Haadiya e-Magazine
Haadiya e-Magazine
ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
بچپن کے واقعات کا شخصیت پر اثر ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 01.06.2023 10:30
چھوٹی سے بات گراں گزرتی ہے، کسی نے کوئی بات کی تو وہ اسے اپنی ذات پر لیتے ہیں اور دوسرے سے متعلق فوراً منفی خیالات کا شکار ہوجاتے ہیں،کوشش یہ ہوتی ہے انھیں سخت جواب دیں،Freez ہوجانے جیسی کیفیت ہوتی ہے، مطلب دماغ کام نہیں کرتا، اچانک افتاد پر وہ بالکل جم جاتے ہیں، ان کے دماغ سے کسی ردعمل کا سگنل نہیں ملتا ،ہونقوں کی طرح دیکھنے لگتے ہیں ،بظاہر وہ موجود ہیں لیکن ان کا دماغ جم جاتا ہے ۔اس کیفیت کے نکل...
ابھی کرتی ہوں! انیسہ سلیم 01.06.2023 8:18
’’شہلا گڑیا! ذرا یہ کپڑے الماری میں رکھ دو ۔‘‘ امی نے شہلا کو آواز دی۔ ’’ابھی رکھتی ہوں ۔‘‘ شہلا نے حسب عادت جواب دیا اور اپنی کہانی میں مگن ہوگئی ۔ کہانی تھی ہی اتنی دلچسپ۔ دس منٹ میں کہانی ختم ہوئی تو شہلا امی کا کام بھول چکی تھی۔ ’’شہلا بیٹی ! نماز پڑھ لی۔‘‘ ’’ابھی پڑھتی ہوں۔‘‘شہلا حسب عادت بول اٹھی ۔ ’’ذرا یہ دیکھ لوں۔‘‘سوچتی ہوئی شہلا کی نظریں موبائل اسکرین پر تھیں۔ ’’ بیٹا! اسکول کے جوتے پا...
نفسیاتی مسائل اور آج کا نوجوان صبورا حورعین گل 01.06.2023 7:21
لفظ نفسیات کو انگلش لفظ psychology سے لیا گیا ہے، جس کے معنی روح کے مطالعے کے ہیں، لیکن چوں کہ سائنس نے اس نظریے کو تسلیم نہیں کیاکہ روح ایک مجرد پہلو ہے ،چنانچہ آخر کار انسانی برتاؤ کا مطالعہ نفسیات کہلایا، اور اس میں خلل ہی نفسیاتی مسائل کا باعث بن کر سامنے آیا۔ آج کی نوجوان نسل میں anxiety, Depression, strees, panic attacks, وغیرہ ایک معمولی حصہ بن گئے ہیں۔ میرے والد کہتے ہیں کہ اگر پہلے ہم...
قرآن پر عمل تبصرہ نگار: نرگھس حور 01.06.2023 7:44
آسمانی کتابوں میں اب قرآن ہی وہ واحد کتاب ہے ،جو اب تک محفوظ ہے اور قیامت تک رہے گی، اس کی حفاظت کا ذمہ خود خدا نے لیا ہے ۔ قرآن مجید 23 برسوں میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا ،جس کا مقصد انسانوں کی ہدایت بتایا گیا ۔ قرآن ایک انقلابی کتاب ہے اور یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے ۔ قرآن مجید کی بہت ساری خصوصیات میں ایک مخصوص خاصیت یہ بھی ہے کہ اس میں آدمی ک...
درس حدیث طوبیٰ سعید 01.06.2023 8:08
( بندہ اپنے پروردگارسے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے ۔)فرد و معاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز از حد ضروری ہے، اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ نماز کی اہمیت کا اندازہ مذکورہ بالا حدیث سے لگایا جاسکتا ہےکہ قیامت کے دن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا ۔نماز کی ادائیگی ، اور اس کی اہمیت و فضیلت اس قدر اہم ہےکہ سفر وحضر اور میدان جنگ اور بیماری میں نماز ادا کرنا ضروری ہ...
درس قرآن عائشہ آفریدی 01.06.2023 9:07
اَلۡحَجُّ اَشۡهُرٌ مَّعۡلُوۡمٰتٌ ۚ فَمَنۡ فَرَضَ فِيۡهِنَّ الۡحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوۡقَۙ وَلَا جِدَالَ فِى الۡحَجِّ ؕ وَمَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ يَّعۡلَمۡهُ اللّٰهُ ؕ وَتَزَوَّدُوۡا فَاِنَّ خَيۡرَ الزَّادِ التَّقۡوٰى ۚ وَاتَّقُوۡنِ يٰٓاُولِى الۡاَلۡبَابِ ۞ (البقرہ،آیت: 197) (حج کے مہینے سب کو معلوم ہیں۔ جو شخص ان مقرر مہینوں میں حج کی نیّت کرے، اُسے خبردار رہنا چاہیے کہ حج کے دوران م...
صحبت صالحہ کے خواتین کی شخصیت پر اثرات ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 01.06.2023 12:11
اچھائی اور برائی انسان کی فطرت ہے ۔ہر شخص اچھائی برائی کا شعور رکھتا ہے،چاہے وہ اہل ایمان ہو یا نہ ہو، برائی سرتاپا روحانی اضطراب کا سبب ہے ،جبکہ اچھائی روح کے اطمینان کا نام ہے، اسی لیے ہر انسان میں یہ دونوں صفات نظر آتی ہیں ۔اچھائی دراصل اس ذمہ داری کا نام ہے جو انسان Responsible بناتی ہے، ذمہ داری کو سمجھنا مکمل پریکٹس اور مسلسل سیلف کنٹرول کی کوشش سے تعلق رکھتا ہے ۔مثلا ًکسی جانور کو پیاسا دی...
درس حدیث سعدیہ منظور 08.05.2023 7:10
معمر اور شعیب نے ابن شہاب زہری سے روایت کی ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن ابی بکر بن حزم نے حدیث بیان کی ، انہیں عروہ بن زبیر نے بتایا کہ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا : ’’میرے پاس ایک عورت آئی ، اس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں بھی تھیں ، اس نے مجھ سے ( کھانا ) مانگا تو اسے میرے پاس ایک کھجور کے سوا اور کچھ نہ ملا ۔ میں نے وہی اس کو دے دی ، اس نے وہ کھجور لے کر اپنی دو بیٹیوں میں ت...
بچوں کی بہار رمضان (قسط:۲) قدسیہ بنت رفیق شیخ 03.05.2023 23:59
سہ پہر میں عبیر اپنی کتاب لیے صحن میں آگئی۔ وہ درخت کے قریب بنے چبوترے پر بیٹھ ہی رہی تھی تب اس نے دیکھا کہ چبوترے کے پیچھے دایان بیٹھا ہے۔وہ اس کے پیچھے سے آگئی اور خاموشی سے دیکھنے لگی۔ وہ اداسی سے بیٹھا اپنی انگلی سے قطار میں چلتی چیونٹیوں کا راستہ روک رہا تھا۔ وہ ایک چیونٹی کو راہ سے بھٹکاتا اور اپنی لکڑی کی بنی تلوار سے اس کو مار دیتا۔ پھر دوسری چیونٹی کو قطار سے الگ کر اسی طرح مارتا۔ وہ بے...
درس قرآن ماریہ سعید 03.05.2023 14:04
وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ بے شک اللہ تعالیٰ اس کائنات کا اور اس پر بسنے والی تمام جاندار چیزوں کا موجد ہے۔ تو اے زمین و آسمان کے رہنے والو! زندوں یا مردوں میں سے کسی کی عبادت نہ کرو مگر اس ذات کی جس نے تمھیںپیدا کیا ۔تمہارے لیے رنگین دنیا بنائی، اور تمھاری خوراک کے لیے غلے اور لذیذ پھل فراہم کیے ۔ مخلوق میں کوئی ہستی کسی بھی پہلو سے اس کی کسی بھی صفت میں مشابہت نہیں کر...
نئی نسل کی بڑھتی بے راہ روی اسباب اور علاج ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 03.05.2023 21:56
انسان فطرتا ًامن پسند واقع ہوا ہے۔ وہ اپنی ذات، مذہب ، مال و متاع اور اپنی نسلوں کا تحفظ چاہتا ہے۔ ہر قوم کا اپنی خواتین اور لڑکیوں کی عصمت و عفت کی حفاظت کے تئیں حساس ہونا بھی فطری امر ہے۔ موجودہ حالات میںمسلم لڑکیوں کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں نے ہر مسلمان کو بے چین کر رکھا ہے، ہرشخص فکر مند نظر آتا ہے، شرپسند افراد اپنے بیانات کے ذریعہ مزید ہمیں بے چین کرتے ہیں ۔وہ تو ایسا ہی کریں گے۔قرا...
نومولود بچے کے سر کو ہلانا خطرناک ہے ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 01.05.2023 10:23
آج ایک اہم موضوع پر ہم بات کریں گے، جو نومولودکے والدین کے لیے انتہائی اہم ہے۔ عموماً آپ نے دیکھا ہوگا جب بچہ روتا ہے تب گھر کی بزرگ خواتین یا تو بچے کو زور زور سے جھولا دیتی ہیں یا پیر پر لٹا کر تیز تیز گھٹناہلاتی ہیں، یا کیری کاٹ کو زیادہ زور سے پش کرتی ہیں، اس کا اسپرنگ ہلتا رہتا ہے اور بچے پر غنودگی طاری ہوتی ہے ،اور وہ سو جاتا ہے ۔کبھی کبھی نومولود کی ماں پر کام کا دباؤ ہوتو یا کہیں جانے...
میں بھی حاضر تھی وہاں (اختتامی سیشن) تحسین عامر 01.05.2023 9:37
اس کے بعد کے دلکش منظر کو میں کیسے پیش کروں؟نئے ارکان کے ساتھ ہی تمام مرد و خواتین ا راکین جماعت نے تجدید عہد کیا۔بہت ہی پر وقار مجلس تھی۔نغمۂ توحید سے مرتضی ٰپور کا وہ قطعہ ٔزمین معمور تھا۔سب نے ایک ہی خواب دیکھا تھا ، اور اس کی تعبیر کی کوشش کے لیے یہاں جمع تھے۔ اللہ کی سر زمین پر اللہ کے قانون کے نفاذ کے لیے،ظلم و نا انصافی کے خلاف، امن و امان کے قیام کے لیے،اقامت دین کے لیے۔ امیر حلقہ رضوان ا...
آؤ رب کو پکاریں مصنف: ندیم احمد میر تبصرہ نگار: غازی سہیل خان 01.05.2023 6:09
اسی طرح ایک اور حدیث میں ہےکہ دعا بلا کو ٹال دیتی ہے ۔یعنی دعا ہی مومن کا ایک ایسا ہتھیار ہے کہ جب چاروں اور سے اسے نا امیدی اور مایوسی گھیر لے اور اُمید کی کوئی کرن نظر نہ آتی ہو، تو ایسے میں دعا ہی ایک مومن کا عظیم سہارا اور ہتھیار کا کام دیتی ہے ۔لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ دعائوں کے حوالےسے ہم میں خاصی بے توجہی ہے، خصوصاً ہماری نوجوان نسل مدد لینے کی کوشش نہیں کرتی، بلکہ ظاہری اور مادی سہاروں س...
بقا کا آخری قلعہ اسلام عطیہ صدیقہ 01.05.2023 10:27
ن کے اندر کئی طرح کے جذبات و میلانات ودیعت کیے اور ان کی تسکین کے لیے حدود متعین کیے، ان میں سے ایک جنسی میلان ہے۔اس کی تسکین کے لیے نکاح کی حد مقرر کی۔ نکاح کے شرائط اور اصول و ضوابط، زوجین کے حقوق و فرائض اور دائرۂ کار مقرر کیے۔ نکاح کے ذریعے ایک اجنبی مرد اور اجنبی عورت پاکیزہ بندھن میں بندھتے ہیں، اور ایک خاندان وجود میں آتا ہے۔ نکاح کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد نسل انسانی کا تسلسل ہے۔خاندان...
بچوں کی بہار رمضان (قسط:۱) قدسیہ بنت رفیق شیخ 17.04.2023 10:02
عبیر ابھی کالج سے آئی تھی، اور نماز سے فارغ ہی ہوئی تھی کہ اسے ایک چھوٹی بچی کی آواز سنائی دی۔’’عبیر آپی! دایان بھیا! افرحہ باجی! اذہان بھیا! دانیال! سب ادھر آجائیں، داد ی جان بلا رہی ہیں۔‘‘ نہال گھر بھر میں دوڑتی پھررہی تھی۔ ’’اذہان بھیا! آپ یہاں ہیڈ فون لگائے شارٹ دیڈیوز دیکھ رہے ہیں؟‘‘ وہ اذہان کے سامنے آئی اور دونوں ہاتھ کمر پر رکھے کھڑی رہی۔ ’’موبائل بند کریں، چلیں ،اٹھیں، دادی جان بلا...
بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داریاں ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی 17.04.2023 10:55
تربیت ایک ایسا جامع لفظ ہے جو اپنے اندر مختلف صفات سموئے ہوئے ہے۔ اسلام میں تربیتی احکام انسانی فطرت کے تمام امور کو شامل ہیں ۔ اسلامی تعلیم و تربیت کا ایک عدیم المثال نمونہ صدر اسلام کی وہ مسلمان قوم ہے جو گمراہی وجہالت کی کھائیوں سے نکل کر کمال کی اعلی منازل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ اسلام سے پہلے اس کا کام باہمی جنگ و جدل کےعلاوہ کچھ بھی نہ تھا ،اسی قوم نے اسلامی تربیت کے زیر اثر ایسی عظی...
رمضان کریم اور ہم: ایک جائزہ منزہ فردوس 17.04.2023 4:36
ایک بار پھر عظمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہو چکا ہے، الله تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ فیضانِ خاص، جی ہاں !جس کی آمد سے کئی دنوں پہلے ہی ہم اس کی تیاریوں میں لگ جاتے ہیں ،ہمارا محبوب ترین مہمان :رمضان کریم۔ رب کریم ہم گناہ گار بندوں کو اپنے گناہ بخشوانے کے ہمیشہ مواقع فراہم کرتا رہتا ہے۔ ایک ایک دن اور رات میں کئی گھڑیاں اس نے قبولیت کی رکھ دی ہیں۔ہر روز تہجد میں تو ہمیں پکارتا ہی ہے کہ...
میں بھی حاضر تھی وہاں (قسط:چوتھی) تحسن عامر 17.04.2023 13:31
آج کے دن اجتماع کی کارروائی حدیث قدسی سے شروع ہوئی۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں، اللہ رب العالمین فرماتا ہے: ’’ میں بندے سے اس کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں۔‘‘ اس حدیث قدسی کو پیش کیا تھا ڈاکٹر مبشرہ فردوس صاحبہ نے۔میری نگاہیں مدرسہ پر جمی تھیں ، خواتین کی صفوں سے آگےآکر اسٹیج پر اعتماد کے ساتھ جاکر پورے بیس منٹ انھوں نے ہزاروں ارکان کے سامنے درس دیا۔ اور مجھے سابقہ امیر حلقہ: توفیق ا...
مہر و محبت جس کی شان ﷺ مصنف : عنایت اللہ اسد سبحانی تبصرہ نگار : نرگس حور 17.04.2023 6:16
سیرت کی مشہور کتاب محمد عربی کے مصنف :محمد عنایت اللہ اسد سبحانی صاحب کی یہ کتاب بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے چند گوشوں پر مشتمل ہے ۔ چھیانوے صفحات پر مشتمل یہ کتاب قاری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے اور مطالعہ کے آخر میں مسلمان قاری اس بات کااحساس کیے بغیر نہیں رہ سکتا کہ غیروں تک پہنچانے کی بات تو رہی دور، اس نے خود کیوں اب تک سیرت کا مطالعہ نہیں کیا ، اور غیر مسلم قاری اس بات کا اع...
رمضان قرآن اور خواتین خان مبشرہ فردوس 17.04.2023 8:34
رمضان کا بہت گہرا تعلق قرآن سے ہے۔ اس بابرکت مہینے میں عبادت کا تعلق بھی نماز ،قرآن ، انفاق اور سلوک سے ۔مولانا ابو الکلام آزاد’’ ترجمان القرآن‘‘ میں رقم طراز ہیں کہ: ’’ جس قرآن کی عظمت کی وجہ سے اس ماہ کو برکت بخشی گئی، اسے عظمت والا مہینہ بنایا گیا، مسلمانوں نے بڑے تزک و احتشام سے رمضان کو تو لے لیا، لیکن قرآن کو یکسر بھلا دیا ۔‘‘ قرآن پر عمل کے لیے انسان میں جو صفات مطلوب ہیں ،اس کی آبی...
درس حدیث ماریہ سعید 17.04.2023 13:32
یقیناً حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے۔ ابو عبداللہ بن نعمان بن بشیرؓ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں ،میں نے رسول الله صلى الله عليه وسلم کو فرماتےہوئے سنا: ’’یقیناً حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے ۔ان دونوں کے درمیان کچھ مشتبہ چیزیں ہیں ،چنانچہ جو شخص شبہ سے بچ گیا اس نے اپنے دین اور آبرو کو محفوظ کر لیا، اور جو شبہ والی چیزوں میں پڑ گیا وہ حرام میں پڑ جائے گا ۔اس کی مثال اس چرواہے کی ہے، جو کسی م...
درس قرآن ضویا منظور 17.04.2023 4:39
قرآن مجید اس زمین پر اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت و رحمت ہے ،یہ کتاب ہر دور کے انسانوں کے لیےراہ ہدایت ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اسے فرقان یعنی حق و باطل میں تمیز کرنے والی بتایا ہے ۔۔مولانا مودودی رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ لفظ تبارک کے اندر یہاں مبالغہ کا مفہوم پایا جاتا ہے، یہ کئی معنوں میں استعمال کیا گیا ہے ،بڑا محسن و با خیر ،نہایت بزرگ و برتر ،بہت ہی مقدس اور کمال قدرت والا ،وہ...
بھوری چڑیا قلم کار: قدسیہ بنت رفیق شیخ 08.03.2023 13:40
ہوا کا ایک تیز جھونکا آیا،بجلیاں کڑکیں، بادل گرجے، درخت پوری قوت کے ساتھ جھوما، اور تنکا تنکا لاکر گھونسلہ بناتی بھوری چڑیا کا ادھ بنا گھر زمین بوس ہوگیا۔ تنکا تنکا جوڑ کر بنا یا گیا گھر ٹوٹنے کا دکھ! آہ!لیکن بھوری چڑیا پہلی دفعہ اس درد کا شکار نہیں ہوئی تھی۔وہ اپنی فیملی کے ساتھ بہت خوشحال زندگی گزار رہی تھی، لیکن ایک دن آندھی سے اس کا شاندار گھونسلہ بکھر گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس نے اپنے بچ...
نو عمر بچوں کے ساتھ والدین کا رویہ قلم کار: ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 08.03.2023 16:18
ٹین ایج یعنی وہ عمر جسے لڑکپن ، نوعمری یا عنفوان شباب بھی کہا جاتا ہے، اس عمر میں بچوں کے مسائل بچپن اور بالیدگی (Maturity) کے بعد کی عمر سے بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔بچے بچپن سے بلوغت کی طرف سفر کرتے ہوئے کئی مسائل سے گزررہےہوتے ہیں، انہیں والدین کی جانب سے خصوصی توجہ اور سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔خود بچوں کے لیے بھی یہ مراحل ان کے قوی ٰکو کمزور کردیتے ہیں، کیونکہ وہ مختلف جسمانی تبدیلیوں ، نفسیاتی الج...
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.