Haadiya e-Magazine
Haadiya e-Magazine
ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
درس قرآن ڈاکٹر تمنا مبین اعظمی 30.12.2023 11:07
أَعُوذُ بِاللٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ لِلرِّجَالِ نَصِيۡبٌ مِّمَّا تَرَكَ الۡوَالِدٰنِ وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ ۖ وَلِلنِّسَآءِنَصِيۡبٌ مِّمَّا تَرَكَ الۡوَالِدٰنِ وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ مِمَّا قَلَّ مِنۡهُ اَوۡ كَثُرَ ؕ نَصِيۡبًا مَّفۡرُوۡضًا ۞ (النساءآیت:7) (مردوں کے لیےاس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں نے چھوڑا ہو اور عورتوں کے لیے بھی اس ما...
بچوں کی تربیت پر صلہ رحمی کے اثرات ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 30.11.2023 12:10
مہمان خانے میں دوتین خواتین ملاقات کے لیے آئیں۔ ملاقات کی نوعیت کاؤنسلنگ کی تھی،وہ اپنی بہو کی کاؤنسلنگ کےلیے سفارش لے کر آئی تھیں کہ آپ فری وقت بتائیں تاکہ ہم اپنی بہو کوکاؤنسلنگ کے لیے لاسکیں۔اسی اثنا میں دو مزید ملاقاتی خواتین آگئیں، میزبان خاتون تواضع کا انتظام کرنے چلی گئیں، دونوں اجنبیوں کے درمیان گفتگو ہوئی ۔راہ ورسم اور علیک سلیک کے بعد کہیں نہ کہیں سے خواتین نسبتیں جوڑ لیتی ہیں ،بس...
مسجد تحسین عامر 30.11.2023 5:34
عصر کی نماز ادا کرکے مما جائے نماز پر بیٹھی دعا کرہی رہی تھیں کہ ڈور بیل کی مسلسل ڈنگ ڈانگ ڈنگ ڈانگ سے گھبرا کر اٹھ کھڑی ہوئیں۔ ’’ نہ جانے کون بے صبرا بندہ کال بیل پر ہاتھ دھرے کھڑا ہے!‘‘ تیزی سے جا کر دروازہ کھولا تو حیرانی کی انتہا نہ رہی ۔ فرزین زار و قطار روتا ہوا کھڑا تھا۔ ’’ اللہ خیر! کیا ہوا میرے بچے؟‘‘وہ فرزین کو سینے سے لگا کر اندر لے آئیں۔صوفے پر بٹھایا، رومال سے آنسو صاف کیے اور پانی...
ملت کا تعلیمی ایجنڈا کیریئر گائڈنس، کیریئر کاؤنسلنگ(قسط :5) سید تنویر احمد 29.11.2023 10:52
اکثر والدین اور طلبہ تعلیم کے میدان میں موجود مواقع سے ناواقف ہیں۔ نہ تو والدین بچے کی ذہنی صلاحیتوں کا مطالعہ کرتے ہیں اور نہ ہی بچہ اپنا تجزیہ کرتا ہے کہ وہ تعلیم کے کس میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ وہ ڈاکٹر یا انجینیئرکے خول سے باہر نکل کر تعلیم کے وسیع مواقع کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ جب کہ وہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بچے کے اندر کس علم کے حصول کی صلاحیت ودیعت کی ہے اور مع...
درس حدیث عائشہ آفریدی 29.11.2023 7:12
وحدثنا قتيبة بن سعيد ،حدثنا ليث،عن ابن الهاد ، عن عمر بن علي بن حسين ،عن سعيد ابن مرجانة،عن ابي هريره،قال:سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من اعتق رقبة مؤمنة، اعتق الله بكل عضو ء منه عضؤا من النار ،حتى يعتيق فرجه بفرجه.(صحیح مسلم : 3797 ) (عمر بن ( زین العابدین ) علی بن حسین ( بن علی بن ابی طالب) نے سعید بن مرجانہ سے اور اُنھوں نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی ،اُنھوں نے کہا کہ میں نے رسول ا...
درس قرآن ماریہ سعید اختر فلاحی 29.11.2023 7:24
شہید کی دو قسمیں ہیں، حقیقی اور حکمی ۔حقیقی شہید وہ ہے جو اللہ کے راستے میں لڑتے لڑتے شہید ہو جائے یا کسی کے ہاتھ ناحق قتل ہونے والا بشرطےکہ وہ بغیر علاج و معالجہ اور وصیت وغیرہ کے بغیر موقع پر دم توڑ جائے ۔ان پر شہید کے احکامات نافذ ہوتے ہیں ۔حکمی شہید وہ کہلاتا ہے جس کے بارے میں احادیث میں شہادت کی بشارت وارد ہوئی ۔ایسا شخص آخرت میں تو شہیدوں کی فہرست میں شمار کیا جائے گا، البتہ دنیا میں اس پر...
بچوں میں ویڈیو گیم کھیلنے کا بڑھتاہوارجحان ڈاکٹرخان مبشرہ فردوس 09.11.2023 11:01
ٹیکنالوجی کے اس دور میں آپ کو بڑے تو کیا بچوں کے ہاتھ میں بھی موبائل نظر آتا ہے۔ پہلے گھروں میں داخل ہوں تو بچوں کو تہذیب کے ساتھ مہمان کا استقبال کرنے اور انھیں پانی پیش کرنے کی تربیت دی جاتی تھی ۔بچوں سے پوچھے گئے سوالات اور ان سے گفتگو کرنا مہمان فرض سمجھتے تھے اور اسی سے گھر کے سکون اورہشاش بشاش فیملی کا اندازہ لگایا جاتا تھا ،اسی لیے بچوں کو مہمان کے سامنے آنے ،ان کااستقبال کرنے اورانھیںسل...
معصوم قیدی نورالاسلام رحمانی 09.11.2023 12:12
بہت دنوں کے بعد آج طویل سفر سے حامد صاحب گھر لوٹے ہیں،گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ محمد زید اور ہادیہ نور بھی بہت خوش ہیں۔ عشاء کی نماز سے فارغ ہوکر امی نے کھانے کا دسترخوان لگایا۔ محمد زید اور ہادیہ نور نے بھی اپنے ابو کے ساتھ کھانا کھایا۔کھانے سے فارغ ہوکر ہادیہ نور نے ابو سے کہانی سننے کی فرمائش کر ڈالی۔ بچوں کو ابو کی زبانی کہانی سنے ایک عرصہ گزر چکا تھا۔ محمد زید بھی کہانی سنانےکی ضد کرنے لگا۔...
ملت کا تعلیمی ایجنڈا:چند تجاویز(قسط: 4) سید تنویر احمد (ڈائريکٹر: ہولسٹک ايجوکيشن بورڈ) 09.11.2023 25:54
’این آئی او ایس‘میں ایک اور سہولت’مطالبے پر امتحان‘کی ہے۔ یعنی میٹرک اور بارہویں کے سالانہ امتحانات میں پرچہ لکھنے کے بعد اگر کسی طالب علم کو یہ محسوس ہورہا ہے کہ وہ کسی مضمون میں فیل ہوسکتا ہے یا اسے کم نمبرات مل سکتے ہیں تو پھر ایک مہینے بعد وہ ’مطالبے پر امتحان‘دے سکتا ہے۔’مطالبے پر امتحان‘دینے کا عمل ایک مضمون کے لیے بھی ہوسکتا ہے یا کئی مضامین کے لیے بھی۔ یہ ایک ایسی سہولت ہے جو کسی اور بورڈ...
شہادت حق مصنف: مولانا سيد ابو الاعلي مودوديؒ ، تبصرہ نگار: ذکیہ صالحاتی بنت عبدالباری مومن 09.11.2023 5:56
ادائیگی شہادت کا طریقہ شہادت کے ادا کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے مولانا بیان کرتے ہیں کہ شہادت دو طرح کی ہوتی ہے، نمبر ایک قولی شہادت نمبر دو عملی شہادت۔ قولی شہادت یعنی ہم زبان اور قلم کے ذریعے اس حق کو واضح کریں ،جو انبیاء کے ذریعے ہم تک پہنچا ہے۔ سمجھانے کے جتنےطریقے ہیں،دعوت و تبلیغ اور نشر و اشاعت کے جتنے بھی ذرائع ہیں؛ سب سے کام لے کر ہم دنیا کو دین کی تعلیم سے روشناس کریں، اور حق کا حق ہونا او...
مستقبل کے معلم انسان یا روبوٹ؟ خالد پرواز 09.11.2023 6:49
یہ چونکا دینے والا بیان تھا برطانیہ کی محقق اور ماہر تعلیم انتھونی سلڈون کا، جنھوں نے یہ بیان ستمبر 2023 ءمیں ایک تعلیمی کانفرنس کے دوران دیا، لیکن وہ پہلے ماہر نہیں ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ خود کار مشینیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہوں ،دوسرے کاموں کی طرح انسانی اساتذہ کی جگہ لے لیں گی۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ روبوٹک ٹیچرس حقیقی معنوں میں انسانی اساتذہ کا بدل ہو سکتی ہیں؟ ٹری ہیک (Terry Heik) جو ٹیچ تھاٹ ا...
درس حدیث خنساء سبحانی 09.11.2023 6:48
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَسُبُّ ابْنُ آدَمَ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِيَ ال...
درس قرآن ام نوفل فلاحی 09.11.2023 6:24
اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم یا أیہا الذین آمنو قوا أنفسکم وَ اَہْلِیْکُمْ نَاراًوَّ قُوْدُھَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ عَلَیْہَا مَلٰئِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰہَ مَا اَمَرَہُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ ما یؤمَرُون (التحریم: 6) (اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے بچائو جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے جس پر درشت مزاج اور سخت گیر ملائکہ...
ساتویں سالگرہ تحسین عامر 02.10.2023 5:17
آج فرزین اسکول سے لوٹا تو خلاف معمول کچھ خاموش تھا ۔ورنہ اسکول سے واپسی پر گھر کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے ہی وہ اپنی مما کو آوازیں لگانا شروع کر دیتا ۔’ ’مما !السلام علیکم ۔مما آپ کہاں ہیں ؟مما آپ کا راجا بیٹا اسکول سے واپس آگیا ہے ۔‘‘مما سے ملنے کی بے قراری کو دیکھ کر اس کی مما بھی اس کے استقبال کے لیے کچھ سیڑھیاں اتر کر نیچے آجاتیں، پھر اس کے کاندھے سے بیگ نکالتیں اور تقریباً گود میں اٹھائے او...
ہمہ جہت ذہنی نشوونما پیرنٹنگ کا اصل محرک علیزے نجف 02.10.2023 15:26
بچوں کی تربیت کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور ذہنی نشوونما کا خیال رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہوتا ہے، بچے کی اصل شخصیت اس سے ابھر کر سامنے آتی ہے۔ ہر بچہ کسی نہ کسی مخصوص صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے یہ پوٹینشیل کی صورت اس کے اندر موجود ہوتا ہے، اس پوٹینشیل نامی ذہانت کو بروئے کار لانا والدین کی ذمہ داری میں شامل ہوتا ہے،کیونکہ بچے کا ذہن ناپختہ ہوتا ہے، اس لیےوہ اس کے استعمال کی اہمیت اور اس کے طریقوں س...
کتب بینی عقلی و فکری ارتقاء کا ذریعہ ساجدہ منور فلاحی 02.10.2023 12:13
’’مطالعہ ‘‘عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ،کسی چیز کو اس سے واقفیت حاصل کرنے کی غرض سے دیکھنا ،غور و خوض کرنا، کسی چیز سے آگاہ ہونا۔ قرآن کی سب سے پہلی وحی کا آغاز لفظ ’’اقرأ‘‘ سے ہوتا ہے، جس میں تعلیم کی اہمیت اور کامیابی کا بہترین راز پنہا ںہے ۔تاریخ کے مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قرآن نے مسلمانوں کے اندر دیکھنے کا ذوق پیدا کر دیا تھا،جو مذہب کے پس منظر میں پیدا ہو کر علم کی تمام ش...
ملت کا تعلیمی ایجنڈا: چند تجاویز(قسط:3) سید تنویر احمد 02.10.2023 12:32
دینی مدارس میں تعلیم حاصل کررہے طلبہ کے لیے عصری تعلیم کے مراکز: ہمارے ملک میں دینی مکاتب و مدارس کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ الحمدللہ ان کی خدمات لائق ستائش ہیں ،جہاں یہ دین کے تحفظ اور ترویج کا ذریعہ ہیں، وہیں ملک میں خواندگی کی شرح میں ان کے ذریعے اضافہ ہورہا ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں یہ اپنا رول ادا کررہے ہیں۔ ادھر کچھ عرصے سے دین کے یہ قلعے کچھ خارجی دباؤ اور مسائل کا شکار ہیں۔ ان مسائل میں...
جاگتے لمحے حرکت و عمل کی تاریخ ہے تبصرہ نگار: ڈاکٹر نکہت عروج 02.10.2023 5:13
’’ ادارہ ایک کنبے (Family) کی مانند ہے۔ یہاں توقعات وابستہ ہیں۔ دعوت دین کا میدان خشک نہیں۔ سنجیدگی کے ساتھ ساتھ خوش گفتاری؛ تفنّن طبع کے لیے شگفتہ مزاجی؛ لطیفے؛ خندہ پیشانی اور ہنسی مزاح بھی ضروری ہے۔ ادارہ میں یہ سب رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اُمت کا غم بھی ہے۔ اپنی انفرادی و اجتماعی عبادات کے بعد دُعاؤں میں عالم اسلام کے لیے اللہ کی بارگاہ میں نم آنکھوں کے ساتھ دست دراز بلند بھی کرتے ہیں اور آپ...
مسلمان جھوٹے خداؤں کے نرغے میں تبصرہ نگار: نازیہ عمر 02.10.2023 6:20
انسان خالق حقیقی کی وہ خوبصورت تخلیق ہے، جس کے بنائے جانے پر فرشتوں نے اللہ کے حکم سےاسے سجدہ کیا ۔اللہ نے انسان کو علم عطا کیا اور اس علم کی بنیاد پر اسے فرشتوں پر فضیلت دی۔ یہ اللہ تعالیٰ کا دیاہوا علم ہی تھا جس کے بل بوتے پر انسان نے آج کے زمانے میں نظر آنے والی ہر شے یا ہر آرام دہ شے ایجاد کی، لیکن پھر اس دنیا میں ایسا کھویا کہ اپنے اصل خدا کو ہی بھلا بیٹھا،مگر اللہ تعالیٰ ہر دور میں ایسے...
درس حدیث ماریہ سعید فلاحی 02.10.2023 15:06
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی مَالِکٌ عَنِ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : مَنْ کَانَتْ عِنْدَہُ مَظْلَمَۃٌ لأَخِیہِ فَلْیَتَحَلَّلْہُ مِنْہَا فَإِنَّہُ لَیْسَ ثَمَّ دِینَارٌ و...
درس قرآن فردوس منظور 02.10.2023 6:51
أَعُوذُ بِاللٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ لَاۤ اِكۡرَاهَ فِى الدِّيۡنِۙ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشۡدُ مِنَ الۡغَىِّۚ فَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِالطَّاغُوۡتِ وَيُؤۡمِنۡۢ بِاللٰهِ فَقَدِ اسۡتَمۡسَكَ بِالۡعُرۡوَةِ الۡوُثۡقٰى لَا انْفِصَامَ لَهَا ؕ وَاللٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ ۞ (دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے۔ہدایت گم رہی سے بالکل الگ ہوچکی ہے۔ تو جس نے طاغوت کا...
دانہ پانی تبصرہ نگار:بشریٰ سلمان 04.09.2023 4:03
تکبر اور عاجزی ،انسان کی دو ایسی خصلتیں ہیں جو دنیا اور آخرت دونوں جگہ انسان کا مقام طے کرتی ہیں۔ جہاں عاجزی انسان کی ساری خامیوں کو ڈھانپ دیتی ہے ،وہیں تکبر ساری نیکیوں کو نگل جاتا ہے۔ عمیرہ احمد کی کتاب ’’دانہ پانی‘‘ انسان کی ان ہی دو خصلتوں کےاردر گردبنی گئی ایک کہانی ہے،جو مختلف لوگوں کے مختلف کردار اور ان کرداروں کی اہمیت کو بیان کرتی ہے۔ عمیرہ احمد اسے دانہ کے تکبر اور پانی کی عاجزی کی داست...
محدثات علم حدیث کی ارتقاء میں خواتین کی خدمات تبصرہ نگار : خان مبشرہ فردوس 04.09.2023 12:42
تو انہوں نے جواب دیا: ’’ فرد واحد کی فرد واحد سے روایت ، بہ شرط ایں کہ اس کا سلسلہ رسول ﷺ تک دراز ہو، یا اس کی سند کسی صحابی تک پہنچے،راوی کا دین مسلم اور معتبر ہو،وہ اپنی صدق بیانی کے لیے معروف ہو،مالہٗ اور ماعلیہ سے واقف ہو، حدیث میں تبدیلی واقع ہونے کے عمل سے واقف ہو،حدیث کے اصل متن میں ترسیل پر قادر ہو۔‘‘ خواتین کے فقہی مسائل کی وجہ سے بھی وہ راوی بنی ہیں ۔ان سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین سے مروی...
قافلے ٹھہرے ، نہ قدموں کی صدا ٹھہری ہے عمارہ فردوس 04.09.2023 8:31
دوسرا اہم کام یہ کیا کہ مسلمانوں کی جائیدادوں کو سلب کرلیا ،اور تیسرا ان کے نظام تعلیم کو فوراً تبدیل کردیا۔انگریزی سامراج نے ملک پر قابض ہوتے ہی سب سے پہلے یہی تین کام انجام دیے۔پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہر جگہ انگریزی نظام مسلط ہوگیا۔حالات کی یہ سنگینی ایک طرف تھی، تو دوسری جانب مسلمانوں کے سر پر کئی خطرات بھی منڈلا رہے تھے،بہت سے نئے فتنوں نے جنم لیا ، کہیں فتنۂ قادیانیت نے سر اٹھایا تو کہیں منکرین...
درس حدیث ثمینہ شاہ نواز 04.09.2023 7:10
(حضرت عمرو بن عاص کے بیٹے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا:’’کیا یہ میری خبر صحیح ہے کہ تم رات بھر عبادت کرتے رہتے ہو اور دن میں روزے رکھتے ہو؟‘‘ میں نے کہا :’’جی ہاں، یہ صحیح ہے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایسا نہ کرو، عبادت بھی کرو اور سوؤ بھی، روزے بھی رکھو اور بلا روزے بھی رہو، کیونکہ تمہارے جسم کا بھی تم پر...
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.