SMH Farooqui Academy

ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ

Arts UR ↓ 230 episodes

" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے#zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify

Author

SMH Farooqui Academy

Category

Arts

Podcast website

podcasts.google.com

Latest episode

Aug 24, 2023

Where to listen?

Podcasts in the app Replaio Radio Coming soon

Podcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts

Get it on Google Play Install for free Android 5M+ downloads · 4.8 rating iOS soon

Episodes

باتیں ہماری یادرہیں گی 15.06.2023

باتیں ہماری یاد رہیں گی جناب ثوبان امتیازی صاحب کی ایک خوبصورت تصنیف ہے اس کتاب میں ثوبان امتیازی صاحب اپنی اور اپنے احباب کی زندگی کے چھوٹے چھوٹے واقعات بہت دلچسپ انداز میں بیان کیئے ہیں ان قصوں میں سے ایک قصے کا انتخاب آج کے اس پروگرام میں شامل ہے باتیں ہماری یاد رہیں گی پر ایک خوبصورت تبصرہ محترم رفیع الزماں زبیری صاحب نے کیا تھا جو روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہوا تو جسے نیچے نقل کرہا ہوں رفیع ال...

conflict resolation 14.06.2023

جینے کے قرینے یا سافٹ اسکلز کے سلسلے میں آپ دو اہم موضوعات پر گفتگو سن چکے ہیں یعنی غصے پر کیسے قابو پایا جائے اور کامیابی کے لیے منزل کا تعین اور منزل کاحصول کیسےکیا جائے۔ آج اس سلسلے میں باہمی تنازعات کے حل پر تیسری اہم گفتگو ہوگی اس مختصر سی گفتگو میں دو ایسے Acronyms یا مخفف الفاظ بتائے جایں گے جو اگر کو ئی ذہن نشین کر لے تو زندگی میں ایسے چھوٹے موٹے تنازعات با آسانی حل کر سکتا ہے جس سے آگے چل...

منزل کی جستجو 07.06.2023

علم و ہنر کے چینل پر ایک نیا سلسلہ جینے کےقرینے شروع کیا ہے جس کا بنیادی مقصد ہے لوگوں کو سافٹ اسکلز کی تربیت دینا ۔ اپنے ایک پچھلے پروگرام میں ہم نے جائزہلیا تھا غصے کے نقصانات کا اور غصے پر قابو پانے کے طریقوں کا اس ویڈیو میں آپ گفتگو سنیں گے کسی ادارے کی مقصد اولین یا نصب العین کی اہمیت پر یعنی اس ادارے کو ویزن کے بارے میں ادارے کے تمام کارکنان کو مکمل آگہی دینے اور ان کو ساتھ لے کر چلنے کی اہم...

غصے پر قابو 31.05.2023

شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے دوسرے یو ٹیوب چینل علم و ہنر پر اب دیکھ سکیں گے مختلف۔ تربیتی موضوعات پر گفتگو کا ایک نیا سلسلہ " جینے کے قرینے" یعنی سافٹ اسکلز اس سلسلے کی پہلی گفتگو پیش خدمت ہے جو غصے کے موضوع پر ہے جس میں اس بات کا احاطہ کیا گیا ہے کہ غصے کے اسباب کیا ہیں اور اس کمزوری میں مبتلا شخص کی۔ گھریلو اور پیشہ ورانہ زندگی پر کتنی برے اثرات پڑتے ہیں ۔ غصے کی عادت کو کیسے ترک کیا...

چاند ہتھیلی پر تحریر عبدالباسط 30.05.2023

چاند ہتھیلی پر ، ایک خوبصورت سفرنامہ جو قاری میں عزم ہمت ولولہ اور جوش پیدا کرتا ہے ۔ ہم لوگوں میں اکثر اگر کسی کے پانوں میں موچ یا کمر میں چمک آجائے تو ہم سب سے اپنی پریشانیوں کا اظہار کرتے ہیں گھومنا پھرنا ملنا جلنا سب موقوف ہو جاتا ہے مگر عبداللباسط صاحب ایک مثال ہیں کہ بی ایس سی کرنے کے بعد میڈیکل ریپریزینٹیو کی ملازمت کر رہے تھے کہ پاؤں میں رسولی کے باعث ان کی ٹانگ گھٹنے کے اوپر سے کاٹ دی گئی...

کتاب اور صاحبِ کتاب ـ خواجہ رضی حیدر 27.05.2023

خواجہ رضی حیدر صاحب ایک ممتاز ادیب صحافی اور محقق ہیں جن کی شناخت ان کی قاید اعظم شناسی ہے ۔ آپ تقریبا 27 سال تک قاید اعظم اکیڈمی سے وابستہ رہے جہاں انہوں نے ریسرچ اسکالر سے لے کر ادارے کی سربراہی تک مختلف مختلف ذمہ داریاں سنبھالیں۔ آپ کا تعلق ایک بزرگ محدث سورتی کے خانوادے سے ہے جن پر کئی برسوں کی تحقیق کے بعد آپ نے " تذکرہ محدث سورتی " کے نام سے کتاب لکھی اور آپ کے والد نے تحریک پاکستا...

م ص ایمن سے گفتگو 26.05.2023

محمد صالح ایمن صاحب ایک معروف ادیب ہیں اور م ص ایمن کے قلمی نام سے اب تک نو ناول لکھ چکے ۔ انہوں نے اپنی اپنی زندگی کی دلچسپ کہانی سنائی " ذکر کتاب " کو اس انٹرویو میں ۔ چوالیس منٹ کے اس انٹرویو میں م ص ایمن صاحب نے اپنے بچپن کے کئی قصے بہت مزے لے لے کر سنائے اور بتایا کہ انہیں کہانیاں اور کتابیں پڑھنے کا شوق تیسری جماعت سے ہی ہوگیا تھا جب وہ کلاس میں چھپ چھپ کر وہ کتابیں پڑھا کرتے تھے ج...

دکن کی غیر مطبوعہ تاریخ 23.05.2023

ہاں میں انکاری ہوں ،ظفر شروانی – پلےلسٹ لنک https://youtube.com/playlist?list=PLW8_69-eTJUvibBy6Xi5sQQOI-glzKN1j دکن کی غیر مطبوعہ تاریخ 30 منٹ کا لنک https://youtu.be/T7jvOoL9Oy 4 بالعموم  کتابوں  کے تعارف  اور پزیرای  کی تقریب  کتابوں  کی اشاعت  کے بعد ہوتی ہے مگر شاہ محی الحق فاروقی  اکیڈمی  کو یہ اعزاز  حاصل  ہے کہ ہائی  کورٹ کے سابق  جج  جناب ظفر شروانی صاحب  کی آپ بیتی    " ہاں میں انکا...

فیلڈ مارشل محمد ایوب خان بنگلہ دیش کے معمارحقیقی 20.05.2023

بنگلہ دیش کے معمار بنگلہ دیش آج دنیا میں ایک مضبوط مسلم معاشی طاقت اور ملک بن کر ابھرا ہے اکثر لوگ بنگلہ دیش کی آزادی کا سہرا مکتی باہنی اور ہندوستان کے سر باندھتے ہیں جب کے حقیقت اس کے برعکس ہے ایک ایسے وقت میں جب بنگلہ دیش کا پورا انفرا اسٹریکچر سڑکیں پل عمارتیں زراعت صنعتی اور تجارتی مراکز 70 کے سمندری طوفان اور 71 کی خانہ جنگئ کے باعث باکل تباہ ہو چکے تھے، بنگلہ دیش نے انفرا اسٹریکچر کیبحالی ک...

وزنی شعراکی مہمل اور بے وزن شاعری 16.05.2023

"وزنی شعرا کی مہمل اور بے وزن شاعری"  پچیس  منٹ کی اس ویڈیو میں شاعری کے ارتقا کا ہلکےپھلکے اور لطیف انداز میں جائزہ لیا گیا ہے ۔    اس ویڈیو میں احوال دیاہے کہ شاعری   کیسے ندرت خیال سے ہوتی ہوئی اس حال کو پہنچی کہ روٹی روزی کی تلاش میں شاعروں کا کام جگاڑی مستریوں والا ہوگیا پھر انہیں دھنیں بنا کر دی جانے لگیں  کہ کفن تیار ہے سائز کا مردہ لے آئیے یعنی اس دھن پر گیت لکھیئے اور اس کی مثال...

وزنی شعراکی مہمل اور بے وزن شاعری 09.05.2023

وزنی شعراکی مہمل اور بے وزن شاعری

کتابوں کی اشاعت کے مسائل 08.05.2023

محترم سید معراج جامی صاحب کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیں-آپ ایک اچھے شاعر اچھے ادیب ہیں کتابوں سے بہت محبت کرتے ہیں ان کے نجی لائبریری میں کتابوں کا بڑا ذخیرہ ہے جس میں کئی نایاب کتابیں بھی موجود ہیں جامی صاحب حلقہ احباب ذوق گلشن معمار کی ہفتہ وار نشست میں مشہور شاعر قمر جمیل صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کی لائبریری میں تشریف لئے اس موقع پر انہوں نے ذکر کتاب سے کتابوں کی...

زندگی سے انتخآب احمر حسن 05.05.2023

زندگی سے انتخآب احمر حسن

پیچ و تاب ِ زندگی 04.05.2023

پیچ و تاب زندگی بریگیڈیر ریٹایرڈ صولت رضا صاحب کی تصنیف ہے ۔ صولت رضا صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ایم اے کرنے کے بعد ایک ایسے وقت میں فوج میں کمیشن لیا کہ جب سقوط ڈھاکہ کے باعث فوج کا مورال بہت نیچا تھا اور نوجوانوں میں بھی فوج میں شمولیت کی کوئی امنگ نہیں تھی 1971 کی شکست کے بعد فوج میں شرکت کرنے والوں میں۔ کرنل اشفاق حسین شامل تھے جو صولت رضا صاحب کی طرح صحافت کی ڈگری رکھتے تھے تیسرے فر...

سید قاسم محمود ایسی چنگاری بھی یارب اپنے خاکستر میں تھی 03.05.2023

شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے نئے سلسلے "یہ ہے کمپیوٹر کی آواز " کا پہلا پروگرام سید قاسم محمود ایسی چنگاری بھی یارب اپنے خاکستر میں تھی- یہ مضمون تحریر کیاہے محترم عقیل عباس جعفری صاحب نے – آپ لوگوں کی رائے کا انتطار رہے گا جس سے ہمیں اس پروگرام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اردو کو نادان دوستوں سے بچائیے 01.05.2023

آج کل ایک رجحان بن گیا ہے کہ انگریزی کے ان الفاظ کو ، جو زباں زد عام ہیں ایسے مشکل اور نامانوس فارسی اور عربی اصطلاحات اور الفاظ سے تبدیل کر دیا جاٰے جو عام فہم نہیں ہے - جس کا مطلب سمجھنے کے لیئے کسی دانشور سے مدد لینی پڑے ۔ محمد اظہار الحق صاحب اردو کے ایک معروف ادیب اور کالم نگار ہیں آپ کے کالموں کو ان کے شگفتہ طرز تحریر تصنع سے پاک برجستہ انداز بیان کے باعث پسند کیا جاتا ہے- اظہار صاحب نے اپنے...

اردو بولی اور اردو زبان کا پس منظر 30.04.2023

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اردو برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کی زبان ہے جب کے حقیقت یہ ہے کہ اس خطے میں مسلمانوں کا مذھبی ذریعہ تعلیم عربی تھا جس کے فارغ التحصیل مولوی فاضل کہلاتے تھے اور ان کی سرکاری زبان فارسی تھی جس کے فارغ التحصیل منشی فاضل کہلاتے تھے اردو صحافت کی تاریخ کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خطے میں اردو صحافت کا آغاز بنگال کے ہندو صحافیوں اور مالکان اخبار نے کیا تھا اور اردو کا پ...

مکس پلیٹ - ظفر عالم طلعت 28.04.2023

ظفر عالم طلعت کی مکس پلیٹ میں سب ہی کچھ تو ہے ان کے بچپن کا وہ چلبلا پن ، کہ لوگ ان کے والد سے ہوچھتے تھے کہ یہ بچہ نو مہینے ماں کے پیٹ میں کیسے رہ گیا بڑے ہو کر ان کی وہ سنجیدگی اور بردباری کہ بچے انہیں جمیعت کا "کارٹون" کہتے تھے جس دور میں وہ کراچی کے شعلہ بیان مقرر اود کراچی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ لیڈر تھے اس دور میں جمیعت کے ناظم کا انتخاب اور اس کی تربیت کا معیار بڑا سخت تھا ایک زیر...

تاریخ دکن –قاضی مظہر الدین طارق سے گفتگو 27.04.2023

کچھ عرصہ قبل ذکر کتاب کے چینل پر ہم نے ایک تعارفی پروگرام ڈالا تھا جو دکن کی غیر مطبوعہ تاریخ کے بارے میں ایک آنے والی کتاب کے بارے میں تھا آج یہ اس کتاب پر اس کتاب کو شائع کرنے والے قاضی مظھر الدین صاحب پر مکمل پروگرام ہے جس کا دورانیہ 30 منٹ ہے اس کتاب کو تحریر کیا تھا حیدرآباد دکن کے ایک وکیل جناب بدرالدین صاحب نے جسے قلمی نسخے کی مدد سے کمپوز کر کے طبع کرونے کا اعزاز ملا ہے ان کے پوتے جناب قاض...

غالب کے جعلی خطوط 25.04.2023

غالب کے جعلی خطوط معروف ادیب اور مزاح نگار  جناب انور احمد علوی صاحب کی۔ کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں  ان کے طنزیہ اور مزاحیہ مضامین کے مجموعے  خاکے ٫  سفر نامےاور مختلف ادیبوں کی  تحریروں سے انتخاب شامل ہیں ان کی کتابوں کے نام ہیں    جملہ حقوق غیر محفوظ، غالب کا دستر خوان (جعلی خطوط )، مس گائیڈ، سود کے تعاقب میں، نامعلوم افراد، صحیح گئے ، سلامت آئے، بذلہ سنجان دو عالم، خواتین مزاح، پیٹ بھرے...

کتاب پڑھنے کے تیس فایدے 16.03.2023

ایک عام خیال یہ ہے کہ کتابیں پڑھنا کوئی اچھی بات ہے لیکن حقیقت یہ ہے  کہ کتابیں پڑھنے کے لئے اگر اچھی کتابوں کا انتخاب نہ کیا جائے تو بجائے فائدے کے نقصان کا اندیشہ بھی ہو سکتا ہے   جب ہم کتابیں پڑھتے ہیں تو کبھی ہم ان سے بہت کچھ حاصل کرتے ہیں  اسے  ہم کماؤ مطالعہ کہتے ہیں  مگر جب مطالعہ ان کتابون کا کیا جائے جو گھٹیا طریقے سے قاری کے جذبات کو بھڑکاتی ہوں یا کسی طبقے کی خل...

کچھ لوگ ، کچھ یادیں ،کچھ تذکرے 12.03.2023

ایک عام خیال یہ ہے کہ چونکہ  لوگوں کو اردو میں امتحانات  خصوصا سرکاری ملازمت کے لئے اردو میں مقابلے کے امتحانات دینے کی اجازت نہیں ملتی ہے لہذا اردو دان طبقہ اچھی ملازمت سے محروم رہتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ معاملہ نہ اردو کا ہے نہ انگریزی کا  بلکہ نظام تعلیم کچھ ایسا ہے کہ لوگوں کو نہ اردو آتی ہیں نہ انگریزی اور تحریری اظہار دونوں ہی زبانوں میں ان کے لئے کرنا ممکن نہیں شاید اسی لیے...

خاکی سائے 11.03.2023

فوج اور عدلیہ کے اعلی حکام میں ایک عجیب سا رشتہ پایا جاتا ہےء جس میں ایک دوسرے کے لیئے احترام بھی ہے اور اپنے پیشے کا احساس برتری بھی۔ خاکی سائے کے مصنف جنرل کے ایم عارف  صاحب کے انتقال کر سابق چیف جسٹس پاکستان جناب ارشاد حسن خان نے لکھا کہ منقول جنرل ضیاء خوش قسمت تھے کہ جنہیں میجر جنرل عارف کی زندگی بھر کی معاونت ملی ۔انہیں جنرل یحیٰی کے دور حکومت میں مارشل لاء آفیسر کی حیثیت سے کاروبارممل...

دوسری ملاقات - تحریرعمرانہ مقصود اور انور مقصود 10.03.2023

یہ سچی کہانی ہے نظام حیدرآباد کی آنکھوں کے تارے حیدرآباد کے کمشنر نواب نثار یار جنگ کی اکلوتی بیٹی ے افسر عرف پاشی کی جس نے آنکھ کھولی تو باپ کے بڑے گھر کو ہمیشہ مہمانوں سے بھرا دیکھا۔ جہاں  تین افراد کے خدمت کے لئےبیس تیس مختلف عمر کے لوگ اس لیئے ملازم تھے کہ نواب صاحب کو نوکروں کی نہیں بلکہ ان نوکروں کو نوکری کہ ضرورت تھی  نواب نثار یار جنگ کی اکلوتی بیٹی پاشی کی شادی صرف 15 سال کی عمر...

ملاقات صادق قلاتی صاحب 06.03.2023

ملاقات صادق قلاتی صاحب

Listen to the ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ podcast in Replaio

Radio and podcasts in one app - free, with no sign-up. Install today and do not miss the launch

Get it on Google Play

Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.