Independent Urdu
مشرقِ وسطیٰ: منظر و پیش منظر
مشرقِ وسطیٰ میں کیا ہو رہا ہے؟ اسرائیل اور فلسطین میں تازہ ترین حالات اور ان پر بین الاقوامی ردِ عمل کیا ہے؟ اس خطے کے لوگ پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟
Μην παραλείψεις να επισκεφτείς τη σελίδα του podcast και να στηρίξεις τον δημιουργό: www.spreaker.com
Δημιουργός
Independent Urdu
Κατηγορία
Ιστοσελίδα του podcast
Τελευταίο επεισόδιο
21 Αυγ 2024
Πού να ακούσεις;
Podcast στην εφαρμογή Replaio Radio Έρχεται σύντομαΤα podcast έρχονται σύντομα στην εφαρμογή. Εγκατάστησέ την τώρα και δες πρώτος μια εντελώς νέα προσέγγιση στα podcast
Επεισόδια
منصور جعفر | غزہ جنگ بندی معاہدہ، تخت بھی اور تختہ بھی! 21.08.2024 12:26
یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ پورے امریکہ کی اس وقت یہ بے چینی نہیں ہے۔ یہ بےچینی جو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کی اس وقت زیادہ ہے۔
صدر ریئسی کی موت: ایرانی کیا سوچتے ہیں؟ 20.05.2024 7:20
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد ایران میں کیا صورتِ حال ہے، لوگ کیا سوچتے ہیں اور آگے کا منظر نامہ کیا ہو گا؟ تہران میں مقیم پاکستانی پی ایچ ڈی سکالر ہادی ہمدانی سے گفتگو۔
اسرائیل کا ایران پر حملہ: مقصد کیا تھا اور معاملہ کہاں تک جائے گا؟ 19.04.2024 16:39
دفاعی اور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر محمد علی بیان کر رہے ہیں کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی نوعیت کیا تھی، اس کے مضمرات کیا ہیں اور خطے پر اس حملے کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
منصور جعفر | غزہ میں جنگ کا چوتھا مہینہ اور بلنکن کا چوتھا دورہ مشرق وسطیٰ 13.01.2024 10:47
غزہ کے بارے میں امریکی پالیسی کو اصل چیلنج امریکہ کے اندر سے ہے جس میں وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کے دورہ مشرق وسطیٰ نے بہرحال کمی نہیں کی۔
مزاحمتی قیادت کی فلسطین بدری یا اسرائیل کی ’فیس سیونگ؟‘ 26.12.2023 7:53
امریکہ نے ممکنہ جنگی پھیلاؤ کی صورت میں اسرائیل کو یہ بھی باور کروا دیا ہے کہ جنگ کی آگ غزہ سے باہر لبنان وغیرہ تک پھیلی تو اسرائیل خود ذمہ دار ہو گا۔
غزہ اور میڈیا کی غیرجانبداری 03.12.2023 19:14
غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے دو ماہ کی کوریج کیسی رہی، بین الاقوامی اور پاکستانی میڈیا نے کیا غیرجانبداری سے اس المیے کو کور کیا؟ اس موضوع پر 16 ہویں عالمی اردو کانفرنس میں ہونے والی گفتگو کا اختصار کراچی آرٹس کونسل کی اجازت سے یہاں سامعین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
منصور جعفر | وقت کے دھارے کو الٹا چلانے کی اسرائیلی خواہش 28.11.2023 7:56
اسرائیل شاید بھول رہا ہے کہ یہ 2023 ہے، اس میں 1948 کی فلسطینیوں کی نسلی تطہیر کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
حماس کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں: سابق سفیر 23.11.2023 10:46
اسرائیل کا سات اکتوبر کے بعد شروع ہونے والا جنگی جنون ختم ہونے کو نہیں آ رہا اور نہ اس کا حماس کے مکمل خاتمے کا ہدف۔ اس موضوع پر اس پوڈکاسٹ میں سنیے پاکستان کے سابق سفیر جاوید حفیظ سے ایک گفتگو
کیا پاکستان کے شہری مسجد اقصیٰ جا سکتے ہیں؟ 15.11.2023 6:37
پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، تو کیا اس مطلب یہ ہے کہ پاکستانیوں پر مسجد اقصٰی کے دروازے بند ہو گئے یا بین الاقوامی قانون یہ حق دیتا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ جا سکتے ہیں؟
فلسطین: ’جس کی لاٹھی اس کا انٹر نیشنل لا؟‘ 02.11.2023 7:01
یہ سوال آج تک عالمی ضمیر پر دستک دے رہا ہے کہ جب فلسطین میں برطانوی انتداب انٹرنیشنل لا کے تحت ایک مقدس امانت تھی تو وہ مقدس امانت فلسطینیوں کو واپس کیوں نہ کی گئی؟ اس میں خیانت کا ارتکاب کیوں کیا گیا؟ سنیے آصف محمود کا کالم اس پوڈکاسٹ میں
آصف محمود | غزہ پر اسرائیلی حملے: بین الاقوامی قوانین کیا کہتے ہیں؟ 19.10.2023 7:15
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 37/ 43 میں سوال اٹھایا گیا تھا کہ کیا فلسطینیوں کو اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد کی اجازت ہے؟ اس کا جواب دیا گیا کہ ’یہ اجازت انہیں حاصل ہے۔‘
بین الاقوامی قانون کی روشنی میں اسرائیل کا جواز کیا ہے؟ 17.10.2023 15:33
ماہرِ قانون آصف محمود نے انڈپینڈنٹ اردو کے ظفر سید سے گفتگو میں بتایا کہ بین الاقوامی قانون کی روشنی میں اسرائیلی ریاست کی قانونی حیثیت کیا ہے؟
منصور جعفر | اسرائیل غزہ تنازع ورلڈ ری الائنمنٹ کو تیز کر سکے گا؟ 16.10.2023 17:53
اسرائیل پر حماس کے حیران کن اور تباہ کن حملوں نے خطے کی سیاست کا پانسہ نہیں پلٹا تو سمت اور رفتار تبدیل کرنے میں اپنا کام ضرور دکھا دیا ہے۔
منصور جعفر | ایران امریکہ ہوسٹیج ڈپلومیسی اور سی آئی اے 15.08.2023 9:46
قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ایران کو 6 ارب ڈالر مالیت کے منجمد فنڈز ملنے پر امریکہ کو تشویش ہے کہ تہران انہیں سپاہ پاسداران انقلاب کو مسلح کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے؟
منصور جعفر | اسرائیلی عدلیہ کی سیاسی بیلنس شیٹ 02.08.2023 8:43
اسرائیلی سپریم کورٹ کے’مینڈیٹ‘ کے تحفظ میں ہلکان اسرائیلی شہریوں کو خبر ہو کہ ان ہی پنچوں پر متکمن اسرائیلی عدلیہ میں شامل جسٹس منیر اینڈ کمپنی فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے استعمال کو جائز قرار دینے میں شرم محسوس نہیں کرتے تھے۔
منصور جعفر | فلسطینی آشاؤں پر اسرائیلی شب خون 19.07.2023 10:11
فلسطینی اتھارٹی بظاہر جن علاقوں کا انتظام وانصرام چلاتی ہے، وہ دراصل تل ابیب ہی کی خدمت بجا لا رہی ہوتی ہے، ایسی خدمت گذار حکومت کو گرانے میں اسرائیل کی قطعی کوئی دلچسپی نہیں۔
منصور جعفر | مصنوعی ذہانت اور اسرائیل کا نسلی امتیاز 04.07.2023 11:39
بڑے پیمانے پر جاسوسی یا امتیازی نگرانی کے لیے چہرہ شناس ٹکنالوجی کے استعمال پر اسرائیل میں پابندی لگائی جانی چاہئے کیونکہ یہ تکنیک انٹرنیشل ہیومن رائٹس قانون سے ہم آہنگ نہیں۔
اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹر اور غرب اردن میں تیسری انتفاضہ؟ 20.06.2023 9:38
غرب اردن کی داخلی سکیورٹی کا زیادہ انحصار اسرائیل پر ہے؛ وہاں فلسطینی مزاحمت کاروں کو کچلنے کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کسی نئی انتفاضہ کا پیش خیمہ تو نہیں؟
منصور جعفر | مدر آف ڈیموکریسی کا ’نعرہ آزادی‘ کے خلاف اعلان جنگ! 07.06.2023 9:38
لندن کی سڑکوں پر لگنے والے ایک نعرے نے برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کی راتوں کی نیند اڑا رکھی ہے۔
منصور جعفر | سعودی ولی عہد عرب لیگ کو یورپی یونین بنا سکیں گے؟ 24.05.2023 8:56
سعودی ولی عہد اگر عرب لیگ کو مؤثر علاقائی فورم بنانے کی خاطر اسے مکمل اوور ہال کرنے کا کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو تنظیم کے رکن ملک اسے ایک نعمت غیر مترکبہ سمجھتے ہوئے ان کے ہاتھ مضبوط کرنے میں پس وپیش سے کام نہیں لیں گے۔
منصور جعفر | سرائيل، پاکستان اور سعودی عرب 09.05.2023 13:26
قومی سلامتی کے خود ساختہ حاشیہ بردار پیرا شوٹر صحافی پاکستانی نژاد امریکی انجمنوں کو ڈھال بنا کر فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو جائز تسلیم کرانے کے لیے ہلکان ہو رہے ہیں۔
ایران کے خلاف اسرائیل کی ’مزاحم جنگ‘، امکانات وخدشات 25.04.2023 12:36
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر راکٹ باری اور غرب اردن میں اسلحہ فراہمی اور مختلف عسکری کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں، جبکہ دوسری جانب تل ابیب جنگ کے نئے مرحلے کو ناگزیر قرار دے رہا ہے۔
منصور جعفر | اسرائیلی ڈیٹرینس کا بت پاش 11.04.2023 7:59
مشرق وسطیٰ کی جیو پالیٹکس تبدیل ہونے کی وجہ سے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف ردعمل صرف غزہ، نابلس یا جنین سے نہیں بلکہ اس مرتبہ یہ بیک وقت لبنان، شام اور پورے فلسطین سے سامنے آیا۔
Παρόμοια podcast
Το Replaio δεν είναι εκδότης podcast - τα ονόματα των εκπομπών, τα εξώφυλλα και ο ήχος ανήκουν στους δημιουργούς τους και διανέμονται μέσω δημόσιων ροών RSS