SBS

کہانی پاکستانی

پاکستان سے سماجی و معاشرتی خبریں اور کہانیاں

Vizitează neapărat site-ul podcastului și susține-i creatorul: www.sbs.com.au

Autor

SBS

Categorie

Society

Site-ul podcastului

www.sbs.com.au

Cel mai nou episod

29 oct. 2026

Unde asculți?

Podcasturi în aplicație Replaio Radio În curând

Podcasturile ajung în curând în aplicație. Instaleaz-o acum și fii primul care descoperă o abordare complet nouă a podcasturilor

Descarcă din Google Play Instalează gratuit Android aproape 10 mil. descărcări · nota 4,8 iOS în curând

Episoade

پشاور سے کراچی تک 1850 کلومیٹر کی دوڑ، پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے عالمی ریکارڈ بنانے والا نوجوان 29.10.2026

پشاور سے کراچی تک 1850 کلومیٹر کا سفر، وہ بھی پیدل نہیں بلکہ دوڑ کر اور صرف 24 دن میں، مسعود خان نے یہ سفر کسی شوق کی خاطر نہیں بلکہ اپنے والد کا نام روشن کرنے اور پاکستان کے لیے کچھ کر دکھانے کے جذبے کے ساتھ طے کیا۔ راستے میں شدید گرمی، بارش اور جسمانی تکالیف نے کئی بار ان کا امتحان لیا، یہاں تک کہ وہ بے ہوش بھی ہوگئے، لیکن منزل تک پہنچنے کا عزم انہیں آگے بڑھاتا رہا، جب وہ کراچی پہنچے تو خوشی کے...

دفاتر میں صفائی کرنے والے محنت کش باپ کی 13 سالہ بیٹی ویشنوی کشور نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئی 28.10.2026

ایک باپ جو دن بھر دوسروں کے دفاتر صاف کرتا ہے، اُس کی بیٹی آج اسکواش کورٹ میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ کشور داس کے لیے شاید زندگی کی سب سے بڑی خوشی وہ دن تھا جب اُن کی 13 سالہ بیٹی ویشنوی کشور نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن بنی، والد کیلئے حالات آسان نہیں تھے، اُن کے وسائل محدود تھے، تاہم اِس باہمت باپ نے بیٹی کے شوق پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ #sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ...

86 ہزار کلومیٹر سائیکلنگ، محمد علی موٹر سائیکل پر امن کا پیغام لیے 10 ممالک کے دورے پر روانہ 15.10.2026

سائیکل کے پہیوں پر 86 ہزار کلومیٹر کا سفر، 18 ممالک کی سیاحت اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پہنچانے کا عزم۔ انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد علی کی کہانی ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس کے حوصلے کو حادثہ بھی نہ توڑ سکا۔ ڈاکٹر نے ایک سال تک سائیکل چلانے سے منع کیا تو انہوں نے اپنا مشن جاری رکھنے کے لیے موٹر سائیکل کا سہارا لے لیا۔ اب وہ تین ماہ کے سفر پر پاکستان سمیت دس ممالک میں امن کا پیغام پہنچانے، دہشت گردی...

صومالی قذاقوں کی قید میں ساڑھے پانچ ماہ، دورانِ رہائی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے پاکستانی کی کہانی 13.10.2026

یاسر خان، آنر 25 جہاز پر بطور ڈیزل مکینک کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے، ِاس جہاز کو صومالی قذاقوں نے 21 اپریل 2026 کو اپنے قبضے میں لیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے عملے کی رہائی کے بدلے میں بھاری تعاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا تاہم ساڑھے پانچ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود قذاقوں کے یہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا اس دوران 29 ستمبر کو پنٹ لینڈ میری ٹائم پولیس فورس نے کارروائی کر کےجہاز کو با...

کراچی کی 116 سال پرانی دکان، جہاں کتابوں کے شوقین خالی ہاتھ نہیں لوٹتے 01.10.2026

کراچی (پاکستان) کی ایک گلی میں موجود چھوٹی سی دکان باہر سے دیکھیں تو شاید عام سی لگے، لیکن اندر قدم رکھتے ہی ہر طرف کتابیں ہی کتابیں نظر آتی ہیں۔ پرانی الماریوں میں سجی کتابیں، کہیں پرانے رسالوں کے ڈھیر اور ان کے درمیان بیٹھے 77 سالہ حبیب حسین عباسی۔ یہ عباسی کتب خانہ ہے، جو 1910 میں قائم ہوا۔ ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر گیا، کئی نسلیں آئیں اور گزر گئیں، لیکن اس دکان میں کتابوں کا سلسلہ آج بھی قائم...

چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے بڑے خوابوں تک، عبداللہ اور تزمین کی متاثر کن کہانی 30.09.2026

کچھ خواب بڑے وسائل کے محتاج نہیں ہوتے، بس انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے ہمت، محنت اور ایک دوسرے کا ساتھ درکار ہوتا ہے۔ عبداللہ اقبال اور تزمین اقبال نے بھی کچھ ایسا ہی خواب دیکھا اور سوشل میڈیا پر فروٹس کپس کی ویڈیوز سے متاثر ہوکر ایک چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے اپنے کاروباری سفر کا آغاز کیا۔ ایلیمنٹ سی کے نام سے شروع ہونے والے اس کارٹ پر دونوں بہن بھائی شہریوں کو تازہ فروٹس کپس اور موسمی جوسز فراہم کر رہ...

لیاری کی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے والا ریپر، ’کاکے تھاؤزنڈ‘ 17.09.2026

لیاری کی گلیوں میں پلنے والی ایک آواز، جو کبھی گھر والوں سے چھپ کر ریپ کرتی تھی، آج انہی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ صرف آٹھ سال کی عمر میں ریپ کا شوق پالنے والے وقاص نے وقت کے ساتھ اپنی اسی آواز کو ’’کاکے تھاؤزنڈ‘‘ کے نام سے ایک منفرد شناخت دے دی۔ لیاری کی اسٹریٹ لائف، یہاں کے لوگوں اور گلی محلوں کے رنگ کو اپنے ریپ میں سمیٹنے والے کاکے تھاؤزنڈ چاہتے ہیں کہ ان کی موسیقی کے ذر...

نگ، دھاگے اور روایت؛ سندھ کی بیٹیوں کے صدیوں پرانے ہنر کی داستان 16.09.2026

کسی کے ہاتھ میں سوئی ہے، کسی کے ہاتھ میں دھاگا اور کسی کے ہاتھ مٹی کو شکل دے رہے ہیں۔ یہ صرف ہنر مند ہاتھ نہیں، بلکہ ایسے ہاتھ ہیں جو محدود وسائل کے باوجود اپنے گھروں کے چولہے بھی جلا رہے ہیں اور سندھ کی صدیوں پرانی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ دیہات کی چار دیواری میں برسوں سے خاموشی سے ہنر دکھانے والی سندھ کی ہزاروں خواتین کو اپنی محنت لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملا 18ویں سرتیوں سنگ کرافٹ نمائش...

انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب باعزت روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور 03.09.2026

انقلابی شاعر حبیب جالب نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ جبر، ناانصافی اور طبقاتی تفریق کے خلاف آواز بلند کی، لیکن ان کے اہلِ خانہ کی اپنی زندگی بھی معاشی مشکلات اور مسلسل جدوجہد سے عبارت رہی۔ حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب آج بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مختلف کام کررہی ہیں اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے باعزت روزگار حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی کوشش کے تحت انہوں نے لاہور (پاکستان...

اہلِ خانہ کو راشن دے کر چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ریوا خان 02.09.2026

کراچی (پاکستان) کے پسماندہ اور طویل عرصے سے نظرانداز کیے جانے والے علاقے کٹی پہاڑی میں ریوا خان نے تعلیم سے محروم بچوں کے لیے امید کا ایک نیا چراغ روشن کیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ریوا خان ایک ایسا مفت اسکول چلا رہی ہیں جہاں غربت اور چائلڈ لیبر کے باعث اسکول نہ جانے والے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ تخلیقی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی کمی، محدود جگہ، مق...

چائے کے ہوٹل سے عالمی چیمپئن بننے تک، کک باکسر آغا کلیم کی ناقابلِ یقین جدوجہد 19.08.2026

دن کے آٹھ گھنٹے چائے کے ہوٹل پر کام، پھر تھکے ہوئے جسم کے ساتھ کک باکسنگ کی سخت ٹریننگ، یہ کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ پاکستان کے عالمی چیمپئن آغا کلیم کی زندگی ہے۔ وسائل محدود ہیں، خوراک اور پروٹین کے لیے پیسے نہیں، بیرونِ ملک تربیت کا خرچ برداشت کرنا بھی ممکن نہیں، مگر ان تمام مشکلات کے باوجود آغا کلیم نے اپنے خواب کو زندہ رکھا اور عالمی رِنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ ______________ ہر بدھ او...

بلوچستان کی انتظامی تاریخ کی پہلی خاتون کمشنر سائرہ عطا 06.08.2026

بلوچستان کا وہ ضلع جہاں آج بھی عوام بنیادی سہولتوں کے منتظر ہیں، وہیں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے صوبے کی انتظامی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔ آواران (بلوچستان) سے تعلق رکھنے والی سائرہ عطا کو حکومتِ بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کی کمشنر مقرر کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ بلوچستان کی تاریخ میں کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لن...

صدیوں پرانے ساز رباب کی روایت کا آخری محافظ سہیل محمد 05.08.2026

سازوں کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے باوجود اپنی کشش نہیں کھوتیں۔ رباب بھی انہی کلاسیکی سازوں میں سے ایک ہے، جس کی دھن آج بھی سننے والوں کو صدیوں پرانی موسیقی اور ثقافت کی یاد دلاتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مشینی دور میں جہاں روایتی ہنر تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں، وہیں سندھ میں ایک ایسا ہنر مند بھی موجود ہے جو اپنے ہاتھوں سے رباب بنا کر نہ صرف اس قدیم فن کو زندہ رکھے ہوئے ہے...

18 ہزار کلومیٹر کا ناقابلِ یقین سفر، پاکستانی بائیکرز آرکٹک سرکل پہنچ گئے 23.07.2026

ریگستان، برفانی پہاڑ، دشوار گزار شاہراہیں اور ہزاروں کلومیٹر کا سفر، چار پاکستانی بائیکرز تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے نہ صرف ناروے کے نورڈ کیپ (آرکٹک سرکل) تک پہنچے بلکہ پاکستان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں پر یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بھی بن گئے۔ گروپ کو لیڈ کرنے والے معروف ٹریولر شیراز سمیع، اُن کے 19 سالہ بیٹے اور دیگر 2 افراد نے یہ منفرد مگر دلچسپ سفر ایک ساتھ کیا۔ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا...

پلازما ٹیکنالوجی: پاکستانی انجینئر نے سیوریج کے پانی کودوبارہ قابلِ استعمال بنانے کا حل دے دیا 22.07.2026

دنیا بھر میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت، آلودگی اور سیوریج کے ناقص نظام کے باعث سالانہ لاکھوں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے میں ایک پاکستانی سائنسدان کی تحقیق امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ انوائرمنٹل انجینئر مبشر سلیم نے شمسی توانائی سے چلنے والا جدید سولر پاورڈ پلازما واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم تیار کیا ہے، جو کم لاگت میں سیوریج کے پانی...

پولیس کی وردی سے جونیئر مسٹر یونیورس تک، اطہر جہان کی کامیابی کی کہانی 09.07.2026

کہانی ایک ایسے نوجوان کی کہ جس نے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی مقابلے میں جونیئر مسٹر یونیورس کا اعزاز جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔ سندھ پولیس (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر اطہر جہان نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس 2026 چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کا پرچم بلند کیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ عزم، محنت اور مستقل مزاجی کے سامنے کوئی خواب بڑا نہیں ہوتا۔ ایک عام پاکستانی نوجو...

Pakistan's first wire mesh artist, Sajid Ameeri, creates incredible works of art from metal mesh - جالیوں سے ناقابل یقین فن پارے بنانے والا پاکستان کا پہلا ’وائر میش آرٹسٹ‘ ساجد امیری 08.07.2026

The towering mountains of Gilgit-Baltistan, Pakistan, are known not only for their breathtaking natural beauty but also for producing artists of extraordinary talent. One such artist is Sajid Ameeri, who has carved out a unique identity by transforming ordinary wire mesh—commonly used in household windows—into his artistic medium. As Pakistan's only wire mesh artist, he is creating remarkable work...

پاکستان میں منفرد سبیل، جہاں پانی کے ساتھ پودا بھی دیا جاتا ہے 25.06.2026

محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، اسی جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے کچھ پاکستانی نوجوانوں کی ایک ٹیم نے ایک منفرد سبیل کا اہتمام کیا ہے، جو روایتی سبیل سے ہٹ کر نہ صرف پیاس بجھانے کا ذریعہ ہے بلکہ ماحول دوستی کا پیغام بھی دے رہی ہے۔ اس سبیل پر آنے والے ہر شخص کو ایک پودا تحفے میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کر ماحول کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کرے۔ جانئے ک...

روایات کی زنجیریں توڑ کر تھر کی خواتین ڈمپر ڈرائیور بن گئیں 24.06.2026

آج آپ کو ان بہادر خواتین کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے روایتی سوچ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی ایک نئی پہچان بنائی۔ اگرچہ یہ خواتین بنیادی تعلیم سے محروم رہیں، لیکن حوصلے، محنت اور عزم کے اعتبار سے کسی سے کم ثابت نہیں ہوئیں۔ سندھ (پاکستان) کے ضلع تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر دریافت ہونے کے بعد نہ صرف علاقے کی معیشت میں تبدیلی آئی بلکہ مقامی خواتین کی زندگیوں میں بھی ایک مثبت انقلاب برپا ہوا۔ ان خواتی...

مٹی کے ڈھیر سے شاہکار تک، ٹنڈو اللہ یار کے لکھمن داس کی غیرمعمولی داستان 11.06.2026

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے ایک چھوٹے شہر ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکار لکھمن داس نے محدود وسائل اور بے شمار مشکلات کے باوجود مجسمہ سازی کے فن میں اپنی الگ پہچان بنالی ہے۔ مٹی کے بے جان ڈھیروں کو انسانی چہروں اور شخصیات کی شکل دینے والے لکھمن داس سابق وزیراعظم عمران خان، بینظیر بھٹو اور قائداعظم محمد علی جناح سمیت متعدد معروف شخصیات کے مجسمے تیار کر چکے ہی...

زخمی اور لاوارث جانوروں کا مسیحا، کراچی کا 'ون مین ایمبولینس' 10.06.2026

کراچی (پاکستان) کی مصروف اور ہنگامہ خیز سڑکوں پر ایک ایسی ایمبولینس بھی دوڑتی ہے جو انسانوں نہیں بلکہ بے زبان جانوروں کی مدد کے لیے وقف ہے۔ اس منفرد’ون مین ایمبولینس‘ کے پیچھے سید فیصل ہیں، جو اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر زخمی، بیمار اور لاوارث جانوروں تک پہنچتے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی وہ ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہیں، ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں اور جانور کی حالت کے مطابق اسے شیلٹر ہوم منتقل کرنے...

عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا تانتا بندھ گیا 21.05.2026

عید قرباں قریب آتے ہی سب سے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مشن کم قیمت میں اچھا جانور گھر لانے کا ہوتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ جانور خوبصورت بھی ہو اور قیمت بھی مناسب ہو، ایسے میں ملک بھر میں مویشیاں منڈیاں لگ چکی ہیں جہاں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے بھاؤ تاؤ بھی شروع ہو چکا ہے۔

Breaking the taboos — Yousha Hussain, Pakistan’s first male belly dancer - روایات کو چیلنج کرتا پاکستان کا پہلا مرد بیلی ڈانسر یوشا حسین 13.05.2026

In Pakistani society, where even men dancing indoors is often considered inappropriate, there is a young man who chose to become a belly dancer. He faced strong backlash for this decision—his family taunted him, relatives mocked him, and friends labelled him in various ways. However, driven by his passion and determination, he overcame social barriers and became not only Pakistan’s first male bell...

60 سالہ سولو موٹر سائیکل ٹریولر خاتون جو پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے اجاگر کر رہی ہیں 30.04.2026

میمونہ مرزا شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں لیکن ان کا شوق انہیں وادی وادی لئے پھرتا ہے۔ اپنی موٹر سائیکل پر ملک کا چپہ چپہ گھومنے والی میمونہ کہتی ہیں انہیں قدرتی مناظر کو اپنی آنکھ سے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

اسپیشل افراد کیلئے پاکستانی کی پہلی جدید اور کم لاگت ٹرائی رائیڈ بنانے والا معذور انجینئر 29.04.2026

ایک پاکستانی الیکڑیکل انجیئر اشتیاق احمد انصاری نے ایک حادثے میں اپنے جسم کا نچلا حصہ کھو دیا تاہم اپنی تکلیف کو اپنی ہمت میں بدلتے ہوئے اشتیاق احمد نے یورپیئن ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائی رایئڈ یعنی کہ الیکڑیکل پاور سے چلنے والی وہیل چیئرانتہائی کم لاگت میں بنا کر سب کو حیران کردیا ۔

Ascultă podcastul کہانی پاکستانی în Replaio

Radio și podcasturi într-o singură aplicație - gratuit și fără înregistrare. Instaleaz-o azi și nu rata lansarea

Descarcă din Google Play

Replaio nu este editorul podcasturilor; numele emisiunilor, coperțile și materialul audio aparțin autorilor lor și sunt distribuite prin fluxuri RSS publice