SBS
کہانی پاکستانی
پاکستان سے سماجی و معاشرتی خبریں اور کہانیاں
Où écouter ?
Les podcasts dans l'appli Replaio Radio Bientôt disponibleLes podcasts arrivent très bientôt dans l'appli. Installe-la dès maintenant et découvre en avant-première une toute nouvelle façon de vivre les podcasts
Épisodes
پولیس کی وردی سے جونیئر مسٹر یونیورس تک، اطہر جہان کی کامیابی کی کہانی 09.07.2026 4:55
کہانی ایک ایسے نوجوان کی کہ جس نے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی مقابلے میں جونیئر مسٹر یونیورس کا اعزاز جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔ سندھ پولیس (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر اطہر جہان نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس 2026 چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کا پرچم بلند کیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ عزم، محنت اور مستقل مزاجی کے سامنے کوئی خواب بڑا نہیں ہوتا۔ ایک عام پاکستانی نوجو...
Pakistan's first wire mesh artist, Sajid Ameeri, creates incredible works of art from metal mesh - جالیوں سے ناقابل یقین فن پارے بنانے والا پاکستان کا پہلا ’وائر میش آرٹسٹ‘ ساجد امیری 08.07.2026 7:22
The towering mountains of Gilgit-Baltistan, Pakistan, are known not only for their breathtaking natural beauty but also for producing artists of extraordinary talent. One such artist is Sajid Ameeri, who has carved out a unique identity by transforming ordinary wire mesh—commonly used in household windows—into his artistic medium. As Pakistan's only wire mesh artist, he is creating remarkable work...
پاکستان میں منفرد سبیل، جہاں پانی کے ساتھ پودا بھی دیا جاتا ہے 25.06.2026 5:25
محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، اسی جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے کچھ پاکستانی نوجوانوں کی ایک ٹیم نے ایک منفرد سبیل کا اہتمام کیا ہے، جو روایتی سبیل سے ہٹ کر نہ صرف پیاس بجھانے کا ذریعہ ہے بلکہ ماحول دوستی کا پیغام بھی دے رہی ہے۔ اس سبیل پر آنے والے ہر شخص کو ایک پودا تحفے میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کر ماحول کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کرے۔ جانئے ک...
روایات کی زنجیریں توڑ کر تھر کی خواتین ڈمپر ڈرائیور بن گئیں 24.06.2026 5:03
آج آپ کو ان بہادر خواتین کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے روایتی سوچ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی ایک نئی پہچان بنائی۔ اگرچہ یہ خواتین بنیادی تعلیم سے محروم رہیں، لیکن حوصلے، محنت اور عزم کے اعتبار سے کسی سے کم ثابت نہیں ہوئیں۔ سندھ (پاکستان) کے ضلع تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر دریافت ہونے کے بعد نہ صرف علاقے کی معیشت میں تبدیلی آئی بلکہ مقامی خواتین کی زندگیوں میں بھی ایک مثبت انقلاب برپا ہوا۔ ان خواتی...
مٹی کے ڈھیر سے شاہکار تک، ٹنڈو اللہ یار کے لکھمن داس کی غیرمعمولی داستان 11.06.2026 5:51
پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے ایک چھوٹے شہر ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکار لکھمن داس نے محدود وسائل اور بے شمار مشکلات کے باوجود مجسمہ سازی کے فن میں اپنی الگ پہچان بنالی ہے۔ مٹی کے بے جان ڈھیروں کو انسانی چہروں اور شخصیات کی شکل دینے والے لکھمن داس سابق وزیراعظم عمران خان، بینظیر بھٹو اور قائداعظم محمد علی جناح سمیت متعدد معروف شخصیات کے مجسمے تیار کر چکے ہی...
زخمی اور لاوارث جانوروں کا مسیحا، کراچی کا 'ون مین ایمبولینس' 10.06.2026 7:39
کراچی (پاکستان) کی مصروف اور ہنگامہ خیز سڑکوں پر ایک ایسی ایمبولینس بھی دوڑتی ہے جو انسانوں نہیں بلکہ بے زبان جانوروں کی مدد کے لیے وقف ہے۔ اس منفرد’ون مین ایمبولینس‘ کے پیچھے سید فیصل ہیں، جو اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر زخمی، بیمار اور لاوارث جانوروں تک پہنچتے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی وہ ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہیں، ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں اور جانور کی حالت کے مطابق اسے شیلٹر ہوم منتقل کرنے...
عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا تانتا بندھ گیا 21.05.2026 5:24
عید قرباں قریب آتے ہی سب سے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مشن کم قیمت میں اچھا جانور گھر لانے کا ہوتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ جانور خوبصورت بھی ہو اور قیمت بھی مناسب ہو، ایسے میں ملک بھر میں مویشیاں منڈیاں لگ چکی ہیں جہاں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے بھاؤ تاؤ بھی شروع ہو چکا ہے۔
Breaking the taboos — Yousha Hussain, Pakistan’s first male belly dancer - روایات کو چیلنج کرتا پاکستان کا پہلا مرد بیلی ڈانسر یوشا حسین 13.05.2026 7:37
In Pakistani society, where even men dancing indoors is often considered inappropriate, there is a young man who chose to become a belly dancer. He faced strong backlash for this decision—his family taunted him, relatives mocked him, and friends labelled him in various ways. However, driven by his passion and determination, he overcame social barriers and became not only Pakistan’s first male bell...
60 سالہ سولو موٹر سائیکل ٹریولر خاتون جو پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے اجاگر کر رہی ہیں 30.04.2026 5:51
میمونہ مرزا شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں لیکن ان کا شوق انہیں وادی وادی لئے پھرتا ہے۔ اپنی موٹر سائیکل پر ملک کا چپہ چپہ گھومنے والی میمونہ کہتی ہیں انہیں قدرتی مناظر کو اپنی آنکھ سے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔
اسپیشل افراد کیلئے پاکستانی کی پہلی جدید اور کم لاگت ٹرائی رائیڈ بنانے والا معذور انجینئر 29.04.2026 7:41
ایک پاکستانی الیکڑیکل انجیئر اشتیاق احمد انصاری نے ایک حادثے میں اپنے جسم کا نچلا حصہ کھو دیا تاہم اپنی تکلیف کو اپنی ہمت میں بدلتے ہوئے اشتیاق احمد نے یورپیئن ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائی رایئڈ یعنی کہ الیکڑیکل پاور سے چلنے والی وہیل چیئرانتہائی کم لاگت میں بنا کر سب کو حیران کردیا ۔
سوشل رپورٹ: ماڈل روما ریاض ، مس یونیورس کے بعد کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی 16.04.2026 5:03
مس یونیورس پاکستان کا اعزاز اپنے نام کرنے والی پاکستانی ماڈل روما ریاض اب کانز فلم فیسٹیول میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گی، ابھرتی ہوئی ماڈل اور خواتین کے حقوق کی کارکن روما ریاض عالمی ایونٹ میں اپنی شرکت کو نہ صرف انفرادی کامیابی سے تشبیہ دے رہی ہیں بلکہ وہ کہتی ہیں کہ اس ایونٹ میں میری شرکت سے وہاں موجود شرکا کو پاکستانی کلچر، خواتین کے حقوق، آزادئ اظہار اور پاکستان سے متعلق دقیانوسی خیالات...
74 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ بنانے والا پاکستانی 01.04.2026 5:30
وہ عمر جس میں اکثر بزرگ آرام اور سکون کو ترجیح دیتے ہیں، اُسی عمر میں ایک پاکستانی بزرگ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، مضبوط اعصاب اور شاندار جسمانی فٹنس کے ساتھ، عمر کی آٹھویں دہائی میں بھی وہ کسی نوجوان سے کم نہیں، یہی عزم اور طاقت انہیں ایک کے بعد ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں مدد دے رہی ہے اور اب وہ تیسرا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، اس شاندار...
ایران اسرائیل جنگ میں پہلا پاکستانی جاں بحق، میت کی راہ تکتے لواحقین غم سے نڈھال 01.04.2026 6:00
ایران اسرائیل جنگ کے باعث جہاں پاکستان میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے وہیں، اس جنگ میں پہلا پاکستانی بھی جاں بحق ہوگیا ہے، جس کی میت کےحصول کیلئے پاکستان میں موجود لواحقین راہیں تک رہے ہیں.
تعلیم اور ہنر کے ذریعے بیشمار زندگیاں سنوارنے والی ماہین بلوچ کی متاثر کن کہانی 19.03.2026 7:23
ماہین واحد بلوچ نے اپنے علاقے کے وہ بچے جو غربت، والدین کی عدم توجہ یا پھر دیگر وجوہات کی بنا پر اسکولز جانے سے محروم تھے، انہیں اپنے گھر پر جمع کرنا شروع کیا اور اسٹوری ٹیلنگ کا آغاز کیا، رکاؤٹوں، مالی و معاشرتی مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا اور اس سلسلے کو کامیابی سے آگے بڑھاتے ہوئے ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکلز سکھانے کا کام بھی شروع کیا، جس سے نہ صرف وہ بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے لگ...
عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کرنے والا حجام عمران 17.03.2026 3:04
عمران کے لیے سب سے قیمتی چیز پیسہ نہیں، بلکہ کسی کے چہرے پر آنے والی وہ مسکراہٹ ہے جو ان کے ہاتھوں سنورنے کے بعد نظر آتی ہے۔ عمران ویسے تو سال بھر مستحق افراد کے مفت میں بال کاٹنے سے منع نہیں کرتے تاہم عید سے قبل وہ خصوصی طورپر چھوٹے بچوں اور وہ افراد جو استطاعت نہ رکھتے ہوں انہیں خود تلاش کر کے ان کو سنوارنے کا کام کرتے ہیں۔
پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں کو اپنے کیمرے کے زریعے دنیا تک پہنچانے والا فوٹو گرافر اسمار حسین 05.03.2026 7:16
پاکستان کا ایک ایسا فوٹو گرافر جو ملک کے دور دراز علاقوں، برف سے ڈھکی وادیوں، خزاں کے موسم میں رنگ بدلتے مناظر، نیلگوں جھیلیں، سنسان ساحل اور ایسے جزیرے جن کا نام بھی بہت کم لوگوں نے سنا ہو، انہیں اپنے کیمرے میں قید کرتا ہے اور پھر دنیا کے سامنے لے کر آتا ہے، اُن کی تصاویر صرف خوبصورت مناظر کا ہی احاطہ نہیں کرتی بلکہ پاکستان کا وہ چہرہ ہیں جس پر اکثر لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا۔
ناک کی مدد سے ویڈیو بنانے اور ایڈٹ کرنے والا کانٹینٹ کریٹر نمیرعثمانی 04.03.2026 6:30
کبھی کبھار زندگی انسان کو ایسے امتحان میں ڈال دیتی ہے، جس کے بعد اکثر لوگ شکست مان لیتے ہیں لیکن وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو حالات کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں بلکہ اپنی محنت، جستجو اور لگن سے منفرد پہچان بھی بناتے ہیں۔ نمیر عثمانی سے، وہ نوجوان ہیں، جو سیریربل پالسی نامی خطرناک بیماری کا شکار ہے، تاہم اس نے اپنی معذوری کو کبھی مجبوری بننے نہیں دیا
کھدائی، گرد و غبار اور بدترین رش، ریڈ لائن منصوبے نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی 19.02.2026 6:21
ایک میگا منصوبے نے اہلِ کراچی کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی ہیں، صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ شہریوں کی آسانی اور بہترین ٹرانسپورٹ کو مدنظر رکھ کر شروع کیا تھا تاہم لاکھوں شہری اب مسلسل تاخیر کا شکار اس منصوبے سے شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، یہ وہ منصوبہ ہے جو آج سے تقریبا 4 برس قبل ریڈ لائن بی آر ٹی کا نام سے شروع کیا گیا تھا، 27 کلومیٹر طویل یہ ٹریک ، ملیر ہالٹ سے شروع ہو کر یونیورسٹی ر...
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں کھجور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ 18.02.2026 4:35
ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کھجور کی مانگ بڑھ جاتی ہے، کئی ممالک میں اِس مقدس مہینے کے احترام میں کھجور کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے تاکہ روزہ دار آسانی سے سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کر سکیں، تاہم پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے، رمضان شروع ہوتے ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور عام آدمی کے لیے افطار کی یہ بنیادی سوغات بھی مہنگی ہوگئی ہے
'You can't scare me, I have three daughters', a father's beautiful message written on a car goes viral on social media - ’تم مجھے ڈرا نہیں سکتے، میری تین بیٹیاں ہیں‘ گاڑی پر لکھا ایک والد کا خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل 05.02.2026 5:27
You can't scare me, I have three daughters, the beautiful message written on the car by a father about his daughters went viral across Pakistan as soon as he saw it. It seems like a sentence, but behind this sentence lies a whole story of a father's love and pride. This sentence is the voice of a father who does not consider his daughters as weaknesses but as hope, courage and strength and proudly...
The 'Tree Man of Pakistan' who planted more than 100,000 trees - ایک لاکھ سے زائد پودے لگانے والا ’ٹری مین آف پاکستان‘ 04.02.2026 6:30
Shiroz Siraj, a young man who has created a unique identity for himself as the “Tree Man of Pakistan,” believes that Pakistan is facing the dangerous consequences of climate change — something he witnesses with his own eyes every day. Rising temperatures, unusual weather patterns, and natural disasters disturbed him so deeply that he decided to take action on his own. To fight climate change, he h...
100 سے زائد کمسن بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار 21.01.2026 6:03
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 100 سے زائد کم عمر بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والے درندے کو پولیس نے ساتھی سمیت کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے، ملزم عمران گزشتہ 5 برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج کیے گئے۔
کراچی کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے27 افراد جاں بحق، 81 افراد لاپتہ، 1200 دکانیں جل کر خاکستر 21.01.2026 7:18
کراچی کے معروف شاپنگ مال ’گل پلازہ‘ میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث پورا ملک سوگوار ہے، دہائیوں کی بدترین آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 81 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ اس خوفناک آگ کے باعث پلازہ میں موجود 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں، جس سے دکانداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے
نصف صدی بعد کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی 08.01.2026 3:33
نصف صدی بعد کراچی (پاکستان) کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی نے شہریوں کی خوبصورت یادوں کو تازہ کر دیا ہے،ایک زمانہ تھا جب یہ دو منزلہ بسیں شہر کی پہچان سمجھی جاتی تھیں، جن میں سفر کرنا خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے کسی تفریح سے کم نہیں ہوتا تھا، اب ایک بار پھر سرخ رنگ کی یہ بسیں شہر کی مصروف شاہراہوں پر نظر آ رہی ہیں تو شہریوں کے چہروں پر خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
ہاف میراتھون جیتنے والی 9 سالہ کائنات خلیل کے چرچے 07.01.2026 7:19
قومی ہو یا صوبائی، حتیٰ کہ شہر کی سطح کا مقابلہ ہی کیوں نہ ہو، ننھی کائنات خلیل ہاف میراتھون مقابلوں میں کسی کو بھی خود سے آگے بڑھنے نہیں دیتیں، کراچی (پاکستان) سے تعلق رکھنے والی یہ باصلاحیت اور پُرعزم 9 سالہ ایتھلیٹ اپنی غیرمعمولی رفتار اور حوصلے کے باعث ہر دوڑ میں نمایاں نظر آتی ہیں، کم عمری کے باوجود کائنات کا اعتماد اور ٹریک میں ان کا انداز دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کرتا ہے۔
Podcasts similaires
Replaio n'est pas éditeur de podcasts ; les noms des émissions, les visuels et l'audio appartiennent à leurs auteurs et sont diffusés via des flux RSS publics