Haadiya e-Magazine

Haadiya e-Magazine

Religion UR ↓ 254 episodes

ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا

Author

Haadiya e-Magazine

Category

Religion

Latest episode

May 1, 2024

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android almost 10M downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

درس قرآن ماریہ سعید 30.11.2022

(طلاق (رجعی) دو مرتبہ ہے ،پھر بھلائی کے ساتھ روک لینا ہے۔یا نیکی کے ساتھ چھوڑ دینا ہے۔ اور تمہارے لیے اس میں سے کچھ بھی لینا جائز نہیں ۔جو تم نے انہیں دیا ہے۔ مگر یہ کہ وہ دونوں ڈریں کہ وہ اللہ کی حدیں قائم نہیں رکھیں گے۔ پھر اگر تم ڈرو کہ وہ دونوں اللہ کی حدیں قائم نہیں رکھیں گے۔ تو ان دونوں پر اس میںکوئی گناہ نہیں جو عورت اپنی جان چھڑانے کے بدلے میں دے دے۔ یہ اللہ کی حدیں ہیں ۔ سو ان سے آگے مت...

ہوم گرل مصنفہ: نمرہ احمد تبصرہ نگار: سہیل بشیر کار 15.11.2022

جیمز کلیر نے Atomic Habit کےنام سے ایک کتاب لکھی ہے۔اس میں وہ لکھتے ہیں کہ اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ زندگی میں کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ لاَزماً بڑے کام کرنے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ چھوٹی چھوٹی سینکڑوں چیزیں مستقل کرنے سے بڑی بڑی تبدیلیاں آتی ہیں۔ضروری نہیں کہ صرف بڑے کام ہی آپ کو بڑا بنائیں۔عام طور پر جن کتابوں کا ہم مطالعہ کرتے ہیں ان میں بڑی بڑی باتیں ہوتی ہیں، بڑے بڑے مسائل ہوتے ہ...

نیٹ ورک مارکیٹنگ سید سعادت اللہ حسینی 12.11.2022

اس طرح مندرجہ بالا چارٹ میں د، ھ ، و ،س، ش، ص،ل،م،ن؛ ان سب کے ذریعہ جواشیاءفروخت ہوں گی ،ان کا منافع الف کو ملتار ہے گا ، جبکہ د، ه، و، اورس ،ش ،ص کا منافع ب کو بھی اور ل ،م اور نون کا منافع ، ج کو بھی ملتا رہے گا ، یہ سب الف کی ڈاؤن لائنزکہلاتی ہیں اور ڈاؤن لائنز جتنی زیادہ ہوں گی منافع کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں (Ibid) ۔ اس طرح ملٹی لیول مارکٹنگ(MLM) میں کامیابی کے لئے صرف یہ ضروری...

لوگ کیا کہیں گے؟ تسنیم فاطمہ 03.11.2022

آج مسلمان کی زندگی کا مقصد، خوشنودیِ اللہ سے ہٹ کر ’’خوشنودیِ سماج‘‘ ہوگیا ہے۔ اگر ہم اپنے آس پاس نگاہ دوڑائیں تو ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہر کوئی سماج میں، اپنی ایک پہچان اور اعلیٰ اسٹیٹس بنانے میں مصروف ہے، اور اس اسٹیٹس کو حاصل کرنے کےلیےجو راستہ وہ اپناتا ہے، اس میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ وہ راستہ حرام ہے یا حلال، پھر گناہوں کا دروازہ کھل جاتا ہے، جس کی وجہ سے فساد اور بدحالی ہر طرف پھ...

چند تصویریں سیرت کے البم سے یسری اعظمی 03.11.2022

نبی ﷺ رسول تھے خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے پیغمبر تھے۔آپﷺ کے پاس اللہ کا پیغام تھا، اس کی وحدانیت بیان کرنے کا مشن تھا، اور اسی مشن کو پورا کرنا آپ ﷺ کی زندگی تھی۔ یعنی آپ ﷺ کی زندگی رسالت و دعوت کی تصویر ہے۔ یہ حیات مبارکہ کا انتہائی زریں اور تابناک پہلو ہے، جسے خرم مراد نے اپنی کتاب کی چند تصویروں کا حصہ بنایا ہے۔ انہوںنے تبلیغ کے لیے نبی ﷺ کی جدو جہد سے قبل دو آیات کا ذکر کیا ہے، پہلے پہلو میں...

خواتین کا معاشی استحکام ضرورت مواقع اور منصوبہ بندی ڈا کٹر خان مبشرہ فردوس 03.11.2022

قرآن کریم نے تجارت کے لفظ کو بار بار دہرایا ہے، اس لیےکہ اللہ تعالی نے تجارت کے پیشےمیں بہت برکت رکھی ہے۔ حدیث میں بھی تجارت کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ دس حصوں میں سے نو حصے رزق اللہ نے تجارت میں رکھا ہے ۔ امام ابراہیم نخعی ؒ سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نظر میں سچا تاجر زیادہ بہتر ہے یا وہ شخص جس نے اپنے آپ کو عبادت کے لیےوقف کر رکھا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ میرے نزدیک سچا تاجر زیادہ بہ...

نعمتوں کی قدر عائشہ عثمان 02.11.2022

’’مریم کیا تمہیں پتہ نہیں ہے کہ جب گھر میں داخل ہوتے ہیں تو سلام بھی کرتے ہیں ،اور تم نے چلانا شروع کر دیا ہے اور آج تو سب چیز یں بھی ادھر ادھر پھینک دی ہیں، پہلے یونیفارم تو تبدیل کر لو پھر آ جاؤ میں کھانا لگارہی ہوں۔‘‘ جب وہ یونیفارم بدل کر آئی تو کھانا لگ چکا تھا۔ مریم نے دیکھتے ہی منہ بنالیا اور کہا:’’ مجھے نہیں کھانا ایسا کھانا،کبھی تو اچھی چیز بنالیا کر یں ، آپ کو معلوم ہے میں یہ آلو ب...

نومولود کی دیکھ بھال صحت اور غذا 02.11.2022

بچہ ،جہاں اللہ کا انعام اور اس کا ایک حسین تحفہ ہے ،وہیں والدین کے لیے ایک بڑی آزمائش بھی ہے۔ ہر بچہ منفرد صلاحیتیں اور خصوصیات لے کر آتا ہے، اور بے پناہ کمالات کے امکانات لے کر آتا ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ ہماری گود میں کھلنے والا یہ ننھا سا پھول آنے والے زمانے میں کیا کچھ کرنے والا ہے اور اس دنیا کو کیا کچھ دینے والا ہے۔ اس لیے ہر بچہ ہمارے پاس اللہ کی امانت ہے۔ وہ انسانیت کی ،اور آنے والے دور...

درس حدیث صلہ رحمی ماریہ سعید فلاحی 02.11.2022

صلہ رحمی کا مطلب رشتہ داروں سے تعلق جوڑنا ،ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا،اپنی طاقت کے بقدر مالی تعاون کرنا ،ان کی ہمدردی و خیر خواہی کرنا ،دکھ درد اور خوشی وغم کے موقع پر شرکت کرنا ،ان کی ملاقات کے لیےجاتے رہناوغیرہ۔جو شخص اپنے رشتہ داروں کے حقوق پامال کرتا ہے، ان کے ساتھ نرمی کے بجائے ترش روئی سے پیش آتا ہے اور برا سلوک کرتا ہے ،تو اس موقع پر بھی اسلام ہمیں نرمی وصلہ رحمی اور اچھے سلوک کا حکم دیتا ہ...

درس سورہ البلد سلمیٰ سلامت 02.11.2022

کچھ مفسرین اسے لا زائدہ کہتے ہیں۔کہیں پر قسم کے لیے کچھ حروف کا استعمال ہوا ہے جیسے و الفجر، والضّحیٰ وغیرہ ۔ اور کہیں پر صریح لفظ قسم سے قسم کھائی گئی ہے۔انسانی کلام میں قسم کا مقصد اللہ کی تعظیم اور عز م کی پختگی ثابت کرنا ہوتا ہے مگر قرآن میں قسم کہیں پر مقسم بہٖ کی عظمت کا احساس دلانے کےلیے ہےاور کبھی دعویٰ کی شہادت کے لیے۔ یعنی مقسم بہ جواب قسم پر دلیل ہے۔بلاغت کے اعتبار سے قسم کا ایک فائدہ...

یوم حیوانات پر خصوصی کہانی رحمت لعالمین تحسین عامر 17.10.2022

’’ باتونی کلثوم نے پوچھا، اور ٹیچر کے اجازت دینےسے پہلے ہی سنانا شروع کردیا۔ ’’ پیارے نبیﷺ کے ساتھی کہیں جارہے تھے، جنگل میں انہوں نے لال چڑیا دیکھی، اس کے دو ننھے ننھے بچے بھی تھے۔ پیارے نبیﷺ کے ساتھیوں نے چپکے سے بچوں کو چادر میں پکڑ لیا۔چڑیا پر کھول کر ان کے سر پر منڈلانے لگی۔پیارے نبی ﷺ نے دیکھا تو ساتھیوں پرناراض ہوئے۔ فرمایا: ماں سے بچوں کو جدا نہ کرو، انہیں آزاد کردو۔‘‘مس جویریہ مسکرا پڑیں...

کتاب:خرم مراد کی آخری وصیت مصنف: خرم مراد تبصرہ نگار: یسریٰ اعظمی 30.09.2022

وصیت لکھتے وقت خرم مراد نے سب سے پہلے نہایت ہی معروف معنوں اور انداز میں صبر کی تلقین کرتے ہوئے نصیحت کیا ہے کہ جب کبھی کوئی غمگین معاملہ پیش آجائےتو بجائےاس کے اسباب ڈھونڈنے کے ،صبر کا دامن تھام لینے میں بھلائی ہے، کیونکہ یہ اسباب ہی شیطانی دروازہ ہے جو انسان کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ اگر ایسا نہ کرتا تو ایسا نہ ہوتا۔ علاوہ ازیں40 وصیتوں میں موصوف نے ایک وصیت جماعت کے ساتھ رہنے کی بھی ک...

بچے کی ٹوائلٹ ٹریننگ(Toilet Training) خان مبشرہ فردوس 30.09.2022

بچوں میں نظم وضبط کیسے پیدا کریں؟ یہ سلسلہ جاری تھا کہ قارئین کا تقاضا آیا کہ ٹوائلٹ ٹریننگ پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے ۔ نئی مائیں اکثر اس بات کے لیے پریشان ہوتی ہیں کہ بچے کی کو ن سی عمر میں اس کو پاٹ پر بٹھایا جائے، اور اسی طرح بچے کو اپنی حاجت کے بعد صفائی سکھادینی چاہیے ۔ ماہرین کے نزدیک بچے کے پاٹ پر بیٹھنے کی درست عمر 18 مہینےسے 24 مہینے ہے، جب کہ چار سال کے بچے کو اپنی صفائی خود کرنی آن...

نظریہ ٔعدم تشدد خان سعدیہ ندرت بنت امتیاز احمدخان 30.09.2022

آج ہمارے معاشرے میں عدم برداشت، تشدد پروان چڑھ رہا ہے۔ درجنوں قسم کا تشدد ایک دوسرے سے روا رکھا جا رہا ہے۔ پولیس یا ریاست کا تشدد، غنڈے یا بدمعاشوں کا تشدد، کمزور پر طاقتور کا تشدد، ذہنی، جسمانی، نفسیاتی، سماجی تشدد؛ غرض سارا معاشرہ اس وقت ان کا شکار ہے۔ اس کا صرف ایک حل ہے اور وہ یہ کہ دین اسلام کے اصولوں کے مطابق عمل اور ان اصولوں کا نفاذ جس سے معاشرہ پر امن بن سکتا ہے، کیونکہ دنیا کو عدم تشدد...

گستاخِ رسول اور ہمارا ردعمل صبورا حورعین گل 30.09.2022

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف آج تک ہزارہا کتابیں لکھی گئی ہیں، اور ابھی بھی لکھی جارہی ہیں، لیکن مشرکین کی جانب سے کی جانے والی ان مذموم کوششوں کا کوئی منفی اثر نہ اسلام پر پڑا نہ ہی آپ صل اللہ علیہ وسلم کی مبارک شخصیت پر اس سے کوئی آنچ آئی۔ ایسی گستاخی والے واقعات جب جب وقوع پذیر ہوئے، تبلیغ دین و اشاعت اسلام میں دن دگنی رات چوگنی ترقی ہوئی۔ دنیا کا سب میں بڑا انقلاب جو برپا کیا گیا تھا،وہ...

الله کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے محسن ساجدہ ابوللیث 30.09.2022

جہاں مرد کو معاشی جدوجہد اور خارجی امور کی دوڑ دھوپ کے لیے قوی الجسم ،قوی الارادہ اور فکری استحکام سے نوازا، وہیں نسل انسانی کی معمار عورت کو ہمدردی محبت ،ایثاروقربانی وغیرہ جیسی صفات سے متصف کیا اور اسے گھر کی ایک عظیم و باوقار ہستی کی حیثیت سے پیش کیا ۔ افسوس ان لوگوں پر جنہوں نے اس تفاوت کو ذلت وخواری اور عدم مساوات کے پروپگنڈہ کے ساتھ پیش کیا ،خواتین کے حقوق کے تعلق سے اسلام کو تنقید و اعتراض...

قرآن سیکھنا سکھانا ایمان کا تقاضا ہے محی الدین غازی 30.09.2022

غرض یہ کہ قرآن مجید علم کا مخزن ہے اور اس سے سیکھنے اور سکھانے کا تعلق قائم کرنا ضروری ہے۔ اللہ پر ایمان لانے کا ضروری تقاضا یہ ہے کہ اللہ کی عبادت کی جائے اور رسول پر ایمان لانے کا ضروری تقاضا یہ ہے کہ رسول کی اطاعت کی جائے۔ اللہ کی عبادت کیسے کی جائے اور رسول کی اطاعت کیسے کی جائے،اس کا علم قرآن مجید سے حاصل ہوتا ہے۔ قرآن ،اللہ کی کتاب ہے اور قرآن پر ایمان لانے کا سب سے پہلا ضروری تقاضا یہ ہ...

درس حد یث قرآن کی طرف لوٹنا اصل میں اللہ کی طرف لوٹنا ہے درس حدیث ثمینہ شاہ نواز فلاحی 30.09.2022

[آل عمران: 103] يعنی الله کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو۔ یعنی یہ کہ جینے کا طریقہ اور قانون قرآن مجید سےلو۔قرآن کو روشنی کہا گيا ہے، اور روشنی وه چيز ہوتی ہے جو تاريکی کو چھانٹ ديتی ہے ،اس طرح يہ کتاب يعنی قرآن بھی شیطان کی پھیلائی ہوئی باطل کی تاريکيوں کو چھانٹتی ہے اور خدا تک پہنچنے والے راستے کی رکاوٹوں کو دور کرتی ہے۔ ہر چیز استعمال سے پرانی اور بوسیدہ ہوجاتی ہے۔ باتیں بھی بار بار سنی جائیں...

درس قرآن سلمیٰ 30.09.2022

نبیٔ رحمت کا تمام عالمین کے لیےرحمت ہونا اور ان آیات کا باہمی ربط کچھ اس طرح ہےکہ تمام کائنات کی حقیقی روح اللہ کا ذکر اور اُس کی عبادت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس وقت زمین سے یہ روح نکل جائے گی اور زمین پر کوئی اللہ اللہ کہنے والا نہ رہے گا تو ان سب چیزوں کی موت یعنی قیامت آجائے گی ،اور جب ذکر اللہ و عبادت کا ان سب چیزوں کی روح ہونا معلوم ہو گیا، تو رسول اللہ کا ان سب چیزوں کے لئے رحمت ہونا خود بخود ظ...

کھانوںکی بربادی اور ہماری بے حسی بشریٰ ناہید 31.08.2022

مال و دولت کو انسان مختلف طریقوں اور حیلے بہانوں سے اڑاتا رہتا ہے،اور اس وقت وہ بھول جاتا ہے کہ اس کے اطراف میں کچھ ایسے لوگ بھی رہتے ہیں جو دو وقت کا کھانا بھی سیر ہو کر نہیں کھا سکتے۔ غذائی اجناس کا ضیاع صرف مالدار ہی نہیں کرتے ہیں، یہ اوسط درجہ کے اور بہت سےمفلس و محتاج لوگ بھی کرتے ہیں۔ غذا انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے ،اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس بنیاد ی ضرورت سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی...

ماحولیاتی آلودگی ڈاکٹر نازنین سعادت 31.08.2022

ماحولیاتی بحران اور پر تعیش زندگی س بحران کا اصل سبب پر تعیش زندگی ہے۔جدید تہذیب کی ایک بڑی خرابی فضول خرچی اور قدرتی وسائل کے استعمال میں بے دردی کا رویہ ہے۔بڑی کمپنیوں کو نفع پہنچانے کے لئے اور اپنی زندگیوں کو پر تعیش بنانے کے لئے وہ بے پناہ خرچ کرنے اور زیادہ سے زیادہ پر تعیش سامان استعمال کرنے کا مزاج عام کرتے ہیں۔ اشتہارات کے ذریعہ لوگوں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ چیزیں خریدیں۔گذش...

مساجد میں خواتین کی آمد (ایک تاریخی و فقہی مطالعہ) سہیل بشیر کار 31.08.2022

خواتین نصف آبادی ہیں۔قرن اول میں خواتین سماجی کاموں میں ایکٹیو رہی ہیں ،لیکن بدقسمتی سے عصر حاضر میں ان کا رول بہت ہی کم دیکھنے کو مل رہا ہے۔خواتین کی مسجد میں آمد پر کئی کتابیں لکھی گئی ہیں، لیکن عام طور پر اس موضوع پر جو کتابیں لکھی جاتی ہیں؛ وہ فقہی نوعیت کی ہوتی ہیں۔اس کے برعکس 32صفحات کی زیر تبصرہ کتاب ’’مساجد میں خواتین کی آمد(ایک تاریخی و فقہی مطالعہ)‘‘ نصف انسانیت کی عمومی اصلاح کی غرض...

عالمی امن ایک نامکمل خواب ڈاکٹر فاطمہ تنویر 31.08.2022

ابھی حالیہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بھی انہیں استعماری اور سامراجی طاقتوں کا رچا ہوا کھیل ہے ،جہاں روس کی سرحدوں پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی خواہش نے جنگ کو مسلسل 6 ماہ سے جاری رکھا ہے ۔اس کی بھی قیادت اقوام متحدہ کا حامی امریکہ کر رہا ہے ۔اب تک دونوں جانب سے ہزاروں لوگ اس جنگ میں مارے جاچکے ہیں اور لاکھوں لوگ یوکرین سے ہجرت کر کے دوسرےملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یورپ اور افریقہ...

درس حد یث عیادت:کرب کے لمحات، خیر خواہ کا ساتھ خنساء سبحانی 31.08.2022

عیادت کے سلیقے و آداب جب مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے جائے تو اسے چاہیے کہ وہ مریض کے لیے صحت و عافیت کی دعا کرے ،اور اسے صبر کی تلقین کرے اور اس کا اچھی باتوں سے دل بہلائے ،جس سے وہ محسوس کرے کہ اس کی تکلیف میں کمی ہو گئی ہے۔ اور عیادت کے آداب میں یہ بھی شامل ہے کہ مریض کے سرہانے بیٹھ کر تسلّی و تشفی کے ایسے کلمات بولے،جس سے اس کا ذہن آخرت کے اجرو ثواب کی طرف متوجہ ہو ،اور بے صبری...

بچوں کو نظم و ضبط کاعادی بنانے کے عملی طریقے (قسط:۲) خان مبشرہ فردوس 31.08.2022

کئی ایک ماؤں کو خصوصاً کم عمر ناتجربہ کار مائیں اپنے بچوں کی ضرورت سے فارغ ہونے کےوقت پر معترض ہوتی ہیں ۔بچہ ماں کے کھانا کھاتے وقت اور نماز کے وقت ہی ضرورت سے فارغ ہوتا ہے۔انہیں صفائی میں دشواری ہوتی ہے۔ ایسی ماؤں کو جان لینا چاہیے کہ سگمن فرائیڈ نے اپنی تحقیق میں مشورہ دیاہے کہ’’ بچوں کی ضرورت میں جتنا ضروری ہے کہ بچوں کے کھانے کا نظم کریں ،اتنا ہی ضروری ہے کہ ان کی صفائی کا انتظام حسن و خوبی...

Listen to the Haadiya e-Magazine podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.