Haadiya e-Magazine

Haadiya e-Magazine

Religion UR ↓ 254 episodes

ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا

Author

Haadiya e-Magazine

Category

Religion

Latest episode

May 1, 2024

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android almost 10M downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

رحم مادر ہی سے بچہ آپ کو سنتا ہے خان مبشرہ فردوس 31.03.2022

ماں کے پیٹ میں بچے کا پہلے اور دوسرے ہفتے میں کان کے دو ڈاٹ نما سوراخ بننا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان دو ہفتوں میں یہ سوراخ اندر کی طرف گولائی میں خم دار موڑ بننا شروع ہوجاتے ہیں اور کچھ ہی دن میں یہ گولائی کاکلیا(Cochlea) بن جاتی ہے۔ سب سے پہلے کان میں کاکلیا بنتا ہے۔ کان کا اندرونی حصہ تین تا آٹھ ہفتوں میں تیار ہوتا ہے۔ تین سے آٹھ ہفتوں میں کان میں موجود تین چھوٹی ہڈیوں کی ساخت (structure) بننا شروع...

حجاب سب کے لیے ڈاکٹر محی الدین غازی 31.03.2022

لباس مردوں اور عورتوں، دونوں کے لیے ہے۔عورتوں کا ضروری لباس یہ ہے کہ وہ پورے جسم کو مستور رکھیں۔ عورت کا سر ڈھانپنا بھی اس کے لباس کا حصہ ہے۔ مردوں کا ضروری لباس شرم گاہ کا ستر، یعنی ناف سے گھٹنے تک ہے۔ اس کی وجہ ان کے جسم کی ساخت اور ان کے کاموں کی نوعیت ہے۔ جب کہ پسندیدہ یہ ہے کہ وہ بھی جہاں تک ہوسکے پورے جسم کو ملبوس رکھیں۔اسلامی رواج بھی یہی رہا ہے۔مرد گھر کے باہر سخت محنت ومشقت کے کام کرتا ہے...

ہندوستان میں اجتماعی زکوٰۃ کا نظم ایک لائحہ عمل ایچ عبدالرقیب 31.03.2022

ہندوستانی مسلمانو ں کی صورتِ حال پر سچر کمیٹی رپورٹ ،نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کی SNAP رپورٹ اور ماضی قریب میں ڈاکٹرکریسٹوفر جیفر لاٹ (Chirstopher Jafferlot) کی پیش کردہ رپورٹس، ان کی بدحالی اور معاشی ابتری کی تصویر کو واضح کرتی ہیں۔ ان رپورٹس کے مطابق ہندوستان کے ہر چوتھے بھکاری کا مذہب اسلام ہے اور ان میں بھی زیادہ تعداد عورتوں کی ہے۔ آبادی کے تناسب سے قیدخانوں میں بند مسلمانوں کی تعداد دگنی...

درس حدیث رمضان المبارک: جائزہ اور احتساب کا مہینہ خنساء سبحانی 31.03.2022

احتساب کی رات ماہِ رمضان کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ اس کی ایک رات بہت بابرکت ہے، جو ’لیلۃ القدر‘ کہلاتی ہے۔ اس کے بارے میں بہت سی احادیث مروی ہیں۔ یہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک رات ہے،جس کی واضح الفاظ میں نشاندھی نہیں کی گئی ہے تاکہ اس کی تلاش اور جستجو میں ایک مومن بندہ ہر روز پوری طرح یکسو ہوکر عبادات میں مصروف رہے۔ حضرت عائشہ ؓروایت کرتیں ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ ش...

استقبالِ رمضان سمیہ سبحانی 31.03.2022

اس میں پہلی چیز تو یہ ہے کہ یہ وہ مبارک مہینہ ہے، جس میں قرآن پاک نازل ہوا۔ سورۃ القدر میں بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ یہ قرآن ہم نے قدر کی رات میں نازل کیا ہے۔ سورہۃ الدخان میں فرمایا ہے کہ اس کو ہم نے مبارک رات میں نازل کیا ہے۔ یہ وہ مبارک رات ہے ،جس کو قدر کی رات کہا گیا ہے۔ یہ ماہ رمضان کی رات ہے۔ جس میں یہ مبارک کتاب نازل ہوئی ہے۔ اس کی برکت کے کیا کہنے، جس رات میں یہ نازل ہوئی وہ شب قد...

جذبۂ دعوت کی آبیاری۔کیوں اور کیسے ؟ مصنف جناب محمد اقبال ملا 31.03.2022

کتاب ’’جذبۂ دعوت کی آبیاری۔ کیوں اور کیسے؟‘‘ کے مصنف جناب محمد اقبال ملا ہیں۔ آپ نے دعوتِ دین اور اقامتِ دین کے میدان میں مہارت حاصل کی ہے اور اس شعبے میں کئی سال کا عملی تجربہ بھی آپ کو حاصل ہے۔آپ تحریک اسلامی ہند کے شعبۂ دعوت میں سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مولانا نے چند کتابیں دعوت دین کے سلسلے میں لکھی ہیں، ’’جذبۂ دعوت کی آبیاری۔ کیوں اور کیسے؟‘‘ بھی انہی میں سے ایک ہے۔...

بچوں میں شکر گزاری کا جذبہ کیسے پیدا کریں تسنیم فاطمہ 28.02.2022

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر دکھائی جانی والی ہر چیز سچ نہیں ہوتی۔ ہمیں اپنے بچوں کو یہی سمجھانا ہے کہ وہ اپنی زندگی کا موازنہ کسی بھی معاملے میں سوشل میڈیا پر دکھائے جانے والے فریب سے نہ کریں۔ بحیثیت مسلمان ہماری زندگی اللہ کی دی ہوئی ایک امانت ہے اور ہمیں اس کا صحیح استعمال کرنا ہے۔ اپنی نعمتوں کا احساس کرکے ،ان نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرکے، ان نعمتوں کا صحیح استعمال کرنا ہے۔ اپنی نعمت...

حجاب سے پہلے اپنا نقاب اتاریے جناب! پریہ درشن مترجم اسعد فلاحی 28.02.2022

ہندوستانی قومی ریاست کی ترقی اسی جذبے کے تحت ہوئی ہے۔ ہم ایک دوسرے کے تنوع کا احترام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے آئین نے مختلف ذاتی قوانین کو تسلیم کیا ہے۔ یہ سماجی زندگی سے بھی آیا ہے۔ اگر کوئی سڑک سے گزرتا ہے تو لوگ ساتھ ہو جاتے ہیں۔ کسی کو شکایت نہیں ہوتی کہ آرتھی کے نام پر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ جب بارات چلی جاتی ہے تو لڑکے دیر تک راستہ روک کر رقص کرتے نظر آتے ہیں، کسی...

صرف پانچ منٹ! (لہو کی روشنائی سے لکھی گئی خود نوشت) سید کاشف 28.02.2022

یہ حافظ الاسد کا ظالمانہ دور تھا۔ ایک طرف فرعون مصر اخوانیوں کے خون سے ہولی کھیل رہے تھے، انہیں پھانسیوں کے پھندے پر لٹکا رہے تھے، تو دوسری طرف پوری دنیا میں اس فکر کے حاملین کو کچلنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ہندوستان، فلسطین، یمن، عراق، افغانستان اس میں نمایاں تھے۔ امریکہ و اسرائیل کے اشاروں پر ناچنے والے حافظ الاسد نے شام میں بھی اسلامی فکر کے حاملین کو بے دردی سے کچلا۔ مصر میں زینب الغزالی، پاکستا...

عالمی یوم خواتین ایک جائزہ ڈاکٹر فاطمہ تنویر 28.02.2022

۸ ؍مارچ عالمی یوم خواتین، عورتوں کی آزادی،مساوات،سماجی برابری اور کامیابی و ترقی کی توقعات لیے ہر سال آتا ہے۔ اسے بڑے بے زور و شور سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے ۔ صنفی مساوات اور عورتوں کے حقوق کی بات کی جاتی ہے۔کہا جاتا ہےکہ عورت آزاد ہو گئی ہے ۔ مضبوط ہو چکی ہے۔اس نے سماج میں ہر جگہ اپنی قدر، قیمت، ہمّت و حوصلہ اور محنت و بہادری سے منوالی ہے۔ وہ ایک اچھی معلمہ، پرنسپل، ڈاکٹر، ڈائریکٹر، انجین...

درس حد یث صفیہ ناز 28.02.2022

رمضان المبارک سے حقیقی معنوں میں فائدہ اور فیض اُٹھانے کا درست طریقہ یہ ہے کہ رمضان المبارک کی تیاری شعبان، بلکہ رجب المرجب ہی کے مہینے سے شروع کر دی جائے ۔ احادیث سے بھی یہی معلوم ہوتاہے اور یہی شریعت کا تقاضا ہے۔ عام زندگی میں بھی ذرا غور کیجیے۔ سفر کی تیاری سفر شروع ہونے سے پہلے کی جاتی ہے، سفر شروع ہونے کے بعد نہیں۔ رمضان ایک سفر ہے، تزکیہ کا سفر ۔اِس سفر کی تیاری اگر سفر شروع ہونے کے بعد کی ج...

شب معراج عقل ہے محو ِتماشہ لبِ بام ابھی بازغہ قمر 28.02.2022

سب سے پہلا مرحلہ مسجد الحرام سے مسجد الاقصی (قبلۂ اول بیت المقدس) تک ہے۔اس سفر کے لیے آپؐ کو سواری کے لیے براق پیش کیا گیا۔ آپؐ براق پر سوار ہوئے اور جبریلؑ آپؐ کے ساتھ چلے۔ اس مرحلہ کی پہلی منزل مدینہ تھی، جہاں اتر کر آپؐ نے نماز پڑھی۔ دوسری منزل طورِ سینا کی تھی، جہاں خدا حضرت موسیؑ سے ہم کلام ہوئے۔ تیسری منزل بیت لحم کی تھی، جہاں حضرت عیسٰیؑ پیدا ہوئے۔ چوتھی منزل پر بیت المقدس تھا، جہاں بر...

اُستادِمحترم مولانا محمد یوسف اصلاحیؒ فاطمہ زہراء صالحاتی 31.01.2022

درس وتدریس کا جذبہ موجود تو تھا ہی، چنانچہ معاش کا ذریعہ یہی شوق و شغف ثابت ہوا۔ رام پور تشریف لائے اور یہاں جماعت اسلامی ہند کی مرکزی درس گاہ میں تدریسی فرائض کی خدمت انجام دینے لگے۔تدریسی خدمت کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تفسیرِ یس ; ٓ ، تفسیر سورۂ الصف ، گلدستۂ حدیث ، تفہیم الحدیث ، قرآنی تعلیمات، آسان فقہ،اسلامی معاشرہ،حسنِ معاشرت،شعورِ حیات، داعی اعظم، روشن ستارے، کے عل...

خواتین میں اسلامی تحریک ڈاکٹرخان مبشرہ فردوس 31.01.2022

یا یہ سوال ہے کہ کیا میں ماحول کی خرابی کے باعث صرف علم دین پر اکتفا ہی نہ کرلوں؟ بہت سی بہنیں جو حق وانصاف کا پورا شعور رکھتی ہیں اور متحرک رول سماج میں ادا کرنا چاہتی ہیں، لیکن متذبذب ہیں، انہی کے لیے یہ کتاب ہے۔ اسے پڑھ کر ایک نئے حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہیں۔ مصنف محترم سید سعادت اللہ حسینی اس کتاب میں صنف نازک کے مکمل رول پر ہر پہلو سے رہنمائی کرتے نظر آئیں گے۔ یہ ایک مسلم خاتون کے فعال ک...

خدا کرے کہ جوانی تری رہے بے داغ ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی 31.01.2022

جو حیثیت گاڑی میں بریک کی ہے، سماجی زندگی میں وہی حیثیت حیا کی ہے۔ حیا وہ بریک ہے جو کسی نوجوان یا دوشیزہ کے قدم پھسلنے نہیں دیتا اور اسے کسی غلط راہ پر جانے نہیں دیتا۔ حیا اسے معصیت، عریانیت اور آوارگی کی گندگیوں سے بچائے رکھتی ہے اور گناہوں کے دلدل میں پھنسنے نہیں دیتی۔ حیا وہ اخلاقی وصف ہے جوانسان کواس کی فطرت کی آواز پر غلط باتوں اور کاموں سے روکتا ہے۔ اس کا اظہار زندگی کے مختلف معاملات میں...

عدل و انصاف انصاری رمشہ مہوش 31.01.2022

اسلام اپنے عدل و انصاف کی وجہ سے پورے ارض پر دائم و قائم ہوا ۔اسلام اپنے طریقۂ انصاف کے ذریعے کافروں کے دلوں میں اپنی جگہ پیدا کرتا ہے۔ حضرت عمر ؓ انصاف کے معاملے میں ہمارے لیے ایک نمونہ ہیں ۔ پوری اسلامی حکومت وعدل و انصاف کے معاملے میں سخت ترین ہے ۔ اسلامی قوانین کا جائزہ لینے کے بعد یہی بات واضح ہوتی ہے کہ اسلام میں عدل و انصاف کو بڑا اہم مقام حاصل ہے۔ اس کے قوانین چاہے معاشیات سے متعلق ہوں یا...

درس قرآن نزہت سہیل پاشا 31.01.2022

اس آیت سے نماز کی فضیلت اور افادیت ظاہر ہوتی ہے۔ صریح طور سے آیت میں نماز کی پابندی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور نماز ادا کرنے کا فائدہ بتایا جارہا ہے کہ نماز سے انسان گناہ و برائی سے محفوظ رہتا ہے۔ نماز بے حیائی، فحاشی اور گندگی سے انسان کو پاک کرتی ہے۔کسی کا اس طرح کہنا کہ’’ نماز ادا کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے‘‘ یا یہ سمجھ لینا کہ ’’اس کا فائدہ بس آخرت میں ہی ملے گا‘‘ سراسر غلط ہے۔ کیوں کہ نماز...

سیریز :والدین کے تعلقات کے بچوں پر اثرات (قسط: 2) بچہ آپ کو دیکھ رہا ہے ! ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 31.01.2022

’’(اور لقمان نے کہا تھا کہ )کوئی چیز رائی کے دانہ کے برابر بھی ہو اور چٹان میں یا آسمانوں یا زمین میں کہیں چھُپی ہوئی ہو ، اللہ اُسے نکال لائے گا۔ وہ باریک بین اور باخبرہے۔بیٹا! نماز قائم کر، نیکی کا حکم دے، بدی سے منع کر اور جو مصیبت بھی پڑے اس پر صبر کر۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بڑی تاکید کی گئی ہے۔اور لوگوں سے منھ پھیر کر بات نہ کر ، نہ زمین میں اکڑ کر چل، اللہ کسی خود پسند اور فخر جتانے والے شخص...

اولاد کی تربیت کے جدید ذرائع اور اسلامی تعلیمات ڈاکٹر نازنین سعادت 31.12.2021

كُلُّكُمْ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ’’تم میں سے ہر فرد ایک طرح کا حاکم ہے اور اس کی رعیت کے بارے میں اس سے سوال ہو گا ۔ اس حدیث میں دیگر باتوں کے ساتھ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ: وَالْمَرْأَةُ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا رَاعِيَةٌ وَهِيَ مَسْئُولَةٌ عَنْ رَعِيَّتِهَا ’’عورت اپنے شوہر کے گھر کی حاکم ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ ‘‘ اس طرح خواتین اپنے گھر اور اپنے بچوں کے لیے ذمےد...

ہوئی دین و سیاست میں جس دم جدائی یسریٰ شیخ 31.12.2021

سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں آج کی سیاست اور نبی ؐ کی سیاست میں زمین آ سمان کا فرق ہے۔ آج جو سیاست داں اپنے ذاتی مفاد کے لیے جتنی چوریاں کرتے ہیں، جتنےجابر بنتے ہیں، جتنے فسادات برپے کرتے ہیں،عوام کو فریب دے کر ووٹ بٹورتے ہیں، دغا بازیاں کرتے ہیں اور اپنی کرسی کے اصل منصب کا ناجائز استعمال کرتے ہیں، وہ اتنے ہی قابلِ احترام سیاست داں سمجھے جاتے ہیں۔ موجودہ وقت میں اہلِ سیاست کی توجہ کا مرکز...

ٹیکنالوجی اور ہم اسامہ حمید 31.12.2021

ستمبر 2020 میں OTT پلیٹ فارم NETFLIX نے ایک ڈاکو ڈ راما (Documentry+Drama) نشر کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا اور ڈجیٹل ٹکنالوجی پر ایک بڑی بحث شروع ہونے کا امکان تھا۔The Social Dilemmaنام سے جاری یہ ڈراما بہت مقبول ہوا اور اس نے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین اور دانشوروں و پالیسی میکرس کی توجہ سوشل میڈیا کے ذریعہ جاری استحصال اور فرد و سماج پر پڑرہے اس کے برے اثرات کی جانب مبذول کرانے میں بڑی حد...

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال:کتنا مفید، کتنا مضر؟ بازغہ قمر 31.12.2021

ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ایجاد ہے’’پرسنل کمپیوٹر‘‘اور اس کمپیوٹر کو لامحدود وسعت دینے والی ایجاد کا نام ہے انٹرنیٹ۔انٹرنیٹ دراصل دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مختلف کمپیوٹرز کو مربوط کرنے والی کڑی ہے۔ جس طرح کمپنیاں اپنی پیداوار کی تشہیر کے لیے صارفین کی نظروں میں سمانے کے لیے جلوہ آرائیاں کرتی ہے، اسی طرح انسان بھی اپنی معلومات، ایجادات، خیالات اور تصورات کو دوسرے انسانوں تک پہنچانے کے لیے مضطرب ہوتا ہے...

درس حد یث تو ابھی رہ گزر میں ہےقید مقام سے گزر خان شازیہ عرش ماہ 31.12.2021

یہ حدیث گویا ایک پیغام عمل ہے کہ دنیا کے بازاروں میں نہ ٹھہرو، بلکہ یوں چلو جیسے کسی نہر یا ندی کو عبور کررہے ہو یا کسی شاہ راہ سے گزر رہے ہو۔ایک اجنبی جس احتیاط سے سفر میں اپنے آپ کو رہزن اور چور سے بچاکر اپنی جان و مال کی حفاظت کرتا ہے،ویسے ہی مومن کو بھی چاہیے کہ وہ بھی دنیا کے امتحان میں نفسانی خواہشات اور شیطان کے بہکاوے سے اپنے آپ کو بچاکر ایسے تمام تر اعمال سے بچے، جو اسے اللہ اور جنت سے...

درس قرآن اشفاق النساء 31.12.2021

وَلَا تَنكِحُوا مَا نَكَحَ اٰبَآؤُكُم مِّنَ النِّسَآءِاِلَّا مَا قَدسَلَفَ‌ ۔اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً وَّمَقتًا وَسَآءَسَبِيۡلًا (النساء 22) زمانہ جاہلیت میں سوتیلے بیٹے اپنے باپ کی بیوی (یعنی سوتیلی ماں سے) نکاح کرلیتے تھے، ان سے روکا جارہا ہےکہ یہ بہت بے حیائی کا کام ہے۔ اسلام ایسی عورت سے نکاح کو ممنوع قرار دیتا ہے، جس سے اس کے باپ نے نکاح کیا۔ یہاں تمدنی اور معاشرتی مسائل میں جاہلیت کے غلط...

کھیل کھیل میں بچوں کی تربیت محمد ابراہیم خان 01.12.2021

بچوں کی صحت اور نشو و نما کے لیے غذا کے ساتھ ان کی حرکات و سکنات، جو کبھی آپ کو ناگوار بھی گزرتی ہیں، بچوں کا کھیل، دوڑ بھاگ، ان کی اچھل کود، یہ سب آپ کو ڈسٹرب بھی کرتا ہے، اس پر آپ کو غصہ بھی آتا ہے، لیکن یہ ضروری بھی ہے کہ ان حرکات کو بچوں کی ضرورت سمجھ کر آپ اسے گوارہ بھی کریں اور غیر حکیمانہ انداز میں انھیں ڈرانے دھمکانے کی بجائے آپ اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ بچہ بن...

Listen to the Haadiya e-Magazine podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.