Independent Urdu
مشرقِ وسطیٰ: منظر و پیش منظر
مشرقِ وسطیٰ میں کیا ہو رہا ہے؟ اسرائیل اور فلسطین میں تازہ ترین حالات اور ان پر بین الاقوامی ردِ عمل کیا ہے؟ اس خطے کے لوگ پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟
Be sure to visit the podcast's website and support the creator: www.spreaker.com
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
منصور جعفر | تل ابیب کی کابلان سٹریٹ اسرائیل کا ’تحریر سکوئر!‘ 28.03.2023 12:04
نتن یاہو قانونی اصلاحات کے ذریعے عدالتی عمل پر پارلیمنٹ کا کنٹرول سخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے اس منصوبے کے مخالفین اسے جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔
منصور جعفر | مشرقِ وسطیٰ میں ’چینی سلطنت‘ کا ظہور 14.03.2023 10:59
ریاض تہران معاہدے نے سعودی عرب کو ایک ایسے خطے میں متحرک ہونے کا ایک بار پھر موقع فراہم کر دیا ہے جو امریکہ سے آزادی کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔
ترک زلزلہ، اسرائیل کا ’شاخ زیتون‘ آپریشن اور فلسطین 14.02.2023 9:08
اسرائیل کے ’شاخ زیتون آپریشن‘ کا اصل میدان فلسطین ہونا چاہیے کیونکہ غرب اردن اور غزہ میں پھیلائی جانے والی تباہی کسی قدرتی آفت کا نہیں بلکہ تل ابیب کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ منصور جعفر کا کالم
منصور جعفر | جنین پر اسرائیلی حملہ، فوجی کارروائیوں میں تیزی کیوں؟ 01.02.2023 8:57
جنین پر ایک کمانڈو ایکشن کے ساتھ اسرائیل کی جانب سے پورے مغربی کنارے بشمول بیت المقدس پر حملوں میں شدت کے ساتھ مسیحیوں کی زمینوں پر قبضے اور مسیحی قبرستان کی بےحرمتی کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔
اسرائیل خانہ جنگی کے راستے پر؟ 24.01.2023 6:32
تل ابیب میں رات کی سردی اور حکومت مخالف عدالتی حامیوں کی گرما گرمی، اسرائیلی حکومت کے لیے ایک خوفناک منظر سے کم نہیں۔
منصور جعفر| حسین الحسینی: وادی بقاع سے بقعہ نور تک 18.01.2023 6:40
طائف معاہدے کے ساتھ الحسینی کی کمٹمنٹ حافظ الاسد کو قبول تھی نہ ایران کو اور نہ اسرائیل کو، مگر وہ ثابت قدمی کی مثال بن کر اس کے ساتھ کھڑے رہے۔
منصور جعفر | اسرائیل: نئی حکومت کو سات خون معاف کیوں؟ 10.01.2023 7:23
صرف ہفتہ دس کے اندر ہی اسرائیل کی نئی مگر جارحانہ حد تک غصیلی اور بھڑکیلی حکومت نے کئی ایسے فیصلے اور اقدامات کر لیے ہیں جو اس کی پالیسیوں کا اظہار سمجھے جا سکتے ہیں۔
منصور جعفر | بین الاقوامی عدالت انصاف اور جمہوری اقدار 05.01.2023 10:13
اقوام متحدہ کی ایک قرارداد میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ناجائز قبضے کا قانونی جائزہ لے، لیکن کیا اس پر عمل ہو سکے گا؟
زاویہ | اسرائیل: 2022 کی کوکھ سے خطرناک سال اور حکومت کا جنم! 27.12.2022 11:47
سوال یہ ہے کیا اسرائیل خود اس اندھی نسل پرستی کے مضمرات سہار سکے گا؟
منصور جعفر | ورلڈ کپ کے فاتحین اور فلسطین کے نام 20.12.2022 9:20
فیفا کپ کے موقع پر فلسطینی پرچموں کی بہار دراصل ایک پیغام تھا کہ عربوں کی نئی نسل علاقائی اور عالمی ایشوز کا گہرا ادراک رکھنے والی ایسی باشعور نسل ہے۔
منصور جعفر | چین و عرب ہمارا 13.12.2022 7:20
چینی صدر کا حالیہ دورۂ سعودی عرب میں عربوں کا ’روڈ اور بیلٹ انیشی ایٹیو‘دلچسپی دکھانا، دونوں ملکوں کی ضرورت بھی ہے اور مجبوری بھی۔
منصور جعفر | جمہوری عسکریت بمقابلہ عسکری جمہوریت 06.12.2022 16:12
اسرائیلی فوج کو بن گویر کے الٹرا انتہا پسند ایجنڈے سے فی نفسہ کوئی اختلاف نہیں۔ لیکن 75 برسوں سے ہر کام میں دخیل صہیونی فوج اپنے مقابل نئی جمہوری عسکریت کو کیونکر برداشت کرے گی؟
منصور جعفر | جو ’چیمپیئن‘ کر سکتا ہے، وہ کوئی اور نہیں کر سکتا 30.11.2022 16:04
بہت سے کام ایسے ہیں جو کوئی اور ملک کرے تو دنیا اس کے خلاف ہو جائے، مگر اسرائیل ایسے سارے کام آسانی سے کر گزرتا ہے۔
منصور جعفر | دہشت گرد اتحادیوں کے سہارے نتن یاہو کی متوقع حکومت! 23.11.2022 12:59
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ جبری الحاق کرنا نئی متوقع اسرائیلی حکومت کے اہم ترین خوابوں میں سے ایک ہے۔ جس مغربی کنارے پر 1948 کے تین فیصد قبضے کو 43 فیصد تک کرنے میں اسرائیل کامیاب ہو چکا ہے۔
ایک + آٹھ کلبھوشن جادھو؟ 15.11.2022 10:59
اسرائیل اور اس کا اتحادی بھارت اپنے باہمی مفادات اور مشترکہ اہداف کے لیے منصوبے بنانے اور سکیمیں لڑانے میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔
منصور جعفر | مغربی جمہوریت اور یاہو اسرائیلی جمہوری ماڈل! 08.11.2022 10:34
نیتن یاہو ڈیموکریسی کا ایسا اسرائیلی ماڈل متعارف کرانے جا رہے ہیں جس میں آزادی، مساوات اور انسانی حقوق یا انسانی عظمت کا وجود نعرے یا دعوے کی حد تک بھی نہیں ہے۔
منصور جعفر | یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا! 01.11.2022 10:31
’کنٹینر گردی‘ کا جواز پیش کرنے والے اسے محض ایک انتظامی اقدام قرار دیتے ہیں لیکن ناقدین اسے شہریوں کے نقل و حرکت کے حق کی خلاف ورزی سے جوڑتے ہیں۔
منصور جعفر | حق واپسی کے لیے فلسطینی ’رسک بوٹ‘ پر سوار 25.10.2022 12:10
11 برس قبل شام سے نکلنے کا فیصلہ کرنے والے ’فلسطینیوں‘ کو بشار الاسد کے ساتھ ایک بار پھر ملاقات کے حاصل کے طور پر اگر واپس شام میں ’ٹرانرٹ‘ لینا پڑ رہا ہے تو یہ ان کی حکمت عملی کا تقاضا بھی ہو سکتا ہے، اور حالات کا جبر بھی۔
منصور جعفر | سعودی عرب اور امریکہ کا تعلق ’فرینڈز ناٹ ماسٹر‘ والا ہے؟ 18.10.2022 13:44
امریکی قیادت کے کئی فیصلے آج فاش سفارتی غلطیوں کے طور پر سعودی عرب سمیت واشنگٹن کے اتحادیوں کے گلے پڑے ہوئے ہیں۔
منصور جعفر | روسی قبضوں کی مذمت اور اسرائیلی قبضوں کی پذیرائی؟ 11.10.2022 13:11
سوال یہ ہے کہ اگر روس کو یوکرین کے چار علاقوں پر ریفرنڈم کے بعد بھی کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ انہیں ساتھ ملائے تو اسرائیل کے فلسطین و عرب علاقوں پر مسلسل قبضے کا کیا جواز ہے؟
فلسطینی بچے ۔ یورپی یونین کی فکر مندی اور سادگی ساتھ ساتھ! 04.10.2022 11:48
یورپ اور امریکہ نے اسرائیل کو ایک 'ابنارمل' ریاست ہونے کے باوجود اپنا چہیتا بنا کر 'لائسنس ٹو کل' دے رکھا ہے۔
جنرل اسمبلی کا اجلاس یا کراچی میں لیاری کا چیل چوک؟ 28.09.2022 12:09
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان اسرائیلی صیہونی جبر اور قتل وغارت گری کے لیے برطانوی سند فراہم کرتا ہے۔
منصور جعفر: غزہ پر اسرائیلی جنگی جارحیت اور ایرانی پراکسیز کا ایشو 08.09.2022 10:44
جب صدر جو بائیڈن اسرائیل میں اپنا تعارف ’صہیونی‘ کہہ کر کرا رہے ہوں تو پھر اسرائیل کو فلسطینیوں کی جانوں سے کھیلنے کے لیے ڈرون دیے جانے میں کوئی کیونکر حائل ہو سکے گا؟
منصور جعفر: مغربی ذرائع ابلاغ اور ان کے پاکستانی شاگرد 08.09.2022 12:17
یہ ذرائع ابلاغ جارحیت کا ارتکاب کرنے والے اسرائیل کے طرف دار رہے۔ فلسطینی، بچوں، عورتوں اور بے گناہ لوگوں پر بمباری انہیں جھنجھوڑ پائی، نہ ان کے ضمیر کو جگا سکی۔
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.