Independent Urdu

زندگی اے زندگی

Society UR ↓ 138 episodes

روزمرہ زندگی کی کھٹی میٹھی باتیں، معاشرے کی کروٹیں، نئے رجحانات کی رنگا رنگیاں، پرانی روایتوں کی روشنیاں، ہمارے کالم نگاروں اور بلاگرز کی نظر میں۔

Author

Independent Urdu

Category

Society

Podcast website

www.spreaker.com

Latest episode

Sep 15, 2024

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

پاکستان: ماحولیاتی فلمی میلے میں ’طلبہ نہیں آئے‘ 15.09.2024

ماحولیاتی فلمی میلہ گیارہ اور بارہ ستمبر کو اسلام آباد کے پاکستان کونسل آف دی آرٹس میں منعقد ہوا۔ یونیورسٹی اور سکولوں کے طلبہ کو بھی مدعو کیا گیا لیکن وہ نہیں آئے۔ میلے کے منتظمین اور شرکا اس بارے میں کہا کہتے ہیں سنیئے عروف جعفری کے اس پوڈکاسٹ میں۔

پاکستانی اکانومسٹ کہاں ہیں؟ 10.09.2024

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق نے گذشتہ دنوں چوتھی پی آئی ڈی ای - راستہ کانفرنس میں ایک فکر انگیز خطاب کیا، جس میں پاکستان کے دانشورانہ منظر نامے، خاص طور پر معاشیات اور تعلیمی شعبوں کو درپیش اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔ آپ بھی سنیئے انہوں نے کیا کہا

تحریم عظیم | پاکستانی سکول توجہ کے منظر ہیں 03.09.2024

صرف عمارتیں کھڑی کرنا اور اعداد و شمار پیش کرنا کافی نہیں ہے، ہمیں اپنے نظامِ تعلیم کی بنیادی ساخت پر نظرثانی کرنی ہو گی۔

سی پیک: میڈیا کا کردار کتنا اہم؟ 02.09.2024

چین پاکستان اقتصادی راہدری کے منصوبے (سی پیک) سے متعلق رائے عامہ ہموار کرنے میں میڈیا کا کردار کتنا اہم ہے اس سلسلے میں اسلام آباد میں انسٹیٹویٹ آف ریینجل سٹیڈیز (آئی آر ایس) میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، مزید احوال محمد اشتیاق کی زبانی انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں۔

مجھے لوگوں کو چونکانے کا شوق ہے: بشری انصاری 28.08.2024

سماج میں لڑکیوں کی تربیت کی زیادہ ضرورت ہے یا لڑکوں کی؟ مزید ڈرامے کیوں نہیں لکھ پا رہی ہیں اور اب تک کی اپنی کامیاب زندگی کو وہ کیسے دیکھتی ہیں اس بارے میں آج کے پوڈکاسٹ میں عروج جعفری کی مہمان ہیں ہمہ جہت صلاحیتوں سے بھرہور سیلبرٹی، بشری انصاری۔

تحریم عظیم | بیٹی کے لیے باپ کے گھر سا سکون کہیں اور نہیں 21.08.2024

بیٹی اپنے میکے میں جو دل چاہے کر سکتی ہے، مگر سسرال کا اپنا ماحول ہوتا ہے جسے اپنانے کے لیے پابندیوں پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

کراچی میں پولیو کی خصوصی مہم پھر سے کیوں؟ 20.08.2024

پاکستان میں اس سال پولیو کے 14 مثبت کیس رپورٹ ہونے اور کراچی میں بڑے پیمانے پر سیوریج سے لیے گئے نمونوں میں مثبت آنے کے بعد پولیو ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے شہر میں 10 روزہ خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ کراچی سے امرگُرڑو کا پوڈ کاسٹ

پاکستان کی پہلی ذہنی مریضوں کے لیے ایمبولینس 15.08.2024

آج ایک بار پھر ہم پاکستان میں ذہنی امراض سے جڑے موضوع پہ بات کریں گے۔ ان مریضوں کا ناصرف علاج ضروری ہے بلکہ ان کے لیے ٹرانسپورٹ کا اہتمام بھی توجہ طلب ہے۔ اسی کا حل تلاش کرنے کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایمبریس کے نام سے پہلی مینٹل ہیلتھ ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے۔ یہ ایمبولینسیں کس طرح کام کرتی ہیں اور اس کے قواعد و فوائد کیا ہیں؟ سنیئے صحافی عروج جعفری کی اس پوڈکاسٹ میں اس منصوبے کے رو...

پاکستان اور عقائد کا تنوع، حارث خلیق کی زبانی 06.08.2024

پاکستان میں اقلیتوں سے جڑے مدعوں پہ انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق کا نقطہ نظر جاننے کے لیے صحافی عروج جعفری کی ان سے گفتگو۔ سنییے اس پوڈکاسٹ میں۔

تحریم عظیم | دوستی کا عالمی دن: دوستوں کی قدر کریں 30.07.2024

زندگی مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل بھی ہے اور دوستوں کے سہارے ہی آسانی سے کٹ سکتی ہے، اس لیے دوستوں کی قدر کریں۔

صبا فیصل ایدھی کا ’گود‘ مشن 28.07.2024

کراچی میں ایدھی مرکز کے ذریعے ہزاروں بچے بےاولاد والدین نے گود لیے ہیں۔ اس کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے، کون کہاں سے لینے آتا ہے اور ایدھی اسے کیسے قانونی طریقے سے سرانجام دیتا ہے آئیں سنتے ہیں اس بارے میں صبا فیصل ایدھی کی عروج جعفری سے گفتگو۔  

خواتین: وزن کم کرنے کا گُر کیا ہے؟ 16.07.2024

خواتین میں وزن کم کرنے اور رکھنے کا رجحان ایسا ہی جیسے ہم عید کا چاند ڈھونڈنے میں کنفیوز رہتے ہیں۔ کبھی غذا کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، کبھی دواوں کو اور کبھی حالات کو۔ لیکن وہ کیا مسنگ لنک ہے جو ہم، جان نہیں پا رہے۔ سنئیے اس بارے میں عروج جعفری کی لائف سٹائل میڈیسن فزیشن اور کوچ ڈاکٹر سعدیہ افضل سے یہ اہم گفتگو اس پوڈکاسٹ میں

تحریم عظیم | آبادی کا عالمی دن: پاکستان کو عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت 10.07.2024

 اقوامِ متحدہ کے اس سال آبادی کے دن کا تھیم ’کسی کو پیچھے نہ چھوڑو، ہر ایک کو شمار کرو‘ ہے۔

جب کچرا چننے والے شہزادہ کی سائیکل چرا لی گئی 09.07.2024

والدین نے اسلام آباد میں کچرا جننے والے اس شخص کا نام شہزادہ رکھا لیکن زندگی کوئی زیادہ مہربان نہ ہوئی، یونیورسٹی طالب علم عبدالغنی نے ان سے گفتگو کی اور حالات زندگی جاننا چاہے، آپ بھی سنئیے 

حسین نقی جو بچپن ہی سے دلیر مزاج رہے 06.07.2024

پاکستان میں حقوق انسانی کے سرگرم کارکن اور صحافی حسین نقی نے صحافت سے اپنی آواز بلند کی اور اس وقت بھی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سے جڑے ہیں۔ اپنے ماضی کی چند یادیں انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں عروج جعفری کے ساتھ شیئر کیں، آپ بھی سنیے۔  

تحریم عظیم | بادشاہی مسجد اور اس کا کمرشل کلچر 25.06.2024

شاہی مسجد لاہور کی پہچان ہے مگر انتظامیہ کو وہاں کے کلچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہاں جانے والے سکون محسوس کریں۔

’جانوروں کے انسپکٹرز کا نظام بحال ہونا چاہیے‘ 23.06.2024

حالیہ دنوں میں پاکستان کے اندر جانوروں پر تشدد کے دو بڑے واقعات میڈیا پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں جانوروں کو لے کر عموماً ایک بے حسی پائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے اور جانوروں کے خلاف تشدد کی روک تھام کیسے ممکن ہے؟ جانیے اس پوڈ کاسٹ میں۔

جنریشن ذی کی پرورش کیسے کی جائے؟ 15.06.2024

اولاد کی پرورش بھی کسی پودے کی آبیاری سے کم نہیں ہوتی۔ جیسا ماحول، اقدار، اخلاقیات اور ڈسپلن بچوں کو والدین سے ملتا ہے وہ اسی انداز میں پرورش پاتے ہیں۔ والدین اور اولاد کے رشتے کی بنیاد اور بچوں کو باریکی سے کس طرح سمجھنا چاہیے یہی جاننا چاہا عروج جعفری نے لائف سٹائل فزیشن اور تھیراپسٹ ڈاکٹر کنول قیصر سے اپنی اس ملاقات میں۔

تحریم عظیم | پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خلاف ہنگامی اقدام کی ضرورت 11.06.2024

چائلڈ لیبر بچوں کی جیب میں پیسے تو بھر دیتی ہے لیکن ان سے ان کا بچپن چھین لیتی ہے۔ وہ وقت سے پہلے بڑے ہو جاتے ہیں۔ انہیں جسمانی، ذہنی اور جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

’میرے بچوں نے عورت کی عزت ہیرا منڈی جا کر سیکھی‘ 08.06.2024

اندرون لاہور میں ایک تنظیم شہر کی رقاصاؤں کے محلوں میں ان کی کمیونٹی کے بچوں کو تعلیم صحت اور شناخت کا حق دلانے میں مصروف ہے اور ایسے بچوں کے حال پر کام کر کے ان کا بچپن لوٹا رہی ہے تاکہ ان کا مستقبل جگمگا سکے۔ سنیے اس تنظیم کی روح رواں زرقہ طاہر سے عروج جعفری کی گفتگو اس پوڈکاسٹ میں۔۔

کیا ہمیں بھکاریوں کی مدد کرنی چاہیے؟ 29.05.2024
جب تک سو کی آمدن پر سو خرچ نہیں کریں گے معیشت بہتر نہیں ہوگی: قیصر بنگالی 27.05.2024

پاکستان میں نیا وفاقی بجٹ سر پر ہے ایسے میں معیشت کی حالت ماہرین کے مطابق کچھ بہتر ہوئی ہے لیکن قلیدی مسائل حل طلب اب بھی ہیں۔ سنیئے عروج جعفری کی ماہر اقتصادیات قیصر بنگالی کے ساتھ گفتگو اس پوڈکاسٹ میں

اعلی تعلیم میں گرتی فنڈنگ پر بڑھتی تشویش 17.05.2024

خیبرپختونخوا کی اعلی تعلیم کی سب سے بڑی درس گاہ پشاور یونیورسٹی کے سابق اساتذہ اور وائس چانسلرز نے گذشتہ دنوں پریس کانفرنس میں اعلی تعلیم کی کم ہوتی فنڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کن مسائل پر بات کی سنیئے سابق پروفیسر اور وائس چانسلر ڈاکٹر قبلہ ایاز کی گفتگو۔

اور کتنے سیاہ دن؟ 09.05.2024

پاکستان میں نو مئی کو پہلی مرتبہ سیاہ دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سے آخر حاصل کیا ہو گا اور ہمارے ملک کو کتنے سیاہ دنوں کی ضرورت ہے؟ کیا ایسے دنوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس بارے میں ایک تبصرہ ہارون رشید اور محمد اشتیاق کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں۔

عفت حسن رضوی | گھر داماد بن کے یورپ آنے والے لڑکوں کی خاموش کراہیں 06.05.2024

تصاویر سے تو لگتا ہے کہ لڑکا باہر گیا اور جاتے ہی سسرال کے ملٹی ملین ڈالرز کے بزنس کا مالک بن گیا، بیگم ماڈرن اور بچے فارن نیشنل، لیکن تصاویر کا کیا ہے، وہ تھوڑا ہی کرب و مصیبت کے قصے سناتی ہیں۔

Listen to the زندگی اے زندگی podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.