SMH Farooqui Academy

ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ

Arts UR ↓ 230 episodes

" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے#zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify

Author

SMH Farooqui Academy

Category

Arts

Podcast website

podcasts.google.com

Latest episode

Aug 24, 2023

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

آو بچو سنو کہانی :عید گاہ 29.07.2022

"سنو کہانی کی جانب سےمنشی پریم چند کی دلچسپ کہانی" عید گاہ

سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی 12:اورگھنٹی بجی میرے بینک کے ہیڈ آفس میں 27.07.2022

دروازے کی گھنٹی بجی کے سلسلے میں آج ایک نیا سچا واقعہ پیش کرتا ہوں” اورگھنٹی بجی میرے بینک کے ہیڈ آفس میں” اس قصے میں بھی کرداروں کے نام بدل دیئے گئے ہیں  اس بار  گھنٹی میرے دروازے کی نہیں بلکہ دروازے کے پاس رکھے میری فون کی بجی تھی جس کے بعد  مجھے اپنی  زندگی کا ایک  ڈرامائی  تجربہ ہوا   ۔یہ  سچا قصہ تقریباً کوئی ۱۲ سال پرانا ہے جب یہ گھنٹی بجائی تھی ک...

مکتوب نمبر۱ میاں! خدا تم کو سلامت رکھے 22.07.2022

غالب کے جعلی خطوط معروف مزاح نگار جناب انور احمد علوی صاحب کی تحریر  ہے جنہوں نے غالب کے جعلی خطوط  کے  نام سے  ۲۱ بہت دلچسپ مکتوبات تحریر کر کے   اپنے اس مجموعے میں شامل کیے  ہیں آج پیش خدمت  ہے غالب کا پہلا جعلی مکتوب کراچی کے حوالے سے کہ غالب کا کراچی میں رمضان کیسا گزرا  سماعت کیجئے  غالب کا پہلا جعلی خط میاں  خدا تم کو سلامت رکھے

آ بچو سنو کہانی :گائے 22.07.2022

"سنو کہانی کی جانب سے بچوں کے لیے دلچسپ کہانی " گائے

کالم شاہ محی الحق فاروقی کے 22.07.2022

کالم شاہ محی الحق فاروقی کے

کفارہ 21.07.2022

رفیق حسین صاحب ایک ایسے افسانہ نگار ہیں جن کے افسانوں کا موضوع جانور اور جانوروں کی نفسیات ہے آپ ۱۹۱۳ میں پیدا ہوئے پیشے کے اعتبار سے ایک انجنیئر تھے آپ کا انگریزی ادب کا مطالعہ بہت وسیح تھا جانوروں سے آپ کا گہرا تعلق شکاریات کے حوالے سے نہیں بلکہ اپنے مشاہدات کے حوالے سے تھا ۔ انسان کا جنگل سے اور جانوروں سے جو ہزاروں سال پرانا رشتہ اور تعلق ہے وہ آپ کا سب سے پسندیدہ موضوع ہے ، ذکر کتاب اردو پاڈ...

سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی 11:ڈاکڑ صاحب نے کہا آپ تو میری ماں کی جگہ ہیں 20.07.2022

"دروازے کی گھنٹی بجی" اس سلسلے کا  آج دسواں اور ہمیشہ کی طرح  بالکل سچا واقعہ پیش خدمت ہے جس کا عنوان  ہے  "ڈاکڑ صاحب نے کہا  کہ آپ تو میری ماں کی جگہ ہیں" اس قصے کی خاص بات یہ ہے کہ اس قصے کہ اندر ایک اور بالکل سچے قصے کا ذکر ہے جس کا تعلق ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی ذات سے ہے جب وہ ستر کی دہائی میں  سول اسپتال میں ملازمت کیا  کرتے تھے  ایک مریض کے انتقال پر ا...

اردو ادب کا ایدھی-سید معراج جامی 15.07.2022

" نامعلوم افراد " ممتاز مزاح نگار انور  احمد علوی صاحب کے  18 خاکوں کا مجموعہ ہے ۔ خاکوں کے اس مجموعے کی خاص بات شگفتہ طرز تحریر اور اس میں مزاح کا رنگ ہے ۔ علوی صاحب نے ان شخصیات کا خاکہ دیکھا ہے جن کو انہوں نے قریب سے دیکھا ہے اس میں ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں اور معروف علمی اور ادبی شخصیات بھی ۔ ان ہی میں سے ایک خوبصورت خاکہ سید معراج جامی صاحب کا بھی ہے جنہیں علوی  صاحب نے اردو...

سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی10:میرے دوست کے بھائی کو بچا لیں 14.07.2022

" دروازے کی گھنٹی بجی "  میں  پیش خدمت ہے ایک نیا  سچا واقعہ "میرے دوست کے بھائی کو بچا لیں۔۔۔" اس بات دروازے کی گھنٹی  ایک نوجوان نے بجائی تھی جو میرے گھر  کے باہر اپنی  70CC پر  کھڑا میرا انتظار کر رہا تھا اس نے  بتایا کہ اس  کے دوست کے بھائی کو جان بچانے کی لیئے ڈاکٹروں نے چھہ مہینہ مسلسل  بہت مہنگی دواؤں کے ایک کورس استعمال کرنے کے لیئے کہا ہے...

بیدار دل لوگ 07.07.2022

بیدار دل لوگ شاہ محی الحق فاروقی مرحوم  کے خاکوں  کا مجموعہ  ہے اس مجموعہ  میں دس مختلف افراد کے خاکے ہیں  جن کو شاہ محی الحق فاروقی مرحوم  نے بہت قریب سے دیکھا  اور جن کی خوبیوں کو انہوں نے اپنے قلم سے  اجاگر کیا اکثر خاکے تو فاروقی صاحب  کے عزیزوں اور احباب کے ہیں اور کچھ  ان بڑی شخصیات  کے بھی جن کو فاروقی صاحب  نے بہت قریب سے دیکھا ۔...

سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی09:بچہ پیٹ میں مر چکا ہے-- اب ماں کو بچا لیں 05.07.2022

ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ کے سلسلے " دروازے کی گھنٹی بجی " میں پیش خدمت ہے ایک نیا واقعہ "پیٹ میں بچہ مرچکا ہے—اب ماں کو بچالیں" اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام قصے سچے واقعات پر مبنی ہوتے ہیں البتہ کرداروں کے نام تبدیل کر دیئے جاتے ہیں-جب دروازے کی گھنٹی بجی تو اْس وقت دن کے گیارہ بج رہے تھے-دروازے کے باہر ایک عورت کھڑے تھی جو تقریبا ۴۰ برس کی تھی-اس نے بتایا کہ اس کی بہن کا کیس بگڑ چکا ہے ا...

کالم شاہ محی الحق فاروقی8 بجٹ واہ وا:بجٹ ہائے ہائے 03.07.2022

 شاہ محی الحق فاروقیکا لم8 بجٹ واہ وا:بجٹ ہائے ہائے

گوری ہو گوری 02.07.2022

رات گئے باڑھ کیا آئی پورا گاؤں  کا گاؤں ہی پانی میں ڈوب کر بہہ گیا  سب گاؤں والے  چونکہ بروقت وہاں سے  نکل گئے تھے اس لیئے  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہاں اس رات  دو ماؤں کا دکھ سانجھا تھا ایک ماں کا نام تھا بسنتی  اور دوسری اس کی پالتو  گائے تھی  جس کا نام تھا  گوری ۔ ایک طرف تو   پورا گاؤں جان بچنے پر بہت خوش تھا مگر دوسری طرف  نہ ت...

ہائے اللہ سانپ 01.07.2022

"سنو کہانی کی جانب سے سعید لخت کی دلچسپ کہانی"ہائے اللہ سانپ

سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی08:خالہ مجھے اغوا کرنے آئیں ہیں 29.06.2022

ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ کے سلسلے " دروازے کی گھنٹی بجی "  میں  پیش خدمت ہے ایک نیا واقعہ "خالہ مجھے اغوا کرنے آئیں ہیں۔۔" اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے  تمام قصے سچے واقعات پر مبنی ہوتے ہیں  البتہ کرداروں کے نام تبدیل کر دیئے جاتے ہیں-میں اُس کے فون کی اُس گھنٹی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا جو آدھی رات کو نورین نے بجائی تھی۔مجھے اُس فون کال میں صرف نورین کے چیخنے کی آواز آرہ...

پہلی پیشی ناصر بشیر صاحب کے عمرے کی منفرد روداد 28.06.2022

"پہلی پیشی" معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار  جناب ناصر بشیر صاحب  کے عمرے کے سفر  کی روداد  ہے  یوں تو سفر حجاز پر بہت  سارے سفرنامے اور  کتابیں لکھی گئی ہیں اور لکھی جاتی رہیں گی مگر "پہلی پیشی"  کا انداز قدرے مختلف ہے جو اسے بقیہ  سفر ناموں سے الگ کرتا   ہے ۔ اس کی سب سے خاص بات وہ تڑپ  ہے جو 2014 میں ان کے دل میں پیدا ہوئی اور وہ لاشعور...

مجید لا ہوری کی یاد میں 26.06.2022

مشہور شاعر ادیب اور کالم نگار  مجید لاہور ی صاحب 1913 میں گجرات (پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عبد المجید چوہان تھا۔ 1938 میں لاہور کے روزنامہ " انقلاب"سے اپنے صحافتی کیریئر کا اغاز کیا ۔، . اس کے بعد انہوں نے کئی اخبارات میں کام کیا 1947 میں مجید لاہوری کراچی منتقل اور انجم، انصاف اور خورشید کے لیے کالم لکھتے رہے۔ مجید لاہوری اپنے کالم لکھنے کے ساتھ ساتھ اکتوبر 1948. میں روزنامہ جنگ کر...

مرنے کے بعد 24.06.2022

"سنو کہانی کی جانب سے مائل خیرآبادی کی دلچسپ کہانی" مرنے کے بعد

گلی 23.06.2022

خوبصورت تحریروں کے سلسلے میں آج انتخاب ہے “جگ بیتی “ کا جو ثریا خاتون کی آپ بیتی ہے۔ثریا خاتون ٹونک راجستھان سے ہجرت کرکے پاکستان آئیں پھر سکھر سے ہوتے ہوئے لاکو کھیت  آئیں۔ ان کی آپ بیتی سےایک اقتباس پیش خدمت ہے“میری گلی”۔اس اقتباس میں انھوں نے لالوکھیت میں گزارے ہوئے اپنے دنوں کے بارے میں بتایا ہے- آئیے سنتے ہیں:

سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی07:میری بیٹی کو طلاق دلوادیں 22.06.2022

 "دروازے کی گھنٹی بجی"  اس سلسلے کا ایک اور سچا اور بہت ہی حیرت انگیز قصہ پیش خدمت ہے " میری بیٹی کو طلاق دلوادیں "  ہوا یوں کہ اس دن ملاقات ہوئی ایک دل کی مریض بیوہ ماں سے جو اپنی زندگی سے مایوس تھی جس کی سوائے اس بیٹی کے کوئی دوسری اولاد تھی نا رشتے دار بیٹی بہت خوش شکل دراز قامت تھی بیوہ ماں نے بتایا کہ کیونکہ ان کا کوئی دوسرا رشتے دار نہیں تھا اس لیئے ان کو اپنی بیٹی کو طلاق دلو...

کالم شاہ محی الحق فاروقی 7 عوامی ریفر نڈم اور مگس در باغ 19.06.2022

کالم شاہ محی الحق فاروقی 7 عوامی ریفر نڈم اور مگس در باغ

گل مٹکو مٹکو 17.06.2022

"سنو کہانی کی جانب سے بچوں کے لیے دلچسپ کہانی " گل مٹکو مٹکو

اک راستہ ہے زندگی 16.06.2022

رفیع مصطفی صاحب ایک خوبصورت ناول نگار ہیں آپ کے دو ناول Tales From Birehra اور اے تحیر عشق لوگوں میں مقبول ہو چکے ہیں اب ان کا یہ تیسرا ناول اک راستہ ہے زندگی حال ہیں میں شایع ہوا ہے یہ کہانی ایک خاندان کی چار پشتوں کہ کہانی ہے جو برطانوی راج کے ہندوستان سے شروع ہوتی ہے اور سانحہ مشرقی پاکستان پر ختم ہوتی ہے ۔ ملاحظہ کیجئے اس ناول کے ابتدائی صفحات سے ایک انتخاب

سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی06: وہ پھر لوٹ کر آگیا جس کی میں کی میں نے فیس بھری تھی 15.06.2022

ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ کے سلسلے " دروازے کی گھنٹی بجی "  میں  پیش خدمت ہے ایک نیا واقعہ "وہ پھر لوٹ کر آگیا جس کی میں کی میں نے فیس بھری تھی۔" اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے  تمام قصے سچے واقعات پر مبنی ہوتے ہیں  البتہ کرداروں کے نام تبدیل کر دیئے جاتے ہیں ۔ میں باہر نکلا تو ایک نوعمر لڑکا کھڑا تھا مجھے دیکھ کر پوچھنے لگا کہ سر آپ نے مجھے پہچانا میں اسے نہیں پہچان پا رہا تھ...

کالم شاہ محی الحق فاروقی 6 محترم رکن آئیے مل کر کریں آہ وزاریاں 12.06.2022

کالم شاہ محی الحق فاروقی 6 محترم رکن آئیے مل کر کریں آہ وزاریاں

Listen to the ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.