SBS

SBS Urdu - ایس بی ایس اردو

News UR ↓ 1444 episodes

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Author

SBS

Category

News

Podcast website

www.sbs.com.au

Latest episode

Jul 10, 2026

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

تیراکی کے مخصوص پروگرامز کی مقبولیت میں خوش آئند اضافہ 23.07.2025

آسٹریلیا میں مقیم مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیےتیراکی یا سوئمنگ سیکھنا کسی پریشانی سے خالی نہیں تاہم ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے تیراکی کے پروگرام اب خاصی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

بچوں کی دیکھ بھال کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لئے 'بڑا ہتھیار' 23.07.2025

میلبورن میں بچوں کے جنسی استحصال کے سنگین الزامات کے بعد حکومت آسٹریلیا میں بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ یہ بل حکومت کو ان مراکز کے لئے فنڈنگ میں کٹوتی کرنے کی اجازت دے گا جو حفاظت اور معیار پر پورا نہیں اترتے۔

مختصر خبریں: بدھ 23 جولائی 2025 23.07.2025

آسٹریلیا میں ون نیشن پارٹی کے سینیٹرز کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے پارلیمنٹ کی رسمی افتتاحی تقریب کے دوران "آبائی سرزمین کی تعظیم" کے وقت پیٹھ موڑ لی تھی۔

پاکستان رپورٹ: ایک ہزار تالاب بنانے والا ’استاد عثمان خان‘ اور لیاری کی باہمت 13 سالہ فٹبالر سوہانہ 23.07.2025

ماحولیاتی کارکن عثمان خان نے پہاڑی علاقوں میں موسیمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لیے لوگوں کوآگاہی فراہم کر رہے ہیں ساتھ ہی بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلیے انہوں نے ایک ہزار سے زائد تالاب بھی بنا لیے ہیں، اُدھر کراچی (پاکستان) کےعلاقے لیاری کی باہمت اورباصلاحیت فٹبالر سوہانہ مشکلات کے پہاڑ ٹوٹنے کے باوجود ناروے کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

Law firm lodges complaint against Qantas over customer data hack - کیا قنطاس کے ڈیٹا کی چوری کے خلاف شکایت کلاس ایکشن کا سبب بن سکتی ہے؟ 21.07.2025

A legal complaint has been lodged against Qantas by an Australian law firm over the data hack that saw the personal details of scores of customers exposed. Qantas now says it's been granted an interim injunction in the NSW Supreme Court to prevent the stolen data of almost 6 million customers from being leaked. - قانونی فرم نے آسٹریلین ایئر لائن قانطاس کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے جس میں اس ڈیٹا...

مختصر خبریں: پیر21 جولائی 2025 21.07.2025

مئی انتخابات کے بعد نیا پارلیمانی اجلاس منگل 22 جولائی کو شروع ہوگا، سوسن لی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سخت مگر منصفانہ رویہ اپنائےگی، تسمانیہ میں معلق پارلیمنٹ ختم کرنے پر کاروباری برادری کا زور، سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کی اپیل، غزہ میں خوراک کی تلاش کے دوران فلسطینی جان بحق، امدادی متلاشیوں کا سب سے ہلاکت خیز دن، اقوام متحدہ کا تشویش کا اظہار اور فوری تحقیقات کا مطالبہ

دورِ حاضر کے خاندانوں کے لئے گھر سے کام کرنا کیوں اہم ہے؟ 21.07.2025

صرف مرد گھر چلانے کے لئے کمائے، یہ ماڈل بدل تبدیل ہونے کے بعد اب گھر سے کام کرنا جدید خاندانوں کے لیے ناگزیر بن چکا ہے۔ مہنگائی کے باعث اب اکثر میاں بیوی دونوں کو کام کرنا پڑتا ہے، اور گھر سے کام کرنا ایک ایسا لچکدار انتظام بن گیا ہے جو گھریلو نظام کے لیے بہت اہم ہے۔

UN details deaths of Palestinians seeking food aid in Gaza - اقوام متحدہ: غزہ میں امداد کے منتظر سینکڑوں فلسطینی فائرنگ اور دھکم پیل میں ہلاک 18.07.2025

The United Nations human rights office says at least 875 people have been killed while seeking aid in Gaza in a month, with most killed in the vicinity of US-Israeli backed aid sites. In Europe, the E-U says it will consider taking action if Israel fails to improve the humanitarian situation inside Gaza. - اقوام متحدہ نے غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک کے انتظام کے دوران ہونے والی اموات کی شدید مذمت کی...

بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو جرم قرار دینے کا مطالبہ 18.07.2025

وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے لئے استعمال ہونے والےمصنوعی ذہانت کے ٹولز کے استعمال کو جرم قرار دیا جائے۔ بچوں کے تحفظ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کومصنوعی ذہانت اور بچوں کے تحفظ کے لیے ایک عالمی معیار قائم کرنا چاہیے.

مختصر خبریں: بدھ 30 جولائی 2025 18.07.2025

برطانیہ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ فرانس کے بعد ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا دوسرا مغربی ملک بن سکتا ہے. وزیر اعظم انتھونی البانیز نے فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے مطالبات کو چیلنج کیا ہے، جبکہ آسٹریلیا نے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں جو فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے متعدد وعدوں کی حمایت کرتا ہے .

دروز کون ہیں، اور اسرائیل شام پر حملوں کو ان کے تحفظ سے کیوں جوڑتا ہے؟ 18.07.2025

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ شام میں دروز اقلیت کے تحفظ کے لیے حملے کر رہا ہے، لیکن اسرائیل سے باہر رہنے والے بیشتر دروز اس دعوے کو چیلنج کرتے ہیں۔

پاکستان رپورٹ: راولپنڈی، جہلم اور چکوال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی 18.07.2025

طوفانی بارشوں کی تباہی، 24 گھنٹوں کے دوران 54 اموات رپورٹ اوراقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت بنایا گیا کراچی کا پہلا ’ایس ڈی جی پارک‘۔

کیا یہ میننگوکوکل ہو سکتا ہے؟ آسٹریلیا اس ہائی رسک بیماری کے موسم کے عروج میں پہنچ گیا 17.07.2025

ماہرین نے نوجوان بالغوں اور چھوٹے بچوں کے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ میننگوکوکل (Meningococcal ) بیماری کی ابتدائی علامات سے آگاہ رہیں، کیونکہ آسٹریلیااس کےموسم کے عروج میں داخل ہو رہا ہے۔

Not so sweet: explaining the impact of sugar substitutes on the environment - مصنوئی مٹھاس، چینی یا شکر کا ماحولیات پر منفی اثرات سے کیا تعلق؟ 17.07.2025

Environmental researchers are calling for greater attention and potential regulation of artificial sweeteners, as they are building up in the environment and waterways around the world. A new study out of the University of Technology, Sydney [[UTS]] has found widely-used sugar substitutes are not decomposing and are turning into 'forever chemicals' that are comparable to P-FAS in the potential har...

مختصر خبریں: جمعرات 17 جولائی 2025: بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا جائزہ 17.07.2025

بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا جائزہ آسٹریلیا میں بیروزگاری میں اضافہ، اسرائیل کے شام پر حملے،برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز کے ملک میں داخلے پر عائد پابندی ختم کردی۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہر تین میں سے ایک نوجوان کارکن کا استحصال کیا جا رہا ہے 16.07.2025

آسٹریلیا میں ایک تہائی نوجوان کارکنوں کو 15 ڈالر فی گھنٹہ سے بھی کم تنخواہ دی جاتی ہے جو کم از کم فی گھنٹہ اجرت سے تقریبا دس ڈالر کم ہے۔

مختصر خبریں: بدھ 16 جولائی 2025 16.07.2025

جنسی جرائم کے الزامات میں اضافے کے ساتھ بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور 32 ممالک کے اتحاد نے غزہ جنگ پر اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

پاکستان رپورٹ: خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطے اور جوڑ توڑ 16.07.2025

خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطے اور جوڑ توڑ تیز ہوگیا۔ مولانا فضل الرحمن نے خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے اندر سے تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔ پنجاب اسمبلی میں معطل ارکان کیخلاف مزید کاروائی رک گئی۔ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا۔ عمران خان نے جیل میں سہولیات واپس لینے کا الزام عائد کردیا۔ حکومت مخالف تحریک سے قبل پی ٹی آئی میں ا...

تین روزہ ساؤتھ ایشین میلے میں ڈرامہ ’ کمینی‘ اور ’ اَن اسکرپٹڈ عظمیٰ‘ کے ساتھ کئی رنگارنگ پروگرام 15.07.2025

نوٹنکی ٹھیٹر اپنے قیام کا دس سالہ جشن مناتے ہوئے تین روزہ ساؤتھ ایشین تھیٹر میلہ منعقد کر رہا ہے۔ میلے میں اردو، انگریزی سمیت مختلف زبانوں کے ڈرامے، موسیقی،کے علاوہ لٹریچر پر بات چیت ہو گی۔ رنگا رنگ اسٹالز کے ساتھ پاکستانی اسٹیج ڈرامہ ’کمینی‘ اور لیجنڈری اداکارہ عظمیٰ گیلانی کے ڈرامے کی اسکریننگ اور انسکرپٹڈ عظمیٰ پیش کیا جائے گا۔ڈراموں کے بارے میں ریما گیلانی، عابدہ ملک، سنیل شنکر اور مدیحہ خان س...

Mushrooms are beneficial for health, but beware of poisonous ones. - مشروم ، صحت کے لیےمفید مگر زہریلے مشروم سے ہوشیار رہیں۔ 15.07.2025

Poisonous mushrooms are often wild and beautiful in appearance, resembling edible mushrooms, which makes them difficult to identify. Nutritionist Sania Kiyani says there are some signs that can help with early identification, but she advises against picking or touching wild mushrooms that grow in backyards, along footpaths, or in open fields. Instead, she recommends purchasing only mushrooms with...

اُردو نیوز فلیش: منگل 15جولائی 2025 15.07.2025

۔ریزرو بینک کی ایک رپورٹ میں آسٹریلیا میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سرچارج ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جو صارفین اور کاروباروں کو ہر سال 1.2 بلین ڈالر کی بچت دے سکتی ہے۔آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح سمیٹ لی،مچل اسٹارک نے شاندار باولنگ اور اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک مکمل کر کے ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کر دیا.

What is a Justice of the Peace? When do you need one? - جسٹس آف دی پیس کیا ہے؟ آپ کو کب اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟ 15.07.2025

At some stage you will probably need help from a Justice of the Peace. It may be to prove your identity, to make an insurance claim or to certify copies of your legal documents in your language. JPs are trained volunteers who play a crucial role in the community by helping maintain the integrity of our legal system. So what exactly does a JP do and where can we find one when we need their services...

How a courtroom artist captured Erin Patterson's 'misery' - مشروم قتل کیس: عدالتی کاروائی کی منظرنگاری خاکوں کی زبانی 15.07.2025

The triple-murder by death cap mushroom captured the nation's attention. But with no cameras allowed in, it's the job of courtroom artists to capture what's happening. Anita Lester's depiction of Erin Patterson has become synonymous with the Mushroom Trial. - تین سسرالیوں کا سابقہ بہو کے ہاتھوں قتل اور اس میں زہریلے مشرومز کا استعمال، آسٹریلیا میں مشروم قتل کیس کی خبر نے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ بیرون...

مختصر خبریں: پیر 14 جولائی 2025 14.07.2025

وزیر اعظم کے دورہ شنگھائی کے دوران چین کے ساتھ آسٹریلیا کے اقتصادی تعلقات ایجنڈے میں شامل ہیں اورآسٹریلیا میں خون اور پلازما عطیہ کرنے کے قوانین کو ایل جی بی ٹی آئی کیو + افراد کے لئے زیادہ جامع بنانے کے لئے تبدیل کیا گیا ہے

اتنا میٹھا اچھا نہیں: ماحول پر چینی کے متبادل کے اثرات 14.07.2025

ماحولیاتی محققین مصنوعی مٹھاس پر زیادہ توجہ اور ممکنہ ریگولیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ دنیا بھر کے ماحول اور آبی گزرگاہوں میں جمع ہو رہے ہیں.

Listen to the SBS Urdu - ایس بی ایس اردو podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.