IT for Change

کتھے خجانے - اردو

یہ آڈیو کہانیاں کرناٹک کے گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکولوں کے اساتذہ نے 'انٹیگریٹنگ ڈیجیٹل اسٹوری بیسڈ پیڈاگوجی ان لینگویج ایجوکیشن' پروگرام کے دوران منعقدہ ورکشاپس کے ایک حصے کے طور پر تیار کی ہیں جو ریاستی تعلیمی تحقیق اور تربیت (ڈی .ایس .ای .آر .ٹی )، کرناٹک کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ٢٠٢٣-٢٠٢٤کے دوران آئی ٹی فار چینج کے ساتھ اس پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل میڈیم کے پیش کردہ نئے امکانات کے ساتھ ساتھ ایک تدریسی ٹول کے طور پر کہانی سنانے کی طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلباء کی زبان سیکھنے کے عمل کو تقویت دینا ہے۔" تمام کہانیاں اوپن ایجوکیشنل ریسورسز (او . ای . آر ) ہیں اور آزادانہ طور پر استعمال اور ش...

Autor

IT for Change

Kategorie

Uncategorized

Neueste Folge

15. Jul 2024

Wo hören?

Podcasts in der App Replaio Radio Bald verfügbar

Podcasts kommen bald in die App. Installiere sie jetzt und erlebe als Erster einen ganz neuen Blick auf Podcasts

Bei Google Play herunterladen Kostenlos installieren Android fast 10 Mio. Downloads · Bewertung 4,8 iOS bald

Folgen

لڑائی کا نتیجہ 15.07.2024

مصنف: کشور ناہید کہانی گو: سمر جہاں مدیر: سمر جہاں یہ کہانی دو لڑکیوں کی ہے جو سمندر کے کنارے چل رہی تھیں۔ ایک لڑکی نے سیپی دیکھی اور دوسری لڑکی نے اسے اٹھا لیا۔  دونوں میں سیپی پر حق جتانے کے لیے جھگڑا شروع ہو گیا۔اس جھگڑے کا حل کس طرح نکلا اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔ کہانی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جھگڑنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور کبھی کبھی جھگڑا کرنے کی وجہ سے نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ ا...

لالچی چوہا 15.07.2024

مصنف: ہرمندر اوہری برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو: اجمل نواب اور محمد عاشر مدیر: اجمل نواب یہ کہانی ایک چوہے سے متعلق ہے جو اپنی لالچ کی بنا پر کئی پریشانیوں میں مبتلا ہو جاتا ہے جس سے باہر نکلنا اس کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعےطلباء میں صحت سے متعلق مفید معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔طلباء کو متضاد الفاظ سے روشناس کرایا جاسکتا ہے مثلاً دائیں ،بائیں وغیرہ اسی کے ساتھ نئے نئے الفاظ سے تع...

پہاڑوں کی رانی 15.07.2024

مصنف: نازیہ جبین برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:اسماء خاتون مدیر:اسماء خاتون رانی ایک بہادر لڑکی ہے جو ایک گاؤں میں پہاڑ پر رہتی ہے۔ایک دن دوپہر میں ایک ہاتھی جنگل سے گاؤں کی طرف آگیاسبھی ڈر کر بھاگنے لگے۔لیکن رانی نے اپنی عقلمندی سے ہاتھی کو واپس جنگل کی طرف بھیج دیا۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں سوجھ بوجھ کی صلاحیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔فطرت کی رنگینیوں سے طلباء کومتعارف کرایا جا سکتا ہے۔مد...

اونچے پیڑ پر سیر 15.07.2024

مصنف: سنگیتا ویلیگربرائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:بلقیس فاطمہ مدیر:عائشہ صدیقہ یہ ایک ایسی بچی کی کہانی جو خود اپنی تصوراتی دنیا تخلیق کرتی ہے اور جس میں وہ فطرت کی رنگینیوں سے محظوظ ہوتی ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کے تصورات کو تقویت دینے میں مدد کی جاسکتی ہے۔انہیں فطرت کی مختلف رنگینوں سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔ ان میں مختلف قسم کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد کی جاسکتی ہے مثلاً کسی بھی م...

شیر کا ہودہ 15.07.2024

مصنف: امر گو سوامی برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:غوثیہ بیگم اور نشاط مدیر:غوثیہ بیگم یہ ایک ایسے جنگل کے راجا شیر کی کہانی ہے جو شہر کے راجا کی نقل کرتے ہوئے اپنے لیے ہودہ بنواتا ہے مگر اس کا استعمال کرنا اس کے لیے مصیبت بن جاتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو نئے الفاظ سے روشناس کروایا جا سکتا ہے۔ طلباء کو اس بات کی اہمیت دلائی جا سکتی ہے کہ ہمیں غیر ضروری طور پر دوسروں کی پیروی کرنے کی بجائے ا...

انو کیا کیا دیکھتی ہے 15.07.2024

مصنف: لاونیا کارتک برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:حمیرہ تحسین مدیر:غوثیہ بانو یہ ایک ایسی بچی کی کہانی ہے جو اپنے اردگرد کے خوبصورت اور دلکش مناظرکا جائزہ لینے میں مصروف ہے ۔ اس کہانی کے ذریعے طلباءمیں تجزیہ کی صلاحیت کو فروغ دیا جاسکتاہے۔ان کے ساتھ ارد گرد میں موجود جاندار اور غیر جاندار اشیاء کے متعلق بحث کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متضاد الفاظ سے روشناس کرایا جاسکتا ہے مثلاً چھوٹی بڑی وغیرہ اسی...

نرالی دادی 15.07.2024

مصنف: مالا کمار،منیشا چودھری برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:طیبہ صدیقہ مدیر:صبیحہ یاسمین یہ کہانی دادی سے متعلق جو اپنے مخصوص انداز میں چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں رشتوں کی پہچان کرائی جا سکتی ہے۔خصوصاً گھر کے بزرگوں کی اہمیت دلائی جاسکتی ہے۔ساتھ ہی نئے نئے الفاظ سے طلباء کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟طلباءکو اردو وقواعد سے مت...

آج مسکرانا منع ہے 15.07.2024

مصنف: شریل راؤ برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:سید اعجاز اور عائشہ طلعت مدیر:سید اعجاز یہ ایک ایسی بچی کی کہانی ہے جو ہمیشہ خوش رہتی ہے لیکن ایک دن وہ کسی وجہ سے بے حد اداس ہوجاتی اور اپنے دوستوں سے بھی بات نہیں کرتی ۔آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کہانی کے ذریعےطلباء میں مسائل کا حل تلاش کرنے جیسی خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔طلباء میں دوستی کے جذبے کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے کے...

چوہا اور ڈرپوک لوگ 15.07.2024

مصنف: سومیا راجندرن برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:احمدی بیگم مدیر:احمدی بیگم گھر میں ایک چوہا گھس آتا ہے جس سے گھر کے تمام لوگ پریشان ہوجاتے اور ڈر جاتے ہیں۔اورافراتفری کے ماحول میں پورا گھر بے ترتیب ہوجاتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو مسائل سے نمٹنے کی تدابیر سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ کہانی کےاہم الفاظ سے واقفیت پیدا کی جاسکتی ہے کہانی سے مشکل یا نئے الفاظ سے متعارف کرائیں۔الفاظ کا چارٹ ب...

ایمن کا بستہ 15.07.2024

مصنف: مظہر احمد برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:محمد نوراللہ آصف مدیر:محمد نوراللہ آصف یہہ کہانی ایمن کے بستے کی ہے جس میں خود بستہ اپنے دن بھر کی روداد سناتا ہے۔   اس کہانی کے ذریعے طلباء میں کسی بھی موضوع پر گفتگو کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔انہیں کہانی میں موجود نئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔طلباء میں نظم وضبط جیسی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔تفہیم اور زبانی اظہ...

حاسد کا منہ کالا 15.07.2024

مصںف:شیخ سعدی کہانی گو: اسماء عالم مدیر:اسماء عالم اس کہانی میں ایک وزیر کی حکمت ودانشمندی کا ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح وہ اپنی عقلمندی سے اپنے دشمنوں کی سازش کا شکار ہونے سے بچ جاتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں اخلاقی پہلوؤں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔طلباء معاملات کو سمجھنے اور صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔لوگوں کی مدد کرنے کا جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے۔منفی سوچ کو نہ اختیار کر...

اتوار کی میٹھی دعوت 15.07.2024

مصنف: گیتا راوبرائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:حمیرہ تحسین مدیر:نشاط فاطمہ سمرن جیت اور ویر اپنی اپنی پسندیدہ مٹھائیاں لانے کے لئے منجیت پاجی کی دکان پر جاتے ہیں آئیے منجیت پاجی کو مزیدار چیزیں تولتے ہوئے دیکھیں اور جانیں کے دکان پر ان تینوں نے کیا کیا خریدا۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں ریاضی کی مہارتوں کو پیدا کیا جا سکتا ہے۔مثلاً جمع ،نفی ،تقسیم اور وزن سے متعلق مختلف صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکت...

ٹوپی والا اور بندر 15.07.2024

 مصنف: اننتا پرساد واگلے برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:سید اعجاز مدیر:حمیرہ تحسین بندر نقل کرنے میں بہت ماہر ہوتے ہیں ان کی اسی عادت کا فائدہ اٹھاکر ٹوپی والے نے اپنی ٹوپیاں ان سے واپس لے لیں۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں مختلف جانوروں کی مختلف خصوصیات کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔طلباء کو جنگلی اور پالتو جانوروں کی متعلق تفصیلات مہیا کرائی جا سکتی ہیں۔ رنگوں کے نام اور اقسام سے متعارف کر...

چھوٹی بڑی اشیاء 15.07.2024

مصنف: اپرنا کپور برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:نوراللہ آصف مدیر:نوراللہ آصف اس کہانی میں کائنات میں موجود چھوٹی بڑی اشیاء کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو ریاضی مضمون سے متعلق چند تصورات سے واقف کرایا جاسکتا ہے۔مثلاً اشیاء کی جسامت،فاصلہ ،اعداد،فرق وغیرہ۔اس کے علاوہ کائنات میں موجود بے شمار اشیاء سے انہیں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ طلباء میں تصورات اور خیالات کو فروغ دینے میں...

امی کب آئیں گی 15.07.2024

 مصنف: پرتیبھا سوامیناتھن برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:عائشہ طلعت مدیر:عائشہ طلعت رانیہ کی امی صبح سویرے کام پر چلی گئیں انہوں رانیہ سے رات کو سونے سے پہلے واپس آنے کا وعدہ کیا ۔امی کے انتظار میں رانیہ نے پورا دن کس طرح گزارااس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں وقت اور گھڑی سے متعلق معلومات دی جاسکتی ہے۔طلباء میں نظام الاوقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ریاضی کی چند صلاحیت...

نیما آج کیا کھائےگی 15.07.2024

مصنف: بیجل وچارجنی برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:اسماء خاتون مدیر:اسماء خاتون اس کہانی میں ایک ایسی بچی کا ذکر کیا گیا ہے جسے مختلف قسم کے لذیذ کھانے کا بہت شوق ہے جو ہر وقت کچھ نہ  کچھ کھاتی رہتی ہےاس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح نیما مختلف موسموں میں قسم قسم کے لذیذ کھانوں کا مزہ اٹھاتے ہوئے پورا سال گزارتی ہے ۔  اس کہانی کے ذریعے طلباء کو سال بھر کے موسموں سے متعارف کرایا جاسکتا ہے اور ا...

گولا گولا 15.07.2024

مصنف: ایتیھیا اشوک کمار برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:شکیلہ بانو مدیر:شکیلہ بانو میلے میں ہر فرد الگ الگ رنگوں کا گولا کھانا چاہتا ہے۔ایسے میں ماریو سب کی پسندیدہ رنگوں کو یاد رکھنے کے لیے جو طریقہ کار اپناتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو رنگوں کے نام اور اقسام سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔میلے سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔طلباء کو ریاضی مضمون سے متعلق چند...

کباڑی والا 15.07.2024

مصنف: سری دلا سوامی برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:طیبہ صدیقہ مدیر:شفا ادیبہ یہ ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جو اپنے دالد کے کام میں ان کی مدد کیا کرتا تھا ۔اور اسے ایسا کرنے میں بے حد خوشی محسوس ہوتی تھی۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء مختلف پیشوں سے واقفیت کرائی جاسکتی ہے۔طلباء میں مدد کرنے کے جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے۔والدین کی اہمیت اور ان کی محنت و مشقت کے متعلق طلباء میں بیداری لائی جا سکتی ہے۔طلباء ک...

راجو اور ترکاری 15.07.2024

مصنف: وینکٹارامانا گوڈا برائے پرتھم اسٹوری کہانی گو:طیبہ صدیقہ مدیر:ریاض احمد اسکول کے راستے میں راجو کو طرح طرح کی سبزیاں بستہ لٹکائے نظر ٓآتی ہیں جو اس کے ساتھ ساتھ چل رہی ہوتی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر سوائے اس کے کوئی حیران نہیں ہوتا آخر کیوں؟ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں تصورات اور خیالات کو فروغ دینے میں مدد کی جاسکتی ہے۔ان میں مختلف قسم کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد کی جاسکتی ہے مثلاً ک...

شب بخیر ٹنکو 15.07.2024

مصنف: پریتی نمبیار برائے پرتھمم اسٹوری کہانی گو:اجمل نواب مدیر:اجمل نواب منگو کے کھیت میں بہت سے جانور تھے۔ ایک رات  ایک چھوٹے پلے کو نیند نہیں آرہی تھی وہ رات کے اندھیرے میں باہر نکلتا ہے اور بہت سے دلچسپ جانوروں سے ملاقات کرتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کے تصورات کو تقویت دی جا سکتی ہے۔ان کے ذہن میں چلنے والے خیالات سے متعلق جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے۔انہیں فطرت اور ماحول کے متعلق معلومات فراہ...

انار کا مزہ 15.07.2024

مصنف: جے شری دیش پانڈے برائے پرتھم اسوری ویور کہانی گو:محمد جاوید اقبال صدیقی مدیر:محمد جاوید اقبال صدیقی راجو شہر کا رہنے والا بچہ ہے اس لئے اسے زیادہ تر پھل رس کے ڈبوں اور جیم کی بوتلوں سے ملتے ہیں۔ ایک دن اسے دادا جی کے پھلوں کے باغ میں گھومنے کا موقع ملتا ہے جہاں پیڑ اصلی پھلوں سے لدے ہیں۔ وہاں وہ کیا کیا سیکھتا ہے اسی کا ذکر کہانی میں کیاگیا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو قدرتی ماحول، زراعت،...

گوریا اور امرود 15.07.2024

مصنف: وینکٹا رامانا گوڈا برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:غوثیہ بیگم مدیر:غوثیہ بیگم جب گوریا کا امرود کانٹے دار جھاڑی میں گر جا تا ہے تب اسے پانے کےلئے گوریا کیا کیا کوشش کرتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے ۔ کہانی کے ذریعےطلباء میں مسائل کا حل تلاش کرنے جیسی خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔طلباء میں دوستی کے جذبے کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے۔طلبا...

ایک پرانی کہانی 15.07.2024

مصنف: قرۃ العین حیدر کہانی گو:خلیل احمد مدیر:حمیرہ تحسین یہ کہانی ایک بڑے ریچھ کی ہے جو شمال کی طرف سفید بادلوں کے پہاڑ کے ایک بڑے غار میں رہتا تھا۔ ریچھ دن بھر سوتا اور رات کو ستاروں کے ساتھ شرارتیں کرتا۔ اس کی حرکتوں سےپریشان ستاروں نے کیا کیااس کہانی میں بتایا گیا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو یہ سکھایا جا سکتا ہے کہ شرارتیں اور بدتمیزیاں آخرکار مشکلات پیدا کرتی ہیں اور دوسروں کے لئے مشکلات پی...

جنگل کا اسکول 15.07.2024

مصنف: مادھو چون برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:نشاط فاطمہ مدیر:نفیسہ بانو جنگل میں اسکول کھلتے ہی سبھی جانور  بڑے شوق سے اسکول جاتے ہیں اور وہاں کیا کیا ہوتا ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔ کہانی کے ذریعے طلباء میں مختلف جانوروں اور ان کی خصوصیات کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔طلباء کو جنگلی اور پالتو جانوروں کی متعلق تفصیلات مہیا کرائی جا سکتی ہیں۔آپس میں اتحاد و اتفاق کی صلاحیت کو...

تتلی کی مسکراہٹ 15.07.2024

مصنف: متھانگی سبرامنین برائے پرتھم اسٹوری ویور کہانی گو:احمدی بیگم مدیر:احمدی بیگم یہ کہانی ایک ایسی بچی کی ہے  جو حال ہی میں گاؤں سے ہجرت کرکےشہر آتی ہے ۔وہ اسکول میں نئے بچوں سے ملتی ہے ۔شروعات میں وہ اپنے لب و لہجے کی بنا پر اپنے ہم جماعت ساتھیوں سے بات کرنے سے کتراتی ہے۔بالآخرکس طرح وہ اپنے ہم جماعت ساتھیوں سے گھل مل جاتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء میں چرن...

Höre den Podcast کتھے خجانے - اردو in Replaio

Radio und Podcasts in einer App - kostenlos und ohne Anmeldung. Installiere sie noch heute und verpasse den Start nicht

Bei Google Play herunterladen

Replaio ist kein Herausgeber von Podcasts; die Namen der Sendungen, Cover und Audioinhalte gehören ihren Autoren und werden über öffentliche RSS-Feeds verbreitet