Independent Urdu
زندگی اے زندگی
روزمرہ زندگی کی کھٹی میٹھی باتیں، معاشرے کی کروٹیں، نئے رجحانات کی رنگا رنگیاں، پرانی روایتوں کی روشنیاں، ہمارے کالم نگاروں اور بلاگرز کی نظر میں۔
Author
Independent Urdu
Category
Podcast website
Latest episode
Sep 15, 2024
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
آپ کا کوڑا خزانہ کیسے بن سکتا ہے؟ 10.06.2023 10:50
کوڑے سے جان کیسے چھڑائیں بلکہ اس سے منافع کمائیں؟ اس سوال کا جواب انڈپینڈنٹ اردو کے لیے منیر احمد کے اس پوڈکاسٹ میں سنیئے اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی ڈاکٹر رومانا کاکڑ سے۔
ایپل ویژن پرو: تنہا کر دینے والی ٹیکنالوجی؟ 07.06.2023 11:41
ایپل نے گذشتہ روز ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جسے انقلابی کہا جا رہا ہے۔ اس میں کیا خاص بات ہے اور اس کے معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
اسلام آباد ٹریل سکس بند ہونے سے کسے زیادہ فائدہ ہوا؟ 04.06.2023 12:51
مارگلہ نیشنل پارک میں جنگلی حیات کس طرح سے واپس آ رہی ہے اور ٹریل سکس کی بندش سے انہیں کتنا فائدہ ہوآ جاننے کے لیے سنیئے سینیئر صحافی منیر احمد کے ساتھ اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کی سربراہ رائنا ایس خان کے ساتھ چلتا پھرتا پوڈکاسٹ۔
تحریم عظیم | چین کا غیر معروف شہر ملک کا بار بی کیو مرکز کیسے بنا؟ 31.05.2023 4:46
ایک چینی شہر راتوں رات بار بی کیو کے لیے اتنا مشہور ہو گیا کہ ملک بھر سے لوگ وہاں صرف کھانے کے لیے جانے لگے ہیں۔
لاہور تھیٹر فیسٹیول کا خاموش ڈراما 29.05.2023 9:40
لاہور میں جاری 10 روزہ تھیٹر فیسٹیول میں سے ایک ڈراما 'یلو ہیڈز' چھوٹا موٹا تھیٹر کی جانب سے پیش کیا گیا، اس ڈرامے میں کوئی مکالمہ نہیں تھا اور بچوں سے متعلق اس ڈارمے میں بلکہ اداکاروں نے اپنی اداکاری کے ذریعے حاضرین تک پیغام پہنچایا۔ مزید تفصیل فاطمہ علی کے اس پوڈ کاسٹ میں
پاکستان میں بدھ مت کے ثقافتی ورثے کی اہمیت 26.05.2023 18:36
پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں بدھ مت کا تاریخی ثقافتی ورثہ موجود ہے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس بنیاد پر بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں جمعے کو اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات محمد اشتیاق کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں۔
حیاتیاتی تنوع: ’کتنے جاندار ناپید ہو چکے ہوں گے‘ 22.05.2023 11:26
آج ماحولیاتی تنوع کا عالمی دن منا رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان جیسے ملک کو کیسے مسائل درپیش ہیں، جنگلات اور زرعی زمین کی کمی ہمیں کن خطرات سے دوچار کر دے گی؟ سینیئر صحافی منیر احمد کی ماہر ماحولیات ڈاکٹر اعجاز امحد سے گفتگو
افغانستان پر دوحہ کانفرنس: اقوام متحدہ ایکٹو ہوگیا؟ 04.05.2023 12:31
اقوام متحدہ نے گذشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان سے متعلق ایک بند کرمہ اجلاس منعقد کیا۔ سینیئر صحافی سمیع یوسفرئی اس کی کوریج سے واپس لوٹے تو انڈپینڈنٹ اردو کی اس پوڈکاسٹ میں ان سے اس کانفرنس کے مقاصد پر بات ہوئی، آپ بھی سنئیے
تحریم عظیم | پاکستان سے چین جانے والے طالب علم سامان میں کیا لے کر جائیں؟ 02.05.2023 5:48
ایک بڑا سا پاکستان کا جھنڈا بھی لے جائیں تاکہ جب گریٹ وال آف چائنہ پر جائیں تو اس جھنڈے کو پکڑ کر اپنی ایک پیاری سی تصویر بنوا سکیں۔
برداشت سے باہر ہوتی جیکب آباد کی گرمی 19.04.2023 15:29
دنیا کے گرم ترین علاقوں میں ایک پاکستان کے صوبہ سندھ کا شہر جیکب آباد ہے جہاں سے ہر سال موسم گرما میں بڑی تعداد میں مقامی لوگ دوسرے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ تفصیل انڈی اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں امرگُرڑو کی زبانی
تحریم عظیم | چین میں بیرونی ممالک کے افراد کو حاصل مذہبی آزادی 19.04.2023 5:28
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طلبہ کی علم کی پیاس بجھاتی ہے۔ یہاں آنے والے چند طلبہ نے انڈپینڈنٹ اردو کے نمائندے حسان گل سے اپنی مشکلات کا کھل کر اظہار اس آڈیو پوڈکاسٹ میں کیا۔
فوٹو گرافر کا گھوڑوں سے لگاؤ 18.04.2023 11:37
سلیم خاور ہیں تو بزنس مین لیکن انہیں تصویریں بنانے کا بھی شوق ہے۔ انڈی اردو کے اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے فاطمہ علی سے انٹرویو میں کہا کہ 'جہاں گھوڑے ہوں گے وہاں میں ہوں گا۔‘
شیخ ہبتہ اللہ کے آڈیو پیغام میں نایاب کیا؟ 14.04.2023 14:40
افغانستان میں طالبان کے امیر شیخ ہبتہ اللہ کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جسے نایاب قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیغام میں نایاب کیا ہے سنیئے محمد اشتیاق کے اس پوڈکاسٹ میں۔
تحریم عظیم | چینی طالب علم چھٹیوں میں محبت سے لطف اندوز ہوں 04.04.2023 4:12
چین میں اس وقت موسمِ بہار اپنے جوبن پر ہے، جس کے پیشِ نظر کالجوں نے اپنے طالب علموں کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان چھٹیوں میں محبت سے لطف اندوز ہوں۔
ڈالروں کی کمی، عالمی ایئر لائنز کی تنبیہ 31.03.2023 5:10
عالمی ایئر لائنز کی تنظیم انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی جانب سے ادائیگیوں میں ناکامی کی صورت میں پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کی تنبیہ سامنے آئی ہے، اس بارے میں تفصیل کراچی کے نامہ نگار امر گرڑو کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں۔
تھر میں نئے منصوبے اور مقامی آبادی کے خدشات 23.03.2023 8:55
پاکستان صوبہ سندھ کے صحرائے تھر میں وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ہفتے تین ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والے بجلی کے منصبوں کو افتتاح کیا، ایک جانب تھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تو دوسری جانب مقامی آبادی کے بعض خدشات بھی ہیں، تفصیل امر گرُڑو کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں۔
تحریم عظیم | خواتین تیس کے بعد اپنی صحت کا دھیان کیسے رکھیں؟ 21.03.2023 5:11
جو چیزیں آپ کے قابو میں نہیں ہیں، ان کے متعلق پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ جو آپ کے قابو میں ہیں، ان پر دھیان دیں۔ یہ کہنا یا لکھنا بہت آسان ہے لیکن اس پر عمل کرنا بہت مشکل ہے۔
خوشی کا دن، صرف ایک ہی کیوں؟ 20.03.2023 8:12
20 مارچ کو دنیا بھر میں خوشی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، صحافی خود کو کیسے خوش رکھتے ہیں انڈپینڈنٹ اردو کے نیوز روم میں ساتھی صحافیوں سے ہلکی پھلکی گفتگو۔
‘نور مقدم گھر کی رونق تھی’ 14.03.2023 8:22
27 سالہ نور مقدم کو جولائی 2021 میں اسلام آباد کے پوش علاقے میں واقع ایک گھر میں قتل کیا گیا تھا۔ ان کے والد پاکستان کے سابق سفیر شوکت مخدوم نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ نور گھر کی رونق تھی۔
’ریپ آف راولپنڈی‘ 10.03.2023 8:22
1947 کے فسادات کے دوران راولپنڈی میں ہونے والے خون خرابے کی نئی تفصیلات۔ کیا ان کے پیچھے انگریزوں کا ہاتھ تھا؟
افغانستان: پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ 07.03.2023 13:37
افغانستان کی غیریقینی صورت حال سے پاکستان گذشتہ چار دھائیوں سے دوچار ہے۔ لیکن پاکستان کے پاس آپشنز کیا ہیں، اسے کیا کرنا چاہیے؟ جیسے سوالات آج بھی جواب طلب ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹیڈیز نے اسلام آباد میں انہیں جوابات کی تلاش میں ایک مشاورت کا انعقاد کیا۔ پاکستان کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، فرخت اللہ بابر اور افراسیاب خٹک نے کیا کہا، سنئیے اس بارے میں ہارون رشید کی رپ...
تحریم عظیم | میڈیا کو عورت مارچ کس طرح کور کرنا چاہیے؟ 07.03.2023 5:37
عوام کسی بھی سماجی تحریک کے بارے میں کیا جانیں گے اور کس طرح جانیں گے، اس بات کا انحصار اس تحریک کی ہونے والی میڈیا کوریج پر ہوتا ہے۔ صحافی اور صحافتی ادارہ اسے کئی انداز سے عوام کو پیش کر سکتا ہے اور اس پر ہونے والی میڈیا کوریج کی نوعیت تحریک کو کامیاب ی
نازیبا الفاظ خواتین کے لیے کتنا بڑا چیلنج؟ 02.03.2023 9:06
بات چیت میں مناسب الفاظ کے چناو کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور نفرت انگیز یا نازیبا الفاظ استعمال یقیناً ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ ایسی صورت حال خواتین کے لیے کتنا بڑا چیلنج ہے اس بارے میں تفصیل ہزار خان بلوچ کے اس پوڈکاسٹ میں
مردم شماری، بٹن اب آپ کے ہاتھ میں 01.03.2023 4:59
پاکستان یکم مارچ سے ساتویں مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہا ہے اور یہ مہم ماضی کے برعکس اس لیے مختلف ہے کیوں کہ ملک میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کی جا رہی ہے جہاں اختیاری سیلف رجسٹریشن بھی ممکن ہے، مزید تفصیلات اس پوڈکاسٹ میں
مصنوعی ذہانت کا مستقبل 26.02.2023 9:18
پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں حالیہ برسوں میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے، زوہا فرخ اور عین الفرید اس بارے میں آپ کو کس سے ملوا رہی ہیں تفصیلات انڈپنڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں۔
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.