روایتی بنتے بنتے اپنا حسن بھی کھو رہی ہے۔

Listen to the مکس پلیٹ podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.