Haadiya e-Magazine

Haadiya e-Magazine

Religion UR ↓ 254 episodes

ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا

Author

Haadiya e-Magazine

Category

Religion

Latest episode

May 1, 2024

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android almost 10M downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

خوش گوار خاندان تحسین عامر 01.05.2024

آج فرزین اسکول سے لوٹا تو کچھ عجیب سی کیفیت تھی اس کی۔ کسی نہ کسی بات پر وہ ناراض دکھائی دے رہا تھا۔ مما نے کھانے کا پوچھا تو کہنے لگا:’’ مجھے نہیں کھانا ۔کیا پکایا ہوگا آپ نے؟وہی دال سبزی، ہنہ!‘‘ ’’اچھا! لگتا ہے تھک گئے ہو۔منہ ہاتھ دھولو اور کچھ آرام کرلو۔میں آپ کےلیے شربت بناتی ہوں۔‘‘ فرزین کی مما نے پیار سے کہا۔ فرزین منہ ہاتھ دھوکر ہال میں داخل ہوا۔ ابو کو دادی اماں کے قریب بیٹھے دیکھ کر ا...

کثرت میں وحدت (Unity in diversity) صبورا حورعین 01.05.2024

کثرت میں وحدت یااتحاد کا وہ تصور ہے جہاں مختلف مذاہب، ثقافت، نسل،زبان ،نظریات ،طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ہی خطے میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کا بھر پور تعاون کرتے ہوں۔ ہندوستان میں تنوع ’’تنوع میں اتحاد‘‘ یہ لفظ آزادی کے بعد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے اپنی مشہور کتاب ’’The Discovery of India‘‘ میں سب سے پہلے وضع کیا تھا۔ ہندوستان بھر پور تنوع کی سرزمین تصور کیا جاتا ہے، ہندو...

اردو افسانہ تحقیق وتجزیہ کتاب: اردو افسانہ تحقيق وتجزيہ، ترتيب و تزئين:ڈاکٹر محمد خليل صديقي قاضي، تبصرہ نگار: سيدہ ايمن عبدالستار 01.05.2024

یہ ایک حقیقت ہے کہ اردو زبان میں قصہ ،کہانی اور حکایتوں کا چلن عام تھا،اور ان قصے کہانیوں میں کوئی نہ کوئی فکر اور سمجھانے والی بات ضرور پوشیدہ ہوتی تھی۔ داستان ،ناول اور افسانہ دراصل ایک ہی نثری صنف کے مختلف روپ ہیں، ان تینوں کو ملاکر افسانوی ادب یا فکشن کا نام بھی دیا جاسکتا ہے۔ افسانہ، یہ صنف اردو زبان میں مغربی ادب کی دین ہے۔ افسانہ، اردو ادب میں مغربی زبان وادب کے راستے آیا اور ہندوستانی رنگ...

درس حدیث : خرچ میں میانہ روی صفیہ فاطمہ فلاحی 01.05.2024

کھانے اور پینے میں اعتدال عن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما مرفوعاً : “كُلُوا، وَاشْرَبُوا، وَتَصَدَّقُوا، وَالْبَسُوا، غَيْرَ مَخِيلَة، وَلَا سَرَف”(ابن ماجه) ( کھاؤ ، پیو ، صدقہ کرو اور پہنو بغیر تکبر اور فضول خرچی کے ۔) عبدﷲ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ سعدؓ کے پاس سے گزرے جب وہ وضو کررہے تھے تو ارشاد فرمایا: ’’ اے سعد! یہ اسراف کیسا؟‘‘ عرض کیا: ’’ یا رسول اللہ ! کیا وضو می...

درس قرآن امّ نوفل فلاحیؔ 01.05.2024

وَاٰتِ ذَا الۡقُرۡبٰى حَقَّهٗ وَالۡمِسۡكِيۡنَ وَابۡنَ السَّبِيۡلِ وَلَا تُبَذِّرۡ تَبۡذِيۡرًا ۞اِنَّ الۡمُبَذِّرِيۡنَ كَانُوۡۤا اِخۡوَانَ الشَّيٰطِيۡنِ‌ ؕ وَكَانَ الشَّيۡطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوۡرًا ۞وَاِمَّا تُعۡرِضَنَّ عَنۡهُمُ ابۡتِغَآءَ رَحۡمَةٍ مِّنۡ رَّبِّكَ تَرۡجُوۡهَا فَقُلْ لَّهُمۡ قَوۡلًا مَّيۡسُوۡرًا ۞وَلَا تَجۡعَلۡ يَدَكَ مَغۡلُوۡلَةً اِلٰى عُنُقِكَ وَلَا تَبۡسُطۡهَا كُلَّ الۡبَسۡطِ فَتَق...

استاد اور ماں، باپ معاشرے کے کلیدی معمار علیزے نجف 24.04.2024

ڈاکٹر عبد الکلام کا ایک بامعنی قول ہے : ’’اگر کسی ملک کو بدعنوانی سے پاک اور اعلیٰ خطوط پر معیاری قوم بنانا ہے تو مجھے شدت سے محسوس ہوتا ہے کہ اس معاشرے کی جوتین شخصیات تبدیلی لا سکتی ہیں وہ ماں، باپ اور استاد ہیں۔‘‘ اس وقت ہمارے معاشرے میں غیر متوازن تبدیلی نے جس طرح کا ماحول پیدا کیا ہے، اس سے ہم سب واقف ہیں۔ کسی کے نزدیک معاشرے کی اخلاقیات و اقدار اب روبہ زوال ہو رہے ہیں اور کسی کے نزدیک یہ تبد...

ایک مہینہ ،کئی نام تحسین عامر 24.04.2024

پیارے بچو ! جانتے ہو یہ کون سامہینہ ہے؟ جی ہاں! یہ رمضان المبارک ہے۔بڑی برکت والا عظیم مہینہ ۔اسے نیکیوں کا موسم بہار بھی کہتے ہیں، کیوں کہ اس مہینے میں خوشی سے کوئی بھی نیک کام کرنے والے کو اللہ میاں فرض کے برابر اجر دیتے ہیں،اور اس مہینے میں ایک فرض ادا کرنے والے کو ستر فرض کے برابر ثواب عطا کرتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہےکہ اس مہینے کو کیوں اتنی فضیلت حاصل ہے؟یہ فضیلت اصل میں قرآن مجید کے نزول کی وج...

مسلم نوجوانوں کےلیے مخلصانہ نصیحتیں مصنف : علامہ يوسف القرضاوي ، ترجمہ: مولانا سلمان ندوي ، تبصرہ نگار: اريشہ تقديس شعيب شہباز 24.04.2024

چند دن پہلے اپنے کمرے میں بنی چھوٹی سی لائبریری کی صفائی کرتے وقت اچانک میری نگاہ اس کتابچے پہ پڑی۔یہ کتابچہ موٹی سی کتاب کے نیچے دبا ہوا تھا۔میں نے آہستہ سے اسے نکالا۔ فرنٹ کور پر علامہ یوسف القرضاوی کے نام پر میری نگاہ تھم سی گئی۔اتنے بڑے مصنف، مدبّر اور قابل احترام لیڈر کاکتابچہ! میرے منہ میں پانی آنے لگا۔جیسے وہ کتابچہ نہیں، گلاب جامن ہو۔خیر ہمیں گلاب جامن سے کیا لینا دینا۔ہم جیسے بھوکے قارئ...

درس حدیث ماریہ سعید اختر فلاحی 24.04.2024

عن ابی الدرداء عن النبیّ قال مامن شیٔ اثقل فی المیزان من حسن الخلق (رواہ الترمذی و ابوداو‘د) (ابودرداءؓسے روایت ہے، وہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ نے فرمایا حسن اخلاق سے بڑھ کر میزان میں کوئی بھاری چیز نہیں ہوگی ۔) عن جابر ؓ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال انّ من احبّکم الیّ واقربکم منی مجلسا یوم القیامة احسانکم اخلاقا (رواہ الترمذی)   ( جابرؓ سے روایت ہےکہ نبی کریم صل...

درس قرآن رمضان اور قرآن عارفہ خاتون 24.04.2024

سورۃ العلق کی ابتدائی چند آیات ’’اِقْرَأْ بِسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ….‘‘ سے قرآن کریم کے نزول کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد آنے والی سورۃ القدر میں بیان کیا کہ قرآن کریم رمضان کی بابرکت رات میں اتراہے، جیساکہ سورۃ الدخان میں ہے: إِنَّا اَنْزَلْنَاہٗ فِیْ لَیْلَۃٍ مُّبَارَکَۃٍ(سورۃالدخان : 3) (ہم نے اس کتاب کو ایک مبارک رات میں اتارا ہے۔) اور سورۃ البقرہ میں ہے: شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ أُنْزِ...

یوم آب پر بچوں کے لیے کہانی تحسین عامر 24.04.2024

شاداب نے نہانےکےلیے غسل خانے میں نل کھولا، بکیٹ بھرنے لگی۔ اچانک اسے کچھ یاد آیا اور وہ اپنے دوست کو فون کرنے چلا گیا۔ ادھر بکیٹ بھر کر پانی بہنے لگا ۔ دوپہر میں مما نے کچن کا نل کھولا، پانی نہیں آیا، انھوں نے بور ویل کی موٹر On کی ،اور دیگر کاموں میں مشغول ہوگئیں۔ ادھر ٹیرس کی ٹنکی بھر گئی اور پانی چھت سے گرنے لگا۔ پانی گرنے کی آواز پر دادا جان نے زوردار آواز لگائی:’’ کس نے بھری دوپہر میں موٹ...

رمضان : غفلتوں سے بیداری کا مہینہ خنساء سبحانی 24.04.2024

رمضان،’’رمضا‘‘ سے بنا ہے اور’’ رمضا‘‘ خریف کی اس بارش کو کہتے ہیں ،جو زمین سے گرد و غبار کو دھوڈالتی ہے۔ اسی طرح رمضان بھی اس امت کے گناہوں کو دھوڈالتا ہے، اور اس کے دلوں کو گناہوں سے پاک کردیتا ہے، اور دوسرا قول یہ بھی ہے کہ رمضان ،’’رمض‘‘سے بنا ہے اور’’ رمض‘‘ سورج کی تیز دھوپ کو کہتے ہیں، اور اس مہینے میں روزہ داروں پر بھوک اور پیاس کی شدت بھی تیز دھوپ کی طرح سخت ہوتی ہے، یا جس طرح تیز دھوپ میں...

رمضان المبارک: وقت کی تنظیم کا قیمتی پیمانہ ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی 24.04.2024

وقت ایک ایسی قیمتی شے ہے جس سے انسانی ترقی کی معراج مربوط ہے۔انسانی زندگی وقت کے دائرے کے ارد گرد گھومتی ہے،جہاں سیکنڈ منٹ میں اور منٹ گھنٹوں میں تبدیل ہو کر دن کی تکمیل کرتا ہے اور اسی طرح دن اور رات کی آمدورفت کے ساتھ ہفتہ،مہینہ اور پھر سال اپنے اختتام کو پہنچتا ہے،اور زندگی کا سفر ماہ و سال میں تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ وقت کی اسی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے انگریز فلاسفر نے متعدد محاورے قلمبند کیے ہیں...

درس حدیث نواب ہانی جمالی 24.04.2024

(1)ایمان کا مسکن دل ہے قَالَتِ الۡاَعۡرَابُ اٰمَنَّا‌ ؕ قُلْ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا وَلٰـكِنۡ قُوۡلُوۡۤا اَسۡلَمۡنَا وَلَمَّا يَدۡخُلِ الۡاِيۡمَانُ فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ‌ ۚ وَاِنۡ تُطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ لَا يَلِتۡكُمۡ مِّنۡ اَعۡمَالِكُمۡ شَيۡئًــا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۞(سورۃ الحجرات : 14) (دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ کہہ دو کہ تم ایمان نہیں لائے (بلکہ یوں) کہو کہ ہم اسلام...

درس قرآن عارفہ خاتون 24.04.2024

القرآن، سورۃ نمبر: 2 البقرہ،آیت نمبر : 165 أَعُوذُ بِاللٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلٰهِ ؕ (حالانکہ ایمان رکھنے والے لوگ سب سے بڑھ کر اللہ کو محبوب رکھتے ہیں۔) (مودودی رحمۃ اللہ علیہ) (اور جو لوگ ایمان لا چکے ہیں ،وہ اللہ ہی سے سب سے زیادہ محبت رکھتے ہیں۔) (جونا گڑھی رحمۃ اللہ علیہ) ح ب ب، الحب والحبۃ،المحبۃکے...

نو عمر بچوں کے ساتھ والدین کا رویہ(قسط:3) ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 31.01.2024

نو عمری کےلیے 11 تا 18 سال کی عمر کا تعین کیا جاتا ہے ۔عمر کے اس دور کو ماہرین بہت نازک دور مانتے ہیں۔ اس دور میں بچپن رخصت ہونے لگتا ہے اور بچے بالیدگی کے ابتدائی دور میں ہوتے ہیں۔ جسمانی، جذباتی، ذہنی تبد یلی کو بچوں کا ذہن فوراً قبول نہیں کر پاتا، اس لیے وہ اس عمر میں شدید ذہنی دباؤ سے گزرتے ہیں۔ بڑے عموماً دس سال کی عمر کے بچوں کو تابع دار ، حکم کی تعمیل کر نے والا پسند کرتے ہیں اور وہ فرماں...

مقابلہ تحسین عامر 31.01.2024

ہر ایک طالبہ امید ویقین کی ملی جلی کیفیت میں تھی ۔اتنے میں انسٹر کٹر صاحبہ نے کچھ ہدایات دیں اور سیٹی بجائی۔دوڑ کا مقابلہ شروع ہوا ۔لڑکیاں پوری قوت کے ساتھ دوڑ نے لگیں۔ دونوں جانب اسکول کی طالبات محو مقابلہ تھیں۔حسب توقع صغریٰ سب سے پہلے مارکنگ لائن کو ٹچ کر کے واپس پلٹی تھی ۔ہر طرف سے صغریٰ صغریٰ کی پکار گونجنے لگی ۔ صغریٰ واپسی کا آدھا راستہ طے کر چکی تھی ،تبھی سب کو حیرانی ہوئی کہ فوزیہ نےبھی...

کامیاب اور خوش حال ازدواجی زندگی عذرا زمرد 30.01.2024

رشتۂ ازدواج کو اللہ تعالی نے اپنی ایک نشانی قرار دیا ہے۔ یہ خوب صورت رشتہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس رشتہ کے ذریعہ اجنبی مرد اور عورت، ایک دوسرے سے وابستہ ہوتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کے لیے زندگی کی بہت سی مسرتوں کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ جس کے متعلق قرآن مجید خود واضح کرتا ہے کہ مرد و عورت ایک دوسرے کے لیے باعث سکون ہیں۔ وَمِنْ اٰیٰتِہٖٓ اَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجًا لِّتَ...

ملت کا تعلیمی ایجنڈا(ساتویں قسط) سید تنویر احمد 30.01.2024

الحمدللہ ملک بھر میں مدارس کا سلسلہ قائم ہے۔ ان میں چھوٹے، متوسط اور بڑے ؛ہر طرح کے مدارس شامل ہیں۔ان مدارس پر کچھ اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ جن مدارس کے پاس بڑی زمینیں اور وافر عمارتیں موجود ہیں، انھیں چاہیے کہ ان زمینوں اور عمارتوں کے ایک حصے میں عصری تعلیم کے لیے اسکول قائم کریں۔ عصری تعلیمی درسگاہوں کے قیام کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مدارس کو بند کردیا جائے او...

النور درس حدیث الماس اشتیاق 30.01.2024

نبیﷺ کے حکم کی خلاف ورزی ہلاکت کا باعث ہے، جن کاموں سے آپ نے منع کیا ہو، اس سے پرہیز لازمی ہے ۔سورۂ بقرہ میں بنی اسرائیل کا جو حال بیان ہوا ہے وہ بے انتہا عبرت آموز ہے ۔سورۂ بقرہ میں بیان کیا گیا ہے کہ جب اللہ نے انھیں گائے ذبح کرنے کا حکم دیا تو انھوں نے اس کے ساتھ یہ معاملہ کیا کہ وہ سوال پر سوال کرتے رہے۔ مثلاً :گائے کیسی ہو ؟اس کا رنگ کیسا ہو ؟ جتنا وہ سوال کرتے گئے، اللہ تعالیٰ ان پر اتنی...

النور درس قرآن عارفہ خاتون 30.01.2024

’اَ‘‘ استفہام ہے یعنی سوال کیا جا رہا ہے۔’’اَرَءَ یْتَ‘‘ کااسلوب کسی کی طرف تعجب اور نفرت کے ساتھ متوجہ کرنے کے لیے آتا ہے۔ آیت میں خطاب نبی کریم ﷺ سے ہے، لیکن حقیقت میں یہ خطاب ہر اس آدمی سے ہے جو عقل رکھتا ہے اور جس کے اندر نصیحت قبول کرنے کی صلاحیت ہے، اور یہاں دیکھنے سے مراد آنکھوں سے دیکھنا بھی ہے اور جاننا،سمجھنا اور غور کرنا بھی ہے ۔ لفظ ’’دِیْن‘‘ یہاں جزاء و سزا کے معنی میں ہے، جس طرح...

آٹزم کیا ہے؟ ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 30.12.2023

انسان، اللہ رب العالمین کی تخلیق ہے، ہر انسان اپنی جسمانی ساخت اور صلاحیتوں کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے ۔ جو بچے عمومی اعتبار سے کچھ مختلف پیدا ہوتے ہیں، انھیں معذور یا Special child کہا جاتا ہے ۔معذوری (Disability) کو سماجی سطح پر معیوب سمجھا جاتا ہے۔ معذور بچوں کے تئیں والدین کو شرمندگی کا احساس گہرا ہوتا ہے،تا ہم ایک بات واضح رہے کہ ذہنی معذوری کا نام آٹزم (Autism) ضرور ہے، لیکن اس...

گریٹنگ کارڈ تحسین عامر 30.12.2023

’’ السلام علیکم فجو ! کیا بات ہے ؟ آج سب چپکے چپکے؟‘‘ فرزین نے اپنی انگلی ہونٹوں پر رکھ کر خاموشی کا اشارہ کیا۔ اب مما کا امتحان تھا کہ وہ خاموشی کا اشارہ سمجھیں کہ کس سے کیا راز رکھنا ہے۔ انھوں نے اپنے کانوں کو پکڑنے میں ہی عافیت سمجھی اور فرزین کے بیڈ پر بیٹھ گئیں۔ فرزین نے اپنے کمرے کے دروازے سے ہال میں جھانک کر دیکھا۔دادی ماں کو اذکار میں مصروف دیکھ کر یک گونہ اطمینان پاکر وہ مما سے مخاطب ہوا...

ملت کا تعلیمی ایجنڈا کیریئر گائڈنس، کیریئر کاؤنسلنگ(قسط:6) سید تنویر احمد (ڈائريکٹر: ہولسٹک ايجوکيشن بورڈ) 30.12.2023

ہمارے ملک کی تعلیمی پالیسی رفتہ رفتہ تعلیم کو سرکاری دائرے سے نکال کر پرائیویٹ دائرے کی طرف دھکیل رہی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020ءہمارے ملک کے تعلیمی نظام میں نمایاں تبدیلی کی خواہاں ہے۔ یہ تبدیلی جہاں طرزِ تعلیم کو ایڈریس کرتی ہے، وہیں تعلیمی شعبے کو بڑی حد تک حکومت کی ذمہ داری سے آزاد کرتی ہے، یعنی اب تعلیمی میدان میں پرائیویٹ اداروں کی ہمت افزائی کی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں، غیر ملکی یونیورسٹیوں...

درس حدیث ناکردہ عمل کو اپنے نام کرنا :منافقین کی صفت خنساء سبحانی 30.12.2023

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رِجَالًا مِنْ الْمُنَافِقِينَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَهِ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا إِذَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْغَزْوِ تَخَلَّفُوا عَنْهُ وَفَرِحُوا بِمَقْعَدِهِمْ خِلَافَ رَسُولِ اللَهِ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَذَرُوا إِلَيْهِ وَحَلَفُو...

Listen to the Haadiya e-Magazine podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.