Adventist World Radio
AWR Urdu / اردو (Pakistan)
اُردُو میں یہ پروگرام خداوند یسوع مسیح کی لازوال انجیل کی منادی کے لئے ۔ اردو زبان سمجھنے والے دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے وقف کیا گیا ہے ۔
Be sure to visit the podcast's website and support the creator: www.awr.org
Author
Adventist World Radio
Category
Podcast website
Latest episode
Oct 26, 2024
Where to listen?
Podcasts in the app Replaio Radio Coming soonPodcasts are coming to the app soon. Install now and be the first to see a whole new take on podcasts
Episodes
Should A Christian Drink : کیا بائبل واقعی شراب پینے کی توثیق کرتی ہے؟ 12.08.2024 29:00
بائبل میں بہت سے خدا کے لوگ شراب استعمال کرتے ہو ئے نظر آتے ہیں ۔ بہت سے لوگ آج کل شراب پینے کے جواز کے لیے اسے دلیل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ لیکن شراب کے استعمال پر بائبل نے کیا روشنی ڈالی ہے؟ کیا بائبل واقعی شراب پینے کی توثیق کرتی ہے؟
The Two Beasts : دو حیوان 11.08.2024 29:00
میں نے ایک اَور حَیوان کو زمِین میں سے نکلتے ہوئے دیکھا۔ اُس کے برّہ کے سے دو سینگ تھے اور اژدہا کی طرح بولتا تھا۔ اور یہ پہلے حَیوان کا سارا اِختیّار اُس کے سامنے کام میں لاتا تھا اور زمِین اور اُس کے رہنے والوں سے اُس پہلے حَیوان کی پرستِش کراتا تھا۔
The Church in The Wilderness : بیابان میں کلیسیاء 10.08.2024 29:00
پھِر آسمان پر ایک بڑا نِشان دِکھائی دِیا یعنی ایک عَورت نظر آئی جو آفتاب کو اوڑھے ہُوئے تھی اور چاند اُس کے پاؤں کے نِیچے تھا اور بارہ سِتاروں کا تاج اُس کے سر پر۔ وہ حامِلہ تھی اور دردِ زِہ میں چلاتی تھی اور بچّہ جننے کی تکلِیف میں تھی۔
The Little Horn : چھوٹا سینگ 09.08.2024 29:00
مکاشفہ کی کتاب کی پیشین گوئیوں کو سمجھنے کے لیے، ہمیں پہلے دانی ایل کی کتاب کی پیشین گوئیوں کو سمجھنا چاہیے۔ دانی ایل کی پیشین گوئیوں کے اہم موضوعات میں سے ایک چھوٹے سینگ کا ارتداد ہے۔
The Judgement : سب کی عدالت کی جائے گی۔ 08.08.2024 29:00
بائبل سکھاتی ہے کہ مسیحی صرف فضل سے نجات پاتے ہیں، نہ کہ اعمال سے۔ پھر بھی یہ یہ بھی سکھاتا ہے کہ ہم اپنے کاموں سے پرکھے جاتے ہیں۔ کیا یہ دونوں تعلیمات متصادم ہیں؟ مسیحیوں کا عدالت سے کیا تعلق ہے؟ سب کی عدالت کی جائے گی۔
The Holy Spirit : روح القدس 07.08.2024 29:00
روح القدس اکثر مسیحیوں کے لیے ایک معمہ معلوم ہوتا ہے۔ اسے دیکھا نہیں جا سکتا، پھر بھی چرچ سکھاتا ہے کہ وہ خدائی کا تیسرا شخص ہے۔ کیا وہ کوئی غیر شخصی طاقت ہے جسے میں استعمال کرتا ہوں، یا وہ کرتا ہے۔
The Gift of Tongues : زبانوں کا تحفہ 06.08.2024 29:00
روح القدس چرچ کو تحفے دینا چاہتا ہے جو ہمیں یسوع مسیح کے لیے زیادہ موثر گواہ بنائے گا۔ لیکن شیطان یہ بھی چاہتا ہے کہ کلیسیا کو الجھایا جائے اور کمزور کیا جائے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم زبانوں کے تحفے کے بارے میں الجھن میں رہیں ۔
Keeping The Sabbath : سبت کے روز اپنے پاؤں روکے 05.08.2024 29:00
اگر تو سبت کے روز اپنے پاؤں روکے رکھے اور میرے مقدس دن میں اپنی خوشی کا طالب نہ ہو اور سبت کو رحت اور خداوند کا مقدس اور معظم کہے اور اس کی تعظیم کرے۔اپنا کاروبار نہ کریں اور اپنی خوشی اور بے فائدہ باتوں سے دست بردارر ہے۔
God’s Diet Plan : خدا کا غذا کا منصوبہ 04.08.2024 29:00
تاریک دور میں، یورپ کے یہودی اپنے پڑوسیوں کے مقابلے میں بلاوجہ کال سے گزرتے نظر آتے تھے۔ ان کی کامیا بی کا راز پرانے عہد نامے کے صحت کے قوانین تھے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ خوراک اور صحت کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے۔
How to Maintain My Walk : میں اپنے تعلقات کو کیسے برقرار رکھ سکتا ہوں 03.08.2024 29:00
سارے دِل سے خداوند پر توکل کراور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُسکو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کریگا ۔ اس کے وعدے خالی چیکوں کی طرح ہیں جو کیش ہونے کے منتظر ہیں۔ کیا ہم خُدا کو زیادہ آزماتے ہیں کہ ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہیں؟
Baptism : رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ 02.08.2024 29:00
سارے دِل سے خداوند پر توکل کراور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُسکو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کریگا ۔ اس کے وعدے خالی چیکوں کی طرح ہیں جو کیش ہونے کے منتظر ہیں۔ کیا ہم خُدا کو زیادہ آزماتے ہیں کہ ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہیں؟
How to Test a Prophet : نبی کو کیسےپرکھا جائے 01.08.2024 29:00
جھُوٹے نبِیوں سے خَبردار رہو جو تُمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔ اُن کے پھَلوں سے تُم اُن کو پہچان لوگے۔ کیا جھاڑیوں سے انگُور یا اُونٹ کٹاروں سے اِنجیر توڑتے ہیں؟ اِسی طرح ہر ایک اچھّا دَرخت اچھّا پھَل لاتا ہے۔
Personal Peace : شخصی اطمینان 31.07.2024 29:00
مَیں تُمہیں اِطِمینان دِئے جاتا ہُوں۔ اپنا اِطِمینان تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے مَیں تُمہیں اُس طرح نہِیں دیتا۔ تُمہارا دل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔ یسوع کااِطِمینان اُس سے مختلف ہے جو دنیا دیتی ہے۔ یسوع اندرونی اِطِمینان دیتا ہے۔
The Millennium : ہزار سالہ زمانہ 30.07.2024 29:00
جھُوٹے نبِیوں سے خَبردار رہو جو تُمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔ اُن کے پھَلوں سے تُم اُن کو پہچان لوگے۔ کیا جھاڑیوں سے انگُور یا اُونٹ کٹاروں سے اِنجیر توڑتے ہیں؟ اِسی طرح ہر ایک اچھّا دَرخت اچھّا پھَل لاتا ہے۔
Destruction of The Wicked : بدکاروں کی تباہی 29.07.2024 29:00
بائبل کہتی ہے کہ شیطان آگ کی جھیل میں تباہ ہو جائے گا۔ اور اُن کا گُمراہ کرنے والا اِبلِیس آگ اور گندھک کی اُس جھِیل میں ڈالا جائے گا جہاں وہ حَیوان اور جھُوٹا نبی بھی ہوگا اور وہ رات دِن ابدُالآباد عذاب میں رہیں گے۔
After Death : موت 28.07.2024 29:00
پس ہمیشہ ہماری خاطر جمع رہتی ہے اور یہ جانتے ہیں کہ جب تک ہم بدن کے وطن میں ہیں خداوند کے ہاں سے جلاوطن ہیں۔ کیونکہ ہم ایمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر۔ غرض ہماری خاطر جمع ہے ۔
Death : مرت 27.07.2024 29:00
لیکن اِنسان مر کر پڑا رہتا ہے بلکہ اِنسان دم چھوڑ دیتا ہے اور پھر وہ کہاں رہا ؟ جیسے جھیل کا پانی مَوقوُف ہو جاتا ہے اور یا دریا اُترتا اور سُوکھ جاتا ہے۔ ویسے آدمی لیٹ جاتا ہے اور اُٹھتا نہیں ۔جب تک آسمان ٹل نے جائے وہ بیدار نہ ہونگے
Signs of Second Coming : دوسری آمد کے نشانات 26.07.2024 29:00
اور جب وہ زیتُون کے پہاڑ پر بَیٹھا تھا اُس کے شاگِردوں نے الگ اُس کے پاس آ کر کہا ہم کو بتا کہ یہ باتیں کب ہوں گی؟ اور تیرے آنے اور دُنیا کے آخِر ہونے کا کیا نِشان ہوگا؟ یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا کہ خَبردار! کوئی تُم کو گُمراہ نہ کردے۔
Second Coming : دوسری آمد 25.07.2024 29:00
دیکھو دو مرد سفید پوشاک پہنے اُن کے پاس آکھڑے ہُوئے۔ اور کہنے لگے اَے گلیلی مردو ۔ تُم کِیُوں کھڑے آسمان کی طرف دیکھتے ہو؟ یہی یِسُوع جو تُمہارے پاس سے آسمان پر اُٹھایا گیا ہے اِسی طرح پِھر آئے گا جِس طرح تُم نے اُسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے۔
Nature of Faith : ایمان کی نوعیت 24.07.2024 29:00
اب اِیمان اُمِید کی ہُوئی چِیزوں کا اِعتماد اور اندیکھی چِیزوں کا ثُبُوت ہے۔ اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا نامِمکِن ہے۔ اِس لِئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو اِیمان لانا چاہئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں کو بدلہ دیتا ہے۔
Sunday in Bible : با ئبل میں اتوار 23.07.2024 29:00
ہفتہ کے پہلے دِن جب ہم روٹی توڑنے کے لِئے جمع ہُوئے تو پولُس نے دُوسرے دِن روانہ ہونے کا اِرادہ کر کے اُن سے باتیں کِیں اور آدھی رات تک کلام کرتا رہا۔ جِس بالا خانہ پر ہم جمع تھےاور اور
The Sabbath Day : سَبت کے دِن 22.07.2024 29:00
اُس نے اُن سے کہا تُم میں اَیسا کون ہے جِس کی ایک ہی بھیڑ ہو اور وہ سَبت کے دِن گڑھے میں گِر جائے تو وہ اُسے پکڑ کر نہ نِکالے؟ پَس آدمِی کی قدر تو بھیڑ سے بہُت ہی زیادہ ہے اِس لِئے سَبت کے دِن نیکی کرنا روا ہے۔
The Moral Law : شریعت 21.07.2024 29:00
یہ نہ سمجھو کہ میں توریت یا نبِیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں۔ منسوخ کرنے نہِیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں۔ کِیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک آسمان اور زمِین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت سے ہرگز نہ ٹلے گا جب تک سب کچھ پورا نہ ہو جائے۔
How to Pray : دعا کرنے کا طریقہ 20.07.2024 29:00
اُس نے اُن سے کہا جب تُم دُعا کرو تو کہو اَے باپ تیرا نام پاک مانا جائے۔ تیری بادشاہی آئے۔ ہماری روز کی روٹی ہر روز ہمیں دے۔ اور ہمارے گُناہ مُعاف کر کِیُونکہ ہم بھی اپنے ہر قرضدار کو مُعاف کرتے ہیں اور ہمیں آزمایش میں نہ لا۔
Similar podcasts
Replaio is not a podcast publisher; show names, artwork and audio belong to their authors and are distributed through public RSS feeds.