Haadiya e-Magazine
Haadiya e-Magazine
ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
جانئیے اوزون لئیر کیا ہے۔۔۔؟ تحسین عامر 31.08.2022 7:34
’’ہماری زمین اور سورج کے درمیان ایک مخصوص فاصلہ ہے۔بتاؤ کتنا؟‘‘ مما نے پوچھا۔ ’’سورج کی شعاعیں زمین پر پہنچتی ہیں ۔کچھ فائدہ مند تو کچھ نقصاندہ۔ انہیں Ultraviolet Rays بالائے بنفشی شعاعیں کہتے ہیں۔ کچھ شعاعیں تو اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ اگر یہ ہماری زمین پر پہنچ جائیں تو کوئی جاندار زمین پر زندہ نہ رہے۔‘‘ ’’پھر ہم …کیسے… زندہ …؟‘‘دس سالہ فرزین حیرت زدہ ساسوال بھی پورا نہ کرسکا۔اتنے میں 3سالہ فہام...
درس قرآن :ہم پیکر تدریس کومحراب لکھیں گے عمارہ فردوس 31.08.2022 5:48
قرآن مجید کی آیت مبارکہ معلم اور متعلم دونوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ بہترین مربی و معلم تھے، جنہوں نے اپنی اس ذمہ داری کےلیے دن اور رات انتھک کوششوں سے اس کا حق ادا کیا۔ یہاں تک کہ قرآن کا ارشاد ہےکہ فلعلک باخع نفسک( اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیا تم ان لوگوں کےلیے اپنے آپ کو ہلاک کردو گے ۔) یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محنت و مشقت کی جانب اشارہ ہے۔جو اپنی ذمہ دار...
مسلم لڑکیوں کی اعلی تعلیم مشکلات اور حل امتہ الحسیب حنا 31.08.2022 12:51
عوامی سطح پر تعلیمی بیداری پیدا کرنی چاہیے۔ تعلیم صرف برائے معاش کے مزاج کو بدل کر تعلیم کے صحیح مقصد کا شعور پیداکرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیم شخصیت کی تعمیر کرتی ہے ، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے ، معرفت الٰہی کا ذریعہ بھی علم ہے ۔شخصی ارتقاء ، اپنے علم کے ذریعہ دوسروں کو فائدہ پہنچانے اوررضائے الٰہی کے خاطر علم حاصل کرنا ہے۔ ہمارے اسلاف کے اسوہ میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں ملتا کہ ا ن میں سے کسی ن...
بوڑھوں کے تعلق سے اسلامی ہدایات ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی 31.07.2022 8:50
گزشتہ کچھ عرصہ میں بوڑھو ں کے عافیت کدوں (Old Age Homes) کا تصور ابھرا ہے اور پوری دنیا میں اسے قبولِ عام حاصل ہوا ہے۔ بہ ظاہر دیکھنے میں یہ ایک سماجی اور رفاہی خدمت معلوم ہوتی ہے، لیکن اس کے پیچھے درد اور کرب کا جو خاموش سمندر پوشیدہ ہوتا ہے، اس کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ اولڈ ایج ہومس میں رہنے والے بوڑھے مرد اور خواتین بہ ظاہر وہاں آرام کی زندگی گزارتے ہیں، لیکن اپنوں سے دوری کا احساس ا...
بچوں کونظم و ضبط کا عادی بنانے کے عملی طریقے خان مبشرہ فردوس 31.07.2022 14:07
زندگی کو انسانیت کی سچی بہی خواہی کے لیے وقف کرنے اور مقصدِ زندگی کو سمجھنے کے لیے. بچوں کونظم وضبط کا پابند بنایا جائے، انہیں اللہ کے حدود کی پابندی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے طریقےکو سمجھنے میں والدین کیسے مدد گار ہوسکتے ہیں ۔بچوں کو ہم ہر عمل سے پہلے قائل کریں کہ وہ یہ کام بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں ۔ پڑھنا ہو یا ، دعا یاد کروانا ہو ، ادب آداب سکھانا ہو ،یا ہم موبائل کے استعمال کرنے پر...
دعوت دین: بعض عملی پہلو تبصرہ نگار: تسنیم فاطمہ 31.07.2022 8:11
اب آگے چل کر مولانا نے چند دلائل کا ذکر کیا ہے، جنہیں ہم دعوت دین کی اشاعت کےلیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمیں ان مضامین پر بات چیت کرنے کی ترغیب دی گئ ہے جو ہمارے اور ان کے مذاہب کے درمیان عام ہوں۔ جیسے زندگی بعدِ موت۔ خدا کی وحدانیت۔ گناہوں کی سزا اور نیک کاموں کی جزا وغیرہ۔ اور بات چیت کے دوران ایک داعی کو اس بات کا بھی شعور ہو کہ وہ اصل بات اور مقصد سے نہ بھٹکے۔ اور نہ ہی جذباتی ہوکر کچھ ایسا کہے...
بزرگ زندگی کی رونق اور رحمت ہیں تسنیم فرزانہ 31.07.2022 11:40
بڑھاپا زندگی کا وہ دور ہے جب انسان اپنے ماضی کی طرف نگاہ کر کے اپنے آپ سے پوچھتا ہے کہ میں نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ عام طور پر یہ خیال پایا جاتا ہے کہ انسان کی اصل زندگی 40 سال کے بعد ہی شروع ہوتی ہے، لیکن یہ کہنا بھی مناسب ہوگا کہ وہ اس عمر میں جوانی سے بڑھاپے کی جانب قدم بڑھا رہا ہوتا ہے،بڑھاپے کی عمر جاننے کے لئے لوگوں میں کیے گئے تحقیقی سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چالیس سال آٹھ ماہ وہ...
درس حدیث شہمینہ سبحان 31.07.2022 8:30
ولاالشھر الحرام( المائدہ:2) (محترم مہینہ ماہ محرم کو حلال نہ سمجھو!) اسلام کی آمد کے بعد بھی اس ماہ کی حرمت و عظمت کو اس کی سابقہ حالت میں برقرار رکھا گیا کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام کی باقیات میں سے تھے، جس کو لوگ اپناتے آ رہے تھے ،چنانچہ حدیث میں اس ماہ کو’’ شہر اللہ‘‘( اللہ کا مہینہ )( مسلم۔باب فضل صوم المحرم، حدیث: 2813) قرار دیا گیا ہے۔ماہِ مح...
درس قرآن تحسین عامر 31.07.2022 8:41
انسانی جذبات مثلاً شفقت کا جذبہ،محبت کا جذبہ،نرمی کا جذبہ،نفرت کا جذبہ؛ان سب کا مرکز بھی انسانی قلب ہے،اور سب سے آخر میں وہ چیز انسان کو انسان بناتی ہے یعنی اس کا ارادہ اور نیت۔وہ ارادہ جس سے وہ اپنے اعضاء کو حرکت دیتا ہے،کام کرتا ہے،کچھ چیزوں سے رک جاتا ہے،اس ارادے کا مرکز بھی قلب ہے۔ اس حساب سے قلب دراصل انسان کی شخصیت کا پورا مرکز ہے۔ ہاتھ پاؤں نہ بھی رہیں،کٹ جائیں،ختم ہو جائیں،جسم کے اور دوس...
توجہ دیجئے ! بچے کیا چاہتے ہیں؟ ڈاکٹر نازنین سعادت 30.06.2022 15:15
کیا آپ کا بچہ غیر معمولی طور پرمصروف ہے۔ کیا اس کے پاس اس کے اپنے لیے فرصت کے کچھ لمحات ہیں؟ ماہرین نفسیات نے آج کل مصروف والدین کی زندگیوں میں ایک نئے رجحان کو نوٹ کیا ہے۔اپنے بچوں کو اپنے وقت کے سانچے میں ڈھالنے کا رجحان۔اپنے مصروف ترین اوقات کے سانچے میں ہم اپنے بچوں کو بھی ڈھالنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بچہ وہ تمام ذمہ داریاں سنبھالے جو اس کی پہنچ سے باہر ہیں۔ مقاصد کے پیچھے بے تحاش...
یکسوئی، آزمائش اور قربانی سیرت ابراہیم کی روشنی میں خان مبشرہ فردوس 30.06.2022 10:47
استدلالی بنیادوں پر گفتگواور عمل کی تحریک ،یہ سیدنا ابرہیم علیہ السلام کا خاصہ ہے۔ یہ صفات شخصیت کو پُر اعتماد،بارعب اوراثرپذیر بنادیتی ہیں۔سیدنا ابراہیمؑ کی زندگی میں ستارے،چانداور سورج کو خدا سمجھتے ہوئے خود کلامی میں عقل کے تسلیم نہ کرنے کا اشارہ ملتا ہے ’’جو غروب ہوجائے وہ خدا نہیں ہوسکتا ۔‘‘،’’انہیں کس نے توڑا یہ بڑے بت سے پوچھیے !‘‘یہ دونوں جملے ایک ہی شخص کے ہیں، اول الذکر میں اپنی ذات سے م...
درس حدیث ثمینہ شاہ نواز فلاحی 30.06.2022 3:43
’’حج کے متعین مہینے ہیں، تو جو ان میں حج کا ارادہ کرلے تو وہ جان لے کہ حج میں بے حیائی کی باتیں، گناہ کے کام اور لڑائی جھگڑا نہیں ہے۔‘‘ اس حدیث سے ہمیں کئی اہم باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ ایک بات یہ کہ عبادت اللہ کے لیے ہونی چاہیے۔ حج بہت بڑی عبادت ہے، اس کی توفیق ملنا بڑی خوش نصیبی کی بات ہے، لیکن حج کا سفر اسی وقت اللہ کے یہاں مقبول ہوگا جب وہ خالص اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے۔ دوسری بات یہ کہ حج کے ذر...
میری کاوشوں کا حاصل تیری بندگی یا رب! خنساء سبحانی 30.06.2022 9:16
یہ واقعہ منیٰ کے مقام پر پیش آیا تھا، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرزند کے گلے پر چھری چلائی ۔اللہ کی قدرت ایسی کہ چھری نے کام نہ کیا۔ بعض تاریخی اور تفسیری روایات سے معلوم ہوتا ہےکہ شیطان نے تین مرتبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بہکانے کی کوشش کی ۔ہر بارحضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسے سات کنکریاں مار کر بھگا دیا ،آج تک منیٰ کے تین جمرات پر اسی پسندیدہ عمل کی یادگار میں کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ حض...
ہوم اسکولنگ اور تعلیمی کھلونے خان مبشرہ فردوس 31.05.2022 17:42
اسکرین کے دور رس اثرات سے بچنے کے لیے بچوں کو بچپن ہی سے اسکرین سے دورکھنے کی سعی کارگر ثابت ہوسکتی ہے ۔ وہ بڑے ہوکر اسکرین کا استعمال کریں بھی تو ان کی بچپن کی یادوں میں والدین کے ساتھ گزارا ہوا وقت،ان کی زندگی کا بہترین اثاثہ ہو۔ تاکہ زندگی کے مراحل میں وہ بنیادی اقدار اور اخلاقیات سے متصف ہوں ۔ذیل میں درج سرگرمیاں والدین اور بچوں کے درمیان کی خلیج کو پاٹنے کا ذریعہ بن سکتی ہیں ۔ یہاں ہم صرف سکر...
ارطغرل سیریز اور دیگر اسلامی سیریز بہتر متبادل صہیب شہاب 31.05.2022 9:22
اس ترک ڈرامے کی اردو ڈبنگ نے برصغیر میں طوفان برپا کر کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔ ناظرین کے ردعمل جانچنے کے لیے جب پائلٹ ایپی سوڈ لانچ کیا گیا تو ایک ماہ میں یوٹیوب چینل پر اس ایپی سوڈ نے سب سے زیادہ نئے سبسکرائبرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سیریز کے وویورز تین ارب تک پہنچ گئے اور عالمی ڈرامے کی تاریخ میں سب سے بہترین ڈرامے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا۔ یہ سیریز کائی قبیلے کے سلیمان شاہ...
اصلاح معاشرہ منصوبہ بند عصری طریقے تبصرہ نگار: ام زمر فارس 31.05.2022 14:22
’’ معاشرے کی اصلاح کے لیے اس بات کی ضرورت ہے کہ خالص سطح پر سوچا جائے اور حکمت عملی بنائی جائے۔قومی سطح پر موضوعات کا تعین کرکے تقریروں اور جلسوں کا سلسلہ،کسی زمانے کی ضرورتوں کےلیے یقیناً مناسب تھالیکن آج کے مسائل کے حل کےلیے یہ کافی نہیں ہے۔اس بات کی ضرورت ہے کہ اصلاح معاشرہ کی حکمت عملی، ایک ایک مقام، شہر یا بستی پر توجہات کو مرکوز کرکے بنائی جائے۔ بستی کے مخصوص حالات پر غور کرکے وہاں کی خرابی...
عورتوں پر گھریلو تشدد خان سعدیہ ندرت 31.05.2022 6:43
رپورٹ کے مطابق نیشنل فیملی ہیلتھ سروے- 5ریاستوںاور707 اضلاع میں سے مرکز کے زیر انتظام 8 علاقوں میں تقریباً 6.37 لاکھ گھرانوں میں سروے کیا گیا، جس میں 724115 خواتین اور 101839 مردوں کا احاطہ کیا گیا تاکہ ضلعی سطح پر مجموعی تخمینہ فراہم کیا جا سکے۔نیشنل فیملی ہیلتھ سروے-5رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں تقریباً ایک تہائی (32 فیصد) خواتین کو ازدواجی زیادتی،جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شادی شدہ...
ملت کا اہم سرمایہ عمارہ فردوس 31.05.2022 5:33
حدیث سے صاف واضح ہے کہ وہ قلّت بہتر ہے جو فائدہ مند ہو ، بہ نسبت اس کثرت کے جو بے کار ہو۔قرآن مجید میں جگہ جگہ اللہ تعالی نے آزمائشوں میں پورا اترنے والوں اور انبیاءکرام علیہم السلام پر ایمان لانے والوں کا ذکر کیا تو ہم دیکھتے ہیں کہ الّا قلیلا کا لفظ استعمال کیاگیا ہے ۔کہ حق کے سامنے سینہ سپر ہونے والے اورحق کو قبول کرنے والے ہمیشہ تعداد میں کم تھے۔ سوال یہ ہے کہ یہ قلیل تعداد ہمیشہ تاریخ میں نما...
درس قرآن زیبا توفیق 31.05.2022 8:28
ان آیتوں میں اللہ تعالی نے اپنی نعمتوں ،قدر توں، خوبیوں اور کمالات و احسانات کے پیش نظر انسانوں کو اور جنات کو شکر گزار بننے کی طرف انتہائی پر اثر انداز میں متوجہ فرمایا ہے ۔اور شکر گزاری کا اولین تقاضا یہ ہے کہ انسان اللہ ہی کو خالق، مالک، حاکم اوررب تسلیم کرے۔ اور اس کی بندگی و اطاعت میں سرگرم عمل ہو اور اس کا مطیع فرمانبردار بندہ بن کر زندگی گزارے۔ آئیے! غور و فکر کریں کہ ان آیات میں کن احسانات...
ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسے ھادیہ ڈیسک 30.04.2022 23:58
تحریک سے بے حد محبت تحریکی سرگرمیوں کی بے لوث خادم تھیں۔ ایسا لگتا تھا کہ مرحومہ تحریک اسلامی کا قیمتی اثاثہ ہے۔مومنانہ صفات سے متصف، صبر و عظمت کی پیکر، باہمت ، بلند حوصلہ، اعلیٰ کردار کی مالک تھیں۔ دوسروں کے دکھوں کا مداوا کرنے والی۔ میرے بیٹے کی جب طبیعت خراب ہوگئی تھی تو بنگلور سے انہوں نے اپنی معلومات کے مطابق دوائیاں روانہ کیں۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے۔ بڑے تڑپ...
اسلامو فوبیا اور ملک کا بدلتا ہوا منظر نامہ ڈاکٹر فاطمہ تنویر 30.04.2022 15:06
اس وقت ہندوستان اور کم و بیش پوری دنیا میں گزشتہ کچھ دہائیوں سے اسلام کے خلاف نفرت اور اسلام دشمنی کی فضا کو ہموار کیا جارہا ہے۔ اس کے لیےہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہےاور ہر وہ حربہ استعمال کیا جا رہا ہے، جو انہیں کامیاب بناسکے۔ انڈیا ٹومارو کی رپورٹ کے مطابق:’’ امریکہ اور یورپی ممالک گزشتہ چند دہائیوں سے اسلام کے خلاف نفرت اور اسلام دشمنی کا مرکز و محور رہے ہیں، لیکن 2020 اور 2021 کے دوران اسےمزید ن...
لوح و قلم جس کے لیے نوحہ کناں ہیں محمد غزالی خان 30.04.2022 5:44
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نےاشرف المخلوقات بنایا ہے۔ وہ سورج کی شعاعوں کو گرفتارکر سکتا ہے، سمندر کی تہوں کو کھنگال سکتا ہے، غرض یہ کہ بہت سے مشکل کام کرسکتا ہے۔ لیکن انسان، انسان کی اُس شخصیت کا ادراک نہیں کرسکتا، جو کائنات کا سب سے پوشیدہ راز ہے۔ اورپھر اگر وہ شخصیت سر سید احمد خان جیسی جامع حیثیات ومجمع الکمالات ہو تو اس دشواری کا کیا ٹھکانہ! نہ قلم میں روانی، نہ زب...
معاشی جدوجہد ادیبہ مسکان 30.04.2022 8:52
یہاں خدا کے فضل سے مراد روزی ہے، جس کی تلاش کا اللہ پاک نے حکم دیا ہے۔ آیت سے پہلے یہ حکم دیا گیا تھا کہ اذانِ جمعہ سنتے ہی اپنے کام کاروبار بند کر دو اور اب کہا جارہا ہے کہ نماز سے فارغ ہو جاؤ تو پھر’’فضل‘ ‘کی تلاش کرو۔ معاش کی فکر تو ناگریز ہے۔ اس عمل میں کوئی قباحت ، ناپسندیدگی یا تحقیر و نفرت کی بات نہیں، بلکہ یہ تو مطلوب اور پسندیدہ عمل ہے۔ لہٰذا زمین میں پھیل جاؤ اور جو ذرائع حلال ممکن ہو...
شکر گزاری عرفہ مرجان غازی 30.04.2022 4:00
مذکورہ آیت سورۂ ابراھیم کی ساتویں آیت ہے۔ اس آیت کے دو اجزاء ہیں۔پہلے جُز میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔یعنی شکر،نعمتوں میں اضافے کا باعث ہے۔ بندہ جب اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہےتو اللہ تعالیٰ مزید اپنی نعمتوں کی بارش کرتا ہے۔ آیت کے دوسرے جُز میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ کفرانِ نعمت ، یعنی نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا ک...
تپ دق صبر طلب علاج اور ہماری ذمہ داری خان شبنم فاروق۶ 30.04.2022 14:42
اللہ تعالیٰ نے انسان کو مختلف نعمتوں سے نوازا ہے، ان گنت صلاحیتوں سے بہرہ ور فرمایا ہے اور بے شمار قوتیں عطا فرمائی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان فرمایا :’’ اگر تم میری نعمتوں کو شمار کرنا چاہو، زبان کے ذریعہ انہیں بیان کرنا چاہو، قلم کی مدد سے ان کااحاطہ کرناچا ہو، تو نہیں کرسکتے۔‘‘ (النحل)مگر ان تمام نعمتوں میں دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے عام لوگوں کے خسارہ اٹھانے کی پیشین گوئی...
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.