IT for Change
کتھے خجانے - اردو
یہ آڈیو کہانیاں کرناٹک کے گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکولوں کے اساتذہ نے 'انٹیگریٹنگ ڈیجیٹل اسٹوری بیسڈ پیڈاگوجی ان لینگویج ایجوکیشن' پروگرام کے دوران منعقدہ ورکشاپس کے ایک حصے کے طور پر تیار کی ہیں جو ریاستی تعلیمی تحقیق اور تربیت (ڈی .ایس .ای .آر .ٹی )، کرناٹک کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ٢٠٢٣-٢٠٢٤کے دوران آئی ٹی فار چینج کے ساتھ اس پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل میڈیم کے پیش کردہ نئے امکانات کے ساتھ ساتھ ایک تدریسی ٹول کے طور پر کہانی سنانے کی طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلباء کی زبان سیکھنے کے عمل کو تقویت دینا ہے۔" تمام کہانیاں اوپن ایجوکیشنل ریسورسز (او . ای . آر ) ہیں اور آزادانہ طور پر استعمال اور ش...
Auteur
IT for Change
Catégorie
Site du podcast
Dernier épisode
15 juil. 2024
Où écouter ?
Les podcasts dans l'appli Replaio Radio Bientôt disponibleLes podcasts arrivent très bientôt dans l'appli. Installe-la dès maintenant et découvre en avant-première une toute nouvelle façon de vivre les podcasts
Épisodes
ہم بیج بچاتے ہیں 15.07.2024 5:37
مصنف: بیجل وچار جنی برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:محمد غوث مدیر:ریاض احمد اوڑیسہ کے سیڈ بینک سے متاثر ہوکر اس گاؤں کےکسان بھی ایک بیج بینک کھولتے ہیں کیونکہ اگر بیج نہیں تو کچھ نہیں ! نہ کھانا نہ کپڑا۔ آپ بھی کوئی ایسی شروعات کر سکتے ہیں۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور اعتماد کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔طلباء کو ماحول اور زراعت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرایا جا سکتا ہے۔طلباء کو کاشتک...
ہد ہد کا بچہ 15.07.2024 6:04
مصنف: کمال الدین کہانی گو:خلیل احمد مدیر:غوثیہ بانو ہدہد کا بچہ کہانی ایک دلچسپ سفر کی ہےجس میں ایک مسخرہ رمیش بھی ہے، جو اپنے مذاق اور پرندوں کی آوازیں نکالنے کی مہارت کی وجہ سے سب کا دل بہلاتا ہے۔اس کہانی میں ہنسی مذاق اور سفر کے دلچسپ واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں مزاح اور ہنسی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ کہانی میں سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات کو بیان کرنے کی ص...
نئی لڑکی 15.07.2024 5:08
مصنف: سری ودیا برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:اسماء عالم مدیر:اسماء عالم میرا کی کلاس میں ایک نئی لڑکی داخل ہوئی ہے۔ سب بچے اسے چڑاتے اور کوئی اس سے بات نہیں کرتا تھا کیونکہ وہ الگ لگتی تھی۔ میرا نے اس سے دوستی کی اور سمجھایا کہ الگ لگنا بھی ٹھیک ہے۔ سب ایک طرح کے کیسے ہو سکتے ہیں. اس کہانی کے ذریعے طلباء میں طلباء کو ہندوستان کی ریاستوں اور وہاں کی تہذیب و ثقافت کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی...
مچھلی نے خبر سنی 15.07.2024 5:11
مصنف: وینکٹا رامانا گوڈا برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:شکیلہ بانو مدیر:شکیلہ بانو مچھلیوں کے پاس ایک بڑا ریڈیو ہے لیکن چھوٹی مچھلیاں دادا مچھلی کو ریڈیو سننے کا موقع ہی نہیں دیتیں ۔ایک دن دادا مچھلی کو ریڈیو پر خبر سننے کا موقع مل جاتا ہے اور وہ خبر ان کے لئے بہت اہم تھی۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو آبی جانداروں اور ان کے اقسام کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔آپس میں اتحاد و اتفاق کی صلاح...
ستارہ پری 15.07.2024 6:37
مصنف: راجہ مہدی علی خاں کہانی گو:غوثیہ بیگم مدیر:غوثیہ بیگم ستارہ پری کہانی ایک ننھی بچی شیلا کی ہے جو اپنی گڑیوں کے لئے چائے بنا رہی ہوتی ہے۔ اچانک وہ کس طرح ایک جادوئی دنیا میں پہنچ جاتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں تخیل کی قوت، جادوئی دنیا کی سیر، اور مختلف تجربات کو بیان کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ فطرت کی خوبصورتی اور جادوئی عناصر کو بھی بیان ک...
جادو کی کیتلی 15.07.2024 8:22
مصنف: افسر میرٹھی کہانی گو:بشری پروین مدیر:محمد نوراللہ آصف جادو کی کیتلی کہانی جاپانی روایات پر مبنی ہے جہاں بھوت پریت مختلف جانوروں کی شکل میں نظر آتے ہیں، جن میں بجو والا بھوت ہلکی پھلکی شرارتیں کر کے لوگوں کو ہنساتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعےطلباء کویہ بتایا جا سکتاہے کہ ہر چیز اپنی اصل حالت میں اور صحیح ہاتھوں میں ہی اپنی اہمیت اور خصوصیات برقرار رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہنسی مذاق اور مزاح کی اہمیت...
کسی شہر میں ایک تھا بادشاہ 15.07.2024 7:48
مصنف: حفیظ جالندھری کہانی گو:بلقیس فاطمہ مدیر:شکیلہ بانو یہ کہانی ایک بادشاہ کی ہے جو اپنی رعایا کے درمیان انصاف، محبت، اور رحم دلی کے لیے مشہور تھا۔ بادشاہ اپنی عقل مندی اور دوراندیشی کی وجہ سے مسائل کو حل کرتا اور عوام کے دلوں میں گھر کر چکا تھا۔ کہانی میں ایک ایسی صورت حال بیان کی گئی ہے جس میں بادشاہ کو اپنی دانش مندی اور رعایا سے محبت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو انصاف...
چاچا الو 15.07.2024 5:53
مصنف: بنوئے برمن برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:عائشہ طلعت مدیر:عائشہ طلعت یہ ایک دلچسپ اور تفریحی کہانی ہےجس میں ایک ایسے الو کے بارے میں بتایا گیا ہے جو اپنی حکمتِ عملی سے لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں حکمت و دانش مندی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھا یا جا سکتا ہے۔طلباء میں تنقیدی و تجزیاتی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔طلباءکے ساتھ چند مسائل پ...
اسٹیج کا خوف 15.07.2024 7:51
مصنف: یامنی وجیان برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:محمد جاوید اقبال صدیقی مدیر:محمد جاوید اقبال صدیقی یہ کہانی ایک لڑکی چمپا کے متعلق ہے جسے گانا گانا پسند ہے ۔اس کا دوست اسے اسکول کے سالانہ جلسے میں گانے میں حصہ لینے کا مشورہ دیتا ہے مگر چمپا اسٹیج پر جانے سے بہت گھبراتی ہے وہ کس طرح اپنے ڈر پر قابو پاتی ہے اس کہانی میں بتایا گیا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سک...
بھیا کی مسکراہٹ کس نے چھینی 15.07.2024 4:46
مصنف: سنجنا کپوربرائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:عبداللہ مدثر مدیر:غوثیہ بانو یہ کہانی ایک بچے کی ہے جو ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتا ہے۔جو بات بات پر غصہ کرتا ہے ۔ہمیشہ اداس اور غمگین رہتا ہے۔نہ وہ کھیلتا ہے ۔نہ وہ ہنستا ہے۔اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح وہ اس مشکل سے باہر نکلتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو ذہنی صحت کی اہمیت اور اس کے مسائل کے بارے میں آگاہی دی جا سکتی ہے۔ طلباء کو یہ سمجھانے...
نٹکھٹ چلبل کی پونچھ 15.07.2024 8:34
مصنف: ساوتری سنگھ برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو: نشاط فاطمہ مدیر: نفیسہ بانو اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح چلبل اپنی پونچھ کی جگہ دوسرے جانوروں کی پونچھ کو لگواتی ہے اور کن کن مصیبتوں میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو بتایا جا سکتا ہے کہ دوسروں کی نقل کرنے کی وجہ سے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔طلباء کے ساتھ ان کی خود کی شخصیت کی صفات کے متعلق گفتگو کی جا سک...
کشتی کی سیر 15.07.2024 5:08
مصنف: جے شری دیش پانڈے برائے پرتھم اسوری ویور کہانی گو:عبداللہ مدثر مدیر:غوثیہ بیگم یہ کہانی ایک چھوٹے بچے راجو کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دادا، دادی کے ساتھ ندی کنارے کی خوبصورت یادوں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ وہ ندی کے صاف اور ٹھنڈے پانی، پیڑ پودوں اور رنگ برنگے پھولوں کے ساتھ ساتھ کشتی کی سیر کا تجربہ کرتا ہے۔ یہ کہانی بچوں کو ندی اور اس کے ارد گرد کے ماحول سے محبت کرنا سکھاتی ہے۔ اس کہانی کے ذریعے...
حکیم صاحب کی ہچکیاں 15.07.2024 7:36
مصنف: صدف صدیق برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو: طیبہ صدیقہ مدیر: حمیرہ تحسین ماہِ رمضان تھا اور حکیم صاحب کو ہچکیوں کا عارضہ لاحق ہوا۔ ہچکیاں بند ہوں اس کے لیے وہ پانی بھی نہیں پی سکتے تھے۔ یہ ہچکیاں بند کرنے کے لیے حکیم صاحب کون سی تتراکیب اختیار کرتے ہیں۔ کیا اُن کے مریض بھی اُن کی مدد کرتے ہیں؟ اس کہانی کے ذریعے طلباء کی دلچسپی بڑھائی جا سکتی ہے اور سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔کہانی...
شوبھنی اور نانی 15.07.2024 8:58
مصنف: سرویندراوکرم برائے پرتھم اسٹوری کہانی گو: نشاط فاطمہ مدیر: نشاط فاطمہ یہ ایک خوبصورت کہانی ہے جو شوبھنی اور اس کی نانی کے درمیان محبت بھرے رشتے کو بیان کرتی ہے۔ کہانی میں شوبھنی کو نئے نئے کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔جو اپنی نانی کے ساتھ مختلف جگہوں پر گھومنے جاتی ہے اور لطف اٹھاتی ہے۔ یہ کہانی نہ صرف نانی اور شوبھنی کے رشتے کو مضبوط کرتی ہے بلکہ بچوں کو زندگی کی اہم قدروں اور روایات سے بھی رو...
یہ کیسی بو ہے 15.07.2024 8:27
مصنف: اشویتا جے کمار برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو: طیبہ صدیقہ مدیر: اجمل نواب اس کہانی میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح اناج کچھ مدت تک ہی اپنی اصل حالت میں رہتا ہے اسے اچھی حالت میں رکھنے کے لیے فریج کا استعمال کیا جاتا ہے۔اور اگر فریج خراب ہوجائے تو ذخیرہ کی گئی تمام اشیاء خراب ہوجاتی ہے۔اور ایسی خراب اشیاء میں پیدا ہونے والے جراثیم بے حد مضیر ہوتے ہیں ۔جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ...
وصیت 15.07.2024 8:52
مصنف: انیس اعظمی برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو: محمد غوث مدیر: حسن ایاز اونٹوں کو دو حصوں میں کیسے تقسیم کیا جا سکتاہے اس کہانی میں مصر کے تاجر عبد اللہ بن سعد کی حکمت اور اس کی بیوی رقیہ خاتون کی ذہانت کی تصویر پیش کی گئی ہے۔ رقیہ خاتون نے بڑی خوش اسلوبی سے اونٹوں کی تقسیم کا معمہ حل کیا اور اپنے بچوں کو محبت کے ساتھ رہنے کا حوصلہ دیا۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں اچھے اخلاق و آداب کی اہم...
صاف پانی کی کھوج 15.07.2024 6:17
مصنف: اجیت نررا برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:محمد غوث مدیر:احمدی بیگم یہ ایک دلچسپ اور مہماتی کہانی ہے جو ایک بچی کے گرد گھومتی ہے جو ایک دلچسپ کھیل میں حصہ لیتی ہے۔ اس کھیل میں اسے مختلف اشیاء کی تلاش کرنی ہوتی ہے ۔ یہ کھیل نہ صرف بچوں کی جسمانی صلاحیتوں کو چیلنج کرتا ہے بلکہ ان کی دماغی قابلیتوں کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو پانی اور اس کے ذخائر کے متعلق معلومات فراہم...
پوری جو کڑھائی سے نکل بھاگی 15.07.2024 7:57
مصنف: ڈاکٹر ذاکر حسین کہانی گو: بلقیس فاطمہ مدیر: نشاط فاطمہ یہ کہانی ایک پوری کی ہے جو کڑھائی سے نکل کر بھاگ جاتی ہے اور راستے میں مختلف کرداروں سے ملتی ہے اور اپنی عقلمندی سے سب کو دھوکہ دے کر آگے بڑھتی جاتی ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو محنت، عقلمندی، اور حوصلے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ پوری کے کردار کو مثال بنا کر انہیں سکھایا جا سکتا ہے کہ مشکلات کے باوجود حوصلہ نہ ہاریں او...
کوے کے رشتےدار 15.07.2024 5:29
مصنف: وینکٹا رامانا گوڈا برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:عبداللہ مدثر مدیر:صبیحہ یاسمین کوا خوبصورت نہیں ہے اس کی نہ کوئل جیسی میٹھی آواز ہے اور نہ ہی اس میں مور جیسی چنچل اداہے۔لیکن اس میں ایک ایسی اہم خاصیت ہے جس سے ہم سبھی سبق حاصل کر سکتے ہیں اس کہانی کے ذریعے کوے کی اس خصوصیات کو دریافت کیجیے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو پرندوں کے نام اور ان کی خصوصیات کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔پر...
ایک میں دو 15.07.2024 8:55
مصنف: مایا بسنیربرائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو: اسماء خاتون مدیر: اسماء خاتون یہ کہانی دو بچوں کی ہے جو میلے میں جاتے ہیں جہاں وہ ایک کھانے کے دو حصے کرکے کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں ریاضی کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔مثلاً کسر اور تقسیم وغیرہ کے تصورات کی تفہیم ۔کہانی کو حقیقی دنیا کی تعلیم سے جوڑ کر مسائل کا حل تلاش کرنا جیسی خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ آپس...
کہانیوں کا شہر 15.07.2024 9:57
مصنف: رکمنی بینرجی برائے پرتھ اسٹوری اسٹوری ویور کہانی گو: بشری پروین مدیر: حسن ایاز یہ کہانی ایک ایسی بچی کی ہے جسے کہانیاں سننے میں بے انتہا دلچسپی ہے مگر ہر کوئی اس کی اس دلچسپی کو نظرانداز کرتا ہے پھر ایک دن ایک لڑکی اسے کہانیاں سنانا شروع کرتی ہے جس سے پورے شہر میں کہانیوں کا سیلاب آجاتا ہے پھر تمام لوگ کس طرح اس مسئلے کا حل نکالتے ہیں اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔ اس کہانی کے ذری...
آم کا درخت 15.07.2024 7:12
مصنف: نورالحسنین کہانی گو:اسماء عالم مدیر:اسماء عالم کہانی ایک بچے گڈو میاں کی ہے جو اپنے آنگن میں موجود آم کے درخت سے بہت محبت کرتا ہے۔ گڈو میاں شرارتی اور نٹ کھٹ ہونے کے باوجود سب کے دلوں کا راج دلارے ہیں۔ آم کا درخت ان کے دادا جان کی نشانی ہے اور گڈو میاں کا سب سے عزیز دوست ہے۔ دونوں میں گہری دوستی ہے۔ پھر ایک دن اچانک ایسا کون سا واقعہ پیش آتا ہے جس سے گڈو میاں اور آم کا درخت جدا ہوجاتے ہیں...
چڑیا کا خزانہ 15.07.2024 6:58
مصنف: افسر میرٹھی کہانی گو:بلقیس فاطمہ مدیر:عائشہ صدیقہ یہ کہانی جاپان میں رہنے والے ایک بڈھے اور بڑھیا کی ہے جو ایک چڑے کے دوست تھے۔ چڑا روز ان کے گھر آتا، دانہ دنکا کھاتا اور ان کے ساتھ کھیلتا۔ ایک دن بدمزاج پڑوسن چڑے کی چونچ توڑ دیتی ہے جس سے بڈھے اور بڑھیا کو بہت رنج ہوتا ہے۔اور اس کی سزا اس بد مزاج عورت کو کس طرح ملتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو دوستی، مح...
ببلو بھالو کی سیر 15.07.2024 14:13
مصنف: پارو آنند برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو: سمر جہاں مدیر: سمر جہاں ببلو بھالو کی زندگی اُتار چڑھاؤسے بھری ہوئی ہے۔ وہ اُچھلتا کودتا آگے بڑھتا ہےسچ مچ اُچھلتا کودتا! آئیے اُس کے ساتھ جنگل کی سیر کریں اور ہمالہ کے ان بھالوؤں کے پوشیدہ رازوں کا پتہ لگائیں۔ اس کہانی کی ذریعے طلباء کو شمالی علاقوں نیز برفیلی علاقوں اور وہاں پائے جانے والے جانوروں سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکتی ہے۔جنگلی جان...
گھاٹ والی بلی 15.07.2024 13:09
مصنف : امبیکا راؤ برائے پرتھم استوری ویور کہانی گو: عائشہ طلعت مدیر: عائشہ طلعت یہ مغربی گھاٹ کے جنگلوں میں ایک وائلڈ لائف فوٹو گرافر کی مسحور کردینے والی ایک جنگلی بلی کی تلاش کی دلچسپ کہانی ہےجس میں وہ بے شمار جنگلی مخلوقات ملتا ہے ۔ یہ دلچسپ کہانی زندگی کے ذاتی تجربات سے ماخوذ ہے ۔ اس کہانی کی تصاویر اتنی ہی سچی لگتی ہیں جتنی کی یہ کہانی۔ آئیے ! آپ بھی چلئے اس بلی کی تلاش میں ! اس کہانی...
Podcasts similaires
Replaio n'est pas éditeur de podcasts ; les noms des émissions, les visuels et l'audio appartiennent à leurs auteurs et sont diffusés via des flux RSS publics