Independent Urdu

مکس پلیٹ

News UR ↓ 139 episodes

سائنس، آرٹ اور نوجوانوں کی دنیا سمیت بہت کچھ جو آپ کے لیے ضروری ہے۔

Author

Independent Urdu

Category

News

Podcast website

www.spreaker.com

Latest episode

Sep 22, 2024

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

معدوم ہوتی پوٹھواری شعرخوانی کی روایت 26.09.2023

معدوم ہوتی پوٹھواری شعرخوانی کی روایت پر سنیئے منیر احمد کا تازہ پوڈکاسٹ۔

نئی نسل کو بیرون ملک جانے سے کیسے روکا جائے؟ 23.09.2023

پاکستان میں معاشی و سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے نوجوان نسل بیرون ملک جانے کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس رجحان کو روکنے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے؟ سنیے رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم رضوان عبداللہ کو، جنہوں نے بیرون ملک مقیم دو نوجوانوں سے اس بارے میں گفتگو کی۔

ڈراما جھوک سرکار: سسکتے نظام کی کہانی 14.09.2023

’جھوک سرکار‘ ڈراما مرد و عورت کی کہانی نہیں ہے امیر اور غریب کے نظام پہ بات ہوئی ہے وہ نظام جو غریب کو کھا رہا ہے، وہ نظام جو امیر کو امیر تر کر رہا ہے۔

گندھارا چوپال: مل بیٹھ کر بات کریں 28.08.2023

ٹیکسلا میں ہندو مت، جین مت اور بدھ مت کے آثار پائے جاتے ہیں۔ اس اہمیت اور اس تہذیب کے امن کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لیے ٹیکسلا چوپال نامی ایک تنظیم گذشتہ چار سالوں سے متحرک ہے۔ یہ تنظیم کیا کر رہے ہیں یہ ہی جاننے کی کوشش صحافی منیر احمد نے اس پوڈکاسٹ میں کی ہے۔

پاکستان افغانستان کو ایزی نہ لے 19.08.2023

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز آئندہ ہفتے سری لنکا میں ہو رہی ہے، ایشیا کپ سے پہلے اس سیریز کو اہم قرار دیا جا رہا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو ایزی نہ لے، سنیے اس بارے میں اسفند یار اور محمد اشتیاق کی گفتگو

نوجوانوں پر سوشل میڈیا کا غلبہ 15.08.2023

دنیا بھر میں نوجوانوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کے نشے یا ایڈکشن پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں زیر تعلیم چند طلبہ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں کہ اس سے کیسا بچا جاسکتا ہے، سنیئے اس پوڈکاسٹ میں

پاکستانی لوک ورثہ اور ڈیجٹیل دنیا 10.08.2023

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں لوک ورثہ میوزیم میں محفوظ کی گئی لگ بھگ 20 ہزار گھنٹوں کی ریکارڈنگ کو اب یوٹیوب پر منتقل کر دیا گیا جس کے بعد اب یہ نایاب ریکارڈنگ سب کی دسترس میں ہو گی، تفصیل صحافی منیر احمد سے سینئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

رابعہ الربا | ڈراما جن زادہ 07.08.2023

اس ڈرامے کو اگر آپ علامتی کہانی کے طور پہ دیکھیں کہ جن وہ رویے ہیں جو انسانوں کو کھا جاتے ہیں تو لطف دوبالا ہو جائے گا۔

آن لائن تحفظ اور ڈیٹا کے مجوزہ قوانین پر تحفظات 01.08.2023

حکومت پاکستان نے گذشتہ دنوں آن لائن ڈیٹا کے تحفظ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے چند مجوزہ قوانین کی منظوری دی ہے۔ تاہم ڈیجیٹل رائٹس کی تنظیموں نے ان پر خدشات کا اظہار کیا ہے، سنیئے اس بارے میں ڈیجیٹل رائٹس کی تنظیم میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کا ایک مباحثہ اس پوڈ کاسٹ میں۔

مری میں پھلوں، سبزیوں کی پیداوار میں کمی 26.07.2023

اپنی قدرتی دلکشی کے علاوہ مری کو سیب، خوبانی، آڑو، چیری اور ناشپاتی جیسے موسمی پھلوں سے بھی اسے نوازا گیا ہے۔ یہ پھل وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں ان کو ذائقہ دار سمجھا جاتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی جیسے کہ طوفان پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں ایک بہت بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں، سنیئے اس بارے میں سیمار بابر کا مری سے ایک ٹھنڈا میٹھا پوڈکاسٹ

اسلام آباد کا دلکش ریلوے سٹیشن 20.07.2023

کیا آپ جانتے ہیں کہ اسلام آباد کا اپنا ایک ریلوے سٹیشن بھی ہے جسے مارگلہ ریلوے سٹیشن کہتے ہیں۔ سینیئر صحافی منیر احمد ہمیں اس سٹیشن کی گہما گہمی اور کتنی ٹرینیں چلتی ہیں اس پوڈکاسٹ میں سب بتا رہے ہیں۔ آپ بھی سنیئے

اسلام آباد میں قبر کیسے مل سکتی ہے؟ 14.07.2023

وفاقی دارالحکومت میں قبر کے حصول کے لیے اس شہر سے ناطہ ضروری ہے، اسلام آباد کے شہر خموشاں سے تفصیل منیر احمد کے اس پوڈ کاسٹ میں

کراچی پریس کلب کی شمسی توانائی پر منتقلی 12.07.2023

حال ہی میں کراچی پریس کلب میں سندھ حکومت کے تعاون سے 100 کلو واٹ کا سولر سسٹم کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ جس میں سے 50 کلو واٹ کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے جب کہ باقی پر کام جاری ہے جس کے بعد کراچی پریس کلب مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل ہوجائے گا، تفصیل امر گُرڑو کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں

پاکستانی ٹیم انڈیا جانے کے لیے تیار 07.07.2023

کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈیا میں صرف ایک ٹیم سے کھیلنے نہیں جا رہا بلکہ کرکٹ کی کھیل کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہی اہم ہے، کھیل کی خبروں سے متعلق مزید تفصیل اس پوڈ کاسٹ میں

مون سون: کس علاقے میں کون سا پودا لگائیں؟ 06.07.2023

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے درخت اور پودے لگانے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ شجری کاری کے لیے مون سون کی کیا اہمیت ہے، تفصیل انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں منیر احمد کی زبانی

شدید گرمی سے بچاؤ کے طریقے 01.07.2023

پاکستان میں آج کل شدید گرمی کا راج ہے ایسے میں عام شخص کو بچاؤ کیسے کرنا چاہیے، سنیئے اس بارے میں ایک طبی ماپر سے صحافی منیر احمد کی گفتگو اس پوڈکاسٹ میں۔

’گرو:‘ معاشرے کی بیمار تصویر 26.06.2023

ڈرامے میں معاشرے کی بیمار تصویر دکھائی جا رہی ہے اور جہاں سے تصویر اٹھائی گئی ہے وہاں زیادہ تر کردار بیمار ذہینت اور رویوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

کوڑا یا روزگار کا وسیلہ؟ 24.06.2023

ہمارے لیے کوڑا پھینکنے کی چیز ہے لیکن کچھ لوگوں کے لیے یہی کوڑا روزگار کا وسیلہ ہے، پاکستان میں آبادی کی ایک بڑی تعداد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو مشکل سے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں۔ منیر احمد نے شدید گرمی میں کوڑا چننے والے ایک بزرگ شہری سے گفتگو کی۔ مزید تفصیل انڈپنڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں

تپتے لاہور میں لیسکو کے چیلنج 23.06.2023

پاکستان گذشتہ چند روز سے شدید گرمی کی گرفت میں ہے۔ لاہور میں بجلی کی تقسیم کا ادارے ریکارڈ 6000 میگا واٹ کی مانگ کیسے پوری کرے؟ اس بارے میں سنئیے لیکسو کی پبلک ریسلمز آفیسر افشاں مدثر سے نامہ نگار فاطمہ علی کی گفتگو اس پوڈکاسٹ میں

ہوٹل ’منی کابل ان اسلام آباد‘ 20.06.2023

دنیا آج پناہ گزینوں کا عالمی دن منا رہی ہے۔ آئیں آپ کو اسلام آباد کے ایک ایسے ہوٹل کی سیر کروائیں جہاں افغانستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے گذشتہ تقریبا دو سال سے رہ رہے ہیں۔ انہیں نہ تو پناہ گزینوں کی حیثیت ملی ہے اور نہ تیسرے ملک کا ویزہ۔ سیر کروا رہے ہیں ہارون رشید

عبدالرشید شکور | کرکٹ بورڈ میں ایک بار پھر چیئرمین کی تبدیلی لیکن کیوں؟ 18.06.2023

کیا کرکٹ بورڈ میں اس مرحلے پر تبدیلی سے بین الاقوامی فورم پر یہ تاثر نہیں جائے گا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے؟

آنے والوں کو سیاح نہیں مہمان سمجھتے ہیں 17.06.2023

پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بہتری تو آئی ہے لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ سیاحت کے شعبے سے وابستہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ آنے والوں کو سیاح نہیں بلکہ مہمان سمجھتے ہیں، تفصیل فاطمہ علی کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں

تحریم عظیم | بیجنگ میں میسی کی آمد پر چینیوں کا ’جنونی پن‘ 14.06.2023

میسی نے بیجنگ ایئرپورٹ کے عملے میں سے ایک کے پاس موجود ارجنٹائن ٹیم کی جرسی پر دستخط کیے۔ یہ ان کا بیجنگ آنے کے بعد کسی بھی مداح کے لیے پہلا دستخط تھا۔

لاہور کا 24 گھنٹے جاگتا بازار 14.06.2023

لاہور کے ماڈل ٹاؤن کی فردوس مارکیٹ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دن کے کسی بھی وقت بند نہیں ہوتی، یہاں کیا کچھ ملتا ہے تفصیل انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں

انڈیا کے ٹیسٹ چیمپیئن نہ بننے کی وجوہات؟ 12.06.2023

انڈیا ایک بار پھر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے اعزاز سے محروم رہا اور اتوار کو ختم ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 209 رنز سے شکست دی۔ انڈیا کی شکست کی وجوہات کیا تھیں اور اس پر سابق انڈین کرکٹرز کا ردعمل کیسا رہا، تفصیل فرخ عباس اور اسفندیار یحییٰ کے ’کھیل ہی کھیل میں‘ پوڈکاسٹ میں

Listen to the مکس پلیٹ podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.