SBS

SBS Urdu - ایس بی ایس اردو

News UR ↓ 1642 episodes

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Be sure to visit the podcast's website and support the creator: www.sbs.com.au

Author

SBS

Category

News

Podcast website

www.sbs.com.au

Latest episode

Oct 2, 2026

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android almost 10M downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

وکٹوریہ پولیس پر اب بھی مشتبہ افراد کو روکنے کے لئے نسلی پروفائلنگ کا استعمال کرنے کا الزام 09.10.2024

نسل پرستی کے خلاف کام کرنے والے ایک گروپ نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق وکٹوریہ کی پولیس فورس میں نسلی پروفائلنگ اب بھی جاری ہے۔ معلومات کی آزادی کے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے چار سال کی پولیس رپورٹس کو جمع کیا ہے جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ کس کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

The Pinnacle Whisper: نو سالہ عیشال سلطان نے خاموش اداکاری سے دل جیت لیے 08.10.2024

میلبرن کے خوبصورت سیاحتی اسپاٹ کے پس منظر میں فلمائی گئی شارٹ فلم "The Pinnacle Whisper" میں چوتھی جماعت کی طالبہ عیشال سلطان نے ایک ایسی بچی کا کردار ادا کیا ہے جو اچانک بولنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے۔ صرف چہرے کے تاثرات سے خوبصورت کردار نگاری کے باعث عیشال کو فلم دیکھنے والوں نے دل کھول کر سراہا ہے۔

Living in limbo - SBS Examines:حالت بے یقینی میں 08.10.2024

Thousands of asylum seekers are still caught up in the government's now-abolished fast-track visa system, most have waited over a decade for permanency. - ہزاروں پناہ کے متلاشی اب بھی حکومت کے ختم کیے گئے فاسٹ ٹریک ویزا سسٹم میں پھنسے ہوئے ہیں، یاد رہے ان میں سے بیشتر ایک دہائی سے آسٹریلیا میں مستقل رہائش کی امید لئے بیٹھے ہیں۔

نیوز فلیش 07 اکتوبر 2024: آسٹریلیا کے سیاسی رہنماؤں نے آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے سلامتی کے خطرات کے بارے میں متنبہ کیا 08.10.2024

نیو ساؤتھ ویلز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا ہدف اور وفاقی حکومت کو امیگریشن حراستی نظام پر ایک نئے قانونی چیلنج کا سامنا ہے۔

The impacts of First Nations tourism - اولین اقوام کی سیاحت کے اثرات 08.10.2024

Are you seeking a truly impactful Australian travel experience? Whether you’re seeking wilderness, food, art or luxury, there are plenty of First Nations tourism adventure that you can explore, led by someone with 65,000 years of connection to this land. Not only will you deepen your experience, but you’ll help drive cultural and economic opportunities for First Nations communities. - کیا آپ واقعی...

نیوز فلیش 07 اکتوبر 2024: اسرائیل پر حماس حملے کو ایک سال مکمل 07.10.2024

پچھلے اڑتالیس گھنٹوں میں 900 سے زائد آسٹریلین شہریوں کا لبنان سے انخلاء ,وکٹورین فارمرز برڈ فلو کی نئی قسم کے ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں

How is democracy perceived around the world? - SBS Examines:دنیا بھر میں لوگ جمہورت کو کیسے سمجھتے ہیں؟ 04.10.2024

Democracy in practice isn't black and white. - جمہوریت ایک طرز عمل ہے جو محض سیاہ و سفید اعمال پر مشتمل نہیں ہو سکتا۔

ہفتہ رفتہ 04 اکتوبر 2024:فائر فائٹرز موسم گرما میں جنگلات کی آگ سے نمٹنے کے لئے تیار 04.10.2024

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جارحیت کے دوران طبی عملے کے کم از کم 28 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔ کوئینز لینڈ کے اپوزیشن لیڈر ڈیوڈ کریسافولی نے عہد کیا کہ اگر وہ نوجوانوں کے جرائم سے نمٹ نہیں سکتے تو مستعفی ہو جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا کا پہلا خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔

Have you noticed your favourite product shrinking? You're not imagining things - کیا آپ نے محسوس کیا ہے کہ غیر تبدیل شدہ پیکنگ میں موجود اشیا کی کم مقدار خرید رہے ہیں؟ 04.10.2024

Supermarkets have been put on notice over a practice known as 'shrinkflation', which is a practice that is rife in the industry and is when a product is downsized but the price remains the same or even increases. To combat the tactic - the government is now seeking to strengthen unit pricing codes, making price and volume labels more readable, prominent and comparable, and introduce new penalties...

اسپورٹس رانڈ اپ: دورہ آسٹریلیا سے قبل بابراعظم نے وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی 04.10.2024

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے اور پاکستان کبڈی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا میں منعقدہ سرکل اسٹائل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ایک مرکز کی ضرورت ہے 03.10.2024

صحت عامہ کے ماہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ایک مستقل مرکز قائم کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم اگلی وبائی بیماری کے لیے تیار ہیں۔ اگرچہ آسٹریلیا میں وبائی امراض سے نمٹنے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کی حتمی رپورٹ میں تاخیر ہوئی ہے ، لیکن صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر کام کرنے...

نیوز فلیش 03 اکتوبر 2024: اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اس کے آٹھ فوجی ہلاک ہوئے ہیں 03.10.2024

سابق لیبر سینیٹر فاطمہ پیمن چند ہفتوں میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کے لئے تیار اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں لاکھوں افراد پناہ لے رہے ہیں 02.10.2024

ایران نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور دیگر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر تقریبا 200 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں دو اسرائیلی معمولی زخمی ہوئے تھے اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جوابی کارروائی کا وعدہ کیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسا نہ کرے۔

نیوز فلیش02 اکتوبر 2024: اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا ایران کو میزائل حملے کی قیمت ادا کرنے کا عہد 02.10.2024

لبنان میں موجود آسٹریلوی شہریوں سے ایک بار پھر ملک چھوڑنے کی اپیل اور نائب صدر کے امیدوار جے ڈی وینس اور ٹم والز امریکی انتخابی مہم کے پہلے اور واحد مباحثے میں آمنے سامنے۔

First humanitarian visas issued to Palestinian families - غزہ بحران کے ایک سال بعد پہلے فلسطینی خاندان کو آسٹریلین ویزہ جاری 02.10.2024

Home Affairs Minister Tony Burke has issued the first humanitarian visas to a small number of Palestinian families in Australia. After almost a year of pushing for a humanitarian pathway, community advocates have welcomed the move. But they are calling for a clear visa pathway for all those who have arrived in Australia. - وزیر داخلہ ٹونی برک نے آسٹریلیا میں فلسطینی خاندانوں کی ایک قلیل تعداد کو ا...

ورلڈ کلچر فیسٹیول پاکستان ، 40 ممالک کی ثقافت ایک چھت تلے سمٹ آئی 02.10.2024

کہیں میوزک ، تو کہیں تھیٹر ، ایک جانب ڈانس پرفارمنس تو دوسری جانب ڈرامہ پلے، یہ مناظر ہیں کراچی آرٹس کونسل میں شروع ہونے والے 35 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے جہاں 40 ممالک کے فنکار اپنی ثقافت کے رنگ بکھیر رہے ہیں۔ علاقائی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے آنے والے فنکاروں نے شاندار پرفارمنسز سے دیکھنے والوں پر سما باندھ دیا ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص، مزاحیہ جملوں پر بے اختیار قہقہے، سریلی آواز کا سحر اور تھی...

First homebuyer’s guide: Getting a home loan in Australia - فرسٹ ہوم بائیرز کے لئے گائیڈ:آسٹریلیا میں گھر کے لئے قرض کا حصول 01.10.2024

For first-time borrowers, the home loan application process can feel overwhelming. Learn the basics around interest rates, the application process and government support you may be eligible for in Australia. - پہلی بار قرض لینے والوں کے لیے، ہوم لون کی درخواست کا عمل بہت جذباتی کرنے والا بھی ہوسکتا ہے اور تھکا دینے والا بھی۔ شرح سود، درخواست کے عمل اور حکومتی تعاون کے بارے میں بنیادی باتیں خوش آم...

اسرائیل نے لبنان میں سرحد پار آپریشن شروع کر دیا 01.10.2024

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے محدود زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ فضائی حملوں کی مدد سے یہ کارروائیاں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہیں۔

نیوز فلیش یکم اکتوبر 2024: اسرائیل نے لبنان میں زمینی حملے کے آغاز کی تصدیق کر دی 01.10.2024

غزہ سے فرار ہونے والے فلسطینی خاندانوں کے لئے انسانی ویزے جاری کیے گئے ہیں اور پیٹر ڈٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں میں حزب اللہ کے جھنڈے لہرانے سے متعلق قوانین منظور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بلایا جائے

Pakistan announces new visa for Sikh pilgrims - پاکستان کا سکھ یاتروں کے لیے نئے ویزا کا اعلان 01.10.2024

Speaking to SBS Urdu, the High Commissioner of Pakistan, Zahid Hafeez Chaudhry, stated that Pakistan's doors are always open for Sikh pilgrims. Meanwhile, in a conversation with SBS Punjabi, Prabhajit Singh referred to this as a welcome step. - ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دروازے سکھ یاتروں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ دوسری جانب ایس...

Refugees could be the simple answer to Australia's skills shortage - کیا مہاجرین آسٹریلیا میں ملازمین کی قلت کا حل بن سکتے ہیں؟ 30.09.2024

Australia has a serious skills shortage yet many qualified refugees still struggle to find appropriate jobs. A new project aims to change that, by offering positions to those facing barriers, such as limited local experience. - آسٹریلیا میں ہنر مند کارکنوں کی شدید قلت ہے لیکن بہت سے ایسے پناہ گزین جو ملازمت کے اہل ہیں ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ایک نئے پروجیکٹ کا مقصد اس صورتحال ک...

وکٹورین پارلیمان مین جشن ولادت النبی ﷺ، متنوع پس منظر رکھنے والی کمیونٹی کی شرکت 30.09.2024

پارلیمنٹ آف وکٹوریہ میں عید ملاد النبی ﷺ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کوشش کی گئی، متنوع پس منظر رکھنے والے کمیونٹی اراکین کی شرکت کے ذریعے آسٹریلین معاشرے کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے۔ زیر نظر تقریب کی کچھ تصوری جھلکیاں۔

نیوز فلیش 30 ستمبر 2024: بش فائر سیزن آج سے شروع ہو رہا ہے 30.09.2024

کنٹاس کے انجینئرز ہڑتال پر , آسٹریلیا میں متعدی امراض پر قابو پانے کے لئے ایک مستقل مرکز کے قیام کا مطالبہ۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش

کیا مکان کی ’’ری فنانسنگ‘‘ آپ کی شرح سود کم کر سکتی ہے؟ 27.09.2024

ریزرو بینک کی جانب سے گذشتہ کچھ ماہ سے شرح سود تبدیل نہیں کی گئی ، وہ مکان مالک جو اپنا گھر ’’ری فنانس‘‘ کروانا چاہتے ہیں کیا یہ ان کے لئے درست اقدام ہوگا؟ ایس بی ایس اردو سے اس حوالے سے گفتگو کی ہے اشعر اشفاق نے جو خود اس عمل سے گزر رہے ہیں سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں ۔

ہفتہ رفتہ 27 ستمبر 2024: آسٹریلین افراد کو جنگ کے خطرے کے پیش نظر لبنان سے باہر آنے میں مشکلات کا سامنا 27.09.2024

ناردرن ٹریٹری میں تیوی جزائر پر تربیتی مشق کے دوران ہلاک ہونے والے تین امریکی میرینز کے اہل خانہ کے لیے روایتی شفا یابی کی تقریب کا انعقاد ,گوگل نے آسٹریلیا میں ویب سرچز میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرنے کے منصوبہ پیش کر دیا.

Listen to the SBS Urdu - ایس بی ایس اردو podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.