Independent Urdu

مکس پلیٹ

News UR ↓ 139 episodes

سائنس، آرٹ اور نوجوانوں کی دنیا سمیت بہت کچھ جو آپ کے لیے ضروری ہے۔

Author

Independent Urdu

Category

News

Podcast website

www.spreaker.com

Latest episode

Sep 22, 2024

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

کتے کے کاٹنے کے بعد کی تدابیر 09.06.2023

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے گاوں ملک آباد میں ایک باولے کتے نے روان ہفتے چھ بچوں سمیت 10 افراد کو کاٹ لیا۔ موسم گرما میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو نے اس سلسلے میں ماہرین سے بات کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد کیا تدابیر اپنانی ضروری ہیں۔ تفصیل اظہار اللہ کے اس پوڈکاسٹ میں

میسی اب کس کلب کو جوائن کریں گے؟ 05.06.2023

میسی کی فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین میں آخری گیم اور تماشائیوں کا آوازیں کسنا، کیا اب میسی سعودی کلب جوائن کرنے والے ہیں؟ زلاٹن ابراہیمووچ کا فٹ بال کو خیر باد اور چیمپیئن لیگ کا فائنل، جیتے گا کون؟ فٹبال سے متعلق مزید معلومات انڈپینڈنٹ اردو کے فرخ عباس اور اسفندیار یحییٰ کے ’کھیل ہی کھیل میں‘ پوڈکاسٹ میں

بشری انصاری کا ’ملکہ تبسم‘ پر قہقہ 03.06.2023

بشریٰ انصاری معروف اسٹیج تھیٹر پروڈکشن کمپنی ’کاپی کیٹس‘ کے ساتھ مل کر ’ملکہ تبسم: بشریٰ انصاری‘ کے نام اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، جسے سب سے پہلے کراچی آرٹس کونسل میں دکھایا جائے گا، تفصیل صالح فیروز خان کی زبابی اس پوڈ کاسٹ میں

قومی کھیلوں کے میلے سے کوئٹہ سج گیا 31.05.2023

کوئٹہ میں 19 برس بعد قومی کھیلوں کا انعقاد ہوا جس کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس دوران کوئٹہ میں ایک میلے کا سا ساماں تھا اور ملک بھر سے ایتھلیٹوں کی شمولیت سے صوبے کے تشخص میں بہتری آئی۔ تفصیل ہزار خان بلوچ کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں

مہنگائی اردوغان کے لیے بھی بڑا چیلنج 30.05.2023

رجب طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب ہو چکے ہیں اور ان کے لیے بڑا چیلنج ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات کرنا شامل ہے۔ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں بھی ریکارڈ گراوٹ دیکھی گئی ہے، اردوغان کے انتخاب کے بعد ترکی کی صورت حال پر تفصیلات صحافی شفیق احمد کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں

آئی پی ایل پر ایک نظر 29.05.2023

آئی پی ایل 2023 میں کون سے کھلاڑیوں نے میدان مارا؟ فائنل میں کس کے جیتنے کے امکانات ہیں؟ جانیے فرخ عباس اور ظفر سید کے ’کھیل ہی کھیل میں‘ پوڈکاسٹ میں

افلاطون کا آئیڈیل ریاست کا تصور اور پاکستان کی صورت حال 27.05.2023

افلاطون کے ریاست کے تصور میں مفکر، تاجر اور فوجی تین کلاسز ملک چلائیں گے لیکن پاکستان میں وہ سب الٹا ہوا یہ نتیجہ تھا پشاور میں ’غونڈہ‘ نامی ایک مباحثے کا جس میں فلاسفی کے اساتذہ اور چند دانشور نے بات کی۔ وہاں انیلا خالد بھی موجود تھیں سنیئے ان کا پوڈکاسٹ

گلگت کی چیری اب چینی کھائیں گے 24.05.2023

پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے گلگت بلتستان کی شناخت سیاحت رہی ہے لیکن کیوں کہ یہ علاقہ چینی سرحد کے قریب واقع ہے اس لیے اب اسے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا ’گیٹ وے‘ بھی کہا جاتا ہے، سی پیک منصوبے کے بعد اس علاقے میں کیا کچھ بدلا اور گلگت بلتستان کی چیری اس سال شاید پاکستان میں دستیاب نا ہو، تفصیل انڈی اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں جس میں مہمان ہیں گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلٰی حفیظ الر...

پیسے کی ریل پیل اور کرکٹ کا لاڈلہ 21.05.2023

انٹرنینشل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی سالانہ آمدنی کی رکن ممالک کو تقسیم کا جو تازہ ترین فارمولا سامنے آیا ہے، وہ بھی بچوں میں عیدی کی تقسیم کی طرح معلوم ہوتا ہے۔

ترکی کے انتخابات نے بہت کچھ تبدیل کر دیا 15.05.2023

ترکی کے انتخابات میں اردوغان اور ان کے حریف قلیچ دار اوغلو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ یہ نتائج ترک سیاست اور رجب طیب اردوغان کے مستقبل کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

توڑ پھوڑ کے پیچھے کون؟ 10.05.2023

تحریک انصاف سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہے اور ہے بھی، جہاں اس پارٹی کے کارکن عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں وہیں پی ٹی آئی کے بعض لوگ یہ کہہ رہے ہیں اس توڑ پھوڑ کے پیچھے ان کی جماعت نہیں۔ تفصیل ہارون رشید اور محمد اشتیاق کی زبانی انڈی اردو کے اس پوڈکاسٹ میں

عبدالرشید شکور | کیا پاکستان کے بغیر ورلڈ کپ کا سوچا بھی جا سکتا ہے؟ 07.05.2023

پاکستان کرکٹ ٹیم بھی مکمل تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے انڈیا جانا چاہتی ہے لیکن اس کی راہ میں انڈیا کی منفی سوچ آڑے آ رہی ہے۔

روتے بچے اور بونے بل فائٹرز 05.05.2023

روتے بچے اور بونے بل فائٹرز کو لال جھنڈی، ہفتے کی آف بیٹ خبروں کا ہفتہ وار راؤنڈ اپ جویریا حنا اور اسفندیار یحی کی زبانی

پریس فریڈم ڈے‘ دنیا کہاں کھڑی ہے؟ 03.05.2023

’ تین مئی دنیا بھر میں پریس فریڈم ڈے یعنی ذرائع ابلاغ اور اظہار رائے کی آزادی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم 'رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' کی رپورٹ کے مطابق 180 ممالک کی فہرست میں 70 فیصد ممالک میں صحافیوں کے لیے صورت حال میں ابتری ہی آئی ہے۔ فہرست میں صحافیوں کے لیے سب سے بہتر ملک ناروے کو قرار دیا گیا جب کہ سب خراب صورت حال شمالی کوریا میں رہی۔ رپورٹ کے مطابق پاکس...

منکی پاکس کیا ہے؟ 28.04.2023

پاکستان میں منکی پاکس کے چند کیس سامنے آئے ہیں اس سے عوام کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ منکی پاکس کی علامات، علاج اور بچاؤ کے بارے میں سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اسلام آباد ڈاکٹر حسن عروج سے تفصیلی گفتگو

افتخار احمد آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے مستحق نہیں 22.04.2023

افتخار جن صلاحیتوں کے حامل کرکٹر ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم ان سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

ایک کروڑ روپے میں ایک کیلے کی نیلامی  21.04.2023

ایک کروڑ روپے میں ایک کیلے کی لندن میں نیلامی اور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک حصے میں جنگلی جانور کی توڑ پھوڑ سمیت دلچسپ خبروں پر مشتمل انڈی اردو کا نیا پوڈکاسٹ

جنونی حرکت اور اپریل فول پر مذاق کتنا مہنگا پڑا؟ 15.04.2023

آسٹریلوی جوڑے کی جنونی حرکت جس میں وہ ’پلاٹیپس‘ لے کر ٹرین پر چڑھ دوڑھے اور یونان میں زلزلہ پیما مرکز کے ایک عہدیدار نے جب اپریل فول کا مذاق کیا تو اب ان پر کیا گزر رہی ہے، دلچسپ خبروں سے متعلق انڈی اردو کا پوڈ کاسٹ

کچن نہ جلاؤ، انڈے نہ توڑو اور ہیپوز نہ رکھو 07.04.2023

انڈی پوڈکاسٹ کے اس ہفتے دلچسپ خبروں کے مجموعے میں کچن کی آگ، انڈے توڑنے اور ہیپوز شامل ہیں۔ سنیئے عبداللہ فاروقی اور سہرش قریشی کی آواز میں۔

اکانوے سال میں نیا رومانس، جیٹ جی پی ٹی اور ڈے لائٹ سیونگ 30.03.2023

91 سال کی عمر میں شادی، چیٹ جی پی ٹی کیا بکواس جنریٹر ہے اور کہاں آخری مرتبہ ڈے لائٹ سیونگ کے لیے وقت تبدیل ہوا، آف بیٹ کہانیوں کا آپ کا ہفتہ وار راؤنڈ اپ پر مبنی پوڈکاسٹ عبداللہ فاروقی اور جویریہ حنا کے ساتھ۔

زیادہ پیسوں میں بھی تھیلا نہیں بھرتا 27.03.2023

پاکستان میں مہنگائی تو رمضان سے قبل سے بڑھ رہی تھی لیکن رمضان کی آمد سےاس میں زیادہ اضافہ ہوا، انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں ہمیں عین الفرید اور زوہا فرخ ایک کیش اینڈ کیری میں خریداری کے لیے آئے لوگوں سےبات کی ہے۔ آپ بھی سنیئے

عفت حسن رضوی | کب کوئی بلا صرف دعاؤں سے ٹلی ہے؟ 23.03.2023

لیڈرشپ کا ایسا فقدان ہے کہ بے سمت بھٹکتے لوگ دوا کے نام پہ زہر پلانے والے کو ہی مسیحا مان رہے ہیں۔

خواتین کیسی ڈرائیونگ کرتی ہیں؟ 22.03.2023

کیا خواتین بری ڈرائیورز ہوتی ہیں اور پاکستان میں خواتین ڈرائیورز کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ہی ہے آج کے پوڈکاسٹ کا موضوع، تفصیل ندا مجاہد حسین

جب میں نے عمران خان کی پہلی گرفتاری دیکھی 06.03.2023

یہ 14 نومبر، 2007 کا واقعہ ہے جب عمران خان فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد طلبہ احتجاج میں شرکت کے لیے پنجاب یونیورسٹی پہنچے تھے پھر وہاں موجود انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار فاطمہ علی نے کیا دیکھا سنئیے انہیں کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں۔

پی ایس ایل 8 میں دھواں دھار چھکوں کی گونج 01.03.2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مقابلے جاری ہیں جن میں فخر کی دھواں دار بیٹنگ اور اعظم خان کے چھکوں کا چرچا رہا، پی ایس ایل میں ہو کیا رہا ہے سنیئے فرخ عباس اور اسفندیار یحییٰ کے انڈی اردو کے لیے اس پوڈکاسٹ میں۔

Listen to the مکس پلیٹ podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.