Haadiya e-Magazine

Haadiya e-Magazine

ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا

Autor

Haadiya e-Magazine

Categoria

Religion

Último episódio

1 de mai de 2024

Onde ouvir?

Podcasts no app Replaio Radio Em breve

Os podcasts estão chegando ao app. Instale agora e seja o primeiro a descobrir um jeito totalmente novo de curtir podcasts

Baixe no Google Play Instale grátis Android 5 mi+ downloads · nota 4,8 iOS em breve

Episódios

خودی نہ بیچ جاویدہ بیگم 01.12.2021

بعض دفعہ مجھے یہ معمولی سی بات سمجھ میں نہیں آتی اور ایک معمہ بن جاتی  ہے کہ آخر یہ غریب امیروں کی اس قدر عزت کیوں کرتے ہیں کہ اُن کے راستے پر  اپنی پلکیں بچھا دیتے ہیں، اُن کی خدمت میں ایسے کمربستہ ہوجاتے ہیں جیسا  کہ غلام اپنے آقا کا حکم بجالانے کے لیے کمربستہ ہوجایا کرتے ہیں۔ بظاہر  اُن امیروں سےنہ اُن کا کوئی مفاد وابستہ ہوتا ہے نہ مستقبل میں اُن سے  کوئی فائدہ کی ا...

قرآن مبین کےادبی اسالیب مصدق مبین 01.12.2021

پیش نظر کتاب میں فاضل مصنف نے شروعاتی ابواب میں ’’اسلوب کیا ہے ؟‘‘ اس  موضوع پر تحقیقی نظر ڈالی ہے اور پھر ’’اسلوب ‘‘کی لازمی خصوصیات پر اظہار  خیال فرمایا ہے۔ بعد کے ابواب میں قرآن مجید کے بعض اسالیب پر نکات کی شکل  میں گفتگو فرمائی ہے۔ ہر خصوصیت کو قرآنی آیات اور کلام عرب کے دلائل سے  مزین کیا ہے۔ اس طرح کل 19 اظہار خیال فرمایا ہے۔ بعد کے ابواب میں قرآن  مجید کے بعض...

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاحکمتِ انقلاب ضحیٰ ملاحت 01.12.2021

حکمت کے مختلف معنی ہیں لیکن اصولی طور پر حکمت انسان میں موجود وہ صفت ہے  جو اسے باقی تمام لوگوں سے جدا کرتی ہے۔ انسان کا اخلاق،کردار ، رویہ ،  الفاظ، علم اور عمل سب کچھ حکمت کے بنا نا مکمل ہے ۔ حکمت انسان کو  اندھیروں میں روشنی اور غلامی میں آزادی عطا کرتی ہے ۔ حکمت وہ صفت ہے جس  نے انبیاے اکرام کو فوقیت عطا کی اور انھیں اتنی طاقت فراہم کی کہ وہ بغاوت  اور ظلم کے خلاف مسک...

اقلیتوں کے حقوق اور ان کی پاسداری تسنیم فرزانہ 01.12.2021

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18دسمبر 1992 کو ’’اقلیتوں کے حقوق کا  دن‘‘ک اعلان کیا تھا ۔ اقوام متحدہ کی نظر میں اقلیتیں کسی بھی علاقے میں  رہنے والے ایسے افراد ہیں جن کی تعداد کسی دوسرے طبقے سے کم ہے، خواہ یہ  مذہبی ہو، صنفی ہو، لسانی ہو یا نسلی اگر وہ قوم کی تعمیر، ترقی، اتحاد،  ثقافت، روایت اور قومی زبان کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہوں  تو اس قوم میں اس طرح...

تصور حقوق انسانی اوراسلام قدسیہ صباحت 01.12.2021

سماج میں رہتے ہوئے ایک بہتر اور  خوشگوار طرز زندگی گزارنے کے لیے انسان کو چند بنیادی حقوق کی ضرورت ہوتی  ہے،ایسے حقوق جو ہر انسان کو زندگی میں مساوی مواقع فراہم کرسکیں۔ چناں چہ  ہر دور میں حقوق انسانی کے متعلق بحث و تکرار سامنے آتی رہی لیکن بظاہر  انسانیت کا علم بردار کہلائے جانے والا کوئی بھی گروہ آج تک پوری دنیا کے  انسانوں کو یکساں حقوق فراہم نہیں کرسکا ۔ اس کے برعکس...

لرزہ فضاؤں میں میری پرواز کے ڈر سے خان سعدیہ ندرت 01.12.2021

ایسے قوانین کا نفاذ کیا جارہا ہیں جس کے ذریعے تمام دستوریِ حقوق کا  خاتمہ ہوجائے جیسے طلاق ثلاثہ، معاملہ بابری مسجد، سی اے اے، این آرسی  وغیرہ۔۔گیا تبدیلی مذہب اور یکساں سؤل کوڈ کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے کی  کوشش کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو مسلمانوں کے ساتھ حال  ہی میں رونما ہونے والے واقعات میں داعیان ِاسلام کی گرفتاریاں ہیں جو  دستور کی دفعات کو روند د...

درس قرآن عطیہ صدیقہ 01.12.2021

اللہ تعالیٰ یایھا الناس کہہ کر تمام انسانوں سے مخاطب ہے۔ اس آیت میں معاشرے کی تنظیم کے متعلق بنیادی حقائق زیر بحث آتے ہیں۔ ’’اس آیت کی تفسیر میں صاحب تدبر قرآن مولانا امین احسن اصلاحی ر قم  طراز ہیں کہ اس آیت میں جس تقویٰ کی ہدایت کی گئی ہے اس کا ایک خاص موقع و  محل ہے۔ اس تقویٰ سے مراد یہ ہے کہ یہ خلق آپ سے آپ وجود میں نہیں آئی  بلکہ اس کا خالق اللہ ہے۔ اس وجہ سے یہ کسی کے...

نو عمر لڑکیوں میں عشق کا مرض (آخری قسط) ڈاکٹر نازنین سعادت 29.10.2021

ماں باپ کو چاہیے کہ اس معاملے کو نہایت سمجھ داری اور ٹھنڈے دل سے ڈیل کریں۔ اپنے جذبات اور غم و غصے پر قابو رکھیں۔ ایک دو دن معاملے کو ٹالیں۔ جب دونوں طرف جذبات کی شدت کم ہوجائے تو ٹھنڈے ماحول میں لڑکی کو سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کریں۔ بہتر ہے کہ وہ لوگ بات کریں جن سے لڑکی زیادہ بے تکلف ہو۔ لڑکی کی ماں، یا بھائی، بہن یا کوئی رشتے دار، جن سے بھی لڑکی زیادہ بے تکلفی اور قربت ہو، وہ سمجھائے۔ دوسرے م...

والدین کے تعلقات کےبچوں پر اثرات ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 29.10.2021

اس ماحول میں بات کرنے کی اجازت بالکل نہیں ہوتی، بچہ شام کوسونے کے لیے اپنے بستر پر لیٹا ہو، نیند کی آغوش میں جانے سے پہلے والدین کے جھگڑے ہوتے ہوں، ایسے میں والدین کی بلند آوازیں اس کو بہت پریشان کرتی ہیں۔ اس طرح بچہ جب اسکول سے واپس ایسے ماحول میں آتا ہے، جہاں غصے کا ماحول ہوتا ہے اور ہر طرف تناؤہی تناؤ نظر آتا ہے۔ ازدواجی تعلقات میں اس طرح کے اختلاف کے سبب بچے اور والدین کے درمیان اچھے اور...

یوم اطفال ایک جائزہ اور ہماری ذمہ داریاں تسنیم فرزانہ 29.10.2021

بچوں پر کسی بھی طرح کا تشدد ہو تو اس کے فوری اور طویل مدتی دونوں طرح کے شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، دماغی نشوونما متأثر ہوتی ہے، اعصابی و مدافعتی نظام کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہے، بچوں میں ادراکی صلاحیت پروان نہیں چڑھتی،ذہنی صحت کے مسائل ہوتے ہیں، خود کو نقصان پہنچانے والے اقدامات میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے یا دیگر بچوں پر تشدد کرنے کا رجحان فروغ پانے کے خدشات بھی ہو سکتے ہی...

اسلام عصمت نسواں کا محافظ انجنئیر نزہہ ندیم 29.10.2021

’’موجودہ دور میں ایک سماجی مسئلہ، جس نے ملکی اور عالمی دونوں سطحوں پر گمبھیر صورت اختیار کرلی ہے، خواتین کی عزت و آبرو کی پامالی اور عصمت دری ہے۔ وہ اپنوں اور پرایوں دونوں کی جانب سے زیادتی اور دست درازی کا شکار ہیں۔ کوئی جگہ ان کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ گھر ہو یا دفتر، پارک ہو یا بازار، ٹرین ہو یا بس، ہر جگہ ان کی عصمت پر حملے ہو رہے ہیں اور انھیں بے آبرو کیا جا رہا ہے۔ کبھی معاملہ عصمت دری پر رک ج...

درس حدیث ام اریب 29.10.2021

دور نبوی سے مربوط ایک اور واقعہ تو گویا ایفائے عہد کا سنگ میل ہے۔ ایک شخص سے قتل کا عمل سرزد ہوگیا۔ قصاص میں اس پر قتل کا مقدمہ قائم ہوگیا۔ وہ تین دن کی مہلت طلب کرتا ہے کہ اپنے اہل ِخانہ سے آخری ملاقات کرلے۔ صحابی رسول حضرت ابوذرؓ اس کی ضمانت لے لیتے ہیں۔ معاملہ یہ طے ہوتا ہے کہ اگر ملزم وقت مقررہ پر نہیں پہنچے گا تو ضامن کو قتل کیا جائے گا۔ تاریخ نے دیکھا کہ ملزم اپنے وعدے کے مطابق وقت مقررہ پر...

درس قرآن قاضی فرزانہ تبسم 29.10.2021

’’قسم ہے روز روشن کی اور رات کی جب کہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے۔ (اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا۔یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے اورعنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے۔ کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟ اور تمہیں ناواقفِ راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا۔ لہٰذا یتیم پ...

شخصیت کے بناؤ بگاڑ پر صحبت کے اثرات عرشیہ شکیل 30.09.2021

’’ ہر بچہ دین فطرت پر پیدا ہوتا ہے ۔ اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں۔‘‘ اولاد اللہ کی طرف سے ایک بہترین نعمت ہے۔ اولاد کی تربیت والدین پر فرض ہے ۔اولاد کی تربیت کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ بچوں کو نیک لوگوں کی صحبت میں رکھا جائے ۔دنیا میں95 فیصد لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو اپنے کاموں میں دوسروں کی نقالی کرتے ہیں۔جیسے بات چیت، رہن سہن،کھانا پینا، حتی کہ پڑھائی کے میدان میں بھی۔ وہ کہتے ہیں کہ...

نو عمر لڑکیوں میں عشق کا مرض 2 ڈاکٹر نازنین سعادت 30.09.2021

اپریل 2021ء کے شمارے میں ہم نو عمر لڑکیوں میں عشق کے موضوع پر لکھتے ہوئے اس کے نقصانات پر روشنی ڈالی تھی اور ماں باپ کو سات(7) مشورے دیے تھے جن کا لحاظ رکھتے ہوئے وہ اپنی بچیوں کو اس لعنت محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس مضمون کی اشاعت کے بعد متعدد سوالات موصول ہوئے کہ تربیت اور احتیاط کے باوجود یا احتیاط نہ کرنے کے نتیجے میں اگر کوئی لڑکی اس مرض کی شکار ہوجائے تو ماں باپ کو کیا کرنا چاہیے؟ آج اس موضوع کو...

اسلامی نظام زندگی اور اس کے بنیادی تصورات رضوانہ بیگم 30.09.2021

مولانا نے اسلام کے سیاسی نظام کو تین بنیادی اصول: توحید، رسالت اور خلافت کے تحت واضح انداز میں بیان کیا ہے۔ توحید یعنی صرف خدا کا قانون و حاکمیت ہے، جسے بذریعہ رسالت بندوں تک پہنچایا گیا ہے۔ اور پھر خلافت کی تفصیل بیان کی گئی ہے کہ خدا نے بندہ کو زمین پر نہایت منظم و جامع اصول و ضوابط کے ساتھ اپنا خلیفہ یعنی نائب مقرر کیا ہے۔ بندے کے اختیارات کے حدود کو واضح انداز میں بیان کیا ہے،جو خدا کے مقرر کر...

بچیوں کا عالمی دن حقوق،تحفظّ اور ترقی شائستہ رفعت 30.09.2021

ہر سال 11؍ اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے بچیوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ بچیوں کا عالمی دن( international girl child day) منانے کایہ سلسلہ 2012 سے شروع ہوا۔ ڈے منانے کارواج دراصل متعلقہ عنوان پر لوگوں میں بیداری پیدا کر نے اور ان کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش ہے۔ اور ساتھ ہی اس بات کا اعتراف بھی کہ زیر بحث موضوع پر صورتِ حال مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہے، اس پر توجہ کی ضرورت ہے۔ یو این اونے اس د...

درس حدیث سعدیہ ندرت بنت امتیاز احمد خان 30.09.2021

درود و سلام ہونبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیؐ پر، جن کے توسط سے دین ہم تک پہنچا۔ آپؐ کی تعلیمات ہر شعبۂ حیات کا احاطہ کرتی ہیں۔عقائد، روحانیات، عبادات، اخلاقیات، معاشیات، سیاست الغرض وہ تمام پہلو جس کا انسان کی انفرادی، اجتماعی، روحانی اور مادی زندگی سے تعلق ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ آپؐ نے ان تمام شعبہ ہائے حیات میں اپنے فعل و عمل کی مثالیں قائم کی ہیں۔ دنیا میں جو کچھ بھی ہے، سب اللہ تعالیٰ کا ہ...

درس قرآن سمیّہ محمد عنایت اللہ اسد سبحانی 30.09.2021

اس آیت میں فرمایا گیا ہے کہ عورتوں کو ان کے مہر دے دو۔ ’ان کے مہر‘ سے مراد ہے کہ یہ ان کی قیمت نہیں کہ جب دل چاہے دے دینا اور یہ بھی نہیں کہا کہ دے دیا تو اچھا ہوگا،بلکہ فرمایا ہے کہ’ دے دو‘۔ پھر مزید وضاحت ہے کہ ’نِحْلَۃً‘،یعنی دل کی آمادگی، خوشی اور محبت سے دو اور اس میں زبردستی یا مجبوری والی کیفیت نہ ہو۔ عموماً سماج میں یہ مزاج عام ہے کہ مہر کی قیمت کا کئی گنا جہیز لے کر بھی لوگ مہر ادانہیں...

استاد، قوموں کی امانت کے امیں خان عرشیہ شکیل 31.08.2021

استاد کی اہمیت و عظمت کا اندازہ رسول اللہ ؐ کے اس فرمان سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپؐ نےفرمایا کہ:’’مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا۔‘‘ استاد اور بچوں کے درمیان رشتے کی پہلی بنیاد ادب پر ہوتی ہے ۔ خلیفۂ ہارون رشید نے اپنےبیٹے کو جب استاد کو وضو کراتے دیکھا تو کہا:’’بیٹا تم ایک ہاتھ سے اپنے استاد کے پیر دھوتے اور دوسرے ہاتھ سے پانی ڈالتے۔‘‘ اس سے ٹیچر کی عظمت کا احساس ہوتا ہے ۔امام شافعیؒ فرماتے ہیں کہ اما...

بچوں کی تربیت کا فطری انداز بنت سید حیدر حسن 31.08.2021

اکثر والدین بچوں کو فجر کے لیے نہیں اٹھاتے کہ وہ تھکے ہوئے ہیں۔ روزے نہ رکھنے کا کہتے ہیں کہ پڑ ھ پڑھ کر کمزور ہوجائیں گے۔ امتحانات کے ابتداء میں قرآن پڑھانے والوں کی چھٹی کردیتےہیں، وقت نہیں ہے۔ یہ ساری فکر کا محور یہ ہوتا ہے کہ اولاد پڑھ لکھ کر ایک کامیاب انسان بن جائے، جس کا معاشرے میں Statusہو۔ بچوں کی تربیت: والدین کے لیے اولاد فطرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔عموماً جن کو یہ نعمت حاصل ہو تی ہے وہ...

امت مسلمہ مشن اور خود شناسی سلمیٰ نسرین 31.08.2021

کتاب کے ایک باب’’معاصر فضا اور مسلمان (ہندو ستان کے سیاق میں) ‘‘ میں مصنف نے ہندوستانی مسلمانوں کےتنزلی کے اسباب اور موجودہ ہندوستان میں ہمارا لائحۂ عمل کیا ہو؟ اس پر سیر حاصل گفتگو کی۔ چونکہ یہ کتاب 2015 میں، مودی حکومت کے آنے کے بعد منظرِ عام پر آئی تھی، اس لیے آج کل کے حالات سے ہم اسے باآسانی ریلیٹ کر پاتے ہیں۔’’عالمی حالات میں تغیر کے اشارے ‘‘میں انہوں نے تیسری دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں...

تعلیم یافتہ بھارت کا خواب شرمندہ تعبیر کریں تسنیم فرزانہ 31.08.2021

تعلیم ہر قوم کے لیے کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ دنیا اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ اگر ہم نے تعلیمی میدان میں خاطر خواہ ترقی نہیں کی تو نہ صرف یہ کہ ہم دوسروں سے پیچھے رہ جائیں گے بلکہ شاید ہمارا وجود ہی قائم نہ رہے۔ افسوس کہ ہم آج تک تعلیم کے میدان میں خاطر خواہ کام نہیں کر پائے ۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیم کے میدان میں ہماری حالت انتہائی قابل رحم ہے۔ ہماری ترقی کا خواب اسی وقت پورا ہو گا جب ہما...

معذور بچوں کے متعلق والدین کا رویہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مدیحہ صالحاتی عثمانی 31.08.2021

بہت سے والدین ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جب ان کو پیدائش سے قبل یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ ان کا بچہ Abnormal ہے، تو اسے ضائع کروا دیتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں ایسا بچہ دنیا میں آکر کیا کرسکتا ہے۔ سو مجبوری کی زندگی کے گزارنے کے اسی فکر میں اس طرح کا غلط قدم اٹھا لیتے ہیں، جو کہ انہیں نہیںکرنا چاہیے۔ صرف ایک ہی صورت میں ایسا کیا جاسکتا ہے، جب ماں کی جان جانے کا خطرہ ہو۔متعدد Doctors کا یہی مشورہ ہوکہ صرف ماں کو ب...

درس قرآن عطیہ صدیقہ 31.08.2021

(اور جو کچھ خدا نے تمہیں دے رکھا ہے، اس میں آخرت کے طالب بنو اور دنیا میں سے اپنے حصہ کو نہ بھولو اور جس طرح خدا نے تمہارے ساتھ احسان کیا ہے، اسی طرح تم بھی دوسروں کے ساتھ احسان کرو اور زمین میں فساد کے طالب نہ بنو۔ اللہ تعالی فساد چاہنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔) سورہ ٔ القصص مکی ہے۔ سورۂ الشعراء، سورۂ النمل اور سورہ ٔالقصص یکے بعد دیگرے نازل ہوئیں۔ ان تینوں سورتوں سے قصۂ موسیٰ علیہ السلام کی...

Ouça o podcast Haadiya e-Magazine no Replaio

Rádio e podcasts em um só app - grátis e sem cadastro. Instale hoje e não perca o lançamento

Baixe no Google Play

O Replaio não é o publicador dos podcasts; os nomes dos programas, as capas e o áudio pertencem aos seus autores e são distribuídos por feeds RSS públicos