Haadiya e-Magazine

Haadiya e-Magazine

ماہ نامہ ‘ھادیہ’ ای-میگزین جدید تقاضوں کے پیش نظر، اس امید کے ساتھ کہ یہ خواتین میں فکر وعمل کے لیے راہ ہموار کرے گا، انہیں دور جدید سے ھم آہنگ کرے گا اور خواتین کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہو گا

Autor

Haadiya e-Magazine

Categoria

Religion

Último episódio

1 de mai de 2024

Onde ouvir?

Podcasts no app Replaio Radio Em breve

Os podcasts estão chegando ao app. Instale agora e seja o primeiro a descobrir um jeito totalmente novo de curtir podcasts

Baixe no Google Play Instale grátis Android 5 mi+ downloads · nota 4,8 iOS em breve

Episódios

درس قرآن ڈاکٹر تمنا مبین اعظمی 30.12.2023

أَعُوذُ بِاللٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ لِلرِّجَالِ نَصِيۡبٌ مِّمَّا تَرَكَ الۡوَالِدٰنِ وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ ۖ وَلِلنِّسَآءِنَصِيۡبٌ مِّمَّا تَرَكَ الۡوَالِدٰنِ وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ مِمَّا قَلَّ مِنۡهُ اَوۡ كَثُرَ ‌ؕ نَصِيۡبًا مَّفۡرُوۡضًا ۞ (النساءآیت:7) (مردوں کے لیےاس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں نے چھوڑا ہو اور عورتوں کے لیے بھی اس ما...

بچوں کی تربیت پر صلہ رحمی کے اثرات ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 30.11.2023

مہمان خانے میں دوتین خواتین ملاقات کے لیے آئیں۔ ملاقات کی نوعیت کاؤنسلنگ کی تھی،وہ اپنی بہو کی کاؤنسلنگ کےلیے سفارش لے کر آئی تھیں کہ آپ فری وقت بتائیں تاکہ ہم اپنی بہو کوکاؤنسلنگ کے لیے لاسکیں۔اسی اثنا میں دو مزید ملاقاتی خواتین آگئیں، میزبان خاتون تواضع کا انتظام کرنے چلی گئیں، دونوں اجنبیوں کے درمیان گفتگو ہوئی ۔راہ ورسم اور علیک سلیک کے بعد کہیں نہ کہیں سے خواتین نسبتیں جوڑ لیتی ہیں ،بس...

مسجد تحسین عامر 30.11.2023

عصر کی نماز ادا کرکے مما جائے نماز پر بیٹھی دعا کرہی رہی تھیں کہ ڈور بیل کی مسلسل ڈنگ ڈانگ ڈنگ ڈانگ سے گھبرا کر اٹھ کھڑی ہوئیں۔ ’’ نہ جانے کون بے صبرا بندہ کال بیل پر ہاتھ دھرے کھڑا ہے!‘‘ تیزی سے جا کر دروازہ کھولا تو حیرانی کی انتہا نہ رہی ۔ فرزین زار و قطار روتا ہوا کھڑا تھا۔ ’’ اللہ خیر! کیا ہوا میرے بچے؟‘‘وہ فرزین کو سینے سے لگا کر اندر لے آئیں۔صوفے پر بٹھایا، رومال سے آنسو صاف کیے اور پانی...

ملت کا تعلیمی ایجنڈا کیریئر گائڈنس، کیریئر کاؤنسلنگ(قسط :5) سید تنویر احمد 29.11.2023

اکثر والدین اور طلبہ تعلیم کے میدان میں موجود مواقع سے ناواقف ہیں۔ نہ تو والدین بچے کی ذہنی صلاحیتوں کا مطالعہ کرتے ہیں اور نہ ہی بچہ اپنا تجزیہ کرتا ہے کہ وہ تعلیم کے کس میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ وہ ڈاکٹر یا انجینیئرکے خول سے باہر نکل کر تعلیم کے وسیع مواقع کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ جب کہ وہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بچے کے اندر کس علم کے حصول کی صلاحیت ودیعت کی ہے اور مع...

درس حدیث عائشہ آفریدی 29.11.2023

وحدثنا قتيبة بن سعيد ،حدثنا ليث،عن ابن الهاد ، عن عمر بن علي بن حسين ،عن سعيد ابن مرجانة،عن ابي هريره،قال:سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من اعتق رقبة مؤمنة، اعتق الله بكل عضو ء منه عضؤا من النار ،حتى يعتيق فرجه بفرجه.(صحیح مسلم : 3797 ) (عمر بن ( زین العابدین ) علی بن حسین ( بن علی بن ابی طالب) نے سعید بن مرجانہ سے اور اُنھوں نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی ،اُنھوں نے کہا کہ میں نے رسول ا...

درس قرآن ماریہ سعید اختر فلاحی 29.11.2023

شہید کی دو قسمیں ہیں، حقیقی اور حکمی ۔حقیقی شہید وہ ہے جو اللہ کے راستے میں لڑتے لڑتے شہید ہو جائے یا کسی کے ہاتھ ناحق قتل ہونے والا بشرطےکہ وہ بغیر علاج و معالجہ اور وصیت وغیرہ کے بغیر موقع پر دم توڑ جائے ۔ان پر شہید کے احکامات نافذ ہوتے ہیں ۔حکمی شہید وہ کہلاتا ہے جس کے بارے میں احادیث میں شہادت کی بشارت وارد ہوئی ۔ایسا شخص آخرت میں تو شہیدوں کی فہرست میں شمار کیا جائے گا، البتہ دنیا میں اس پر...

بچوں میں ویڈیو گیم کھیلنے کا بڑھتاہوارجحان ڈاکٹرخان مبشرہ فردوس 09.11.2023

ٹیکنالوجی کے اس دور میں آپ کو بڑے تو کیا بچوں کے ہاتھ میں بھی موبائل نظر آتا ہے۔ پہلے گھروں میں داخل ہوں تو بچوں کو تہذیب کے ساتھ مہمان کا استقبال کرنے اور انھیں پانی پیش کرنے کی تربیت دی جاتی تھی ۔بچوں سے پوچھے گئے سوالات اور ان سے گفتگو کرنا مہمان فرض سمجھتے تھے اور اسی سے گھر کے سکون اورہشاش بشاش فیملی کا اندازہ لگایا جاتا تھا ،اسی لیے بچوں کو مہمان کے سامنے آنے ،ان کااستقبال کرنے اورانھیںسل...

معصوم قیدی نورالاسلام رحمانی 09.11.2023

بہت دنوں کے بعد آج طویل سفر سے حامد صاحب گھر لوٹے ہیں،گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ محمد زید اور ہادیہ نور بھی بہت خوش ہیں۔ عشاء کی نماز سے فارغ ہوکر امی نے کھانے کا دسترخوان لگایا۔ محمد زید اور ہادیہ نور نے بھی اپنے ابو کے ساتھ کھانا کھایا۔کھانے سے فارغ ہوکر ہادیہ نور نے ابو سے کہانی سننے کی فرمائش کر ڈالی۔ بچوں کو ابو کی زبانی کہانی سنے ایک عرصہ گزر چکا تھا۔ محمد زید بھی کہانی سنانےکی ضد کرنے لگا۔...

ملت کا تعلیمی ایجنڈا:چند تجاویز(قسط: 4) سید تنویر احمد (ڈائريکٹر: ہولسٹک ايجوکيشن بورڈ) 09.11.2023

’این آئی او ایس‘میں ایک اور سہولت’مطالبے پر امتحان‘کی ہے۔ یعنی میٹرک اور بارہویں کے سالانہ امتحانات میں پرچہ لکھنے کے بعد اگر کسی طالب علم کو یہ محسوس ہورہا ہے کہ وہ کسی مضمون میں فیل ہوسکتا ہے یا اسے کم نمبرات مل سکتے ہیں تو پھر ایک مہینے بعد وہ ’مطالبے پر امتحان‘دے سکتا ہے۔’مطالبے پر امتحان‘دینے کا عمل ایک مضمون کے لیے بھی ہوسکتا ہے یا کئی مضامین کے لیے بھی۔ یہ ایک ایسی سہولت ہے جو کسی اور بورڈ...

شہادت حق مصنف: مولانا سيد ابو الاعلي مودوديؒ ، تبصرہ نگار: ذکیہ صالحاتی بنت عبدالباری مومن 09.11.2023

ادائیگی شہادت کا طریقہ  شہادت کے ادا کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے مولانا بیان کرتے ہیں کہ شہادت دو طرح کی ہوتی ہے، نمبر ایک قولی شہادت نمبر دو عملی شہادت۔ قولی شہادت یعنی ہم زبان اور قلم کے ذریعے اس حق کو واضح کریں ،جو انبیاء کے ذریعے ہم تک پہنچا ہے۔ سمجھانے کے جتنےطریقے ہیں،دعوت و تبلیغ اور نشر و اشاعت کے جتنے بھی ذرائع ہیں؛ سب سے کام لے کر ہم دنیا کو دین کی تعلیم سے روشناس کریں، اور حق کا حق ہونا او...

مستقبل کے معلم انسان یا روبوٹ؟ خالد پرواز 09.11.2023

یہ چونکا دینے والا بیان تھا برطانیہ کی محقق اور ماہر تعلیم انتھونی سلڈون کا، جنھوں نے یہ بیان ستمبر 2023 ءمیں ایک تعلیمی کانفرنس کے دوران دیا، لیکن وہ پہلے ماہر نہیں ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ خود کار مشینیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہوں ،دوسرے کاموں کی طرح انسانی اساتذہ کی جگہ لے لیں گی۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ روبوٹک ٹیچرس حقیقی معنوں میں انسانی اساتذہ کا بدل ہو سکتی ہیں؟ ٹری ہیک (Terry Heik) جو ٹیچ تھاٹ ا...

درس حدیث خنساء سبحانی 09.11.2023

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَسُبُّ ابْنُ آدَمَ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِيَ ال...

درس قرآن ام نوفل فلاحی 09.11.2023

اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم یا أیہا الذین آمنو قوا أنفسکم وَ اَہْلِیْکُمْ نَاراًوَّ قُوْدُھَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ عَلَیْہَا مَلٰئِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰہَ مَا اَمَرَہُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ ما یؤمَرُون (التحریم: 6) (اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے بچائو جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے جس پر درشت مزاج اور سخت گیر ملائکہ...

ساتویں سالگرہ تحسین عامر 02.10.2023

آج فرزین اسکول سے لوٹا تو خلاف معمول کچھ خاموش تھا ۔ورنہ اسکول سے واپسی پر گھر کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے ہی وہ اپنی مما کو آوازیں لگانا شروع کر دیتا ۔’ ’مما !السلام علیکم ۔مما آپ کہاں ہیں ؟مما آپ کا راجا بیٹا اسکول سے واپس آگیا ہے ۔‘‘مما سے ملنے کی بے قراری کو دیکھ کر اس کی مما بھی اس کے استقبال کے لیے کچھ سیڑھیاں اتر کر نیچے آجاتیں، پھر اس کے کاندھے سے بیگ نکالتیں اور تقریباً گود میں اٹھائے او...

ہمہ جہت ذہنی نشوونما پیرنٹنگ کا اصل محرک علیزے نجف 02.10.2023

 بچوں کی تربیت کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور ذہنی نشوونما کا خیال رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہوتا ہے، بچے کی اصل شخصیت اس سے ابھر کر سامنے آتی ہے۔ ہر بچہ کسی نہ کسی مخصوص صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے یہ پوٹینشیل کی صورت اس کے اندر موجود ہوتا ہے، اس پوٹینشیل نامی ذہانت کو بروئے کار لانا والدین کی ذمہ داری میں شامل ہوتا ہے،کیونکہ بچے کا ذہن ناپختہ ہوتا ہے، اس لیےوہ اس کے استعمال کی اہمیت اور اس کے طریقوں س...

کتب بینی عقلی و فکری ارتقاء کا ذریعہ ساجدہ منور فلاحی 02.10.2023

’’مطالعہ ‘‘عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ،کسی چیز کو اس سے واقفیت حاصل کرنے کی غرض سے دیکھنا ،غور و خوض کرنا، کسی چیز سے آگاہ ہونا۔ قرآن کی سب سے پہلی وحی کا آغاز لفظ ’’اقرأ‘‘ سے ہوتا ہے، جس میں تعلیم کی اہمیت اور کامیابی کا بہترین راز پنہا ںہے ۔تاریخ کے مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قرآن نے مسلمانوں کے اندر دیکھنے کا ذوق پیدا کر دیا تھا،جو مذہب کے پس منظر میں پیدا ہو کر علم کی تمام ش...

ملت کا تعلیمی ایجنڈا: چند تجاویز(قسط:3) سید تنویر احمد 02.10.2023

دینی مدارس میں تعلیم حاصل کررہے طلبہ کے لیے عصری تعلیم کے مراکز: ہمارے ملک میں دینی مکاتب و مدارس کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ الحمدللہ ان کی خدمات لائق ستائش ہیں ،جہاں یہ دین کے تحفظ اور ترویج کا ذریعہ ہیں، وہیں ملک میں خواندگی کی شرح میں ان کے ذریعے اضافہ ہورہا ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں یہ اپنا رول ادا کررہے ہیں۔ ادھر کچھ عرصے سے دین کے یہ قلعے کچھ خارجی دباؤ اور مسائل کا شکار ہیں۔ ان مسائل میں...

جاگتے لمحے حرکت و عمل کی تاریخ ہے تبصرہ نگار: ڈاکٹر نکہت عروج 02.10.2023

’’ ادارہ ایک کنبے (Family) کی مانند ہے۔ یہاں توقعات وابستہ ہیں۔ دعوت دین کا میدان خشک نہیں۔ سنجیدگی کے ساتھ ساتھ خوش گفتاری؛ تفنّن طبع کے لیے شگفتہ مزاجی؛ لطیفے؛ خندہ پیشانی اور ہنسی مزاح بھی ضروری ہے۔ ادارہ میں یہ سب رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اُمت کا غم بھی ہے۔ اپنی انفرادی و اجتماعی عبادات کے بعد دُعاؤں میں عالم اسلام کے لیے اللہ کی بارگاہ میں نم آنکھوں کے ساتھ دست دراز بلند بھی کرتے ہیں اور آپ...

مسلمان جھوٹے خداؤں کے نرغے میں تبصرہ نگار: نازیہ عمر 02.10.2023

 انسان خالق حقیقی کی وہ خوبصورت تخلیق ہے، جس کے بنائے جانے پر فرشتوں نے اللہ کے حکم سےاسے سجدہ کیا ۔اللہ نے انسان کو علم عطا کیا اور اس علم کی بنیاد پر اسے فرشتوں پر فضیلت دی۔ یہ اللہ تعالیٰ کا دیاہوا علم ہی تھا جس کے بل بوتے پر انسان نے آج کے زمانے میں نظر آنے والی ہر شے یا ہر آرام دہ شے ایجاد کی، لیکن پھر اس دنیا میں ایسا کھویا کہ اپنے اصل خدا کو ہی بھلا بیٹھا،مگر اللہ تعالیٰ ہر دور میں ایسے...

درس حدیث ماریہ سعید فلاحی 02.10.2023

  أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی مَالِکٌ عَنِ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : مَنْ کَانَتْ عِنْدَہُ مَظْلَمَۃٌ لأَخِیہِ فَلْیَتَحَلَّلْہُ مِنْہَا فَإِنَّہُ لَیْسَ ثَمَّ دِینَارٌ و...

درس قرآن فردوس منظور 02.10.2023

 أَعُوذُ بِاللٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ لَاۤ اِكۡرَاهَ فِى الدِّيۡنِ‌ۙ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشۡدُ مِنَ الۡغَىِّ‌ۚ فَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِالطَّاغُوۡتِ وَيُؤۡمِنۡۢ بِاللٰهِ فَقَدِ اسۡتَمۡسَكَ بِالۡعُرۡوَةِ الۡوُثۡقٰى لَا انْفِصَامَ لَهَا‌‌ ؕ وَاللٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ ۞ (دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے۔ہدایت گم رہی سے بالکل الگ ہوچکی ہے۔ تو جس نے طاغوت کا...

دانہ پانی تبصرہ نگار:بشریٰ سلمان 04.09.2023

تکبر اور عاجزی ،انسان کی دو ایسی خصلتیں ہیں جو دنیا اور آخرت دونوں جگہ انسان کا مقام طے کرتی ہیں۔ جہاں عاجزی انسان کی ساری خامیوں کو ڈھانپ دیتی ہے ،وہیں تکبر ساری نیکیوں کو نگل جاتا ہے۔ عمیرہ احمد کی کتاب ’’دانہ پانی‘‘ انسان کی ان ہی دو خصلتوں کےاردر گردبنی گئی ایک کہانی ہے،جو مختلف لوگوں کے مختلف کردار اور ان کرداروں کی اہمیت کو بیان کرتی ہے۔ عمیرہ احمد اسے دانہ کے تکبر اور پانی کی عاجزی کی داست...

محدثات علم حدیث کی ارتقاء میں خواتین کی خدمات تبصرہ نگار : خان مبشرہ فردوس 04.09.2023

تو انہوں نے جواب دیا: ’’ فرد واحد کی فرد واحد سے روایت ، بہ شرط ایں کہ اس کا سلسلہ رسول ﷺ تک دراز ہو، یا اس کی سند کسی صحابی تک پہنچے،راوی کا دین مسلم اور معتبر ہو،وہ اپنی صدق بیانی کے لیے معروف ہو،مالہٗ اور ماعلیہ سے واقف ہو، حدیث میں تبدیلی واقع ہونے کے عمل سے واقف ہو،حدیث کے اصل متن میں ترسیل پر قادر ہو۔‘‘ خواتین کے فقہی مسائل کی وجہ سے بھی وہ راوی بنی ہیں ۔ان سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین سے مروی...

قافلے ٹھہرے ، نہ قدموں کی صدا ٹھہری ہے عمارہ فردوس 04.09.2023

دوسرا اہم کام یہ کیا کہ مسلمانوں کی جائیدادوں کو سلب کرلیا ،اور تیسرا ان کے نظام تعلیم کو فوراً تبدیل کردیا۔انگریزی سامراج نے ملک پر قابض ہوتے ہی سب سے پہلے یہی تین کام انجام دیے۔پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہر جگہ انگریزی نظام مسلط ہوگیا۔حالات کی یہ سنگینی ایک طرف تھی، تو دوسری جانب مسلمانوں کے سر پر کئی خطرات بھی منڈلا رہے تھے،بہت سے نئے فتنوں نے جنم لیا ، کہیں فتنۂ قادیانیت نے سر اٹھایا تو کہیں منکرین...

درس حدیث ثمینہ شاہ نواز 04.09.2023

(حضرت عمرو بن عاص کے بیٹے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا:’’کیا یہ میری خبر صحیح ہے کہ تم رات بھر عبادت کرتے رہتے ہو اور دن میں روزے رکھتے ہو؟‘‘ میں نے کہا :’’جی ہاں، یہ صحیح ہے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایسا نہ کرو، عبادت بھی کرو اور سوؤ بھی، روزے بھی رکھو اور بلا روزے بھی رہو، کیونکہ تمہارے جسم کا بھی تم پر...

Ouça o podcast Haadiya e-Magazine no Replaio

Rádio e podcasts em um só app - grátis e sem cadastro. Instale hoje e não perca o lançamento

Baixe no Google Play

O Replaio não é o publicador dos podcasts; os nomes dos programas, as capas e o áudio pertencem aos seus autores e são distribuídos por feeds RSS públicos