Haadiya e-Magazine
Haadiya e-Magazine
ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
میں بھی حاضر ’تھی‘ وہاں قلم کار: تحسین عامر 08.03.2023 7:11
فکر و نظر والے جاندار سیشن کے اختتام پراسی سے متعلق ’’ہندتوا انتہا پسندی نظریاتی کشمکش اور مسلمان ‘‘ امیر جماعت کی اس چشم کشا کتاب کا کنوینر صاحب نے تعارف کرایا۔معلوم یہ ہوا کہ اس اجتماع ارکان میں اس کی متعددکاپیز فروخت ہوئیں۔ اس کے بعد 7 متوازی سیشنز تیار تھے۔سب سے اہم بات یہ کہ خواتین کو کسی بھی سیشن میں اپنی دلچسپی کے مطابق شرکت کی آزادی تھی۔ ہم نے’معمار جہاں تو ہے‘ خصوصاً برائے خواتین میں شرک...
کتاب کا نام: تحریکی مکالمے مصنف: شیخ جاسم محمد المطوع مترجم: محی الدین غازی 08.03.2023 9:25
’ تحریکی مکالمے ‘‘ نامی کتاب کا پیغام یہ ہے کہ مردِ مسلم کی شخصیت سنور جائے،وہ اعلیٰ کردار سے آراستہ ہوجائے ،عام لوگوں کے لیے بہترین نمونہ اور دعوت و عزیمت کی راہ پر چلنے والوں کے لیے معاون مددگار بن جائے ۔ دو حصوں میں منقسم اس کتاب کا پہلا حصہ زندگی کو ایمان کی بلندی دکھاتا ہے تو دوسرا حصہ دعوتِ دین کے شرف سے آشنا کرتا ہے ۔ ایمان افروز باب میں مصنف دنیا سے ،جا نماز سے،دینار سے، غفلت سے ،سائے سے...
صحابہ و صحابیات کے رمضان المباارک کے شب و روز ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی 08.03.2023 11:21
عربی زبان میں رمضان کا مادہ’’ رمض ‘‘ہے ، جس کا معنی سخت گرمی اور تپش ہے۔ رمضان میں چونکہ روزہ دار بھوک و پیاس کی حدت اور شدت محسوس کرتا ہے ،اس لیے اسے رمضان کہا جاتا ہے۔(ابن منظور، لسان العرب، 7 : 162) ملا علی قاریؒ فرماتے ہیں : رمضان’’ رمضاء‘‘ سے مشتق ہے ،اس کا معنی سخت گرم زمین ہے، لہٰذا رمضان کا معنی سخت گرم ہوا ہے۔ رمضان کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ جب عربوں نے پرانی لغت سے مہینوں کے نام من...
درس حدیث سلمیٰ سلامت 08.03.2023 8:54
ن ابی ہریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلممن لم یدع قول الزور والعمل به فلیس اللہ حاجۃ فی ان یدع طعامه و شرابه۔ (بخاری) (ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص بحالت روزہ جھوٹ بولنا اور برے عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے۔) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی ال...
درس قرآن اللہ کی راہ میں انفاق عرفہ مرجان غازی 08.03.2023 6:43
مارسیل موص کی کتاب دا گفٹ جو کی قبائل پر ایک نسل نگاری ہے۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ وہ اپنی کتاب میں صدقہ کے تعلق سے بات کرتے ہوئےبتاتے ہیں کی سڈان کے حوصا قبیلے میں جب بٹے کی کھیتی لہلہانے لگتی،اس وقت لوگوں کو کسی انجانے وبا کے آنے کا خدشہ لاحق ہوتا۔ اس قسم کی کسی بھی آفت سے بچنے کے لیے وہاں کے لوگ غریبوں میں صدقہ کا اہتمام کرتے ہیں ،بلکہ صدقہ ان کے مذہبی عقیدے کا حصہ بھی بن چکا ہے۔ موص کا کہنا ہے...
میری پیاری بیٹی ہوشیار خبردار سعد الکبیسی عربی سے ترجمہ: احمد بن نذر 03.02.2023 9:36
میری پیاری بیٹی!خواہ تمہاری شادی ہو چکی ہو یا تم کنواری ہو،اس سے بچتی رہو کہ کوئی تمہاری عفت و ناموس کو نقصان پہنچائے ،کیونکہ خلق خدا کے نزدیک یہ تمہارےمتوازن ہونے کی علامت اور پاکیزہ زندگی کا سبب ہے۔ میری پیاری بیٹی! اس سےہوشیار رہو کہ لوگ تمہارے ذہن میں یہ بٹھادیںکہ تمہاری قدر و منزلت محض تمہارے چہرے، جسم، کپڑوں اور زیورات کےپرکشش ہونے کی وجہ سےہے، تاکہ پھر تم پلاسٹک سرجری پر وقت اور پیسے خرچ کر...
ہندوستان میں خواتین کے لیے بڑھتا غیر محفوظ ماحول ڈاکٹر فاطمہ تنویر 03.02.2023 12:27
صدیوں سے چلی آرہی ہندوستان کی پلیورل سوسائٹی ،گنگا جمنی تہذیب اور ملا جلا کلچر تکثیری سماج کی ایک خاص پہچان لیے ہوئے ہے۔ یہاں ہر ذات و برادری، رنگ و نسل سے اوپر اٹھ کر ہندوستان کا خوبصورت دستور سب کوسماجی برابری و انصاف دلانے والا قانون تمام آئینی دفعات سے مزین ہیں، لیکن آج وہی قانون اور دستورسب کے سب اس وقت خاموش ہیں،جہاں ایک طرف ہر شہری کو کھانے پینے سے لے کر اپنے تمام مذہبی رسومات سے لے کر م...
باپ کا اصلی روپ روبینہ انصاری 01.02.2023 7:16
عاشر اور اس کی بہن شہر کے بڑے اسکول میں زیر تعلیم تھے۔ بہن تو پڑھائی میں اچھی تھی ،مگر عاشر پڑھنے سے بھا گتا تھا۔ یہی غم بابا کو گھایل کر ڈالتا تھا۔ عاشر کی کلاس کو مختلف اداروں کے تعلیمی دورےپر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ صبح سے سہ پہر تک دو نامور صنعتوں کا دورہ کروانے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وقت ہے ،کیوں نہ ایک معروف کیمیکل انڈسٹری کا دورہ بھی کر لیا جائے ، اس لیے کہ اس کے مالک کے اسکول ک...
بہن بھائیوں کے بچپن کے جھگڑے قسط:۲ ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 01.02.2023 12:50
دراصل یہ بہن بھائیوں کے طویل مدتی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔کلیمسن یونیورسٹی کے محققین کی طرف سے گذشتہ ستمبر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں %75 شرکاء نے بہن بھائی کی طرف سے دشمنی کی اور% 85نے بہن بھائی کو دھونس دینے کی اطلاع دی۔ جیسا کہ یہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ بہن بھائیوں کی غنڈہ گردی بہت مشکل ہے کہ بچپن میں پیدا ہو اور وقت کے ساتھ نہ بڑھے اور یقین رکھیں، کوئی بھی بہن بھائی کے غیر صح...
میں بھی حاضر تھی وہاں قسط:۲ تحسین عامر 01.02.2023 8:57
سچ بتاؤں تومجھے عنوان سمجھ میں نہیں آیا تھا۔بس مقرر محترم محی الدین غازی فلاحی کو سننے کا شوق تھا۔ اب تک مولانا کو آن لائن سناتھا، خوشگوار خاندان اور قرآن سے تعلق کے موضوعات پر،آج محترم کو آف لائن سننا ایک اعزاز لگ رہا تھا۔ جب دھیرے دھیرے موصوف نےبولنا شروع کیا تو ایسا لگاگویا قطرہ بھی دریاکانچوڑ ہے۔ میرے نوٹ بک کے صفحات معلومات سے رنگین ہونے لگے۔کلاسیکل لٹریچر کا تزکیہ سے تعلق سمجھ میں آنے...
فکری یلغار اس کے منصوبے اور ہتھیار مصنف: ڈاکٹر عبدالصبور مرزوق تبصرہ نگار: ساجدہ پروین 01.02.2023 18:11
’’فکری یلغار اس کے منصوبے اور ہتھیار‘‘ یہ کتاب ان تقریروں کا مجموعہ ہے، جو ڈاکٹر عبدالصبور مرزوق نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے ثقافتی پروگرام کے موقع پر کی تھیں ۔اس کتاب سے ان کا مقصد فکری سورماؤں کے منصوبوں اوران کے مقاصد کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لانا ہے، تاکہ اس کے بچاؤ کے اسباب سے واقف ہواجائے۔ اسلام دشمن ذرائع ابلاغ کی طرف سے اسلام اور اس کی روشن تعلیمات کے خلاف آوازیں بلند ہوتی...
درس حدیث: شب معراج احترام سے بدعات تک خنساء سبحانی 01.02.2023 5:31
ماہ ’’رجب‘‘حرمت والے مہینوں میں سے ہے، یعنی ایسا مہینہ جس میں جنگ کی اجازت نہیں۔ اس ماہ کے شروع ہوتے ہی عام جنگ بندی ہوجاتی تھی، اس میں دشمن ملک کے لوگ بھی بے خوف آتے جاتے تھے۔ حرمت کا یہ مہینہ جہاں کبھی سماج میں امن وسلامتی لاتا تھا، جنگیں رک جاتی تھیں ،وہیں آج اس ماہ کے آتے ہی بہت سے لوگ خود ساختہ رسم ورواج میں ڈوب جاتے ہیں ۔اب یہ مہینہ خرافات و بدعات کے نام ہونے لگا ہے، ان رسوم ورواج میں مسل...
درس قرآن یوم عشاق : عریانیت کا جدید حربہ ماریہ سعید فلاحی 01.02.2023 8:22
14 فروری کا دن پوری دنیامیں ویلینٹائن ڈے(Valentine Day) ’’یوم عشاق‘‘ کے نام مشہور ہے،جس کی ابتداء مغربی ممالک سے ہوئی، لیکن آج ہر ملک اس وبا میں گرفتار ہے،بلکہ اس دن کا زور وشور سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ دن غیر محرم لڑکے لڑکیوں کو آپسی ملاقات کا پروانہ فراہم کرتا ہے، تنہائی میں ہونے والی ملاقاتیں تمام حدود سے بالا تر ہوکر رنگ ریلیوں کی نذرہوجاتی ہیں، جدت پسندی اور ماڈرنزم کا آج کی نسل کو دیا گی...
نئے بھارت کی تعمیر میں متبادل میڈیا: وقت کی اہم ضرورت ڈاکٹر فاطمہ تنویر 02.01.2023 13:59
ترقی کے اس دور میں جہاں پل پل کی خبریں منٹوں اور سیکنڈوں میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ جاتی ہیں۔ جہاں رات اور دن چوبیس گھنٹے خبروں کی ترسیل کا کام جاری رہتا ہے۔ جہاں ہر وقت ایک شخص کی نیند کھلنے سے بستر پر جانےاور دیر رات گئے سونے سے پہلے تک دنیا کے کسی بھی کونے میں کیا ہو رہا ہے؟ کیسے ہو رہا ہے؟ کیوں ہو رہا ہے؟ اور کہاں ہو رہا ہے ؟ اس پر نظر بنی رہتی ہے ۔کوئی بھی واقعہ یا حادثہ ابھی رونما ہو...
بہن بھائیوں کے بچپن کے جھگڑے (Siblings Rivalry) (قسط:01) ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 01.01.2023 14:57
بڑے انہماک سے فاطمہ پژل جمارہی ہے، زید نے آکر پورا بگاڑ دیا۔ فاطمہ نے اسے طمانچہ رسید کیا۔ زید چھوٹا ہے، زور زور سے رونے لگا۔ امی نے آکر فاطمہ کو ڈانٹا بھی ،اور پیٹھ پر ایک ہاتھ بھی رسید کردیا۔ یک نہ شد ،دوشد دونوں بچے رونے لگے ۔اسی طرح حامد اور شاکر نے اپنی لڑائی میں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ گھر کی درگت بنادی اور مقدمہ کھانا بناتی امی کے حضور پیش ہوا۔امی دہاڑیں: ’’ ہر وقت کی لڑائیوں سے تنگ آچکی...
میں بھی حاضر ’تھی‘ وہاں تحسین عامر 01.01.2023 11:41
جب حالات سازگار ہوئے، اجتماع کا پلان سامنے آیا۔دل خوشی سے جھوم اٹھا۔ الحمدللہ رب العالمین۔پروگرام Pdf کی شکل میں واٹس ایپ پر پہنچ چکا تھا۔ ہم نے پہلا کام یہ کیاکہ اس کا پرنٹ آؤٹ نکلوایا ۔اشارات زندگی نو کا مطالعہ لاک ڈاؤن میں شروع کرچکےتھے،جو ہمارے لیے قابل فہم تھے(راستہ اور منزل والے ) سچی بات تو یہ کہ اس کے بعد والے اشارات کو سمجھنے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی،ا سٹڈی سرکل اور گروپ ڈسکشن ارینج...
اسلام کا عائلی نظام مصنف: مولانا سید جلال الدین عمری رحمۃ اللہ علیہ تبصرہ نگار: تحسین عامر 01.01.2023 3:19
اس کتاب میں مولانا محترم نے واضح کیا ہے کہ خاندان، معاشرہ کی ایک بنیادی ضرورت ہے ۔اسلامی خاندان کے خدوخال کیسے ہوتے ہیں ، ازدواجی تعلقات اوراہل خاندان کے حقوق اور فرائض پر بھی روشنی ڈالی ہے ۔ خطبہ ٔنکاح کی بہت عام فہم تشریح کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مسلمان عورت کے حقوق و اختیارات اور سرگرمیوں کے بارے میں مدلل اسلامی نقطۂ نظر کو پیش کیا ہے ۔ ’’لڑکی سسرال میں ‘‘:صرف پانچ صفحات پر مشتمل اس باب میں مولا...
یتیم کی نگہداشت النور درس حدیث حمیراء نشاط 01.01.2023 5:38
اسلام مکمل نظام حیات ہے۔ معاشرتی حقوق کے ضمن میں لاوارث، یتیم و نادار بچوں کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ان کی مکمل کفالت و حقوق کی پاسداری کا حکم دیا گیا۔ یتیموں کے حقوق کی پامالی پر وعید سنائی گئی۔ یتیموں کے حقوق کی ادائیگی پراسلام نےبہت زور دیا ہے۔اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن مجید میں 23 مقامات پر یتیموں کے ساتھ حسن سلوک کرنے ، ان کی حفاظت کرنے اور ان کی نگہداشت پر زور دیا گیا...
توبۃً نصوحاً النور درس قرآن ساجدہ منور فلاحی 01.01.2023 9:34
چنانچہ جس طرح سے خدا نے ہماری تخلیق کی ہے ہمیں زندہ رکھنے کے لیے ہوا ، غذا، پانی اور دیگر اسباب زندگی مہیا کیا ہے، اسی طرح سے اللہ سبحانہ و تعالی نے ہماری روحانی زندگی کی سرسبزی وشادابی کا بھی مکمل بندوبست کیا ہے۔اللہ سبحانہ و تعالی نے صرف یہ نہیں کہا ہے کہ نیکوکار جنت میں جائیں گے اور گناہ گار جہنم میں ڈال دیے جائیں گے، بلکہ جب ہم قرآن اور حدیث کا مطالعہ کرتے ہیں تو اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ...
غلامی کے خٓتمے میں اسلام کا کارنامہ خنسا سبحانی 30.11.2022 9:17
پیارے نبیﷺنے فرمایا کہ جو شخص کسی آزاد کو پکڑ کر بیچے گا۔ اس کے خلاف میں خود قیامت کے روز مدعی بنوں گا۔ پیارے نبیﷺ کی اس صدا نے ماضی میں ایک انقلاب برپا کردیا تھا، اور انسان کے پیروں میں بندھی زنجیروں کو توڑ کر انھیں آزاد کردیا تھا، ان کے جان مال کے ساتھ ان کا وجود محفوظ کردیا تھا۔ آج دور جدید، انسان کی آزادی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ مصنفین نے فرد کی آزادی کو اس درجے تک پہنچا دیا کہ باپ کی اپنے...
ہندوتو انتہا پسندی نظریاتی کشمکش اور مسلمان مصنف: سید سعادت اللہ حسینی تبصرہ نگار: ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 30.11.2022 19:00
تبدیلی کے امکانات روزاول سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔ کبھی تخریب کا غلبہ ہوتا ہے تو تعمیر کے غلبے کی نئی راہیں بھی ساتھ ہی سر اٹھاتی ہیں۔ماضی میں دنیا کے کئی ملکوں میں انتہا پسندانہ تحریکوں کے عروج اور اس کے نتیجے میں ہونے والے خون خرابے نے نظاموں میں ٹھوس اصلاحات کی راہیں ہم وار کی ہیں۔ اٹلی اور جرمنی میں فسطائیت کی تباہ کاریاں بہت سے عالمی معاہدوں کے لیے محرک بنیں، اس کے نتیجے میں خود ان ملکوں میں...
حیاتیاتی تنوع خان سعدیہ ندرت 30.11.2022 7:13
قدیم اصحابِ کشف نے اس کارخانۂ قدرت کو ایک عالمی کنبہ قرار دیا ہے۔ اس کے تحت ایک زمینی کیڑے سے لے کردیو قامت ہاتھی تک کی جانداروں میں باہمی تعاون کا تصور دیا گیا ہے۔ بعض اوقات ہم مصیبتوں (قحط، سیلابوں وغیرہ) سے ہی اجتماعی شعور اور تمام جانداروں کے باہمی تعاون سے متعلق سبق سیکھتے ہیں۔دُنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔ حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن سب سے پہلے 90 کی دہائ...
پیغمرانہ طریقہ تربیت ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 30.11.2022 10:13
بچے کا ارتقاء رحم مادر سے شروع ہوتا ہے اور قبر میں جانےتک انسان کاارتقاء جاری رہتا ہے ۔سیکھنے اور پروان چڑھنے کے عمل میں کئی عوامل کام کرتے ہیں جیسے اس کی عمر، تجربہ، جذب کرنے کی اہلیت اور منطقی صلاحیت ،بچے کے سکھانے کے وسائل وغیرہ۔والدین چونکہ بیک وقت بچے کی نشوونما اور ارتقاء دونوں کے ذمہ دار ہیں، اس لیے انہیں سمجھنا ضروری ہے کہ نشوونما کا عمل ایک مدت کے بعد رک جاتا ہے، تاہم ارتقاء ساری عمر جاری...
بدعنوانی اور استحصال سماجی ناسور ڈاکٹر فاطمہ تنویر 30.11.2022 21:09
بدعنوانی کا باعث یا اس کی وجوہات میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ زیادہ تر سرکاری اسکیموں سے پیسے بٹورنا ،لوگوں کے کام کرنے کے لیے رشوت لینا اس میں شامل ہے ۔سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی اس بات سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے، جنہوں نے ایک بار کہا تھا کہ ہر روپے میں سے صرف دس پیسے ہی فائدہ مند تک پہنچتے ہیں، باقی کو سرکاری افسران چھین لیتے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ایجنسی کا اندازہ ہے کہ ٹرک چلانے والے سالا...
چلو بچو! پہاڑ پر چلیں تحسین عامر 30.11.2022 4:33
میرا نام بلندی، عالی ہمتی، سخت کوشی اور استقامت کے لیے استعارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ہر زبان کے ادب میں مجھ کو اسی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو زبان میں بہت سے شاعروں نےمجھ پر اشعار کہے ہیں ، نظمیں لکھی ہیں۔ کئی محاورات و کہاوتیں بھی موجود ہیں ۔خالق کائنات نےکوئی بھی چھوٹی سے چھوٹی باریک سے باریک چیز عبث یعنی بیکار پیدا نہیں کی ہے، پھر مجھ جیسے دیو قامت کو کیا وہ یوں ہی پیدا کر دیت...
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.