Independent Urdu
زندگی اے زندگی
روزمرہ زندگی کی کھٹی میٹھی باتیں، معاشرے کی کروٹیں، نئے رجحانات کی رنگا رنگیاں، پرانی روایتوں کی روشنیاں، ہمارے کالم نگاروں اور بلاگرز کی نظر میں۔
Author
Independent Urdu
Category
Podcast website
Latest episode
Sep 15, 2024
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
افغانستان زلزلہ: ’سرد موسم ہمیں مار نہ دے‘ 10.10.2023 4:05
افغانستان میں ہفتہ سات اکتوبر کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے میں منگل کی صبح تک افغان طالبان حکومت کے مطابق اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اس بارے میں ہرات کے متاثرین کی داستان مہک فاطمہ کی زبانی
ٹیکسلا کا 142 سال پرانا ریلوے سٹیشن 06.10.2023 18:07
ٹیکسلا کا تاریخی ریلوے سٹیشن 1881 میں تعیمر کیا گیا۔ یہاں کی عمارت اور موجود تاریخی اشیا کو بہت حد تک محفوظ رکھا گیا ہے۔ ریلوے سٹیشن کی کہانی سنیے منیر احمد کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں
تحریم عظیم | ماہرہ خان کی دوسری شادی، لوگوں کو اتنا غصہ کیوں ہے؟ 04.10.2023 6:13
ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیو کیا آئی کہ ان کے لباس، شادی کی تقریب، عمر، دوسری شادی، دولہے کی دولت، پہلی شادی کا معاملہ، غرض ہر شے پر تنقید کا بازار گرم ہو گیا۔
سپریم کورٹ سے ہمیں امید ہے: شہزادی رائے 24.09.2023 12:34
وفاقی شرعی عدالت نے گذشتہ دنوں ٹرانس جینڈر ایکٹ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ سرا جنس کا تعین احساسات کی بنیاد پر نہیں کر سکتے۔ اس فیصلے کے خلاف خواجہ سرا دوبارہ سپریم کورٹ پہنچے ہیں، تو کیا ان کو انصاف ملے گا؟ اس بارے میں ہارون رشید نے خواجہ سرا رہنما شہزادی رائے سے بات کی۔
مہنگا پیٹرول اور کار پولنگ کا بڑھتا رجحان 21.09.2023 14:26
پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے تناظر میں لوگ کار پولینگ یا ایک دوسرے کی گاڑی سفر کے لیے شیئر کرنے لگے ہیں۔ سنئیے اس بارے میں صحافی منیر احمد کا یہ پوڈکاسٹ
بہنیں حوصلہ نہ ہاریں 24.08.2023 8:15
خواتین کے لیے کام کرنے والی ’د خویندو کور‘ نامی تنظیم سے وابستہ مریم بی بی کو ان کی 30 سالہ کوششوں پر وفاقی حکومت کی طرف سے حال ہی میں اعترافی ایوارڈ ملا جس کے بعد مریم بی بی کا کہنا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ مریم بی بی کی انڈپینڈنٹ اردو کی انیلہ خالد سے گفتگو پر مبنی پوڈ کاسٹ۔
تحریم عظیم | کیا سارے مرد برے ہیں؟ 23.08.2023 4:04
کیا خواتین کا تمام مردوں کی ایک ہی کھاتے میں درجہ بندی کرنا درست ہے؟ یا مردوں کو خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور مظالم کو دیکھتے ہوئے اس جملے کے پیچھے چھپا ہوا ان کا مطلب اور احساس سمجھنے کی ضرورت ہے؟
شکر پڑیاں کے مقفل پارک میں لگے تاریخی درخت 21.08.2023 15:01
سینیئر صحافی منیر احمد آج ہمیں سیر کروا رہے ہیں اسلام آباد کے تفریحی مقام شکرپڑیاں کی جہاں دنیا بھر کے اہم رہنما نے پودے لگائے جو اب تناور درخت بن چکے ہیں۔ سنیئے کہ وہ کیوں تالے میں ہیں اس پوڈکاسٹ میں
اخبار اب کتنے فروخت ہوتے ہیں؟ 16.08.2023 5:47
ڈیجیٹل دور میں اخباروں کی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے، اسلام آباد کی ایک مرکزی مارکیٹ میں لگ بھگ چار دہائیوں سے اخبار فروخت کرنے والے محمد ارشد عباسی سے ہارون رشید کی گفتگو سنیئے انڈی اردو کے اس پوڈکاسٹ میں
لاہور میٹرک کے ریزلٹ میں سب سے پیچھے کیوں؟ 02.08.2023 15:55
پنجاب میں میٹرک کے نتائج نے ایک مرتبہ پھر توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے کہ لاہور پیچھے کیوں رہ گیا ہے؟ اس بارے میں دو ماہرین تعلیم سے نامہ نگار فاطمہ علی کی گفتگو سنئیے اس پوڈکاسٹ میں
نالہ لئی میں کون سی جگہ شہزادیاں نہایا کرتی تھیں؟ 31.07.2023 10:40
راولپنڈی سے گزرنے والا نالہ لئی اور اس کے کنارے بسنے والوں کی برسات کے موسم میں مشکلات سے متعلق تو آپ نے سن ہی رکھا ہو گا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس نالے میں بہنے والا پانی کبھی بہت صاف ہوا کرتا تھا حتی کہ اس میں نہایا بھی جایا جاتا تھا۔ تفصیل منیر احمد کی زبانی اس تازہ پوڈکاسٹ میں
تحریم عظیم | مفت مشورے دینے سے پرہیز کریں 25.07.2023 3:56
جب کوئی آپ کو مفت مشورہ دے رہا ہو تو اسے اسی وقت اس کی حد بتا دیں ورنہ جب اگلا آپ کو آپ کی حد بتائے گا تو آپ کو اچھا نہیں لگے گا۔
ڈراما جندو: رانی جھانسی کی روایت 24.07.2023 9:21
اس ڈرامے کی پہلی خصوصیت تو ناظر کو ایک صحرائی جنگجو عورت سے متعارف کروانا ہے جو تاریخ میں تو ملتی ہے اب اس کا مثبت کردار بہت کم دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان نے ٹیسٹ میچ جتیا، لیکن کتنے عرصے بعد 21.07.2023 6:59
پاکستان نے ایک سال کی مدت کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی جیت حاصل کی۔ اس میچ اور کھیل سے جڑی دیگر خبروں کے ساتھ اس ہفتے کا پوڈکاسٹ
دوڑنے کے لیے عمر کی قید نہیں 19.07.2023 11:04
صحت مند زندگی کے لیے پیدل چلنے اور دوڑ لگانے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ کراچی کے 60 سالہ صحافی جو گذشتہ چار سال سے شہر میں میراتھن کی ویٹرن کیٹگری جیتے رہے ہیں نے اپنے معمولات کے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ دوڑنے یا ورزش کے لیے عمر کی قید نہیں
اسلام آباد میں ذائقے کی تلاش 13.07.2023 12:21
ملک کے دیگر شہروں سے وفاقی دارالحکومت میں کام اور پڑھائی کے لیے آنے والے دو نوجوانوں کی اسلام آباد میں کھانوں کا لاہور اور میانوالی کے کھانوں سے موازنے کے بارے میں دلچسپ گفتگو پر مبنی پوڈکاسٹ
تحریم عظیم | جو شکل مل گئی اس پر خوش رہنا سیکھیں 11.07.2023 4:05
پاکستان میں آج کل کاسمیٹک سرجریز کافی مقبول ہو چکی ہیں اور ایلیٹ کلاس کے علاوہ اپر مڈل کلاس اور مڈل کلاس میں بھی موجود مرد و خواتین اپنے جسم یا چہرے میں کچھ نہ کچھ تبدیلی کروا رہے ہیں۔
’گناہ،‘ غیر روایتی ڈراما سیریل 11.07.2023 5:51
ڈرامے میں ایک خاتون پولیس آفیسر کا کردار عورت کے مثبت رویے کا غماز ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین کے ہر میدان میں آنے سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔
گرمی میں لائبریری کی اہمیت 10.07.2023 7:46
لائبریری کا رخ تو کتابوں کے مطالعے ہی کے لیے کیا جاتا ہے لیکن بعض طالب علم خاموش اور ٹھنڈے ماحول میں وقت گزارنے کے لیے بھی یہاں کا رخ کرتے ہیں، ایک ایسی لائبریری کا منظر سنیئے اس پوڈ کاسٹ میں
ٹائی ٹن حادثہ: پاکستانی نوجوان کتنے ایڈونچر پسند ہیں؟ 04.07.2023 14:52
کہتے ہیں سوچ کے آگے ڈر ہار جاتا ہے، تو ٹائی ٹینک کی سیر کے لیے گئے پاکستانی ارب پتی باپ بیٹے کی طرح کتنے نوجوان اس قسم کی مہم جوئی کرنا چاہیں گے، سنیئے اسلام آباد کی چار مختلف یونیورسٹی کے طلبہ کی رائے اس پوڈکاسٹ میں۔
روزگار یا موت کا سفر؟ 22.06.2023 6:52
جون کے وسط میں یونان کے جنوبی خطے کے قریب ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس پر 700 سے زائد افراد سوار تھے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہریوں تھی۔ پاکستان سے نوجوان آخر ایسا خطرہ مول کیوں لیتے ہیں اور کیوں ملک کو چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ کیا روزگار اہم ہے یا کہ زندگی تفصیل انڈپینڈنٹ اردو سے اس پوڈ کاسٹ میں
برطانیہ میں دل دل پاکستان کی گونج 20.06.2023 9:34
پاکستان کرکٹ بورڈ ’پی سی بی‘ کے چیئرمین کا معاملے طے ہونے کے قریب ، ایشز سیرز کے پہلے میچ کا احوال اور جب انگلش بارمی آرمی نے گایا دل دل پاکستان تو کیا ہوا، ان سب کا احوال فرخ عباس اور اسفندیار یحییٰ کے ’کھیل ہی کھیل میں‘ پوڈکاسٹ میں
وقت کی ضرورت، ڈگری یا ہنر 19.06.2023 7:13
دنیا میں اس وقت ایسی بہت سے کمپنیاں ہیں جو ڈگری کی بجائے ہنر کو ترجیح دیتی ہیں۔ لیکن ڈگری کی اہمیت کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس موضوع پر تفصیل اس پوڈکاسٹ میں
نہ خط، نہ خط کا انتظار 15.06.2023 7:56
پیغام رسانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد اب خط لکھنے کا رجحان بہت کم ہو گیا ہے، کبھی ڈاک خانے کے ذریعے گھروں کی دہلیز تک خط پہنچتے تھے لیکن اب خط لکھنے والے بہت کم ہو گئے ہیں۔ ڈاک خانے کے اندر کے مناظر کے ساتھ تفصیل انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں
مہکتے کمرے اور مفت موسمی پھل 13.06.2023 10:05
سکردو کا سنو لینڈ گیسٹ ہاؤس جہاں مہمانوں کو اجازت ہے کہ وہ کوئی بھی موسمی پھل بغیر کسی سے پوچھے درختوں یا بیلوں سے اتار کر کھا سکتے ہیں۔ اس گیسٹ ہاؤس کے کچھ کمرے دیار کی لکڑی سے بنے ہیں جو ہر وقت مہکتے ہیں۔ ملک کے اس سیاحتی علاقے کا احوال فاطمہ علی کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.