Independent Urdu
سیاسی کروٹیں
ہمارے سینیئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں کے انگلیاں سیاسی نبض پر ہمیشہ رہتی ہیں۔ ان کی جانب سے حالات و واقعات پر تبصرے اور تجزیے۔
Wo hören?
Podcasts in der App Replaio Radio Bald verfügbarPodcasts kommen bald in die App. Installiere sie jetzt und erlebe als Erster einen ganz neuen Blick auf Podcasts
Folgen
عام انتخابات کا کوئی اتا پتہ؟ 02.06.2023 11:25
2023 کا وسط آن پہنچا، جون شروع ہو چکا ہے لیکن الیکشن کہیں تاحال کہیں نظر نہیں آتی، آئین کی روح سے دیکھیں تو موجودہ پارلمینٹ کی مدت اگست میں ختم ہر رہی ہے اور اس لحاظ سے یہ انتخابات کا سال ہے لیکن غیر یقینی صورت حال برقرار، تفصیل انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں
عفت حسن رضوی | بھیڑ کو بھگدڑ نہیں بزنس پہ لگائیں 02.06.2023 5:47
شدید پولرائزڈ سیاسی ماحول میں میں یہ لکھنے کی جرات کر رہی ہوں کہ نوجوان مہلک، جان لیوا اور بھٹکا دینے والی سیاست سے خود کو دور رکھیں۔
آڈیو لیکس: سابق چیف جسٹس کا بیٹا پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہو 01.06.2023 5:10
آڈیو لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں کو بھی کارروائی دیکھنے کی اجازت تھی، کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب سمیت تین افراد کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیے ہیں، مزید تفصیل قرۃ العین شیرازی کی زبانی اس پوڈ کاسٹ میں
کیا افغانستان کے لیے نئے خصوصی سفیر کچھ کر پائیں گے؟ 24.05.2023 10:55
پاکستان نے افغانستان کے لیے آصف خان دورانی کو خصوصی سفیر مقرر کیا ہے۔ ہمسایہ ملک افغانستان میں کیا چل رہا ہے اور پاکستان کے نئے سفیر کیا کرسکتے ہیں، سنیے اس بارے میں ہارون رشید کا پوڈکاسٹ
عفت حسن رضوی | پبلک کیوں بھری بیٹھی ہے؟ 19.05.2023 5:49
نو مئی کو فساد بپا کرنے والے ہم آپ جیسے عام سے لوگ تھے، پروفیشنل بلوائی نہیں تھے کیوں کہ یہ افراد اپنی شناخت چھپانے، بلوے، دنگے اور ہنگامے کرنے اور کر کے بھاگ جانے کے ہنر سے ناواقف تھے۔
سابق فاٹا: پانچ سال میں کیا کچھ بدلہ؟ 09.05.2023 12:59
سابق قبائلی علاقے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو پانچ سال ہو چکے ہیں۔ مئی 2018 کو ایک آئینی ترمیم کے ذریعے اس خطے کو جب خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا تو مقامی لوگوں میں ایک نیا ولولہ جاگا کہ اب ان کو ان کے خوابوں کی تعبیر ملنے والی ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں کیا بدلہ، اس بارے میں انڈی اردو کے لیے تفصیلات اشرف علی کے اس پوڈکاسٹ میں۔
عفت حسن رضوی | ججوں کی پولیسنگ کون کرے گا؟ 04.05.2023 5:07
صرف پاکستان ہی میں نہیں، امریکہ میں بھی چند حالیہ واقعات کے بعد آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ ججوں کے احتساب کا کوئی نظام ہونا چاہیے۔
حکومت، تحریک انصاف ڈیڈلاک کا خاتمہ ممکن؟ 12.04.2023 14:11
پاکستان میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے، کیا مذاکرات ہی واحد حل ہیں سنیئے نیا پوڈ کاسٹ جس میں میزبان ہارون رشید اور اردو نیوز کے خرم شہزاد اور انڈپینڈنٹ اردو کے محمد اشتیاق سیاسی گتھی سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عفت حسن رضوی | آپ سے نہیں ہوتا تو ہم عوام پر چھوڑ دیں 06.04.2023 5:03
تحریک انصاف جسے ٹھکرا کر اسمبلی سے نکلی وہی تخت لاہور کسی قیمت نہیں کھونا چاہتی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحاد پی ڈی ایم آپ ہی آپ ہراسانی کا شکار ہے اور کسی انجانے ڈر کے باعث الیکشن میں جانا نہیں چاہتی۔
کیا معیشت سنہرے خوابوں سے سلجھے گی؟ 28.03.2023 17:30
پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، اسی بارے میں بات کرنے کے لیے تھنک ٹینک اکنامک ایڈوائزی گروپ کے سابق چیئرمین اور ماہر معاشیات جاوید حسن کی انڈپینڈنٹ اردو کے پوڈکاسٹ میں شرکت۔
عاقل ندیم | آئینی شقوں کا ’من پسند‘ استعمال 20.03.2023 6:46
حالیہ چند سماعتوں میں آئین کی بعض شقوں پر تو ہم خیال ججز بڑا زور دیتے رہے ہیں لیکن آئین صرف کچھ پسندیدہ شقوں پر تو مشتمل نہیں ہے۔
’سینیٹ ٹھنڈے دماغ سے سوچنے والا ادارہ تھا‘ 16.03.2023 11:24
1973 کے دستور کے بعد سے پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے 50 سال مکمل ہونے پر ایک رکن نے کہا کہ یہ ادارہ ٹھنڈے دماغ سے سوچنے والا تھا لیکن ان کے بقول اب ایوان ایسا نہیں رہا، قرۃ العین شیرازی کی ایوان کے اراکین سے گفتگو انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں
جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری 09.03.2023 3:25
پاکستانی فوج کے انٹیلی جنس ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے سابق سربراہ لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے خلاف انکوائری کی تصدیق تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کر دی لیکن تفصیل بتانے سے اجتناب کیا، تفصیل محمد اشتیاق کی زبانی۔
کیا سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس کا نام ہے؟ 06.03.2023 7:12
آئینی بحرانوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پارلیمان یہ لازمی قرار دے کہ کسی بھی آئینی معاملے کو سارے جج سنیں گے اور ان کے فیصلے سادہ اکثریت کی بجائے ترجیحی طور پر دو تہائی اکثریت سے ہونے چاہییں۔
جیل سے پہلے میڈیا کا ٹائم بھرو؟ 23.02.2023 14:03
پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو چکا ہے لیکن تاحال بظاہر قابل ذکر تعداد کو گرفتار نہیں کیا گیا لیکن عمران خان کی جماعت کا میڈیا پر چرچا خوب رہا۔ کیا پی ٹی آئی کے کارکن جیل جانا بھی چاہتے ہیں یا صرف میڈیا پر ٹائم بھرنا چاہتے ہیں، ایک مختصر مباحثہ انڈی اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں۔
عاقل ندیم| آئینی ستونوں میں نظر آتا ناگزیر تصادم 21.02.2023 6:05
اگر ہم نے ایک جمہوری ملک کے طور پر آگے چلنا ہے تو ہمیں تمام آئینی اداروں کو آزادی سے کام کرنے دینا ہو گا اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر فیصلے صرف اور صرف آئین اور قانون کی بنیاد پر کرنے ہوں گے۔
پیپلز پارٹی میں اب واپسی ممکن نہیں: آفتاب شیرپاؤ 06.02.2023 8:44
خیبرپختونخواکے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آفتاب خان شیرپاؤ کو پیپلز پارٹی چھوڑے دو دھائیوں سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، انڈپینڈنٹ اردو کے ہارون رشید کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں واپسی ممکن نہیں۔ مزید کیا کہا انہوں نے یہاں سنیئے
آصف محمود | آرٹیکل چھ کے داروغے جواب دیں 05.02.2023 4:47
آرٹیکل چھ نہ ہوا، درویش کا تصوف ہو گیا۔ مائل بہ کرم ہوا تو ماں کی طرح مہربان ہو گیا، برہم ہوا تو کسی کوتوال کی تعزیر کا کوڑا بن گیا۔
پولیس اہلکاروں کا احتجاج ’باعث تشویش‘ 02.02.2023 9:10
خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے احتجاج پر حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوام کو تحفظ دینے والی فورسز کا احتجاج تشویش کا باعث ہے، مزید تفصیلات سنیے انڈیپنڈنٹ اردو کے اظہار اللہ کا پوڈ کاسٹ
عفت حسن رضوی | پاکستان واپس کیا مٹی پھانکنے جائیں؟ 26.01.2023 5:34
پاکستان سر تا پا زخمی ہے، تھکن سے نڈھال ہے یہ سب کو نظر آ رہا ہے مگر جو زخم نہیں نظر آ رہے وہ اور بھی گہرے ہیں۔
عاقل ندیم | رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن 24.01.2023 8:24
اگر ہم بین الاقوامی قرضے وقت پر ادا نہ کرسکے تو ہمارے مالیاتی نظام اور تجارت کے لیے خوفناک نتائج پیدا ہوں گے، جن سے ہماری قومی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ سنئے عاقل ندیم کا کالم
آصف محمود | کیا ن لیگ اپنی طبعی عمر پوری کر چکی؟ 23.01.2023 3:44
ن لیگ اگر محض ایک موروثی بندوبست ہے تو پھر اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وقت کا موسم بدل چکا۔ نئے موسم موروثیت کو راس نہیں آئیں گے۔
Ähnliche Podcasts
Replaio ist kein Herausgeber von Podcasts; die Namen der Sendungen, Cover und Audioinhalte gehören ihren Autoren und werden über öffentliche RSS-Feeds verbreitet