Haadiya e-Magazine

Haadiya e-Magazine

ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا

Autor

Haadiya e-Magazine

Categoria

Religion

Último episódio

1 de mai de 2024

Onde ouvir?

Podcasts no app Replaio Radio Em breve

Os podcasts estão chegando ao app. Instale agora e seja o primeiro a descobrir um jeito totalmente novo de curtir podcasts

Baixe no Google Play Instale grátis Android 5 mi+ downloads · nota 4,8 iOS em breve

Episódios

اسلامی علوم میں خواتین کی خدمات کے ایم ایف 31.07.2021

علوم اسلامیہ کی اشاعت و ترویج کا کام عہد نبوی اور عہد صحابہ ہی سے شروع ہوگیا تھا اور خواتین نے اس میں سرگرمی سے حصہ لیا تھا۔مساجد میں خواتین کے حلقے سے متعلق مولانا لکھتے ہیں: ’’آج اس موضوع پر مباحثے جاری ہیں کہ مساجد میں خواتین کاداخلہ جائز ہے یا نہیں؟ جب کہ ابتدائی صدیوں میں خواتین کے علمی دروس کی محفلیں منعقد ہونا عام بات تھی۔ وہ اپنے گھروں میں، دوسروں کے گھروں میں، مسجدوں میں،&...

ہم اور ہمارے بچے ام زمر فارس 31.07.2021

موجودہ دور میں یہ ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے جبکہ خود ساختہ مصروفیات نے اس قدر گھر کر رکھا ہے کہ والدین اولاد کی تربیت پر توجہ نہیں دے پاتے ہیں۔ بہت سی جگہ تو مائیں نوکری پیشہ ہیں لیکن گھریلو خواتین نے بھی کم الجھنیں نہیں پالی ہیں۔ شادی بیاہ، منگنی و دیگر رسم و رواج میں الجھ کر خود کو مصروف کرلینا اور پھر اولاد کی وجہ سے اسے نہ کرسکنے پر اولاد کو برا بھلا کہنا، کوسنا اپنی خواہشات اور تمناؤں کو...

درس حدیث طلعت خانم فلاحی 31.07.2021

اس حدیث میں ان تمام افراد کے لیے خوشخبری ہے جو کسی عہدہ و منصب کی طلب و خواہش کے بغیر کسی ذمہ داری پر فائز کیے گئے ۔خدا کی تائید و مدد ان کے ساتھ ہوتی ہے اوروہ بحسن و خوبی اپنی ذمہ داری تا دم آخر انجام دیتے ہوئےاس د ار فانی سے کوچ کرتے ہیں ۔رہا وہ شخص جس کے دل میں منصب کی خواہش ہو تی ہے وہ اس کی نزاکتوں اور احساس ذمہ داری سے عاری ہو تا ہے ۔ایسے شخص کوآخرت میں رسوائی اور اللہ کے عذاب کا خوف نہیں...

درس قرآن ساجدہ ابوللیث 31.07.2021

حقیقت یہ ہے کہ مہینوں کی تعداد جب سے اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اللہ کے نوشتہ میں بارہ ہی ہے، اور ان میں سے چار مہینے حرام ہیں یہی ٹھیک ضابطہ ہے لہٰذا ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو اور مشرکوں سے سب مل کر لڑو جس طرح وہ سب مل کر تم سے لڑتے ہیں اور جان رکھو کہ اللہ متقیوں ہی کے ساتھ ہے ۔ ان آیات میں قمری مہینوں کی عظمت و اہمیت واضح کی گئی کہ سال کے بارہ مہینے ہونا اللہ تعالیٰ کے ن...

اصلاح معاشرہ و سوشل انجینئرنگ سید سعادت اللہ حسینی 19.07.2021

سماجی انجینئرنگ کا کام ٹھوس تحقیق، تفصیلی معلومات اورمستند ڈاٹا کی پشت پناہی چاہتا ہے جس کے ذریعے گہری منصوبہ بندی ممکن ہوپاتی ہے۔ ہمارا مقصد اس منظم کام کی طرف اپنے قارئین کو متوجہ کرنا ہے۔ معلومات اور ڈاٹا کے بغیر کسی ٹھوس منصوبے کی تشکیل ممکن نہیں ہے۔ یہاں بطور مثال ایک منصوبے کا نمونہ پیش کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کےڈیزائن کے لیے ہم کئی مفروضوں کو بنیاد بنارہے ہیں۔ یہ مفروضے درست بھی ہوسکتے ہیں...

خاندان ابراہیم امۃ مسلمہ کے لئے نمونۂ عمل بشری ناہید محمد یعقوب 01.07.2021

پنے بت تراش والد اور دیگر لوگوں کو حق و باطل کا فرق سمجھانے کی انتہائی کوششیں ‘ عقیدہ ٔ توحید پر ایمان لانے کے بعد حق کے لیے ‘ ایمان کی حفاظت کے لئے ‘ یکے بعد دیگرے آپ نے بہت کچھ سہا، بہت کچھ برداشت کیا ۔ اپنے والدین ‘عزیز و اقارب اور اپنے ہی وطن کے لوگوں کی طرف سے خود پر هہونے والے ظلم کو سہنا ، اپنے وطن عزیزکو خیر آباد کہنا، حضرت سارہ علیہ السلام کی جدائی، حضرت ہاجرہ علیہ السلام اور...

خواتین بہترین ہوم مینجر! ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 01.07.2021

بچوں کے بے مصرف وقت گزاری نے والدین کو متفکر کردیا ہے۔ بعض والدین جو بچوں کے مستقبل کے لیے زیادہ پریشان ہیں وہاں نفسیاتی امراض جیسے اضطراب، بےچینی، ڈپریشن اور مایوسی، ان سیکوریٹی ، عدم تحفظ کے احساس نے جگہ لے لی ہے ۔ بچوں کی تعلیمی ضروریات کی عدم تکمیل انہیں ہمہ وقت پریشان رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ تکلیف دہ مرحلہ غریب والدین کے لیے کارپوریٹ میڈیا کے کمرشیل ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں ہیں جو عام...

اسوۂ ابراہیمی خود سپردگی، جاں نثاری ، حنیفیت تسنیم فرزانہ 01.07.2021

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی میں ہر شخص کے لئے اسوہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے توحید الٰہی کی ازلی اور ابدی صداقتوں پر سب سے پہلے لبیک کہا اور ہر طرف سے کٹ کر، سارے جہاں سے بیزار ہو کر، قول و عمل و نظر و فکر کی پوری حاضری کے ساتھ کلیۃ آپ کی زندگی رب العالمین کے لئے ہو گئی ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ’’ ہم نے انہیں مختلف آزمائشوں میں ڈالا، جب...

کارکنوں کے باہمی تعلقات سیدہ اشرف النسا 01.07.2021

مفکر اسلام اور مصنف خرم مراد ۳ نومبر ۱۹۳۲ کو بھوپال میں پیدا ہوئےاور ۱۹ دسمبر ۱۹۹۶ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔اس طرح آپ نے ۶۴ سال کی عمرپائی۔آپ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر رہے ہیں ۔بہ حیثیت داعی آپ کے خطبات نے ساری دنیا کو متاثر کیا اور بہ حیثیت مربیّ آپ نے نئی نسل کی کردار سازی اورذہن سازی میں نمایا ں کردار اداکیا ہے۔آپ کی یہ کتاب ۱۰۱ صفحات پر مشتمل ہے۔کتاب کے سرورق پر جوتصویر پیش کی گئی...

بدگمانی درس حدیث منذرہ بیگم 30.06.2021

اہلِ ایمان کو اسلام نے یہ رہنمائی دی ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے تعلق سے ہمیشہ نیک گمان رکھے۔ یہاں پر اپنے دل و دماغ کے اندر برے خیالات کو پالنے اور اسے پروان چڑھانے سے قطعاً روکا جا رہا ہے۔بدگمانی ایک مہلک بیماری ہےجو غصہ، غیظ و غضب، نفرت، حسد و بغض جیسے بنیادی عناصر سے ظہور عمل میں آتا ہے۔شریعتِ مطہرہ نے بدگمانی سے مطلقاً روکا ہے۔ ان تنبیہات سے خود بخود یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جب آدمی گمان ک...

طائف کا سفر اور ہم شہمینہ سبحان 30.06.2021

طائف مکہ سے تقریباً چالیس میل کے فاصلے پر خوب صورت وادیوں ، زرخیز باغات اور ہیبت ناک پہاڑیوں سے مزین علاقہ ہے۔ یہ علاقہ پہلے پورا کا پورا پہاڑیوں سے ڈھکا ہوا تھا۔اس زمانے میں اس کے بہت سے حصوں کو کاٹ کر راستے بنائے گئے اور یہ راستہ واقعی خوبصورت ہے ،آنکھوں کو مسحور کردینے والا۔ جب آپ طائف کی طرف سفر کرتے ہیں تو یہ سارے مناظر آپ کے تخیل کی آنکھوں میں چلنے لگتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ ع...

بچوں پہ تشدد نہ کریں زہت شاہین بسم اللہ 17.06.2021

اللہ تعالی نے انسان کو جن بڑی بڑی نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے ایک بڑی نعمت اولاد ہے۔قرآن میں اولاد کا ذکر خوش خبری کے طور پہ کیا گیا ہے۔اولاد(بچے) دنیاوی زندگی کی رونق اور زینت ہیں۔انسانی زندگی خوبصورت ہے مگر اس کا خوبصورت ترین حصہ بچپن ہے اور بچے پھولوں کے مانند ہوتے ہیں۔والدین کے لئے اولاد ایک غمخوار اور مددگار کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔اولاد سے والدین کی بہت ساری توقعات ہوتی ہیں مگر اولاد والدین...

تبدیلیوں کی دستک (عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر) شجاعت حسینی 16.06.2021

غیر مرئی اور انجانے وائرس کورو نا نے 2020کے دوران دنیا کی تما م توجہات اور تفکرات اپنی سمت سمیٹ لیں۔سال کے آخری ایام کے آتے آتے یوں لگا جیسےیہ عالمی مسئلہ اب ختم ہو گیااور وبائی ماحول نارمل ہوا چاہتا ہے۔2021کو لوگ امید بھری نظروں سے دیکھ رہے تھے،لیکن کسے پتہ تھا کہ یہ سال اپنے دامن میں امید نہیں بلکہ مزید تفکرات لے آئے گا۔2021کا تقریباً نصف سال حکومتی نادانیوں اورکووڈ کی قہرسامانیوں کی نذر ہوگ...

اسلامی لباس فرحانہ انجم 16.06.2021

شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔اس کی دشمنی کی شروعات سب سے پہلے جنت میں میں آدم علیہ السلام اور حوا علیہ السلام سے ہوئی۔جب اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کی تخلیق کی تو تمام فرشتوں کو سجدے کا حکم دیا۔ ابلیس جو بہت زیادہ زیادہ عبادت گزار جن تھا،جس کا شمار فرشتوں میں ہوتا تھااس نےتکبر کیااور سجدہ نہ کیا۔تب اللہ تعالی نے اسے حکم دیاکہ زمین پر اتر جاؤ اور اس نے بھی یہ قسم کھائی کہ میں تیرے بندوں کو بہک...

ماحولیات اور خواتین ڈاکٹر نازنین سعادت 15.06.2021

اس وقت ہمارا قدرتی ماحول،ہماری زمین اور اس کے وسائل شدید خطرات کی زد میں ہیں۔اس کا اصل سبب ترقی کی دوڑ اور زیادہ سے زیادہ پر تعیش زندگی کی ہوس ہے۔بڑھتی ہوئی صنعت کاری، آمدورفت کے بڑھتے ہوئے ذرائع اور شہر کاری Urbanizationیہ تمام جدید تہذیب وتمدن کی نشانیاں ہیں۔یہ اور اس جیسے کئی عوامل مل کر ماحول کو آلودہ کرنے میں بہت اہم رول ادا کررہے ہیں ۔جنگلات کی صفائی ایندھن،گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، فیکٹ...

ڈاکٹر فاطمہ تنویر oxygen آکسیجن اور وبائی دور اور تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے 15.06.2021

اللہ رب العالمین کی دی ہوئی نہ جانے کتنی ایسی نعمتیں ہیں جن کو ہم بنا ٹیکس کے استعمال کرتے ہیں اوربنا کسی خرچ کے وہ ہمارے لئے ہر لمحہ فیض کا سبب بنتی رہتی ہیں۔کیا کبھی رک کر ایک لمحہ بھر کے لئے ہم نے اس پر غور کیا ہے؟ آج ہم بات کررہے ہیں آکسیجن(oxygen) کی۔جی ہاں یہ آکسیجن جس کو ہم اپنی ہر سانس کے ذریعے اپنے جسم کے اندر روزآنہ 550 لیٹر کی مقدار میں لیتے ہیں اور جو ہوا کے ذریعے ہمارے اندر جاتی ہ...

ذہنی امراض سمیرا حمید 15.06.2021

یاد رکھیں کہ ہر عہد،ہر زمانے میں کوئی نہ کوئی ایسی بیماری ضرور پیدا ہوتی ہے جو ساری انسانیت کے لیے آزمائش بن جاتی ہے،یہ اس عہد کی آزمائش ہے۔ بہتر ہے کہ ان امراض،اور ان سے متاثر بیماروں کے لیے الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا جا ئے۔بیمار سے ہمدردی رکھی جائے، اسے علاج کے لیے اکسایا جائے۔ اس کی بات کو توجہ سے سنا جائے، اور اس کے گھر والے، دوست احباب اس کے ساتھ تعاون کرنے کی پوری کوشش کریں۔ ڈپریشن ک...

جب زندگی شروع ہوگی: ادب اسلامی کا نیا نمائندہ حمیرا عالیہ 15.06.2021

ادب اور مذہب زندگی کے وہ دو گوشے ہیں جن کے بغیر کارخانۂ حیات کی سرگرمیاں ادھوری ہیں۔ ابتدا میں ان دونوں کو مختلف دائروں میں رکھا گیا لیکن پھر آہستہ آہستہ مذہب نے ادب کے دائرے میں قدم رکھا اور اس میں ہم آہنگ ہونے کی کوشش شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں مختلف اقوام میں مذہبی ادب کی بنیاد پڑی۔ مغربی ادب میں والٹئیر کا ناول کینڈڈ candide اس کی بہترین مثال ہے۔ اردو میں مذہبی ناولوں کی ابتدا ڈپٹی نذیر اح...

نو عمر لڑکیوں میں عشق کا مرض ڈاکٹر نازنین سعادت 03.05.2021

شہر کے مسلم علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی جس کی عمر لگ بھگ پندرہ سولہ سال ہو گی، تقریباً اِسی عمر کے ایک لڑکے کے ساتھ بائک پر بیٹھ کر پوش علاقے کے ایک پارک میں داخل ہوتی ہے۔ لڑکی برقع پوش ہے۔ لباس سے کسی اچھے گھرانے کی معلوم ہوتی ہے۔ بہت زیادہ ڈری ہوئی اور گھبرائی ہوئی ہے۔ لیکن کوئی اسے یا جبراً نہیں لایا ہے۔ اس نے اپنی مرضی سےیہ انتہائی قدم اٹھایا ہے اور تنہا ایک لڑکے کے ساتھ انجان علاقے میں...

گوشہء مطالعہ آخرت تبصرہ و پیش کش 30.04.2021

’’راہیں کتنی ہی کٹھن کیوں نہ ہوں اگر منزلِ مقصود کا شوق تیز ہوگا تو انسان جیسے تیسے ان مشکل راہوں کو طے کر ہی لے گا اور راہیں کتنی ہی دلفریب اور خوش کن کیوں نہ ہوں اگر دل میں پکا یقین ہو کہ منزلِ مقصود ان راہوں سے بدرجہا زیادہ دلفریب اور خوش کن ہے تو انسان کبھی راہوں کی دلفریبیوں میں کھو کر بیٹھ نہیں جائے گا۔اگر دلوں میں یہ خیال جاگزیں رہے کہ یہ زندگی صرف راہ کی حیثیت رکھتی ہے تو پھر اس راہ پر کان...

فاضل اشیاء سے جان چھڑائیں ڈی کلٹر ام ھشام 30.04.2021

انگریزی زبان میں فاضل اور بیکار اشیاء کو، کَلٹّر clutter کہتے ہیں اور جب ڈی کلٹر کہا جائے تو اس کے معنی ہوتے ہیں اشیاء کے انبار سے غیر ضروری و بے مقصد چیزوں کو خارج کرنا اور بچے ہوئے لازمی سامان کو ازسر نو ترتیب دینا ہے۔ یہ عمل انسانی زندگی میں خوراک ، آکسیجن اور نیند جتنی ہی اہمیت رکھتا ہے ۔ورنہ دوڑتی بھاگتی ہی نہیں بلکہ اڑتی ہوئی انسانی زندگی کے اردگرد روزانہ اتنی فاضل اشیاء جمع ہوتی جارہی ہیں...

ہم پہ دروازے کھلیں گے دانش و ادراک کے۔۔! ايڈيٹر خان مبشرہ فردوس 30.04.2021

جس بندہ پر اللہ کے سامنے بازپرس کا احساس اجاگر ہوتا ہے اس کا ذہن اللہ کے دین کے لیے وقت اور صلاحیت لگانے کے لیے نئی نئی جہتیں تلاش کرتا ہے، اس کا احساس اس کو لمحۂ موجود میں زندہ رکھتا ہے جمود اس پر طاری نہیں ہوتا،نہ اعضاء و جوارح کا جمود، نہ ہی افکار و نظریات و تخیل پر جمود۔۔۔اپنی مادی زندگی میں مست رہنے کی کیفیت سے وہ نکل آتا ہے اسے ہر گرزتا لمحہ دعوت فکر و عمل دیتا ہوا محسوس ہوتا ہے گویا خود ک...

مظلومین کے گھروں کی کہانیاں بریرہ ایمن 30.04.2021

واقعہ کچھ یوں ہے کہ 27 دسمبر 2001 میں سورت کے راج شری ہال میں مسلمانوں کے تعلیمی مسائل پر سیمینار میں شرکت کرنے کے لئے جمع ہوئے کچھ لوگوں کو ۲۷ دسمبر 2001 کو سیمی سے وابستگی اور دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ان پر بےجا دفعات لگا کر گیارہ مہینے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ۔آخرکار ضمانتیں ہونے کے بعد پیشیوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہی رہا۔۲۰برس برباد کرن...

یکم مئی عالمی یوم مزدور کا تاریخی پس منظر شیریں دلوی 30.04.2021

سی بھی ملک، قوم اورمعاشرے کی ترقی میں مزدور وںکا کردار بہت اہم ہوتا ہے ، مگر سب سے زیادہ حق تلفی بھی ان ہی کی، کی جاتی ہے ۔ سرمایہ دار اور جاگیردار طبقے مزدور کا استحصال کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں اور مزدور اسے اپنا مقدر سمجھ کر صبر کر لیتے ہیں ۔ ہمارے سماج میں مزدوروں کا وجود ہے ، جسے ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ۔ مزدوری ہر کوئی کرتا ہے ، مگر سب کے درجات الگ ہوتے ہیں ۔ ہر مزدور اپنے میدان میں اپنی بساط بھ...

قضیہ فلسطین اور تحریک آزادی بیت المقدس بشریٰ رحمٰن 30.04.2021

بیت المقدس سے ہر مسلمان کا قلبی تعلق ہے اور ہونا بھی چاہئے۔یہ مقدس ترین مقامات میں سے ایک مقام ہے یہ وہی مقام ہے جہاں رسول اللہ ؐنے سفر معراج پر پہلا پڑاؤ کیا۔افسوس! صد افسوس! آج نسلِ نو قضیۂ فلسطین سے تقریباً نابلد ہے۔ 1300 قبل مسیح میں یہودی وہاں رہنے والی اقوام کی نسل کشی کر کے زبردستی آباد ہوئے۔ 8 قبل مسیح میں اسیریا نے فلسطین پر قبضہ کیا یہودیوں کو وہاں سے نکال کر دوسری اقوام کو لا بسایا...

Ouça o podcast Haadiya e-Magazine no Replaio

Rádio e podcasts em um só app - grátis e sem cadastro. Instale hoje e não perca o lançamento

Baixe no Google Play

O Replaio não é o publicador dos podcasts; os nomes dos programas, as capas e o áudio pertencem aos seus autores e são distribuídos por feeds RSS públicos