Independent Urdu

مکس پلیٹ

News UR ↓ 139 episodes

سائنس، آرٹ اور نوجوانوں کی دنیا سمیت بہت کچھ جو آپ کے لیے ضروری ہے۔

Author

Independent Urdu

Category

News

Podcast website

www.spreaker.com

Latest episode

Sep 22, 2024

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

بہتر زندگی کے متلاشی مزید پاکستانی اٹلی میں ہلاک 28.02.2023

اٹلی کے تارکین وطن کے لیے جان لیوا ساحل پر کشتی کے تازہ حادثے میں مرنے والوں میں کتنے پاکستانی ہیں اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ وہاں سے عالیہ صلاح الدین مزید تفصیل بتاتی ہیں۔

کراچی کنگز کی بری کارکردگی سے بابر اعظم کی لاتعلقی 25.02.2023

پاکستان سپر لیگ ’پی ایس ایل‘ کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کی اب تک کی بری کارکردگی پر بابر اعظم کا جواب تھا ’میں ان کا کوچ تھوڑی ہوں‘۔ پی ایس ایل میں ہو کیا رہا ہے سنیئے فرخ عباس اور اسفندیار یحییٰ کے انڈپینڈنٹ اردو کے لیے اس پوڈکاسٹ میں۔

پشاور کی گمنام شخصیات 22.02.2023

’فارگاٹن پیپل آف پشاور‘ کے نام سے پشاور میوزیم کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس تاریخی شہر کے ان شخصیات کو یاد کیا گیا، جنہوں نے یہاں کی ترقی میں اہم کردار تو ادا کیا لیکن انھیں وہ شناخت نہ مل سکی جس کے وہ حق دار تھے، تفصیلات انڈپینڈنٹ اردو اس پوڈکاسٹ میں اظہار اللہ کی زبانی

صالحہ خان | کراچی کے کرکٹ دیوانوں کا جوش 16.02.2023

کراچی میں پی ایس ایل 8 دھوم دھام سے جاری ہے انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار صالحہ خان نے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سائقین سے بات کی آپ بھی سنیئے۔

دیہی خواتین اور سوشل میڈیا 14.02.2023

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دیہات میں رہنے والی خواتین سوشل میڈیا کو کیسے استعمال کرتی ہیں تفصیلات انڈیپنڈنٹ اردو کی انیلہ خالد کے اس پوڈ کاسٹ میں۔

عفت حسن رضوی | پاکستانی اپنے پڑوسیوں سے ناواقف، لاتعلق 09.02.2023

ٹوہ لینے کی عادت اچھی نہیں سمجھی جاتی مگر اپنے پڑوس کی سُن گُن رکھنا ہر طرح سے ضروری ہے، ہماری ذاتی سکیورٹی کے لیے، اور اپنی کمیونٹی کے لیے بھی۔

مہنگائی کے اثرات 07.02.2023

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ناصرف غربت میں پسے افراد بلکہ متوسط طبقے کی زندگی کو بھی متاثر کیا ہے۔ بعض نے مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی ترجحیات بدلی ہیں، تفصیلات فاطمہ علی کے پوڈکاسٹ میں

خواتین کو گھر میں رکھنا کیا پشتون روایت ہے؟ 04.02.2023

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے گذشتہ دنوں ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں خواتین پر پابندیوں کا تعلق طالبان اور مذہب سے کم اور پشتون روایات سے زیادہ ہے۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا میں ان پر تنقید ہوئی جس پر انہوں نے معافی بھی بعد میں مانگ لی۔ انڈپینڈنٹ اردو کے اظہار اللہ نے چند ماہرین سے پشتون معاشرے میں عورتوں کے کردار کے بارے میں بات کی، آپ بھی سنیئے

خواتین صحافیوں کا ادارتی فیصلوں میں کردار کتنا؟ 01.02.2023

خواتین صحافیوں کو فیصلہ سازی کے حوالے سے درپیش چیلنج اپنی جگہ لیکن حالیہ برسوں میں ان کے قائدانہ کردار میں قدرے بہتری بھی آئی ہے اور اب وہ نیوز رومز کے علاوہ صحافتی تنظیموں میں مختلف عہدوں پر منتخب ہو رہی ہیں۔ اس بارے میں انڈپینڈنٹ اردو کی ندا حسین مجاہد کا پوڈکاسٹ سنیئے

ڈالر سے کراچی کی زینب مارکیٹ کا متاثر تاجر 29.01.2023

پاکستان میں حالیہ دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ انڈپینڈنٹ اردو کے امر گُرڑو نے کراچی کے تجارتی مرکز صدر کی انتہائی اہم زینب مارکیٹ کا سروے کیا آپ بھی سنئیے۔

مارگلہ ایونیو کا اضافہ 26.01.2023

بڑھتی آبادی کے سبب ٹریفک کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک نئی سڑک زیر تعمیر ہے۔ یہ شاہراہ کن علاقوں کو ملائے گی اور یہاں تعمیراتی کام کی کیا صورت حال ہے، آئیں سڑک پر چلتے ہیں انڈپینڈنٹ اردو کے ہارون رشید کے ساتھ۔

ماحولیاتی تبدیلی: خطرے کی گھنٹی بہت زور سے بج رہی ہے 23.01.2023

عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے پاکستان کا شمار بھی ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے میں آگاہی پر کام کرنے والے سماجی کارکن اور استاد فراز خان میزبان محمد اشتیاق کو بتا رہے ہیں کہ خطرے کی گھنٹی بہت زور سے بج رہی ہے۔

ناصرہ زبیری | کہ آپ اپنا تعارف ہوا ’غبار‘ کی ہے 21.01.2023

آپ سوشل میڈیا پر کوئی ایسی پوسٹ لگا کر تو دیکھیں جس میں اختلاف کی گنجائش ہو، تبصروں کے تیر آپ کو پسپا اور قلعہ بند ہونے پر مجبور نہ کر دیں تو کہیے۔

کیا افغان طالبان دنیا سے مایوس ہیں؟ 20.01.2023

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اقوام متحدہ کے سب سے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے اپنے دورہ کابل کے دوران افغان حکومت سے کہا ہے کہ وہ کام اور تعلیم کے شعبے میں خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں پر نظرثانی کرے۔ پشاور میں نامہ نگار انیلہ خالد نے ماہرین سے اس بارے میں بات کی آپ بھی سنیئے

تحریم عظیم | چین میں خرگوش کے سال کی آمد اور نئے قمری سال سے جڑی روایات 17.01.2023

چین میں خرگوش کا سال منایا جا رہا ہے۔ اس سال پیدا ہونے والوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لمبی عمریں پاتے ہیں۔

ناصرہ زبیری | وقت بھی شاید بےبرکت ہو گیا ہے 06.01.2023

بڑے بڑے نامی گرامی دانشور، عالم، فلسفی اور سائنس دان وقت کو سمجھنا تو درکنار، آج تک اس کی کوئی جامع تعریف بھی بیان نہیں کر سکے۔

مونا خان| اردو سرکاری زبان کیوں نہ بن سکی ؟ 02.01.2023

پاکستان کی قومی زبان اردو ہے لیکن تمام وزارتوں کے اعلامیے اردو کی بجائے انگریزی میں جاری کیے جاتے ہیں۔ آئین پاکستان اور عدالتی حکم ناموں کے باوجود اُردو تا حال سرکاری زبان کا درجہ حاصل نہ کر سکی، تفصیلات سنیئے مونا خان کی زبانی

اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں اصلاحات کی ضرورت 27.12.2022

جسٹس صدیقی کے مقدمے کا فیصلہ ان کی ریٹائرمنٹ کے طویل عرصے کے بعد تک نہ کرنا اور بعض ججوں کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے فیصلے کا من پسند استعمال کرنا ایک غیر فعال ناکارہ عدالتی نظام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

افغان خواتین پر نئی پابندی کیوں؟ 23.12.2022

افغانستان میں طالبان نے خواتین کی یونیورسٹی میں تعلیم پر ’عارضی‘ پابندی تو لگا دی ہے لیکن اس کی وجہ کیا وہ ہے جو وہ بتاتے ہیں یا کچھ اور؟ سنیئے ہارون رشید کی سینیئر صحافی حسن خان اور سماجی کارکن شاد بیگم سے اس پر گفتگو۔

نوجوان مسائل کا حل کیسے دیکھتے ہیں؟ 12.12.2022

پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل کا حل نوجوان کیسے دیکھتے ہیں، اس سلسلے میں اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی میں موجود جب نوجوانوں سے ڈاکٹر پلوشہ مروت نے بات کی تو طالب علموں کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو مسائل کے حل کے لیے خود آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا۔

ناصرہ زبیری| حالات کا یوٹرن اور ادبی محفلیں 10.12.2022

کتاب تو بک سٹور پر، آن لائن یا پھر کِنڈل پر بھی مل جاتی ہے لیکن کتاب دان ہر جگہ نہیں ملتے اور کتاب بین بھی اکٹھے کہیں کہیں ملتے ہیں۔ قابلِ تحسین ہیں وہ لوگ جو ایسے مواقع مہیا کرنے اور کرتے رہنے کی راہیں ہموار کرتے رہتے ہیں۔

پاکستانی نوجوانوں کے بیرون ملک خواب 09.12.2022

کسی بھی ملک کی سب سے بڑی طاقت اس کی ہنر مند افرادی قوت ہوتی ہے، پاکستان کے نوجوان کن مسائل کے سبب بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اس بارے میں دلچسپ رائے سنیئں اس پوڈکاسٹ میں۔

عام انتخابات کے دوران فیک نیوز سے کیسے بچا جائے؟ 05.12.2022

فیک نیوز آج کل کے سوشل میڈیا کے دور کا سب سے سنگین چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔ سنیئے لاہور ینیورسٹی کے میڈیا سٹیڈیز شعبے کے طلبہ سے نامہ نگار ارشد چوہدری کی گفتگو۔

میڈیا میں خواتین کتنی ’غیرمحفوظ‘؟ 01.12.2022

پاکستان میں صحافت خواتین کے لیے کتنی مشکل ہے، انہیں کیا مسائل درپیش ہوتے ہیں اور اسے نوجوان نسل جو اس شعبے میں پاؤں رکھنے کے لیے تیاری کر رہی ہے وہ کیسے دیکھتی ہے۔ لاہور میں نامہ نگار فاطمہ علی نے بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سڈیڈیز کے چند طلبہ سے یہ جاننے کی کوشش کی، آپ بھی سنئیے

وزیر آباد کا بند جی ٹی روڈ 25.11.2022

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان پر 3 نومبر کو وزیر آباد میں حملے کے بعد وہاں کی صورت حال جاننے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے نامہ نگار ارشد چوہدری نے اس مقام کا دورہ کیا اور یہ پوڈکاسٹ تیار کی۔

Listen to the مکس پلیٹ podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.