Haadiya e-Magazine

Haadiya e-Magazine

ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا

Autor

Haadiya e-Magazine

Categoria

Religion

Último episódio

1 de mai de 2024

Onde ouvir?

Podcasts no app Replaio Radio Em breve

Os podcasts estão chegando ao app. Instale agora e seja o primeiro a descobrir um jeito totalmente novo de curtir podcasts

Baixe no Google Play Instale grátis Android 5 mi+ downloads · nota 4,8 iOS em breve

Episódios

تعلیم کی راہوں کے مسافر قدسیہ بنت رفیق 02.09.2023

 ’’آفاق!‘‘ امی کی آواز وہ سن سکتا تھا، لیکن ان سنی کرگیا، اور اپنی بیاض پرمزید جھک گیا،وہ فرش پر اپنی کتابیں اور بیاضیں پھیلائے دوزانو بیٹھا تھا، اور پوری طرح بیاض پر جھکا ہوا تھا ،ساتھ ہی اس کا اسکول بیگ رکھا تھا، اطراف میں نیلے، سیاہ اور سرخ پین کے ساتھ پنسل، ربر، شارپنر، رولر اور کمپاس بکس کے علاوہ دوسری چیزیں بھی ادھر ادھر بکھری ہوئی تھیں۔ ’’آفاق! ‘‘امی اس کے قریب آئیں۔ ’’کب سے آوازیں دے...

بچپن کے ٹراما کاسدباب ضروری ہے علیزے نجف 02.09.2023

 بچےکی شخصیت کی تشکیل کا عمل اس کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، جوں جوں وہ بڑا ہوتا جاتا ہے وہ اپنے ماحول کی سرگرمیوں سے متاثر ہو کر اسے اپنانا شروع کر دیتا ہے ، وہ اپنے ارد گرد ہونے والے حالات و واقعات سے شعوری و لاشعوری طور پہ سیکھ رہا ہوتا ہے، بچے کا ذہن بالکل سادہ سلیٹ کی طرح ہوتا ہے ،وہ سب کچھ دیکھ دیکھ کر سیکھتے ہوئے کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ماہرین کی رائے کے مطابق ابتدائی تین سال کی عمر...

اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے سعدیہ ندرت 02.09.2023

محبت دراصل ہے کیا چیز؟محبت وہ کہ جس میں انسان اپنے محبوب کی پسند کو اختیار کرتا چلا جاتا ہے، اور اسی کے رنگ میں رنگنا چاہتا ہے، اس کی اتباع کرنا چاہتا ہے۔ محبت میں اتباع اورپیروی کی جاتی ہے۔ہر آن یہی فکر لاحق ہوتی ہے کہ میری کسی ادا اور کسی فعل سے میرے محبوب کو تکلیف نہ ہو، اور میرا کوئی فعل و عمل میرے محبوب کی ناراضگی کا سبب نہ بنے۔اسی سوچ میں ڈوبی ہوئی تھی کہ میرے لاشعور میں حفیظ جالندھری کا شع...

ملت کا تعلیمی ایجنڈا : چند تجاویز [قسط : 2] سید تنویر احمد 02.09.2023

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہندوستان کی مسلم ملت اپنے مقام و مرتبے کو اسی وقت حاصل کرسکتی ہے اور اس ملک میں اپنا مطلوبہ کردارتب ہی ادا کرسکتی ہے جب وہ علم کے اصل مقصد سے آشنا ہوجائے اور علم کی دوئی کو ختم کردے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل پروگرام وضع کیا جاسکتا ہے: ملت میں علم و تعلیم کے صحیح شعور کو بیدار کرنے کے لیے مختلف النوع پروگرام کیے جائیں۔ مثلاً جمعہ و عیدین کے خطبات، سرپرستان طلبہ کے...

خواتین کی متوازن غذائیت اور بڑھتی لاپرواہی ڈاکٹر حفصہ تسنیم 02.09.2023

سوڈیم کی مقدار کو اپنی غذا میں کم کریں، یعنی کہ نمک میں سوڈیم زیادہ مقدار میں ہوتا ہے، اس کا زیادہ استعمال جسم میں پانی کی مقدار کو بڑھاتا ہے ،جس سے ہمارا بلڈ پریشر بڑھتا ہے ،جس کی وجہ سے فالج اور گردے کے امراض اوردل کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔آیوڈین والا نمک تو ہمارے جسم کے لیے زہر کا کام کرتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ اگر ممکن ہو تو ہماری غذا سے نمک ترک ہی کر دیں بنا نمک کا ہی کھانا کھائیں،اور اگر ممکن نہ ہ...

النور درس قرآن ساجدہ منور فلاحی 02.09.2023

انسانی زندگی میں قدم قدم پر آزمائش ومصائب ہیں ، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کبھی مرض سے، کبھی جان و مال کی کمی سے، کبھی دشمن کے ڈر خوف سے، کبھی کسی نقصان سے، کبھی آفات و مصائب سے اور کبھی نت نئے فتنوں سے آزماتا ہے اور راہِ دین اور تبلیغِ دین تو خصوصاً وہ راستہ ہے جس میں قدم قدم پر آزمائشیں ہیں ، اسی سے فرمانبردار و نافرمان، محبت میں سچے اور محبت کے صرف دعوے کرنے والوں کے درمیان فرق ہوتا ہے۔ حضرت...

نوعمری میں والدین اور بچوں کے درمیان دوری ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 02.08.2023

نوعمری میں بچے اور والدین کے درمیان دوری کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔والدین کے لیے اولاد سب سے قیمتی دولت ہے، ان کی زندگی اپنے بچوں کے اطراف گھومتی ہے ،فطری طور پر والدین چاہتے ہیں وہ اپنے بچوں کے بہت قریب رہیں، بچے ان پر اعتبار کریں ، انھیںاہمیت دیں ، ان کی توقع کے مطابق بچے کا رویہ ہو ،والدین کی یہ خواہش شیر خوارگی سے لے کر بچپن تک تو پوری ہوجاتی ہے،تاہم جوں جوں بچے کی عمر بڑھتی ہے وہ والدین سے دوری...

مرد وخواتین ایک دوسرے کے معاون ہیں مقابل نہیں امتہ الحسیب حنا 02.08.2023

خدا کی ساری مخلوق اپنی مخصوص ساخت اور فطری خصلتوں و صلاحیتوں کے مطابق ضروریات کی تکمیل چاہتی ہے ،انہی صلاحیتوں کے مؤثر استعمال کے لیے مواقع و ذرائع ڈھونڈتی ہے ،اورقدرت کے دئیے گئے وسائل کا بھر پور استعمال کرتی ہے۔ اپنی فطری خصوصیات اور بناوٹ سے میل نہ کھانے والے کام کی کوشش ہی نہیں کرتی۔ انسان (عورت مرد دونوں ) کو تو اللہ نے سب سےاحسن بنایا ہے ،اعلی ٰدماغ اور سوچنے سمجھنے کی بہترین قابلیت بخشی او...

دو دوست سمیہ شیخ 31.07.2023

محمود کو کچھ دنوں سے ایک بات بہت عجیب لگ رہی تھی۔ وہ یہ کہ اس کا سب سے اچھا دوست، یعنی عمران کا رویہ اس کے ساتھ ذرا روکھا سوکھا سا ہو گیا تھا۔ دراصل محمود اور عمران بچپن کے ساتھی ہیں۔ دونوں میں گہری دوستی کے ساتھ ساتھ دونوں کے مزاج اور عادات بھی بہت زیادہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔ دونوں دوست سائیکلنگ کے ماہر ہیں۔ ان کا کئی سالوں سے یہ معمول ہے کہ ہر شام وہ ایک ساتھ کھیلا کرتے اور صبح فجر کے بعد...

دعوت دین اور ہماری ذمہ داریاں(قسط: 2) نرگھس حور 31.07.2023

اللّٰہ کے رسول کو جب اسلام کی علانیہ تبلیغ کا حکم ملا تو حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کوہ صفا پر تشریف لے گئے اور آواز لگائی: ’’ ہائے صبح کا خطرہ !ہائے صبح کا خطرہ!‘‘ یہ نعرہ شدید خطرے کے وقت لگایا جاتا تھا ۔ جب لوگوں نے سنا تو تیزی سے جمع ہوگئے ۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اگر میں تم سے کہوں کہ اس پہاڑ کے عقب سے ایک لشکر آ رہا ہے اور وہ تم پر حملہ کرنا چاہتا ہے تو کیا تم کو یقین آئے...

ملت کا تعلیمی ایجنڈا چند تجاویز[قسط: 1] سید تنویر احمد 31.07.2023

 ملت کے مسائل کا حل پیش کرنے والی مختلف تجاویز میں سب سے زیادہ جس تجویز کو پیش کیا جاتا ہے، وہ ملت میں تعلیم کے فروغ کی تجویز ہے۔ تعلیم کی صدا ہر اس پلیٹ فارم سے گونجتی ہے ،جو ملت کو موجودہ بھنور سے نکالنے کے لیے بنایا جاتا ہے، لیکن تعلیم کے حوالے سے جتنی گفتگو ہوتی ہے، اس میں بہت کم ہولسٹک اپروچ (Holistic approach) یعنی ہمہ جہت طریقہ ٔتعلیم پر مشتمل ہوتی ہے۔ تعلیم سے متعلق تجاویز میں زیادہ تر زور...

بچوں کی ذہانت کا فروغ مصنف: ایس امین الحسن تبصرہ نگار: ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 31.07.2023

موجودہ دور میں تعلیم برائے روزگار کے تصور نے والدین کو اس قدر خائف بنادیا ہے کہ تعلیم کا مقصد معدوم ہوگیا۔اب صرف پرسنٹیج اسکور ہی ان کے مستقبل کی ضمانت بن چکا ہے۔بچوں کو والدین اپنی ذات کا ضمیمہ محسوس کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپنے نامکمل خواب وہ بچوں سے مکمل کروائیں۔اس معاملے میں سختی برتنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔ان کی اپنی دانست میں یہ سختیاں یا بچے پر تعلیم کا بوجھ بچوں کے حق میں بھلائی ہے،ب...

جب زندگی شروع ہوگی مصنف: ابو یحییٰ تبصرہ نگار : نرگھس حور 31.07.2023

 کہانی سننا اور سنانا ہمیشہ سے انسانوں کا محبوب مشغلہ رہا ہے ۔ آج بھی یہ شوق بڑے پیمانے پر ہم میں پایا جاتا ہے ۔ کوئی بول کر کہانی سناتا ہے تو کوئی لکھ کر کہانی سناتا ہے ، جسے ہم ناول یا افسانہ کہتے ہیں ۔’’ جب زندگی شروع ہوگی‘‘ بھی ایک ایسی ہی کہانی ہے جس کو ابو یحییٰ صاحب نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ لکھ کر سنایا ہے ۔’’ جب زندگی شروع ہوگی‘‘ ابو یحییٰ صاحب کا پہلا اور مشہور ناول ہے ۔ ابو یحییٰ صاحب...

مطالعہ اپرووچ اور ترجیحات سید سعادت اللہ حسینی 31.07.2023

مطالعہ روح اور ذہن کی غذا ہے۔ اس کی وہی اہمیت ہے جو غذا کی ہے۔ جس طرح غذا سے محرومی جسم کو لاغر کر کے بالآخر نا کارہ بنادیتی ہے، اچھی کتابوں سے دوری ہمارے ذہنی و فکری قویٰ کو کمزور اور پھر مردہ کر دیتی ہے۔ چاہے ہم کتنے ہی جہاں دیدہ ہوں ، ہمارے مشاہدات اور تجربات اپنے وقت اور مقام کی تنگنائیوں سے ماورا نہیں ہو سکتے۔ ایک بھر پور اور طویل زندگی کی شام میں بھی ، ہمارے حصہ میں اسی نوے برس کے مشاہدات ہ...

درس حدیث وراثت کے اہم احکامات حدیث کی روشنی میں ماریہ سعید فلاحی 29.07.2023

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَهِ رَضِيَ اللَهُ عَنْهُمَا يَقُولُ مَرِضْتُ فَعَادَنِي رَسُولُ اللَهِ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَهُمَا مَاشِيَانِ، فَأَتَانِي وَقَدْ أُغْمِيَ عَلَيَّ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَهِ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَبَّ عَلَيَّ وَضُوءَهُ فَأَفَقْتُ. فَق...

درس قرآن شازیہ باری 29.07.2023

 سورۃ النساء بہت اہم سورۃ ہے۔ اس میں ہمارے گھریلو معاملات کے بہت سارے احکام ہیں۔ آپس کے رہن سہن کے طور طریقے ہیں ۔ جو ظلم معاشرے میں ہم ایک دوسرے پر کر رہے ہیں ، اس کی نشاندہی ہے ۔ خصوصاً خواتین پر جو ظلم ہوتا تھا عرب معاشرے میں ، اس ظلم کی برائی کو اللہ تعالیٰ نے یہاں بیان کیا ہے ۔ اس میں خواتین کے حقوق بڑے اہتمام سے بیان کیے گئے ہیں ۔ اسی وجہ سے اس سورۃ کا نام سورۃ النساء ہے ۔ ’’نساء ‘‘عربی میں...

عالمی سطح کے معیاری نظام تعلیم ڈاکٹر فاطمہ تنویر 08.07.2023

موسم گرما کی تعطیلات اب ختم ہونے کو ہیں۔ نیا تعلیمی سال بھی شروع ہو چکا ہے۔ یہ وقت بہت اہم ہوتا ہے ،کیونکہ بچوں کی آگے کی تعلیم کے لیےوالدین فکرمند ہوتے ہیں۔ بچوں کے آگے کے مضامین کے سیلیکشن میں وہ پریشان ہوتے ہیں کہ انہیں آگے کس لائن میں ڈالا جائے اوروہ کس فیلڈ کو اختیار کریں ؟ ایک دباؤ سا بچوں پر ،ایک ذہنی فکر والدین اور اسکول کے اساتذہ پر ہوتی ہے ۔ ہمارے یہاں کا نظام تعلیم ایسا نہیں ہے کہ ج...

بچوں کی کہانی بازغہ قمر 06.07.2023

 ’’ماما جانی! پلیز اپنے پہلے گھر واپس چلتے ہیں۔ مجھ سے یہاں نہیں رہا جاتا۔‘‘ننھے زوہیب نے فریاد کی۔ ’’ہاں ماما جانی! ہمارا بھی یہاں دل نہیں لگتا، اور اتنے گندے بچے ہیں کہ ہمیں ان کے ساتھ کھیلنا بھی پسند نہیں۔‘‘اب تو زوہیب کی فریاد میں بڑے بیٹے صہیب کی بھی صدا شامل ہوئی۔ ’’ہمم! کون کیا کہہ رہا ہےَ زرا پھر سے کہو، کیوں ؟کیا پرابلم ہے تم لوگوں کو اس گھر اور محلے سے ؟‘‘ ’’اگر بابا جان کاٹرانسفر اس شہر...

اتھاریٹیرین پیرینٹنگ: ایک خطرناک رویہ علیزے نجف 06.07.2023

اس دنیا میں کئی ساری ایسی نعمتیں ہیں جن کا کوئی بدل نہیں اور ان میں سے کچھ نعمتیں اس دنیا کی خوبصورتی کا باعث ہوتی ہیں اور کچھ نعمتیں اس کائنات کے نظام میں حسن کے ساتھ ایک اہم کردار کی حیثیت رکھتی ہیں، جیسے کہ انسانی بچے۔ بلاشبہ بچے ماں باپ کے لیے دولت کونین سے کم نہیں ہوتے، قدرت کے قانون کے تحت یہ افزائش نسل کا ذریعہ ہوتے ہیں، قدرت نے ان کے لیے خاندان نامی ادارہ بنا کر ان کی شخصیت سازی اور ذہن سا...

تعلیم ہے امراض ملت کی دوا عذرا زمرد 06.07.2023

دنیا میں کسی بھی مذہب یا نظریہ نے علم وحکمت کی اہمیت و ضرورت کو اتنا اجاگر نہیں کیا جتنا اسلام نےکیا ہے ۔صحیح علم کی رہنمائی،اس کا شوق دلانے،اس کی قدر و منزلت،اہل علم کی عزت افزائی کرنے،اس کے آداب بیان کرنے اوراس کے اثرات ونتائج واضح کرنے میں اسلام نے جو بھرپور اور مکمل ہدایات پیش کی ہیں،ایسی مثالیں کہیں اورنہیں ملتی ہیں ۔ قرآن مجید میں علم کا ذکر دیگر مشتقات کے ساتھ آٹھ سو سے زائد بار ملتا ہے۔...

مطالعے کا شوق کیسے پیدا کیا جائے؟ سید سعادت اللہ حسینی 06.07.2023

مطالعے کی عادت کی افزائش کے لیےماحول کی بڑی اہمیت ہے۔ اچھا علمی ماحول ،اہل علم کی صحبت اور علمی فضا ایک جاہل آدمی کے اندر بھی علم کی پیاس پیدا کر دیتی ہے۔ جب کہ غیر علمی ماحول اور جہلا ءکی صحبت علم دوستوں کے مزاج کو بھی بگاڑنے کا سبب بنتی ہے۔ ہم تاریخی تذکروں میں پڑھتے ہیں کہ نہ جانے کتنے باکمال لوگ گزرے ہیں جنہوں نے کسی تعلیمی ادارے میں با قاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی، لیکن محض ماحول کے اثر سے اور ا...

درس حدیث عاشورہ کی حقیقت نبی ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں خنساء سبحانی 06.07.2023

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : كَانَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ تَصُومُهُ قُرَيْشٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، وَكَانَ رَسُولُ اللَهِ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُهُ ، فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ صَامَهُ ، وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ ، فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ تَرَكَ يَوْمَ عَاشُورَا...

درس قرآن سورہ التکاثر ام خبیب فلاحی 06.07.2023

’’تکاثر ‘‘کامعنیٰ ہے مال و اولاد کی کثرت میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش، تگ و دو کرنا۔ اور’’ الہا‘‘ کا معنیٰ ہےغافل کرنا، لہو و لعب میں مشغول ہو کر مقصد سے غافل ہونا۔ عرب جاہلیت میں مال میں تکاثر کے ساتھ اولاد کے تکاثر کا جذبہ بھی پایا جاتا تھا۔ اب موجودہ دور میں مغربی تہذیب سے متاثر ہو کر مسلم سماج میں بھی خاندانی منصوبہ بندی کا تصور غالب ہے، اس وجہ سے اب اولاد کی کثرت کا رجحان ختم ہو گیا...

یکساں سول کوڈ نئی شعبدہ بازی ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 06.07.2023

حکمراں جب انسانوں کی فلاح و بہبود پر سوچنا چھوڑ دیں،تو کھیلنے کو صرف سیاست بچ جاتی ہے۔ مسلم دشمنی میں منافرت کا پھیلانا ہو یا پولرائز ہوتی ملک کی عوام ،کسی بات سے سیاسی حکمرانوں کو کوئی واسطہ ہے نہ علاقہ ۔ناقص اور خستہ نظام تعلیم ، ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، آسمان چھوتی مہنگائی،ماحول کی دن بدن بگڑتی صورتحال؛ یہ مسائل تو ادھورے رہے اور بات کی جارہی ہے یکساں سول کوڈ پر ۔ لاء کمیشن نے یکساں سول...

بچوں کی تربیت میں والد کا کردار ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی 07.06.2023

نوخيز پودے کو پروان چڑھانے ميں يوں تو زمين ،پاني، ہوا،کھاد اور ديگر چيزيں مددگار ہوتي ہيں، ليکن اصل کردار مالي کا ہوتا ہے ، جو ہر وقت اس کي نگہداشت کرتا ہے،اسے کھاد پاني فراہم کرتا ہے اوراس کے ارد گرد جھاڑ جھنکاڑ صاف کرکے اسے پروان چڑھنے کے ليے پاکيزہ ماحول فراہم کرتا ہے۔ ٹھيک اسي طرح بچوں کي شخصيت پر مختلف عوامل اثر انداز ہوتے ہيں۔ اس کي تشکيل ميں ماں باپ ،گھر، خاندان، پڑوس ،دوست احباب، سہيلياں،...

Ouça o podcast Haadiya e-Magazine no Replaio

Rádio e podcasts em um só app - grátis e sem cadastro. Instale hoje e não perca o lançamento

Baixe no Google Play

O Replaio não é o publicador dos podcasts; os nomes dos programas, as capas e o áudio pertencem aos seus autores e são distribuídos por feeds RSS públicos